ممبئی پریس خصوصی خبر
این سی پی لیڈر بابا صدیقی قتل ماسٹر مائنڈ ذیشان اختر کینڈا میں گرفتار، ممبئی کرائم برانچ کی تفتیش میں مزید پیش رفت کی امید، اب تک 26 ملزمین گرفتار
ممبئی : این سی پی کے سنیئر لیڈر بابا صدیقی قتل کیس میں اہم اور ماسٹر مائنڈ ذیشان اختر کی کینڈا میں گرفتاری کی ممبئی کرائم برانچ ذرائع نے تصدیق کی ہے اور اس کی حوالگی کی بھی تیاری شروع کر دی ہے۔ ذیشان اختر وہی ملزم ہے جس نے قتل کی سازش کو انجام دیا تھا اور شوٹروں کے رابطے میں تھا, اس معاملہ میں ممبئی کرائم برانچ نے کل 26 ملزمین کو گرفتار کیا ہے, ان کے خلاف مکوکا کے تحت چارج شیٹ بھی داخل کر دی گئی ہے۔ ذیشان اختر شوبھم لونکر کے رابطے میں تھا اور اس نے ہی انمول بشنوئی سے بھی رابطہ رکھا تھا۔
ذیشان پر شوٹروں کو معاونت دینے کا بھی الزام ہے ذیشان نے اس سے قبل پاکستان میں گینگسٹر شہزاد بھٹی کے ساتھ پناہ لینے کا دعوی کیا تھا, لیکن تفتیشی ایجنسی کا دعوی ہے کہ اس نے یہ دعوی کرائم برانچ اور تفتیشی انجنسیوں کو گمراہ کر نے کیلئے کیا تھا, جبکہ وہ نیپال کے راستہ سے فرضی پاسپورٹ کے معرفت کینڈا گیا تھا اور کینڈا میں فرضی پاسپورٹ کے معاملہ میں اس کی گرفتاری عمل میں لائی گی ہے, ذیشان کیلئے انٹرپول نے ریڈ کارنر نوٹس بھی جاری کیا تھا, اس کے ساتھ ہی اس کی تلاش بھی جاری تھی اس معاملہ میں ایک اہم ملزم شوبھم لونکر ہنوز فرار ہے۔
بابا صدیقی کے قتل کی ذمہ داری لارنش بشنوئی گینگ نے قبول کی تھی اور انمول بشنوئی نے ہی اس کی منصوبہ بندی تیار کی تھی اور ذیشان اس کے رابطے میں تھا۔ ممبئی کرائم برانچ نے اس معاملہ میں جن 26 ملزمین کو گرفتار کیا ہے, ان میں سے کئی نے اس معاملہ میں اہم انکشافات کئے ہیں جبکہ کرائم برانچ کو اس معاملہ میں ذیشان کی گرفتاری کے بعد ایک بڑی کامیابی ملی ہے, اور اب بابا صدیقی قتل کیس میں مزید پیش رفت یقینی ہے۔
بابا صدیقی قتل کے بعد یہ سنسنی خیز انکشاف ہوا تھا کہ بابا صدیقی فلم اداکار سلمان خان کے قریبی اور معتمد خاص ہے اس لئے انہیں لارنس بشنوئی نے نشانہ بنایا تھا اس کے ساتھ ہی بابا صدیقی کے فرزند ذیشان صدیقی کو متعدد مرتبہ دھمکیاں موصول ہوچکی ہے اس کے ساتھ ہی پولیس نے ذیشان صدیقی کی سیکورٹی میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ ذیشان اختر کی گرفتاری کے بعد اب ممبئی کرائم برانچ کو مزید اہم تفصیلات ملنے کی امید ہے۔ ذیشان اختر کا اصل نام یسین اختر عرف جسی بھی ہے۔ قتل کی واردات کو انجام دینے کے بعد ذیشان نے نیپال میں کتنے دنوں تک قیام کیا اور وہ کس کس کے رابطے میں تھا یہ بھی تفتیش کا اہم پہلو ہے۔ کرائم برانچ نے ذیشان کی حوالگی کیلئے دستاویزات تیار کر نے شروع کردئیے ہیں اور جلد ہی ممبئی کرائم برانچ ذیشان کو ممبئی لائیگی۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
گوونڈی میں سی بی ایس ٹی طرز کی اسکول کا آغاز ، سماجوادی پارٹی کی مسلسل کاوشوں کا ثمرہ ابوعاصم اعظمی

ممبئی گوونڈی میں سماج وادی پارٹی کی مسلسل کوششوں نے ایک اور کامیاب سنگ میل عبورکیا۔نٹور پاریکھ کمپاؤنڈ میں اس نئے سی بی ایس ای طرز کے اسکول کے افتتاح کے موقع پر، مہاراشٹر سماج وادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے بچوں، ان کے والدین اور اساتذہ سے ملاقات کی اور اپنی دلی مبارکباد پیش کی۔ ایم ایم آر ڈی اے سے لے کر ممبئی میونسپل کارپوریشن اور محکمہ تعلیم تک ہر سطح پر سماج وادی پارٹی کی مسلسل پیروی نے اسکول کی عمارت اور ضروری سامان کی تکمیل کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا، اور ایم ایم آر ڈی اے نے بالآخر ممبئی میونسپل کارپوریشن کے سپرد کرنے کا حکم دیا۔ آج سکول کا اپنی نئی عمارت میں آغاز ہواہے جس سے سینکڑوں کنبہ کی امیدوں نئی راہ ملی ہے ۔ بچوں اور والدین کے چہروں پر خوشی ہی سماج وادی پارٹی کے کام کی اصل طاقت ہے۔تمام عہدیداروں، اساتذہ اور مقامی ساتھیوں کا بھی اعظمی نے شکریہ کیا جنہوں نے اس کوشش میں تعاون کیا اعظمی نے کہا کہ تعلیم ہی طاقت ہےاور یہی سماجوادی پارٹی کے کام کا بنیادی اصول ہے۔
ٹی ای ٹی امتحان کی مخالفت کےلئے ۵ دسمبر کو اساتذہ کا احتجاج سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ ۲۰۱۳ سے ٹیچروں کے ٹی ای ٹی امتحان کو لازمی قرار دیا گیا ہے لیکن اب دس بیس برسوں سے درس و تدریس کی خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو بھی اس امتحان میں شریک کیا گیا ہے جو ان کے مستقبل کے لیے خطرہ ہے اور ان کے ملازمت پر تلوار لٹک رہی ہے اس لیے اساتذہ کی تنظیموں نے سپریم کورٹ میں بھی اسے چیلنج کیا ہے کہ سابقہ اساتذہ کو اس سے مستثنیٰ رکھا جائے اس متعلق مہاراشٹر اور ملک بھر میں ۵ دسمبر کو اساتذہ اس کےخلاف احتجاج کریں گے اس میں شرکت کی اپیل بھی اعظمی نے کی ہے ۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی میں فضائی آلودگی پر قابو اور انڈیکس میں بہتری، میونسپل کمشنر کے رہنمایانہ اصولوں پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات جاری

ممبئی : میونسپل کارپوریشن کی طرف سے ممبئی (ممبئی شہر اور مضافات) کے علاقے میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے مختلف موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس میں پرائیویٹ پراجیکٹس کے ساتھ ساتھ سرکاری پراجیکٹس جیسے سڑکیں، میٹرو وغیرہ شامل ہیں۔ ہوا کی رفتار بھی اب بہتر ہو گئی ہے۔ ان جامع وجوہات کی وجہ سے، ممبئی میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 26 نومبر 2025 سے مسلسل بہتر ہو رہا ہے اور گزشتہ 48 گھنٹوں میں نمایاں بہتری پائی گئی ہے۔ میونسپل کارپوریشن کی طرف سے جاری کردہ 28 نکاتی رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔ اس کے لیے مختلف تعمیرات کو ’اسٹاپ ورک‘ نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر بھوشن گگرانی نے سخت ہدایات دی ہیں کہ ان ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے نجی، سرکاری اور غیر سرکاری پروجیکٹوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ نیز، درجہ بند رسپانس ایکشن پلان اسٹیج-4 (جی آر اے پی-4) فی الحال ممبئی کے لیے نافذنہیں ہے۔ تاہم مانیٹرنگ کے حوالے سے ہدایات دی گئی ہیں، انہوں نے یہ بھی واضح کیا۔ ممبئی میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے سلسلے میں، ممبئی میونسپل کارپوریشن کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر بھوشن گگرانی کی ہدایات کے مطابق، ایڈیشنل میونسپل کارپوریشن کمشنر (سٹی) ڈاکٹر اشونی جوشی کی رہنمائی میں مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
میونسپل کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر بھوشن گگرانی نے کہا کہ برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن ممبئی (ممبئی شہر اور مضافات) کے علاقے میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے۔ ان میں متعدد اقدامات شامل ہیں جن میں بیکریوں اور شمشان گھاٹ کو ایندھن کو صاف کرنے میں تبدیل کرنا، دھول کو کنٹرول کرنے کے لیے مسٹنگ مشینوں کی مدد سے اسپرے کرنا، سڑکوں کو پانی سے دھونا اور خصوصی صفائی مہم کا انعقاد اور شہریوں میں آگاہی پیدا کرنا شامل ہیں۔ 15 اکتوبر 2024 کو ممبئی میونسپل کارپوریشن نے فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے 28 نکات پر محیط جامع رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ ان ہدایات کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے میونسپل کارپوریشن نے تمام انتظامی ڈویژنوں (وارڈ) کی سطحوں پر کل 94 فلائنگ اسکواڈز کا تقرر کیا ہے۔ ان ٹیموں نے پرائیویٹ پراجیکٹس کے ساتھ ساتھ سڑکوں، میٹرو وغیرہ جیسے سرکاری منصوبوں کا معائنہ کیا اور ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو نوٹس جاری کئے۔ ٹیم تعمیراتی مقام پر سینسر پر مبنی ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی ) پیمائش والے پلانٹس کے کام کاج کا بھی معائنہ کر رہی ہے۔ گگرانی نے یہ بھی بتایا کہ ممبئی پورٹ اتھارٹی کے علاقے میں جلائی جانے والی آگ کو روکنے کی تجویز کو متعلقہ حکام کی طرف سے مثبت جواب مل رہا ہے۔ممبئی میونسپل کارپوریشن کے مختلف اقدامات کی وجہ سے ممبئی میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی ) 26 نومبر 2025 سے مسلسل بہتر ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ 28 نومبر 2025 سے پہلے ہوا کی رفتار 3 سے 4 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی اور فضا میں نمی تھی۔ تاہم اب اس میں بہتری آئی ہے اور ہوا کی رفتار 10 سے 18 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی ہے۔ نتیجے کے طور پر، ایئر کوالٹی انڈیکس بہتر ہو رہا ہے۔ گگرانی نے اپیل کی ہے کہ ممبئی میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے میونسپل کارپوریشن کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط پر تمام نجی، سرکاری اور غیر سرکاری منصوبوں پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے، بیکریوں کو جلد از جلد صاف ایندھن میں تبدیل کیا جائے، اور شہری کھلے میں کچرا جلانے سے گریز کریں اور میونسپل کارپوریشن کی کوششوں کے ساتھ تعاون کریں۔
(Monsoon) مانسون
طوفان دتوا تمل ناڈو میں تباہی لے آیا، شدید بارش اور پروازیں منسوخ

ممبئی — شدید سمندری طوفان دتوا (Cyclone Ditwah) جنوبی ریاست تمل ناڈو کو بری طرح متاثر کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں زبردست بارشیں، تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوائی سفر میں بڑے پیمانے پر خلل پڑا ہے۔
محکمہ موسمیات ہند (آئی ایم ڈی) نے تمل ناڈو کے کئی اضلاع کے لیے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے کیونکہ یہ طوفان ساحلی پٹی کے قریب آ رہا ہے۔ حکام نے ساحلی علاقوں میں مقیم افراد سے بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر گھروں کے اندر رہنے اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تاکید کی ہے۔
شدید بارش کے باعث کئی بڑے شہروں اور قصبوں میں پانی جمع ہو گیا ہے، جس سے روزمرہ کی زندگی متاثر ہوئی ہے اور ٹریفک جام ہو گیا ہے۔ سیلاب سے متعلق کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مدد کے لیے ڈیزاسٹر رسپانس ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔
ممبئی میں حکام جنوب کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، اگرچہ مہاراشٹر پر موسم کا فوری اثر کم ہے۔ تاہم، ممبئی سے چلنے والی ایئر لائنز نے چنئی اور دیگر متاثرہ جنوبی ہوائی اڈوں کے لیے متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہونے کی تصدیق کی ہے۔ مسافروں کو سختی سے مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ہوائی اڈے پر سفر کرنے سے پہلے اپنی متعلقہ ایئر لائنز سے پرواز کی حیثیت سے متعلق تازہ ترین معلومات حاصل کریں۔
تمل ناڈو میں ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ یونٹس ہائی الرٹ پر ہیں، امدادی کاموں کو مربوط کر رہے ہیں اور اگر صورتحال مزید خراب ہوتی ہے تو ممکنہ انخلاء کی کارروائیوں کی تیاری کر رہے ہیں۔
-
سیاست1 سال agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 سال agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 سال agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم5 سال agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 سال agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 سال agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 سال agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 سال agoعبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا
