Connect with us
Sunday,24-August-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

سائلی گرّم کو BDS تعلیم کےلیے مسلمانوں کی طرف سے 55000 کی مدد

Published

on

55000

شولاپور (سیّد غفران ) 14 جنوری2021 پدمشالی سماج سے تعلق رکھنے والی بڑی مزدور کی بیٹی سائلی گرّم نے بغیر ٹیوشن اپنی پڑھائی کے زریعے NEET امتحان میں315 مارکس لئے اور BDS کورس میں داخلہ پایا ہے۔ سائلی کے والد کا انتقال کے بعد ساری ذمےداری والدہ پر آگئ۔ والدہ پوری محنت اور لگن سے تین بچوں کی پرورش کر رہی ہے۔سائلی ان میں سب سے بڑی ہے۔
سائلی نریش گرر م کی شروعا تی تعلیم نیل کنٹیشور اسکول سے ہوئی۔ دسویں جماعت میں نمائیں کامیابی حاصل کرنے کے بعد 12 سائنس میں% 85 فی صد مارکس ملے۔اپنے ڈاکٹر بننے کی خواہش پورا کرنے کے لئے NEET امتحان کی تیاری شروع کی اور 319 مارکس لئے ۔۔میریٹ کہ ذریعے BDS (DENTAL) پونے کالج میں داخلہ مل۔ ایڈمیشن کے لئے والدہ نے اپنا سونا فروخت کیا جس سے صرف 10000 ہزار روپئے ملے۔ ۱۳۰۰۰۰ کل خرچ کسطرح سے پورا ہوگا ۔۔یہ خواب کی طرح لگانے لگ ۔۔شولاپور کے لوکل اخبار میں سائلی کی کہانی شائع ہوئی اور مدد کرنے کی اپیل کی گئی۔
شولآپور شہر کے مشہور سوشل وركر کامریڈ رویندرا مکشی نے اس اپیل پر جمیعت علماء ہند کے ضلعی صدر مولانا ابراہیم صاحب سے گفتگو کی اور مولانا نے ہر ممکن مدد کرنے کی بات کہی ۔صرف دو دن میں 55000 روپئے جمع ہوئے۔ حاجی نصیر احمد خلیفہ، حاجی عبدالمتین باغبان، عبدالستار درزی، حاجی معین الدین شیخ، شفیع انعامدر، نداف CA، شوکت پٹھان، توحید جیویلرز، حاجی مشتاق انعامدا ر ، مجید گدوال وغیرہ نے مدد کی۔
اس انسانیت نواز کام کو پورا کرنے میں مدد کرنے پر بڑی کامگار کی طرف سے سابق ایم ایل اے اڑ م ماسٹر، اشوک انداپورے، مرا کا مبلے، سابق میئر جناردن کرامپوری وغیر نے شکریہ ادا کیا ہے۔
انے والے وقت میں جب بھی سايلی کو مدد کی ضرورت ہوگی اُسے پورا کرنے کی کوشش کی جائیگی یہ جمیعت علماء ہند کے اہم رُکن حسیب ندا ف نے کہا۔

شہر کے مسلمانوں اور جمعیت علماء ہند کی پہل۔۔
جمعیت علماء ہند سولآپو ر کے ضلعی صدر مولانا ابراہیم قاسمی کی پہل سے قومی یکجحتی کو مضبوط کرنے کے لیے لگاتار کوششیں ہوتی رہتی ہیں۔اسی کے چلتے BDS کی تعلیم کے لیے بڑی مزدور کی بیٹی سائیلی گرّم کو 55000 روپئے کی مدد دی گئی۔
سائیلی اپنے والد کو کھونے کے بعد بهی اپنی پڑھائی جاری رکھی۔ بغیر ٹیوشن کے اپنے دم اور محنت سے neet اچھے مارکس لئے اور BDS کورس میں داخلہ پایا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

جرم

ممبئی سمیر شبیر شیخ کو منشیات کے کیس میں ۱۵ سال کی قید ایک لاکھ کا جرمانہ کی سزا

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی شہر میں ڈرگس اور منشیات اسمگلر کے خلاف انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی کو بڑی کامیابی ملی ہے ممبئی میں منشیات اسمگلر سمیر شبیر شیخ ۳۲ سالہ کو ممبئی باندرہ یونٹ نے ۱۱۰ گرام ایم ڈی میفیڈون کے ساتھ ۱۲ مئی ۲۰۲۲ کو گرفتار کیا تھا اس معاملہ میں پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی اور اب عدالت نے اس معاملہ میں ملزم کو قصوروار قرار دیتے ہوئے ۱۵ سال کی قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ سمیت مارپیٹ تشدد اور دیگر جرائم درج ہیں کل ۹ معاملات درج ہیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی سائبر فرا ڈ ۳۰۰ کروڑ روپے متاثرین کے محفوظ، آن لائن فراڈ سے محتاط رہنے کی اپیل، ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں

Published

on

cyber-crime

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ ممبئی سائبر سیل نے آن لائن دھوکہ دہی کا شکار متاثرین کے ۳۰۰ کروڑ روپے محفوظ کئے ہیں۔ ان متاثرین نے دھوکہ دہی کی شکایات ۱۹۳۰ پر کی تھی جس پر پولس نے این سی آر پورٹل پر شکایت کر کے رقومات کی منتقلی کو منجمد کر کے بینک اکاؤنٹ سے رقومات کی منتقلی پر روک لگائی ہے۔ سائبر سیل کی ہیلپ لائن پر 13,19,403 کال موصول ہوئے تھے جس میں شئیر ٹریڈنگ، جاب فراڈ سمیت دیگر اسکیمات کی لالچ دے کر دھوکہ دہی کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ سائبر سیل نے جنوری ۲۰۲۴ سے جولائی ۲۰۲۵ میں سائبر جرائم میں ملوث 11,063 موبائل فون نمبر بند اور بلاک کئے ہیں۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر لکمی گوتم، ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے سائبر سیل نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سائبر فراڈ کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے اس لئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور نہ ہی اس کی قانونی کوئی حیثیت ہے, اگر کوئی سی بی آئی پولس اور سرکاری افسر بن کر ڈیجیٹل اور سائبر اریسٹ کی دھمکی دیتا ہے تو اس کی اطلاع مقامی پولس کو دے, فرضی ویب سائٹ کے معرفت بھی شئیر ٹریڈنگ کر کے کروڑوں روپے کا لالچ دیا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس قسم کی پر کشش اشتہارات دے کر دھوکہ دہی کی جاتی ہے, اس لیے شہریوں کو اس سے الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ہند ۔ پاک کرکٹ میچ وزیر اعظم مودی کی باتوں میں تضاد : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Abu-Asim-Azmi-

ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ہند ۔ پاک کرکٹ میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی گزشتہ ۱۱ برس میں ایک بھی بات سچ نہیں ہوئی ہے۔ ان کی باتوں میں تضاد ہے وہ بولتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں۔ ہر خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہے کا بیان وزیر اعظم نے دیا تھا, اب پاکستان کے ساتھ دبئی میں کرکٹ کھیلا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ٹھوس بات ہونی چاہئے۔ پہلگام حملہ میں ہماری بہنوں کا سندور اجڑ گیا۔ جب تک پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتا, اس سے کوئی بات نہیں ہونی چاہیے اور تعلقات سے متعلق بھی غور کرنا چاہئے, کیونکہ پاکستان مسلسل ہندوستان پر حملہ کرتا ہے اور ہم ان کے ساتھ میچ کھیلتے ہیں, یہ سلسلہ کہیں نہ کہیں بند ہونا چاہئے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com