Connect with us
Tuesday,30-June-2026

(جنرل (عام

نریندر مودی نے دی کیجری وال کو جیت کی مبارک باد

Published

on

وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دہلی اسمبلی میں عام آدمی پارٹی کی زبردست جیت حاصل کرنے پر وزیراعلی اروند کیجری وال کو مبارک باد دی ہے۔
مسٹر مودی نےمنگل کو ٹوئٹر پر کہا کہ ’’آپ پارٹی اور مسٹر اروند کیجری وال کو دہلی اسمبلی انتخابات میں جیت کی مبارک باد۔ دہلی کےلوگوں کی امیدوں کو پورا کرنےکےلئےانہیں بہت بہت مبارکباد۔‘‘
مسٹر راجناتھ سنگھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’دہلی اسمبلی انتخابات میں جیت حاصل کرنے کےلئے وزیراعلی مسٹر کیجری وال اور ان کی پارٹی کو مبارک باد دیتا ہوں۔‘‘مسٹر کیجری وال نے مسٹر سنگھ کو مبارک باد کے لئےشکریہ کہا۔بی جےپی کے صدر جگت پرکاش نڈا نےکہا کہ بی جے پی اس عوامی حمایت کو قبول کرتے ہوئےمثبت اپوزیشن کا کردار نبھائےگی اور دہلی کی ترقی سے جڑے ہر مسئلہ کو ترجیحی بنیاد پر اٹھائے گی۔
انہوں نےکہا کہ ’’اس یقین کےساتھ کہ عام آدمی پارٹی کی حکومت دہلی کو ترقی دے گی، میں مسٹر کیجری وال اور ان کی پارٹی کو مبارک باد دیتا ہوں۔‘‘
انتخابات میں جیت کےلئےمسٹر کیجری وال کو مبارک باد دینےکی لائن لگ گئی ہے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی، آندھرا پردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی، سابق وزیراعلی این چندربابو نائیڈو، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کےلیڈر شرد پوار، مہاراشٹر کےوزیراعلی ادھو ٹھاکرے، جھارکھنڈ کےوزیراعلی ہیمنت سورین، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کےلیڈر سیتا رام یچوری، سی پی آئی کےلیڈر اتل انجان،راشٹریہ جنتا دل کےلیڈر تجیسوی یادو، دراوڑ مینتر کزگم کے لیڈر ایم کےاسٹالن، کیرلہ کےوزیراعلی پنارئی وجیئن نےبھی مسٹر کیجری وال کو مبادک دی اور مسٹر کیجری وال نےانہیں مبارک باد دی۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

یوم عاشورہ زہریلی گولی تقسیم کرنے والا فیاض نے الیکشن میں لیا تھا حصہ, تفتیش میں اہم خلاصہ

Published

on

ممبئی : ممبئی یوم عاشورہ پر زہریلی کیسپول تقسیم کرنے والا فیاض پریم جی ذہنی طور پر پریشان تھا اس نے یہاں خوجہ کمیٹی کےلئے الیکشن بھی لڑا تھا اور اس میں شکست کے بعد وہ دلبرداشتہ ہوگیا تھا وہ 2005 سے ہی ملحد تھا اس نے شیعہ طبقہ اور عالم دین کو بھی اپنی تنقیدوں کا نشانہ بنانا شروع کردیا تھا خوجہ کمیٹی میں اپنی موجودگی درج کروانے کےلئے اس نے یہ واردات انجام دی ہے اس کا مقصد عزاداروں کو قتل کرنا نہیں تھا اس نے مدھیہ پردیش کے ایم ایم ریشم والا سے زہریلا مادہ چوہے مارنے کی ادویات منگوائی تھی اور 40 کلو مادہ کےلئے آن لائن رقم بھی منتقل کی تھی۔

فیاض یہاں پونہ کے ویمن نگر میں رہائش پذیر ہے شیعہ طبقہ کے خلاف اس نے جب سے متنازع بیانات جاری کرنا شروع کیا تھا اس کے بعد سے ہی اس کے اہل خانہ نے بھی اس سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی فیاض نے اسی دوران 2025 ئ میں ایران کا بھی دورہ کیا تھا ممبئی پولیس کے روبرو اس نے اعتراف کیا کہ اس کا مقصد عزاداروں کی جان لینا یا انہیں قتل کرنا نہیں تھا اس لئے اس نے جو کیپسول گولی تقسیم کی اس میں صرف 1.5 یا 1.1 گرام ہی چوہے مارنے کی ادویات کی آمیزش کی تھی تاکہ عزادار صرف بیمار ہو ان کی جانیں تلف نہ ہو ۔ اس معاملہ میں پولیس نے یہ بھی معلوم کرنا شروع کردیا ہے کہ آیا فیاض کا منصوبہ اس نے تنہا تیار کیا تھا اس کے پس پشت مزید افراد ملوث ہے اور کیا یہ لون وولف اٹیک کی سازش تو نہیں ہے کیونکہ یہ عالمی دہشت گردی کا ایک حصہ بھی ہے اےسے میں پولیس نے ہر زاوےے سے اس معاملے میں تفتیش شروع کردی ہے لیکن اس معاملہ میں پولیس نے یہ واضح کیا ہے کہ فیاض کی ذہنی حالت بھی غیر مستحکم ہے اور اس سے تفتیش میں نت نئے خلاصے بھی ہو رہے ہیں اس معاملہ میں مزید افراد کے ملوث ہونے سے بھی پولیس نے انکار نہیں کیا ہے لیکن اب تک کی تفتیش میں صرف فیاض کے ہی اس معاملہ میں ملوث ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

سیاسی جماعتوں کو ووٹر لسٹوں کے خصوصی نظرثانی (ایس آئی آر) کے عمل میں تعاون کرنا چاہئے : ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر و میونسپل کمشنر

Published

on

ممبئی الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات کے مطابق، پروگرام کے تحت ممبئی کے علاقے (ممبئی شہر اور مضافات) میں ووٹر لسٹوں کی خصوصی نظر ثانی (ایس آئی آر) کا عمل جاری ہے۔ سیاسی جماعتوں کو اس سلسلے میں جاری مختلف عمل میں تعاون کرنا چاہیے۔ اس کے علاوہ، ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اور میونسپل کمشنراشونی بھیڈے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 30 جون سے 29 جولائی 2026 کے دوران پولنگ اسٹیشن لیول آفیسرز (بی ایل اوز) کے گھر کے دورے میں مدد فراہم کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ گنتی کو یقینی بنایا جا سکےووٹر لسٹوں کے خصوصی گہرائی سے نظرثانی کے پروگرام کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے، آج (30 جون، 2026) ممبئی میونسپل کارپوریشن ہیڈکوارٹر میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی ایک میٹنگ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اور میونسپل کمشنر کی صدارت میں منعقد ہوئی۔

ڈپٹی میئر سنجے گاڈی، ایڈیشنل میونسپل کمشنر (سٹی) اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر پراجکتا ورما-لاونگارے، ایڈیشنل میونسپل کمشنر (مغربی مضافات) اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر ڈاکٹر وپن شرما، ایڈیشنل میونسپل کمشنر (پروجیکٹس) اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر ابھیجیت بنگر، ایڈیشنل میونسپل کمشنر (مشرقی مضافات) اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر ڈاکٹر اویناش ڈھاکنے، ڈسٹرکٹ کلکٹر (ممبئی سٹی ڈسٹرکٹ) اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر ایس ایم ایس۔ آنچل گوئل، جوائنٹ کمشنر (ٹیکس اسیسمنٹ اینڈ کلیکشن) مسٹر وشواس شنکروار وغیرہ اس موقع پر موجود تھے۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اور میونسپل کمشنر اشونی بھیڈے نے مزید کہا کہ پولنگ اسٹیشن لیول آفیسرز (بی ایل اوز) 30 جون سے 29 جولائی 2026 کے درمیان گھر کا دورہ کریں گے۔ ووٹرز سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ متعلقہ بی ایل اوز کو ضروری معلومات فراہم کریں۔ اس پورے عمل کا مقصد یہ ہے کہ کوئی اہل ووٹر محروم نہ رہے اور کسی نااہل شخص کو شامل نہ کیا جائے۔ لہذا، سمت. بھیڈے نے تمام سیاسی جماعتوں سے اس عمل میں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو ووٹر لسٹ پروگرام کے خصوصی انٹینسیو ریویژن (سر
) کے تحت عمل، شیڈول اور کارروائی کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔ اس کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی جانب سے اٹھائے گئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

بھیونڈی میں غیر قانونی ڈانس بار پر کارروائی ہو, ٹورنیٹ کی بجائے دیگر بجلی کمپنی کو سپلائی کی ذمہ داری دینے کا مطالبہ : رئیس شیخ

Published

on

ممبئی : مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی میں رئیس شیخ نے بھیونڈی دیہی میں غیر قانونی بار پر کارروائی کا مطالبہ کر تے ہوئے ریاستی وزیر اعلی دیویندرفڑنویس کی اس پر توجہ طلب کروائی اور کہا کہ بھیونڈی میں شب بھر بار جاری رہتے ہیں اور یہ علاقہ جرائم پیشہ کا اڈہ بن گیا ہے یہاں جرائم کی وارداتوں میں بھی اضافہ درج کیا گیا ہے جب اس معاملہ میں پولیس میں شکایت کی جاتی ہے تو پولیس کا یہ جواب ہوتے ہیں کہ یہ علاقہ مزدور طبقہ پر محیط ہے اس لئے کھانے کی ہوٹلیں شب چائے خانے رات میں جاری رہتے ہیں اگر ہوٹلیں یا کھانے کے مراکز رات بھر جاری رہتے ہیں تو اس کےلئے بھی اصول و ضوابط مرتب کئے جائیں جبکہ رات بھر ڈانس بار شروع ہونے کے سبب یہ علاقہ جرائم کے مرکز میں تبدیل ہوگیا ہے اس لئے اس پر توجہ دی چاہئے ۔ جس پر وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے رئیس شیخ کو کارروائی کا یقین دلایا ہے۔

اس کے ساتھ ہی بھیونڈی میں بجلی کمپنیوں پر رئیس شیخ نے وزیر اعلی کی توجہ مرکوز کر تے ہوئے کہا کہ بھیونڈی میں پاورلوم صنعتیں آباد ہیں یہاں ٹورینٹ کی دادگیری سے عوام پریشان ہے کیونکہ بلوں کی شرح میں اضافہ سے وہ بلوں کی ادائیگی سے قاصر ہے بھیونڈی میں بجلی کی ذمہ داری دیگر کمپنیوں کو فراہم کی جائے اس میں ٹاٹا پاور اور اڈانی کو بھی بھیونڈی میں لایا جاسکتا ہے اس کے ساتھد ہی ٹورینٹ کمپنی کو ہٹا کر دیگر کمپنی کو بھی یہ ذمہ داری دی جاتی ہے اس کے ساتھ ہی بھیونڈی کے عوام اور کاروباری کو بجلی کی بل میں رعایت اور سبسڈی کا بھی مطالبہ کیا ہے جس پر وزیر اعلی نے کہا کہ اس پر مثبت اقدامات کئے جائیں گے ساتھ ہی بجلی بل سے متعلق بھی ضروری احکامات جاری کئے گئے ہیں اس کے ساتھ ہی رئیس شیخ نے کہا کہ ٹورینٹ پاور کمپنی کا عجب رول ہے اگر کوئی بجلی چوری ہوتی ہے تو اس کی ادائیگی دوسروں سے کرواتی ہے بجلی کوئی اور استعمال کرے اور اس کی ادائیگی کوئی دوسرا یہ کہاں کا انصاف ہے جس پر وزیر اعلی نے ضروری توجہ دےنے کی یقین دلائی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان