ممبئی پریس خصوصی خبر
وندے ماترم پر مسلمانوں کو کوئی اعتراض نہیں، اس کی لازمیت کا فیصلہ عدالت کرے، بھیونڈی میں سماجوادی پارٹی کا میئر ہو گا : اعظمی
ممبئی : مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے وندے ماترم کو لازمی قرار دیئے جانے پر یہ واضح کیا ہے کہ مسلمانوں کو “وندے ماترم” پر قطعی طور پر کوئی اعتراض نہیں ہے، لیکن کیا اسے لازمی قرار دینا آئینی طور پر درست ہےاس کی وضاحت نہیں ہوئی ہے۔ عدالت فیصلہ کرے کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط۔ وندے ماترم پر بی جے پی سیاست کر رہی ہے۔ اس مسئلہ پر کوئی بھی غیر ضروری ردعمل بی جے پی کے ایجنڈے کی تشہیر ہو گا جو تمام سنگین مسائل کو نظر انداز کرتے ہوئے اقتدار کی خاطر اس قسم کے ایجنڈوں کو فروغ دیتی ہے اور الوطنی کی آڑ میں سماج کو تقسیم کرنے کی سیاست پر عمل پیرا ہے۔
قیامت تک بابری مسجد تعمیر نہیں ہو گی وزیر اعلیٰ اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان پر ابوعاصم اعظمی نے تبصرہ کرتے ہوئے اسے نفرت انگیز قرار اور کہا کہ بابری مسجد سے متعلق جو فیصلہ آیا ہے وہ عقائد کی بیناد پر تھا بابری مسجد کسی بھی مندر کو مسمار کر کے نہیں تعمیر کی گئی تھی جبکہ اکثریتی طبقہ کی خواہش پر مندر بنانے کی اجازت دیدی گئی ہے لیکن یوگی ادیتہ ناتھ اس قسم کا بیان دے کر نفرت کو فروغ دے رہے ہیں۔ اعظمی نے سلمان خان کو سب سے بڑا ہندو قرار دینے والے نتیش رانے کے بیان پر کہا کہ نتیش رانے کا کام ہی نفرتی ایجنڈہ کو فروغ دینا ہے اس لئے انہیں کوئی ایسی وزارت کا قلمدان دیا جانا چاہیے جو صرف ہندو مسلم اور متنازع بیان بازی پر مبنی ہو ۔ اعظمی نے یہاں سیاسی منظر نامہ پر بھی تبصرہ کیا اور بھیونڈی میں میئر سازی میں تاخیر پر کہا کہ سماج وادی پارٹی نے جسے یہ ذمہ داری دی ہے وہ چوکیدار چور نکلا ہے انہوں نے کہا کہ بھیونڈی میں سماج وادی پارٹی کا مئیر ہو گا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : مینارہ مسجد کی ۷۶ لاکھ کی پراپرٹی ٹیکس کی نوٹس واپس لی جائے, یہ کوئی کمرشل ادارہ نہیں ہے : اعظمی

یہ مسجد میں مدرسہ ہے یہاں بچے دینی تعلیم سے بہرور ہوتے ہیں اس لئے اس ٹیکس نوٹس کو واپس لیا جائے کیونکہ اتنی خطیر رقم ادائیگی مشکل ہے اور مسجد کو اتنی بڑی رقم کی نوٹس ارسال کرنا درست نہیں ہے ۔ سماجی انصاف میں اقلیتوں کے بجٹ میں ناانصافی ، سماجی انصاف بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایوان میں رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کہاکہ پہلے محکہ کا بجٹ ۶ سو دو کروڑ روپیہ تھا بعد میں اس میں تخفیف ہو گئی اور ۲۰۲۴۔۲۵ میں بجٹ میں صرف ۲۸ ہزار طلبا کو تعلیمی وظائف ملے ہیں لیکن اب اس میں مزید تخفیف ہو کر صرف ۷ ہزار طلبا کو ہی تعلیمی وظائف کی فراہمی کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ یہ اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی ہے اس لئے اقلیتوں کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے اور اتنا ہی نہیں اقلیتوں کے سہولیات کے مطابق بجٹ فراہم ہو انہوں نے ایوان میں اپنی بات اس شعر پر ختم کی۔ کبھی روزی کبھی آشیانہ چھین لیتا ہے جہاں ملتا ہے موقع آب و دانا چھین لیتا ہے، ہمیں اپنی تباہی کی خبر ہو ہی نہیں پاتی سب یہ خوشیاں ہماری غائبانہ چھین لیتا ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی میونسپل کارپوریشن: ٹاٹا ٹرسٹ کے زیر انصرام جانوروں کے اسپتال میں چھوٹے جانوروں اور پرندوں کے آخری رسومات کے لیے انسینریٹرآتش کدہ کی سہولت جلد ہی میسر ہوگی

ممبئی: ممبئی میونسپل کارپوریشن اور ٹاٹا ٹرسٹ کے زیر انصرام جانوروں کے اسپتال میں چھوٹے جانوروں اور پرندوں کی آخری رسومات کے لئے 50 کلوگرام فی گھنٹہ کی رفتار سے نذر آتش کرنے والا نظام (آتش کدہ ) قائم کیا گیا ہے اور اب یہ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ یہ سہولت جانوروں کی لاشوں کو محفوظ اور ماحول دوست ٹھکانے لگانے کے قابل بنائے گی، ایڈیشنل میونسپل کمشنر (شہر) ڈاکٹر (سمٹ) اشونی جوشی نے میونسپل کارپوریشن اور ٹاٹا ٹرسٹ کے زیر انتظام اور مہالکشمی علاقے میں واقع جدید ترین چھوٹے جانوروں کے اسپتال کا دورہ کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر (جنوبی) اس موقع پر سوپنجا کشیرساگر، ویٹرنری ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی سربراہ ڈاکٹر کلیمپاشا پٹھان، اسپتال کے ڈائریکٹر مہرنوش کپاڈیہ، اسپتال انتظامیہ اور خدمات کے سربراہ میجر جنرل پرمود بترا اور دیگر موجود تھے۔ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ویٹرنری ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جانوروں کی فلاح و بہبود کی خدمات کو بڑھانے کے لیے مختلف اقدامات نافذ کیے جا رہے ہیں۔ اس مقصد کے لیے ٹاٹا ٹرسٹ کے ذریعہ مہالکشمی میں میونسپل کارپوریشن کے تعاون سے ایک چھوٹا جانوروں کا اسپتال چلایا جا رہا ہے۔ چار منزلہ ہسپتال میں چار اچھی طرح سے لیس آپریٹنگ تھیٹر، ماہر ویٹرنری سرجنز کے ساتھ ایک علیحدہ سرجری کا شعبہ، تقریباً 200 جانوروں کے علاج کی گنجائش، جنرل وارڈ، آئی سی یو اور ہائی ڈیپینڈنسی یونٹ، جدید ترین تشخیصی سہولیات جیسے ایم آر آئی، سی ٹی اسکین، ایکسرے، الٹراسونگرافی، ای ڈی لیبولوجی اور ای ڈی لیب۔ اس میں بلڈ بینک، دانتوں کا علاج، ڈرمیٹولوجی، امراض چشم، اینڈوسکوپی، فزیو تھراپی اور جانوروں کے لیے ہائیڈرو تھراپی جیسی خصوصی علاج کی سہولیات بھی موجود ہیں۔ایڈیشنل میونسپل کمشنر (شہر) ڈاکٹراشونی جوشی نے اس موقع پر کہا کہ یہ ملک کا سرکردہ اسپتال ہے جس میں کثیر المقاصد خدمات کی سہولیات، جدید ترین تشخیصی اور چھوٹے جانوروں کے علاج کی سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے ہیں۔ اس طرح کی جدید ترین ویٹرنری سہولیات نے ممبئی میں ویٹرنری صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو بڑا فروغ دیا ہے۔ پالتو جانوروں اور چھوٹے جانوروں کے علاج معالجے کی معیاری سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔ ہسپتال نے جانوروں کی لاش اور بائیو میڈیکل ویسٹ کو سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگانے کا بھی انتظام کیا ہے۔ چھوٹے جانوروں اور پرندوں کی لاشوں کے آخری رسومات کے لیے 50 کلوگرام فی گھنٹہ کی صلاحیت کا ایک انسینریٹر سسٹم قائم کیا گیا ہے اور اب یہ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ یہ سہولت جانوروں کی لاشوں کو محفوظ اور ماحول دوست ٹھکانے لگانے کے قابل بنائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے صحت عامہ کے حوالے سے بھی اہم فوائد ہوں گے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی ساکی ناکہ ۲۷ سال سے مفرور ملزم گرفتار

ممبئی: ممبئی پولس نے ایک ایسے مفرور ملزم کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے جو اپنی شناخت چھپا کر روپوش تھا اسے عدالت نے اشتہاری ملزم قرار دیا تھا یہ ملزم گزشتہ ۲۷ سال سے فرار تھا ساکی ناکہ پولس اسٹیشن میں مفرور ملزم لاؤ دتہ رام ٹھاکر ۵۷ سالہ کے خلاف سرکاری کام میں مداخلت سمیت دیگر دفعات کے تحت
مقدمہ درج تھا اندھیری کورٹ نے اسے مفرور ملزم قرار دیا تھا عدالت کے حکم کئ تعمیل کرتے ہوئے پولس نے بارہا اس کے گھر کا رخ کیا جہاں وہ دستیاب نہیں تھا پولس نے سراغ لگا کر ملزم کو گرفتار کر لیا یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے نے انجام دی ہے۔
-
سیاست1 year agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں7 years agoعبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا
