(جنرل (عام
اب اسپتالوں میں زیادہ تعداد میں آنے لگے ہیں مریض
ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، لیکن کورونا وائرس کے متعلق ڈر میں کمی آنے اور لاک ڈاؤن کے اختیام پزیر ہونے کے ساتھ ہی اسپتالوں میں دیگر بیماریوں کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ لاک ڈاؤن کی مدت کے مقابلے میں اب زیادہ تر اسپتالوں میں علاج اور سرجری کے لئے آنے والے مریضوں کی تعداد میں تقریبا 50 سے 75 فیصد اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
نئی دہلی میں واقع فورٹیس-ایسکارٹ ہارٹ انسٹی ٹیوٹ کے برین اینڈ ہارٹ سرجری شعبے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر راہول گپتا اور دیگر کئی اداروں کے مطابق لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے بعد بہت سارے اسپتالوں میں مریضوں کی بھرتی بند کردی گئی تھی۔
اور اسپتالوں میں مریضوں کو بھرتی کرنے کے دوران کئی طریقہ کار پر عمل کرنا پڑتا تھا۔ دوسری طرف مریض بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے خوف سے اسپتال آنے سے بھی گریز کر رہے تھے، اور ضروری علاج یا سرجری کو بھی ٹال رہے تھے۔ لیکن اب اسپتالوں کے حالات کافی حد تک بدل گئے ہیں۔
واضح رہےکہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے 24 مارچ سے لاک ڈاؤن یکے بعد دیگرے چار مرحلوں میں میں نافذ رہا۔ لاک ڈاؤن کے بعد سے اسپتالوں میں مریضوں کو علاج میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ وزارت صحت کی جانب سے لوک سبھا میں پیش کئے گئے عداد وشمار میں کورونا وائرس کے تعلق سے 24 مارچ سے لاک ڈاؤن ہونے کے بعد اسپتالوں میں او پی ڈی وغیرہ پربہت زیادہ اثر دیکھنے کو ملا۔
آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں عام طور پر ایک مہینے میں تقریبا تین لاکھ مریضوں کا او پی ڈی اور آئی پی ڈی (بھرتی) دونوں ملا کر علاج ہوتا تھا۔ لیکن 24 مارچ سے اب تک صرف چار لاکھ ایک ہزار 506 مریضوں کا ہی علاج ہو پایا۔ مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کے مطابق اس سال اپریل اور جون کے درمیان ملک کے اسپتالوں میں 24 فیصد کم ڈیلیوری ہوئی ہیں۔ جبکہ پچھلے سال کے مقابلہ میں ملک کے اسپتالوں میں 23.90 فیصد خواتین کی ڈیلیوری ہوئی ہیں۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : انٹی انارکوٹکس سیل کا منشیات فروشوں کےخلاف کریک ڈاؤن، ۱۰ کروڑ سے زائد کی منشیات ضبطی، ۱۰ ملزمین گرفتار

ممبئی: انٹی نارکوٹکس سیل یونٹس نے شہر و مضافات کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کے بعد ۱۰ کروڑ سے زائد کی منشیات کی ضبطی کے ساتھ ۱۰ منشیات فروشوں کو گرفتار کرنےکا دعوی کیا ہے۔ بی پی ٹی و و ڈالا، ممبئی میں ایم ڈی کےخلاف کارروائی کے دوران اے این سی یونٹ نے۲۱۸ گرام وزنی ایم ڈی ضبط کی ہے یہاں و ڈالا میں ایم ڈی فروش کو بھی مشتبہ حالت میں حراست میں لیا ہے۔ ولے پارلے علاقہ میں ہائیڈوپانک گانجہ بھی پولس نے برآمد کیا ہے ملزم کے قبضے سے ۷ کلو ۶۹۰ گرام گانجہ بھی برآمدکیا گیا ملزم کے خلاف ۷ لاکھ سے زائد کی منشیات ضبط کی گئی ہے ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے وڈالا ٹی ٹی ممبئی علاقہ میں ناگپاڑہ میں آزاد میدان یونٹ نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے وڈالا سے گانجہ فروش کو گرفتار کیا اس کے پاس سے ۲۰ کلو ۷۰۰ گرام گانجہ ملا ہے ناگپاڑہ سے۱۱۷ گرام ایم ڈی کی ضبطی ہوئی ہے اور ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گوریگاؤں، دھاراوی، ممبئی ، ویرادیسائی روڈ اندھیری، ممبئی اور ماہم ریلوے اسٹیشن سے کل ۲۸۱ کلو گرام وزنی ایم ڈی کی ضبطی کی گئی ہے اور ملزمین کو گرفتار کیا ہے یہ تمام ملزمین یہاں منشیات فروشی میں ملوث پائے گئے ہیں کاندیولی یونٹ نے اندھیری کے قریب ۱۸ گرام وزنی ایم ڈی برآمد کیا گیا ماہم میں ۱۰۴ گرام وزنی ایم ڈی کے ساتھ ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا بھارت نگر باندرہ سے ۱۶۳ گرام وزنی منشیات ضبط کی گئی ملاڈ مالونی سے بھی اے این سی نے منشیات ضبط کی ہے۔ کل ۱۰ منشیات فروشوں کو اے این سی نے گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے 10.14کروڑ کی منشیات ضبط کی ہے۔ یہ ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی سربراہی میں یہ کارروائی جوائنٹ پولس کمشنر کرائم لکمی گوتم کی ایما پر ڈئ سی پی نوناتھ ڈھولے نے انجام دی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ڈنڈوشی پر فرقہ وارانہ تشدد 10 گرفتار، ملزم کے گھر سے منشیات برآمدگی کے بعد ایف آئی آر درج

ممبئی: ڈنڈوشی پولس نے اب تک ممبئی کے ملاڈ ایسٹ میں ڈنڈوشی پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں سنتوش نگر مارکیٹ میں بھگوان رام کے گانے بجانے پر دو برادریوں کے درمیان تشدد میں 10 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ بجرنگ دل کے مطالبے پر کل مرکزی ملزم کے گھر پر بی ایم سی بلڈورز کارروائی کرتے ہوئے گھر کو زمین بوس کردیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے گھر سے منشیات کا پیکٹ برآمد ہوا۔ ڈنڈوشی پولیس نے الگ ایف آئی آر درج کی ہے، جس کی تحقیقات جاری ہے۔ پولیس کی معلومات کے مطابق سنتوش نگر علاقے میں ساؤتھ انڈین کی جانب سے دیوی کا پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ دونوں گروپوں میں ہاتھا پائی ہوئی۔ صورتحال فی الحال قابو میں ہے۔پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 109، 118 (1)، 351 (3)، 352، اور 189 (1) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ دفعہ 189 (2)، 189 (3)، 191 (1)، 191 (2)، 191 (3)، آرمس ایکٹ کی دفعہ 37 (1) اور مہاراشٹر پولیس ایکٹ کی 135 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ واقعے کے دوران، ممبئی دنڈوشی پولیس نے لاٹھی چارج کا سہارا لیا، جس سے تین افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے جنہیں ٹراما کیئر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ملزم کے گھر پر بلڈوزر آپریشن کے دوران، بجرنگ دل اور ہندو تنظیموں کے ہزاروں افراد نے نعرے لگائے، ہنومان چالیسہ کا پاٹ کیا اور ہنومان کی آرتی کی۔ بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ کریت سومیا سنتوش نگر پہنچے اور ہنومان آرتی میں حصہ لیا۔ کریٹ سومیا نے پولیس کی کارروائی پر سوال اٹھایا ہے۔ فی الحال، ممبئی پولیس نے پورے علاقے کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے۔کریٹ سومیا نے کہا ہے کہ جب تک اس معاملہ میں سخت کارروائی نہیں ہوتی وہ اس کے خلاف اپنا احتجاج جاری رکھیں گے ممبئی پولس کے ڈی سی پی مہش چمٹے نے بتایا کہ ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور معاملہ میں ملوث مزید افراد کی تلاش بھی جاری ہے اب تک ۱۰ ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے ان پر فساد برپا کرنے کا کیس درج کر لیا گیا ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
مانخورد سے کلینا ودیا پیٹھ تک نئی بس سروس شروع کرنے کا ابوعاصم اعظمی مطالبہ

ممبئی: مانخورد شیواجی نگر حلقہ کے سینکڑوں غریب اور نادار طلباء ممبئی یونیورسٹی کے کلینا کیمپس میں زیر تعلیم ہیں۔ صرف، یا طلبہ کی نقل و حمل کے لیے بیسٹ بسوں کی کمی، نقل و حمل کی ٹکٹ زیادہ ہے۔ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر اور رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے ‘بیسٹ’ کمیٹی کے چیئرمین کو خط لکھ کر نئی بس سروس شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اعظمی نے اپنے خط میں بتایا بروقت سفر کے لیے بسوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے طلبہ کو صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے اور شام 5 سے 6 بجے کے درمیان عجلت سفر کرنا ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود طلبا کو انتظار کرنا پڑتا ہے۔ جس کی وجہ سے طلباء کا تعلیمی نقصان ہوتا ہے اور انہیں جسمانی اور ذہنی صدمے برداشت کرنا پڑتے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ 90 فٹ روڈ پر واقع نئے بس اسٹینڈ سے کلینا ودیا پیٹھ تک نئی بس سروس فراہم کی جائے اور اوقات میں زیادہ بسیں فراہم کی جائیں۔
-
سیاست1 year agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
سیاست8 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
