(جنرل (عام
مسلمانوں کو اپنی پسماندگی دور کرنے کیلئے دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم پر یکساں توجہ دینے کی ضرورت : مولانا اکرام الحق قاسمی

مسلمانوں کی فکری، معاشی، سیاسی اور سماجی پسماندگی کو دینی عصری تعلیم کے فقدان کی وجہ قرار دیتے ہوئے القرآن اکیڈمی نئی دہلی کے سربراہ مولانا اکرام الحق قاسمی نے کہا کہ مسلمانوں کو اپنی پسماندگی دور کرنے کے لئے دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم پر یکساں توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے مدرسہ تحفیظ القرآن میں منعقدہ ایک پروگرام سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ مسلمان اس وقت تک معزز اور حکمراں رہے جب تک ان میں تعلیم موجود رہی اور جیسے ہی انہوں نے تعلیم اور خاص طور پر قرآن کو ترک کر کے اسے صرف ثواب کی کتاب تک محدود کر دیا اس کے بعد ان میں فکری صلاحیت کے فقدان کے ساتھ عصری تعلیم بھی جاتی رہی، اور وہ اس وقت ملک میں مزدور کی فیکٹری بن کر رہ گئے ہیں۔ جدھر بھی نظر دوڑائیں مسلمان مزدوری کرتے، پنکچر بناتے اور دیگر چھوٹے کام کرتے نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم پر توجہ دیں، اور خاص طور پر قرآن کی تعلیم کونہ صرف عام کریں، بلکہ خود سمجھ کر پڑھیں اور اس پر عمل کریں۔
انہوں نے کہا کہ مدرسہ تحفیظ القرآن اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، جہاں حفظ کے ساتھ آٹھویں کلاس تک اسکولی تعلیم کا نظام ہے، اور بچوں کو حفظ کے ساتھ اسکولی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔
بسمتیہ کے سابق مکھیا محمد مزمل نے کہاکہ مدرسہ تحفیظ القرآن تعلیمی اداروں کے لئے رول ماڈل ہے۔ میں بچوں کی تعلیم و تربیت دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ ہمیشہ مدرسہ کی خدمت کے لئے تیار رہیں گے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جو آواز یہاں سے اٹھ رہی ہے انشاء اللہ بہت دور تک جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ اسوقت مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی دور کرنے کے لئے ایسے ہی تعلیمی ادارے کی ضرورت ہے۔
دہلی سے آئے یو این آئی کے سینئر صحافی اور مہمان خصوصی عابد انور نے اس موقع پر کہا کہ کوئی بھی چیز مقصد کے بغیر ادھوری ہوتی ہے، اور جب تک طلبہ مقصد کو اپنے سامنے نہیں رکھیں گے اس وقت تک وہ اس میدان میں مہارت حاصل نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم کا مقصد صرف پیسہ کمانا نہیں ہوتا بلکہ ایک اچھا انسان بننا ہوتا ہے، اور ایک اچھا انسان ہی معاشرہ کے لئے مفید ہوتا ہے۔
مدرسہ تحفیظ القرآن کے ناظم اعلی مولانا اخترحسین لطیفی نے مدرسہ کے قیام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اس ادارے کا قیام ایسے وقت کیا گیا، جب یہاں کے بچے تعلیم حاصل کرنے کیلئے دور دراز علاقے اترپردیش، راجستھان، گجرات اور دیگر علاقے میں جایا کرتے تھے جس کی وجہ سے سب لوگ بچوں کو نہیں پڑھاپاتے تھے۔ اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے اس مدرسہ کا قیام 2017 میں عمل آیا۔ یہ ندی کا بہاؤ کا علاقہ تھا، لیکن اب یہاں علم کا دریا بہہ رہا ہے۔
اس کے اہم شرکاء میں مدرسہ کے صدر مدرس مولانا و حافظ قمرالزماں نعمانی، مولاناعبدالحسیب قاسمی ناظم تعلیمات، نائب ناظم مولانا عمران لطیفی، مولانا احسان لطیفی خازن، ڈاکٹر اسرائیل، ڈاکٹر انیس، عباس انصاری، خورشید انصاری اور جملہ اساتذہ و طلبہ موجود تھے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی میں ایک کروڑ سے زائد کی منشیات ضبط پانچ گرفتار

ممبئی : ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی نے ممبئی شہر میں مختلف کارروائیوں میں 1.45 کروڑ روپے کی منشیات ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ورلی، واڑی بندر، وڈالا علاقہ میں چار کارروائی میں اے این سی نے ۵۴۱ وزنی ایم ڈی ضبط کی ہے، جبکہ دو ملزمین کے قبضے سے ۲۰۳ گرام وزنی ایم ڈی ضبط کر کے ان کے خلاف باندرہ یونٹ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ممبئی کے ورلی میں گشت کے دوران ۸۶ گرام ایم ڈی ایک مشتبہ فرد سے ملی تھی، جسے گرفتار کر لیا گیا۔ گھاٹکوپر یونٹ نے واڑی بندر میں کارروائی کرتے ہوئے ۷۵ گرام ایم ڈی برآمد کی ہے اور ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ اسی طرح کاندیولی یونٹ نے وڈالا میں کارروائی کرتے ہوئے ۷۸ گرام منشیات ضبط کی ہے اور اسے گرفتار کر لیا۔ گھاٹکوپر مانخورڈ میں کوڈین سیرپ پر کارروائی کرتے ہوئے ۸۴۰ کوڈین سیرپ کی بوتلیں ضبط کی ہے اور دو ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ تمام کارروائی میں اے این سی نے پانچ ملزمین کو گرفتار کر کے منشیات ضبط کی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی شہر ومضافات میں جوش وخروش کے ساتھ امبیڈکر جینتی منائی گئی، ڈاکٹر بابا صاحب کی تعلیمات پر عمل کرنے کی تلقین : سمیر وانکھیڈے

ممبئی : ممبئی شہر و مضافات میں جوش وخروش کے ساتھ امیبڈکرجینتی منائی گئی, اس موقع پر پولس نے خصوصی حفاظتی انتظامات کئے تھے, اتنا ہی نہیں پولس نے دادر چیتنہ بھومی پر زائرین کے لئے سخت پہرہ بھی لگایا تھا, جس کے سبب امبیڈکر جینتی پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہو گئی۔ ممبئی میں جگہ جگہ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کیا گیا, چیتنہ بھومی پر امبیڈکری زائرین کا اژدہام تھا۔
دادر چیتنہ بھومی پر امبیڈکری زائرین یادگار پر خراج عقیدت پیش کیا۔ این سی بی کے سابق زونل ڈائریکٹر اور آئی آر ایس افسر سمیر وانکھیڈے نے امبیڈکر جینتی پر ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کو یاد کرتے ہوئے ان کے اصولوں پر زندگی بسر کرنے کی تلقین کی ہے, اور کہا ہے کہ ڈاکٹر بابا صاحب امیبڈکر نے ہی یہ پیغام دیا ہے کہ متحد ہو تعلیم حاصل کرو اور نا انصافی کے خلاف اٹھ کھڑے ہو کر آواز حق بلند کرو۔ سمیر وانکھیڈے نے امبیڈکر جینتی پر ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا, اور ان کی تعلیمات پر عمل آوری کا عہد بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امبیڈکر بھی منشیات کے سخت مخالف تھے اسی لئے میں نے منشیات کا خاتمہ کا عہد لیا اور سماج و معاشرے سے منشیات کی لعنت کے خاتمہ کا بھی عزم کیا۔ ممبئی شہر کے مختلف علاقوں میں امبیڈکر جینتی پر جلوس بھی نکالا گیا, اس موقع پر تمام شاہراہوں پر پولس کا سخت بندوبست تھا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی میں طلائی زنجیر اچکوں کی گرفتاری

ممبئی : ممبئی پولیس کے تلک نگر پولیس نے تین شاطر اور چین طلائی زنجیر اچکوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ شکایت کنندہ 12 اپریل کو مارنگ واک یعنی چہل قدمی کے دوران تین نامعلوم اچکوں نے چین طلائی زنجیر چھین کر فرار ہوگئے۔ تلک نگر پولیس نے اس معاملہ میں چار ٹیمیں تشکیل دی تھی, اور اس معاملہ میں متعدد مقامات پر تلاشی مہم چلاتے ہوئے تین ملزمین محمد جلیل خان، سمیر محمد انصار احمد شیخ اور محمد نصیب کو گرفتار کر لیا۔ ان کے قبضے سے 40 ہزار روپے کی سونے کی چین اور ایک کار تین لاکھ 40 ہزار روپے کی مالیت بھی ضبط کی ہے۔ ان ملزمین کے خلاف وڈالا ٹی ٹی پولیس اسٹیشن کی حدود میں چین اچنکنے سمیت چوری کے معاملات درج ہیں۔ اس معاملہ میں گرفتاری کے بعد مزید تفتیش بھی جاری ہے۔
-
سیاست6 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر5 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم4 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا