Connect with us
Sunday,31-May-2026
تازہ خبریں

(جنرل (عام

قومی اطفال یوارڈ : مودی کی بچوں سے ’ووکل فار لوکل‘ بننے کی اپیل

Published

on

MODI-PM

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو ملک کے لڑکوں اور لڑکیوں سے ہندوستان کو جدید اور ترقی یافتہ بنانے کے عزم اور ملک میں تیار ہونے والی اشیاء خریدنے کی مہم میں شامل ہونے کی اپیل کی۔ مسٹر مودی نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ جیسے شعبوں میں ہندوستان کے عزم اور اقدامات کا فائدہ پوری دنیا کو ملے گا۔ وزیر اعظم نے قومی اطفال یوارڈ 2022 کے فاتح لڑکوں اور لڑکیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ہندوستان جلد ہی اپنے بل بوتے پر ایک انسان بردار مشن خلاء میں بھیجے گا، جس کے لیے نوجوان طاقت پوری تندہی سے کام کر رہی ہے۔

مودی نے کہا کہ آج ہمیں فخر محسوس ہوتا ہے جب ہم دیکھتے ہیں کہ ہندوستان کے نوجوان اختراعات کر رہے ہیں، اور ملک کو آگے لے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ‘اب سے کچھ دیر بعد ہندوستان دم خم پر پہلی بار ہندوستانیوں کو خلاء میں بھیجنے والا ہے۔ اس گگن یان مشن کا دارو مدار بھی ہمارے نوجوانوں کے کندھوں پر ہے۔ جن نوجوانوں کو اس مشن کے لیے منتخب کیا گیا ہے وہ اس وقت سخت محنت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ “آج ہمیں فخر محسوس ہوتا ہے جب ہم دیکھتے ہیں کہ دنیا کی تمام بڑی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای او) جن کی بات لوگوں کی زبان پر ہے وہ ہمارے ہی ملک کے بچے ہیں۔ یہ اس ملک کی نوجوان نسل ہے، جو آج دنیا پر راج کر رہی ہے۔ ہندوستان کے نوجوان اسٹارٹ اپس کی دنیا میں اپنا جھنڈا لہرا رہے ہیں۔”

میں ’سوچھ بھارت ابھیان‘ کی کامیابی کا بہت سا کریڈٹ ہندوستان کے بچوں کو بھی دیتا ہوں۔ آپ لوگوں نے گھر گھر بچہ سپاہی بن کر، سوچھ گڑھی بن کر اپنے خاندان کو صفائی مہم کے لیے ترغیب دی۔ جس طرح آپ صفائی مہم کے لیے آگے آئے، اسی طرح آپ کو ’ووکل فار ووکل‘ (ملک میں دستیاب اور ملک میں بنی ہوئی چیزیں) مہم کے لیے بھی آگے آنا چاہیے۔ گھر کے لوگوں سے گزارش کریں کہ مستقبل میں جب بھی کوئی سامان خریدنا ہو، تو ملک میں بنی اشیاء ہی خریدیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف ملک کی پیداوار میں اضافہ ہوگا، بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان میں ہر دور میں چھوٹے بچوں نے بہادری کی تاریخ لکھی ہے۔ انہوں نے فاتحین کو گرو گوبند سنگھ جی کے بیٹوں کی بہادری اور قربانی کی یاد دلائی، جن کی یاد میں ملک نے 26 دسمبر کو ‘ویر بال دیوس‘ شروع کیا ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

پوائی کے فوکٹ نگر اور ملند نگر علاقوں میں تقریباً 250 غیر مجاز تعمیرات پر بے دخلی کارروائی

Published

on

JCB

پوائی کے فوکٹ نگر اور ملند نگر علاقوں میں واقع واٹر انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی اراضی پر تقریباً 250 غیر مجاز تعمیرات پر ‘ایس’ انتظامی ڈویژن (وارڈ) اور ممبئی میونسپل کارپوریشن کے واٹر انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے مشترکہ بے دخلی کی کارروائی کی گئی۔ یہ کارروائی ڈپٹی کمشنر (زون 6) شنوس کمار ڈھونڈے کی رہنمائی میں کی گئی۔ اور اسسٹنٹ کمشنر سمٹی کی قیادت میں۔ ثمرین صیاد بھی شریک تھی۔ مذکورہ علاقے میں سرکاری اراضی پر بڑی تعداد میں غیر مجاز تعمیرات کے مشاہدے کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔ اس مہم کو منصوبہ بند طریقے سے نافذ کیا جا رہا ہے, جس کا مقصد متعلقہ اراضی کو تجاوزات سے پاک کرنا اور اس کی حفاظت کرنا ہے۔ اس آپریشن کے لیے تقریباً 150 پولیس اہلکار، 50 کے قریب انجینئرنگ افسران اور محکمہ ‘ایس’ اور محکمہ واٹر انجینئرز کے ملازمین اور 200 مزدوروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ یہ آپریشن 7 جے سی بی، 10 ڈمپر اور دیگر چھوٹی کارگو گاڑیوں کی مدد سے بھی کیا گیا۔ آپریشن کے دوران غیر مجاز تعمیرات کو ہٹا کر علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کیا جا رہا ہے۔ تجاوزات ہٹانے کا عمل مکمل ہوتے ہی متعلقہ جگہ کے گرد باڑ لگانے کا کام بھی فوری طور پر شروع کر دیا جائے گا اور دوبارہ تجاوزات کی روک تھام کے لیے ضروری حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ دریں اثناء انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ سرکاری اور میونسپل کی ملکیتی جگہوں پر تجاوزات کے خلاف کارروائی باقاعدگی سے جاری رہے گی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : ریلوے پولس نے مسافر کی بچائی جان… چلتی ٹرین سے گرنے کے بعد پولس اور سیکورٹی عملہ نے مسافر کو بحفاظت بچایا، سوشل میڈیا پر ستائش

Published

on

ممبئی : اندھیری پلیٹ فارم نمبر ۸/۹ کے درمیان ایک مسافر کو ریلوے پولس اور ایم ایس ایس اسٹاف نے چلتی ٹرین سے گرنے کے بعد بحفاظت بچا لیا۔ ریلوے پولس کے اس کارنامہ کی ستائش بھی کی جارہی ہے اور سوشل میڈیا پر بھی یہ ویڈیو وائرل ہے۔ سوشل میڈیا پر مسافر کا ریلوے میں چڑھنے کے دوران گرنے کا ویڈیوز وائرل ہوا تھا اور اس ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے کہ مسافر نے اندھیری پر چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کی اور پھسل کر گر گیا, جس کے بعد ریلوے افسر بھنگارے، ایم ایس ایس عملہ کے مورے اور گٹے نے مسافر کو بحفاظت ریلوے پلیٹ فارمز کے گیپ فاصلہ سے باہر نکال لیا اور اس کی جان بچائی ریلوے انتظامیہ نے شہریوں اور مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ عجلت میں سفر کے دوران چلتی ٹرین یا بھیڑ بھاڑ والی ٹرین میں لٹکنے یا پھر چلتی ٹرین میں چڑھنے سے گریز کرے, کیونکہ اس سے ان کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔ ریلوے کمشنر کلاسانگر نے بھی مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے چلتی ٹرین میں سفر کرنے سے گریز کرے۔ ریلوے کے اس عمل کی ستائش کی جارہی ہے اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

گوونڈی شیواجی نگر کے عوامی مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے، میٹنگ میں ابوعاصم اعظمی کا مطالبہ، ضروری اقدامات کی درخواست

Published

on

ممبئی : گوونڈی شیواجی نگر کے ترقیاتی زیر التوا پروجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کرنے کا مطالبہ آج سماج وادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ضلعی منصوبہ بندی کمیٹی کی میٹنگ میں کیا آن لائن میٹنگ میں حصہ لیتے ہوئے ابوعاصم اعطمی نے وزیر نگراں آشیش شیلار کے روبرو عوامی مسائل پیش کرتے ہوئے ان کے ازالہ کا فوری مطالبہ کیا ہے۔ یہ میٹنگ ممبئی کے مضافاتی کلکٹر نے بلایا تھا، جس کی صدارت سرپرست اور نگراں وزیر آشیش شیلار نے کی میٹنگ میں اعظمی نے اپنے حلقہ مانخورد۔شیواجی نگر (گوونڈی) سے متعلق تمام زیر التوا ترقیاتی پروجیکٹوں اور عوامی مسائل کو کمیٹی کے سامنے پیش کیا اور ان پر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ علاقے میں کئی اہم مسائل کو بھی میٹنگ میں پیش کیا جن میں سرکاری اراضی پر باغات اور سوشل ویلفیئر ہالز کی تعمیر، منشیات کے بڑھتے ہوئے عادی جرائم پیشہ اور جرائم کے پیش نظر آبادی کے مطابق نئے تھانوں کا قیام، صحت کی سہولیات میں بہتری، آلودگی، غیر قانونی پارکنگ، ٹریفک، سرکاری اراضی پر لینڈ مافیا کے ناجائز تجاوزات، پی اے پی ہاؤسنگ، سڑکوں کی مرمت، دکانوں کی مرمت، دکانوں کی تعمیر، نئے سرے سے دکانوں کی تعمیر شامل ہیں۔ قبرستان، دیونار ڈمپنگ گراؤنڈ کی جگہ پارک کی تعمیر، للو بھائی اور نٹور پاریکھ کمپاؤنڈ میں ترقیاتی کام اور سیوریج اور نکاسی آب سے متعلق مسائل بھی میٹنگ میں پیش گئے۔ اعظمی نے کمیٹی سے درخواست کی کہ ان تمام مسائل پر فوری اور موثر کارروائی کی جائے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان