سیاست
عمر عبداللہ کی نظر بندی ختم کردی گئی
جموں و کشمیر حکومت نے منگل کے روز سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی نظر بندی قریب 8 ماہ بعد ختم کردی۔
قبل ازیں حکومت نے نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی نظر بندی 13 مارچ کو ختم کردی تھی۔
جموں وکشمیر حکومت کے ترجمان روہت کنسل نے منگل کے روز اپنے ٹویٹر ہینڈل پر عمر عبداللہ کی رہائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا: ‘حکومت نے شری عمر عبداللہ کی نظر بندی کے خاتمے کے احکامات جاری کئے ہیں’۔
بتادیں کہ مرکزی حکومت کے سال گزشتہ کے پانچ اگست کے آئینی دفعات 370 و 35 اے کی تنسیخ اور سابق ریاست جموں وکشمیر کو دو وفاقی حصوں میں منقسم کرنے کے فیصلوں کے پیش نظر عمر عبداللہ کو بھی نظر بند رکھا گیا تھا۔ نظری بندی کے دوران موصوف لیڈر کی تمام تر سرگرمیاں محدود ہوئی تھیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ان کی ریش دراز تصویر سیاسی و عوامی حلقوں میں بحث و مباحثے کا گرم موضوع بن گئی تھی۔
عمر عبداللہ جو ہر معاملے پر فوراً ٹویٹ کرنے پر ٹویٹ ٹائیگر کے نام سے بھی مشہور تھے، کے پانچ اگست سے خاموش ٹویٹر ہینڈل کو اب ان کی ہمشیرہ سارہ عبداللہ نے چلانا شروع کیا تھا۔
عمر عبداللہ کو رواں ماہ کی دس تاریخ کو اپنی زندگی کی 50 ویں بہار بھی اس وقت دیکھنا پڑی تھی جب وہ ہری نواس سب جیل میں نظر بندی کے ایام کاٹ رہے ہیں۔
اپنی والدہ کی خواہش کے برعکس لیکن اپنے خاندانی روایات کے عین مطابق عمر عبداللہ نے سال1998 میں اپنی سیاسی زندگی کا باقاعدہ آغاز کیا اور این ڈی اے حکومت کے دوران 23 جولائی 2001 سے 23 دسمبر 2002 تک مرکزی وزیر مملکت برائے امور خارجہ کے عہدے پر براجمان رہے۔
سیاسی کیرئر کے روز اول سے ہی عمر عبداللہ کا اپنے بیانات اور تقاریر کے باعث پارٹی میں بھی اور باقی سیاسی حلقوں میں بھی طوطی بولنے لگا اور لوگ انہیں اپنے والد ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے نسبت سنجیدگی سے لینے لگے۔
سیاسی میدان میں کئی نشیب وفراز دیکھنے کے بعد عمر عبداللہ سال 2009 میں جموں کشمیر کے عمر کے لحاظ سے سب سے چھوٹے وزیر اعلیٰ کے طور پر راج گدی پر جلوہ افروز ہوئے اس دوران انہیں جموں کشمیر بالخصوص وادی کشمیر میں خاصی عوامی مقبولیت حاصل ہوئی۔
عمر عبداللہ نے سیاسی زندگی کے آغاز سے قبل سال 1994 میں ایک فوجی افسر کی صاحبزادی پائل عبداللہ سے نکاح کرکے اپنی ازدواجی زندگی بھی شروع کی تھی لیکن وہ شادی بعد ازاں طلاق پر منتج ہوئی۔
دریں اثنا سال گزشتہ کے ماہ اگست کی پانچ تاریخ کو مرکزی حکومت نے آئینی دفعات 370 و 35 اے کی تنسیخ اور ریاست کو دو وفاقی حصوں میں منقسم کرنے کے فیصلوں کے ساتھ ہی عمر عبداللہ کی سیاسی سرگرمیاں بھی مفلوج ہوکر جیل کی سرگرمیوں میں تبدیل ہوگئیں۔
عمر عبداللہ گزشتہ سات ماہ سے جیل میں ہیں اور ان پر بائیکاٹ کے باوجود لوگوں کو ووٹ ڈالنے پر راغب کرنے اور سوشل میڈیا پر لوگوں کو مشتعل کرنے کے پاداش میں ماہ فروری کے پہلے ہفتے میں پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) عائد کیا گیا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
اعظمی کا انوکھا احتجاج… ممبئی زہریلی فضا پر ماسک پہنے بنیر لے کر پہنچے ناگپور اسمبلی، ایس ایم ایس کمپنی اور فضائی آلودگی کے خاتمہ کے لئے موثر اقدام کا مطالبہ

ممبئی : مانخورد شیواجی نگر میں فضائی آلودگی اور زہریلی فضا کے سبب بیماریاں عام ہے۔ شیواجی نگر اور گوونڈی کے عوام کو روزانہ زہریلا دھواں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یکے بعد دیگرے آنے والی حکومتوں نے اس علاقے کو نظر انداز کیا ہے کیونکہ یہ ایک غریب محلہ ہے۔ آج اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے دوسرے روز سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے واضح مطالبہ کیا ایس ایم ایس کمپنی، آر ایم سی پلانٹ، اور ڈمپنگ گراؤنڈ کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور سرکار پر واضح کیا کہ وہ عام عوام کی زندگی سے کھیلنا بند کرے۔
حکومت اس زہریلی فضائی آلودگی کے خاتمہ کے لئے موثر اقدام کرے۔ ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ گوونڈی میں ایس ایم ایس کمپنی کے سبب لوگوں کی اوسطا عمر ۳۹ سال ہوگئی ہے اور اس میں فضلا اور کیمیکل مواد جلانے سے بیماریاں پھیل رہی ہے, اس لئے اس پر فوری طور پر پابندی عائد ہو. انہوں نے مزید کہا کہ گوونڈی میں صاف صفائی اور دیگر سہولیات میسر ہو اور اس قسم کی فیکٹری کو بند کیا جائے تاکہ عوام صحت مند زندگی بسر کر سکیں. ابو عاصم اعظمی نے انتہائی انوکھے انداز میں ناگپور اسمبلی کے باہر ہاتھ بینر اٹھا کر ماسک پہن کر زہریلی فضا کے خلاف احتجاج کیا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
مانخورد شیواجی نگر میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ، نشہ فروشوں و نشہ خوروں پر کارروائی کا مطالبہ، ابوعاصم کا ناگپور اسمبلی میں مطالبہ

ممبئی : ممبئی مانخورد شیواجی نگر میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ کے سبب یہاں نظم ونسق کی حالت زار ہے پولس کی افرادی قوت کی کمی کے سبب جرائم کو قابو کرنا مشکل یہاں تین ماہ میں تین قتل کی واردات ہوئی ہے, جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ناگپور سرمائی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پولس کی افرادی قوت میں اضافہ اور شیواجی نگر میں نئے پولس اسٹیشن کے قیام کا مطالبہ کیا تاکہ جرائم پیشہ عناصر پر قدغن لگے, اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہاں منشیات اور نشہ خوروں پر بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ابوعاصم اعظمی نے توجہ طلب نوٹس پر ایوان میں بتایا کہ گزشتہ ماہ قتل، اقدام قتل اور لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ایک ۲۴ سالہ نریل فروش کی پیسوں کے لین دین کے معاملہ میں قتل کی واردات ہوئی, دوسرا قتل ذاتی دشمنی کے سبب ہوا اور تیسرا قتل نشہ کے کاروبار کے سبب ہوا, اس کے متعلق ڈرگس کے معاملہ میں پولس تفتیش کر رہی ہے. مانخورد شیواجی نگر ایک غریب علاقہ ہے یہاں نشہ خوروں اور نشہ فروشوں کے سبب نظم و نسق کی حالت خراب ہے. یہاں کی آبادی میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے, جب بھی کبھی روڈ کی توسیع یا دوسرا پروجیکٹ کہیں شروع ہوتا ہے یہاں لوگوں کی بازآبادکاری کروائی جاتی ہے اس لیے یہاں پولس کی کمی ہے, بیٹ چوکی قائم کرنے کے بعد بھی اس میں پولس ندارد ہے, کیونکہ پولس کی افرادی قوت کی کمی ہے ایسے میں یہاں پولس کی تعیناتی کی جائے یہ مطالبہ اعظمی نے کیا ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : کرلا میں بلڈر ریاض کی اہلیہ ہاجرہ پر غیر قانونی طریقے سے اسقاط حمل کا الزام، کھیرواڑی پولس کا ماں کے خلاف کیس درج

ممبئی ؛ ممبئی میں ایک ایسا واقعہ سامنےآیا ہے جس میں ایک ماں کے خلاف غیرقانونی طریقے سےمانع حمل ضائع کرنے کا کیس درج کیا گیا ہے ۔ کرلا بلڈر ریاض شاہ کی دوسری اہلیہ کے خلاف کھیرواڑی پولس نے اسقاط حمل کا معاملہ درج کر لیا ہے ۷ دسمبر کو ریاض شاہ کے فرزند نے شکایت درج کروائی جس میں بتایا گیا کہ ہاجرہ شاہ نے۲۴ ماہ کا بچہ ضائع کروایا ہے ۲۰۲۴ میں مانع حمل سے اسقاط کروایا گیا تھا اور یہ غیر قانونی عمل کی شکایت پر پولس نے ہاجرہ اور اس کے بھائی اشفاق کے خلاف بی این ایس کی دفعات ۸۸،۹۱،۲۳۸ کے تحت کیس درج کر لیا ہے یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے جس میں ماں کے خلاف ہی مانع حمل ضائع کر نے مقدمہ درج کیا گیا ہے ۲۰۲۴ میں جب ریاض شاہ نے اپنی اہلیہ سے یہ دریافت کیا تھا کہ کا بچہ کہاں ہے تو اس نے کہا تھا کہ اس کا اسقاط حمل ہوگیا ہے اور اس نے نومولود کی تدقین کرلا سنی قبرستان میں کی ہے اور اس متعلق اس کے بھائی اشفاق اور عمران لا ڈو کو علم ہے جب ریاض نے قبرستان میں معلوم کیا تو اس کوئی بھی نومولود بچہ کا اندراج نہیں ملا جس کے بعد پولس نےگمراہ کرکے اسقاط حمل کروانے کا کیس درج کر لیا اس کی شکایت جنید ریاض شاہ نے درج کروائی ہےپولس اس کی مزید تفتیش کررہی ہے۔
-
سیاست1 سال agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 سال agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 سال agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم5 سال agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 سال agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 سال agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 سال agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 سال agoعبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا
