سیاست
جی ڈی پی کی گراوٹ کے لئے کورونا ہی نہیں مودی حکومت کے فیصلے بھی ذمہ دار: سی پی آئی (ایم)

مارکسی کمیونسٹ پارٹی نے کورونا کے دور میں ملک کی خراب معاشی صورت حال پر اپنی گہری فکرمندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں چوبیس فیصد کی جو گراوٹ آئی ہے وہ صرف کورونا کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ مودی حکومت کے گزشتہ فیصلوں کا بھی نتیجہ ہے۔
پارٹی پولٹ بیورو نے منگل کو یہاں جاری بیان میں کہا ہے کہ جی ڈی پی میں غیرمتوقع گراوٹ دراصل نوٹ بندی اور جی ایس ٹی اور دوراندیشی کے فقدان میں لئے گئے لاک ڈاؤن کے ٖفیصلے کا ملاجلا اثر ہے۔ پارٹی نے کہا ہے کہ معیشت کے بحران کی اصل وجہ یہ ہے کہ لوگوں کی قوت خرید میں مسلسل کمی آئی ہے اور گھریلو طلب میں کمی آئی ہے اس لئے یہ بحران پیدا ہوا ہے۔اس مسئلہ کوپبلک سرمایہ کاری اورروزگار کی فراہمی کے بغیر حل نہیں کی جاسکتا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت نیولبرل پالیسیوں کی پیروی کرتے ہوئے کارپوریٹ سیکٹر کے ذریعہ نجی سرمایہ کاری اور انہیں ٹیکس میں چھوٹ کی سہولت دے رہی ہے اور اس طرح قومی جائیدادوں کولوٹنے کا موقع دے رہی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو چاہئے کہ لوگوں کو نقد پیسے دے۔ پبلک سرمایہ کاری میں اضافہ کرے اور مفت کھانے پینے کی اشیاء مہیا کرائے تبھی اس صورت حال میں عوام کو راحت مل سکتی ہے۔
جرم
ممبئی چین دیکھنے کے بہانے اسے چوری کرنے والا شاطر ملزم گرفتار

ممبئی اندھیری میں ایک خاتون کے گلے کے سونے کے زیورات دیکھنے کی غرض سے نکال کر زیورات لے کر فرار ہونے والے ایک ایسے شاطر چور کو ممبئی پولس نے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو مغربی بنگال جانے کے لیے ٹرین میں سوار تھا اسے ناسک اگت پوری سے پولس نے گرفتار کر لیا۔
اندھیری تیلی گلی سے شکایت کنندہ گزر رہی تھی اسی دوران ملزم نے ان سے زیورات دیکھنے کی غرض سے ۲۸ گرام سونے کی چین نکالی اور وہ اس چین کا معائنہ کررہا تھا, اسی دوران اس نے چین لے کر اس کے ساتھ دھوکہ دہی کی اور فرار ہو گیا۔ پولس نے اس معاملہ میں کیس درج کر لیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ شروع کیا۔ پولس نے ملزم کا سراغ موبائل لوکیشن سے نکال لیا اور اسے اگت پوری اسٹیشن سے زیر حراست لیا۔ ملزم کی شناخت منور انور عبدالحمید ۵۰ سال کے طور پر ہوئی ہے۔ ۲۰۲۴ دسمبر میں وہ جیل سے رہا ہوا تھا اس کے خلاف ممبئی و اطراف میں چوری کے ۶ معاملات درج ہیں, یہ ملزم جرائم پیشہ ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر اور ڈی سی پی کی سربراہی میں حل کر لیا گیا ہے۔
(Monsoon) مانسون
ممبئی شہر میں بارش بی ایم سی اور پولس الرٹ، بلا ضرورت گھر سے نہ نکلیں ممبئیکر: ممبئی پولس

ممبئی شہر میں موسلادھار بارش کے سبب عام شہری نظام متاثر ہوگیا, شہر کے مضافاتی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے سبب سڑکیں بھی زیر آب ہوگئی۔ سینٹرل ہاربر اور ویسٹرن لائنوں پر پٹری پر پانی جمع ہونے کی شکایت بھی موصول ہوئی, جس کے سبب ٹرینوں کی آمدورفت بھی متاثر رہی۔ اسی وجہ سے مسافروں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا. ممبئی شہر میں گزشتہ شب سے بارش کا سلسلہ دراز ہے, یہاں شہر میں ۱۲ ملی میٹر مغربی مضافات میں ۴۷ ملی میٹر اور شمالی مضافات میں ۴۷ ملی میٹر بارش درج کی گئی ہے۔ بارش کے سبب جھیلوں کی سطح آب میں بھی اضافہ درج کیا گیا ہے, اس کے ساتھ ہی تانسا جھیل بھی لبریز ہوگئی۔ ممبئی بی ایم سی نے بتایا ہے کہ بارش کے دوران معمولات ٹرین بیسٹ اور دیگر خدمات معمولات پر ہے۔ بی ایم سی نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر و مضافات میں پانی کی نکاسی کے عمل میں کوئی رکاؤٹ نہ ہو اس لئے بی ایم سی عملہ نے جگہ جگہ شکایت موصول ہونے کے بعد پانی کی نکاسی کے عمل کو درست کیا۔ ممبئی پولس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہر میں شدید بارش کے سبب بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے گریز کرے اور اگر وہ کوئی سیلابی کیفیت سے دوچار یا متاثر ہے تو ایسے میں پولس کنٹرول روم سے رابطہ کرے۔ ممبئی پولس نے بارش کے پیش نظر الرٹ جاری کیا ہے۔ سمندری ساحل اور سمندری علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کی درخواست کی ہے, یہ اپیل ممبئی پولس نے اپنے ایکس پر کی ہے۔ ممبئی شہر میں آئندہ ۲۴ گھنٹے شدید بارش کی پیشگوئی بھی محکمہ موسمیات نے جاری کی ہے۔ شہر میں بارش کے سبب نشیبی علاقے کرلا، اندھیری سب وے سمیت دیگر مقامات زیر آب آگئے۔
بین الاقوامی خبریں
تھائی لینڈ میں جنگ کا اثر… ہندوستانی سفارت خانے نے تھائی لینڈ آنے والے تمام ہندوستانی مسافروں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کی

نئی دہلی : تھائی لینڈ میں ہندوستانی سفارت خانے نے جمعہ کو یہاں رہنے والے ہندوستانی شہریوں کے لئے ایک ایڈوائزری جاری کی، جس میں ان سے اپیل کی گئی کہ وہ تھائی لینڈ-کمبوڈیا سرحد پر جاری تشدد کے درمیان سات صوبوں کا سفر کرنے سے گریز کریں۔ درحقیقت تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی سرحد پر جمعرات سے شروع ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ حکومت کی ‘تھائی پبلک براڈکاسٹنگ سروس’ نے یہ اطلاع دی۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں، ہندوستانی سفارت خانے نے کہا کہ تھائی لینڈ-کمبوڈیا سرحد کے قریب صورتحال کے پیش نظر، تھائی لینڈ پہنچنے والے تمام ہندوستانی مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ تھائی لینڈ کے سرکاری ذرائع سے تازہ ترین معلومات حاصل کریں، بشمول ٹی اے ٹی نیوز روم۔
اس میں تھائی لینڈ کی ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے مذکورہ مقامات کے حوالے سے ایک پوسٹ کا حوالہ دیا گیا۔ وہاں سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ سیاحت کی اتھارٹی نے کہا کہ یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اوبون رتچاتھانی، سورین، سیساکیٹ، بوریرام، سا کیو، چنتھابوری اور ترات صوبوں میں متعدد مقامات کا سفر نہ کریں۔
-
سیاست9 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا