Connect with us
Thursday,04-December-2025

(جنرل (عام

نائیڈو نے کووند کے خطاب کا مجموعہ ’لوک تنتر کے سور(کھنڈ 2) کے انگریزی ایڈیشن کا اجرا کیا

Published

on

نائب صدر جموریہ ایم وینکئیا نائیڈو نے جمعہ کو کہا کہ ہندوستان نے کبھی کسی دوسرے ملک پر حملہ نہیں کیا ہے، لیکن اگر کوئی ہم پر حملہ کرتا ہے تو اسے ایسا جواب دیں گے کہ وہ زندگی بھر نہیں بھول سکے گا۔
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کے دفتر کے دوسرے سال کے خطاب کا مجموعہ’لوک تنتر کے سور(کھنڈ 2)، اس کے انگریزی ایڈیشن ’دی ریپبلیکن ایتھک (وولیوم 2)‘اور دونوں کے ای -ایڈیشنوں کا یہاں غیر مقیم ہندوستانی مرکز میں اجرا کرنے کے بعد مسٹر نائیڈو نے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہاکہ ہم وسودھیو کوٹمبکم میں یقیم رکھتے ہیں اورمانتے ہیں کہ دوسرے ملکوں سے لڑنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ دنیا کی سب سے مضبوط معیشت ہونے کے باوجود ہندوستان نے کبھی دوسرے ملکوں پر حملہ نہیں کیا۔
پاکستان کا نام لئے بغیر انہوں نے کہاکہ پچھلے کچھ وقت سے اکسائے جانے کے باوجود ہندوستان نے حملہ نہیں کیا لیکن، اکسانے والوں سمیت سبھی کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ اگر کوئی ہم پر حملہ کرتا ہے تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا جسے حملہ کرنے والا زندگی بھر بھول نہیں سکے گا۔
مسٹر نائیڈو نے کہا کہ صدر کے خطاب کے مجموعے کی اشاعت کا مقصد ان کے خیالات کو عام لوگوں تک پہنچانا ہے۔ ان کے خطاب میں ملک کی مختلف اقسام کی جھلک ملتی ہے۔ ان میں مسٹر کووند کی واضح سوچ اور تجزیہ کرنے کی صلاحیت بھی جھلکتی ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

گوریگاؤں وویک کالج میں حجاب پر پابندی ایم آئی ایم کا احتجاج ، فاروق شابدی زیر حراست

Published

on

ممبئی : گوریگاؤں کے وویک کالج میں حجاب پرپابندی کے فرمان کے بعد ایم آئی ایم نے سراپا احتجاج کرتے خواتین ونگ کی سربراہ ایڈوکیٹ جہاں آر نے بھوک ہڑتال شروع کر رکھی تھی اور حجاب پر پابندی کو غیرقانونی اور تشخص اور آزادی مذہب کے خلاف قرار دیا تھا اس کے ساتھ ہی حجاب پر پابندی کے خلاف نعرہ بازی بھی کی تھی جس کے بعد یہاں حالات کشیدہ ہوگئے اور موقع پر پولس پہنچ گئی اور جمہوری طریقے سے احتجاجی مظاہرہ کرنے والی ایڈوکیٹ جہاں آرا شیخ اور ایم آئی ایم ورکروں کو زیر حراست لے لیا جس کے بعد یہاں کشیدگی پھیل گئی ایم آئی ایم صدر فاروق شابدی بھی اس مظاہرہ میں شریک ہوئے اس دوران پولس نے انہیں بھی حراست میں لے لیا فاروق شابدی نے کہا کہ دستوری اصولوں کے خلاف برقعہ پر پابندی عائد کی گئی ہے جو ناقابل قبول ہے اس لیے ہم اس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ایسے قانون اور سرکلر کے خلاف احتجاج ہمارا حق ہے اور حجاب پہننے کی اجازت ہمیں دستور سے حاصل ہے یہ آزادی تشخص کے خلاف ہے اس لیے کالج انتظامیہ کے اس فیصلہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے لیکن پولس نے ہمارا احتجاج دبانے کے لئے ہمیں زیر حراست لیا ہے فاروق شابدی کو زیر حراست لینے کے ساتھ پولس نے ایم آئی ایم کے کارکنان کو بھی حراست میں لیا اور کالج کے باہر حفاظتی انتظامات سخت کردئیے ہیں ۔ کالج انتظامیہ نے برقعہ حجاب ، کرتا ، دھوتی پر پابندی عائد کر رکھی ہے جس کے بعد مسلم طالبات نے اس کے خلاف سراپا احتجاج کیا اور ایم آئی ایم نے بھی اس احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کی جس کے بعد پولس نے حالات پر قابو پانے کےلیے مظاہرین کو کالج کے باہر سے اٹھا کر زیر حراست لیا اس واقعہ سے علاقہ میں کشیدگی برقرار ہے لیکن امن قائم ہے ۔

Continue Reading

جرم

کستوربا پولیس اسٹیشن بچی کے جنسی استحصال کیس میں 10سال کی سزا

Published

on

ممبئی : کستوربا پولیس اسٹیشن کی حدود میں بچی کے جنسی استحصال کے کیس میں ملزم کو عدالت نے سزا سنائی ہے۔ ملزم نریش کمار ہریش کمار44 کے خلاف پسکو کیے تحت جنسی استحصال کا کیس درج کیا گیا تھا ملزم کو ڈنڈوشی کورٹ نے اس کیس میں 10 سال کی سزا اور 2000 ہزار روپے جرمانہ بصورت دیگر تین ماہ کی قید کا حکم سنایا ہے اس کیس کی بہتر تفتیش کے سبب ملزم کو سزا ہوئی ہے کستوربا پولیس نے اس معاملہ میں تفتیش کے بعد چارج شیٹ داخل کی تھی اور اب اس معاملہ میں سزا سنائی گئی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی میں ٹھگ بلڈر باپ بیٹے گرفتار، کروڑوں کی دھوکہ دہی کا الزام

Published

on

ممبئی : عام عوام سے کروڑوں روپے کی ٹھگی کر نے والے بلڈر باپ بیٹے کو ممبئی پولیس نے گرفتار کر نے کا دعوی کیا ہے شکایت کنندہ نوین چندر گوردھن 69 سالہ نے شکایت کی ہے کہ 31 مارچ 2019 ء سے 31 مارچ 2020 ء کے درمیان ترویتی بلڈر مہیر جیٹھوا اور اشوک جیٹھوا نے تعمیراتی کمپنی میں سرمایہ کاری پر ہر ماہ منافع کا دو فیصد سرمایہ میسر آئے گا کا لالچ دے کر ایک کروڑ 17 لاکھ روپے حاصل کیا اور تقاضہ پر واپس نہ دینے پر بوریولی پولیس میں مہیر جیٹھوا اور اشوک جیٹھوا کے خلاف دھوکہ دہی کا کیس درج کیا گیا شکایت کنندہ کی شکایت پر پولیس نے تفتیش کی گئی تو یہ انکشاف ہواکہ ملزمین نے بیشتر عام عوام کو بے وقوف بناکر دھوکہ دہی کی ہے اور وہ گزشتہ دو برس سے مفرور تھے ملزمین کو گرفتار کر نے کیلئے کستوربا پولیس نے ایک ٹیم تشکیل دی تھی پولیس کو سراغ ملا کہ ملزمین کیرالہ کے انوکلم میں ہے جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر مہیر جھیٹھوا اور اشوک جیٹھوا کو گرفتار کر لیا ملزمین کے خلاف کستوربا پولیس اسٹیشن میں پانچ ایم ایچ بی پولیس اسٹیشن میں ایک اور بوریولی پولیس اسٹییشن میں چار معاملات درج ہیں ملزمین سرمایہ کاری اور نفع بخش اسکیم کے نام پر عام عوام کو دھوکہ دیا کرتے تھے پولیس نے ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی مہیش چمٹے کی ہدایت پر ملزمین کی گرفتاری انجام دی ہے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com