Connect with us
Sunday,24-August-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

مشتاق احمد نوری کو کلیم اللہ کلیم دوست پوری لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

Published

on

مشہور افسانہ نگار اور بہار اردو اکادمی کے سابق سکریٹری مشتاق احمد نوری مولانا مظہر الحق عربی و فارسی یونیورسیٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر اعجاز علی ارشد، روز نامہ قومی تنظیم کے مدیر اعلیٰ ایس ایم اشرف فرید اور معروف بزرگ شاعر ناشاد اورنگ آبادی کو یہاں منعقدہ ایک تقریب میں کلیم اللہ کلیم دوست پوری لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
جاری ریلیز کے مطابق اس کے لئے دیگر ایوارڈ یافتگان میں روز نامہ ہمارا نعرہ کے مدیر ومعروف صحافی انوار الہدیٰ کو صحافتی خدمت ایوارڈ، ظہیر انور کو صحافتی وشعری خدمات ایوارڈ، ڈاکٹر مظہرالحق، صحافی اشرف آستھانوی، ڈاکٹر کلیم اختر، فردوس گیاوی، شکیل سہسرامی، ظفر صدیقی کو فروغ اردو خدمات ایوارڈ، ڈاکٹر یاسمین اختر، معصومہ خاتون، ڈاکٹر ارشاد احمد، شمیم فاطمہ کو ترویج ادب ایوارڈ نامور پروفیسر علیم اللہ حالی اور کلیم اللہ کلیم دوست پوری کے ہاتھوں دیا گیا۔ اردو زبان وادب کی مجموعی خدمات ایوارڈ اردو ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر امتیاز احمد کریمی کے نام ہے جن کی عدم موجودگی کی وجہ سے اس تقریب میں ان کو ایوارڈ نہیں دیا جاسکا۔
مولانا مظہر الحق عربی فارسی یونیورسیٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اعجاز علی ارشد نے کہا کہ ایوارڈ دیکر اردو ادیبوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ کلیم اللہ کلیم دوست پوری نے اس کی زندہ روایت شروع کی ہے اور اردو کے خدمت گزاروں کو ایوارڈ سے نوازہ ہے جو واقعی اس کے حقدار ہیں۔ معروف افسانہ نگار قاسم خورشید نے ایوارڈ سے ادیبوں، شاعروں اور صحافیوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ جبکہ نظامت کے فرائض معروف افسانہ نگار وسلگتے خیموں کا شہر کے مصنف اور معروف ناظم تقریب و مشاعرہ فخر الدین عارفی نے نبھائی۔ استقبالیہ کلمات کلیم اللہ کلیم دوست پوری ایوارڈ کمیٹی کے کنوینر پرویز عالم نے کہے۔ اس موقع پر ایک شعری نشست کا بھی انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر ایک تقریب میں سرپرست کی حیثیت سے کلیم اللہ کلیم دوست پوری کے علاوہ معروف ناقد وشاعر پروفیسر علیم اللہ حالی بطور صدر جبکہ ڈاکٹر قاسم خورشید، ڈاکٹر منظر اعجاز، اکبر رضا جمشید، ایس ایم پرویز عالم بطور مدعوئین خصوصی شریک ہوئے۔ صدارتی خطبہ میں پروفیسر علیم اللہ حالی نے کہا کہ کلیم اللہ کلیم دوست پوری اپنے نام سے ایوارڈ شروع کرکے اردو ادب کا بہت بڑا کام کررہے ہیں۔ اس بار انہوں ادب کے چنندہ عملی شخصیات کو ایوارڈ سے نوازہ ہے، اس سے اردو کی خدمت کرنے والوں کو حوصلہ ملتا ہے۔
لکھنؤ سے تشریف لانے والی کم عمر شاعرہ شمیم فاطمہ، جن کو آج ترویج ادب ایوارڈ سے بھی نوازہ گیا۔ اس موقع پر کلیم عاجز کی زمین میں کلام سناکر سامعین کی زبردست داد وتحسین وصول کی۔ شمع کوثر شمع نے کلیم اللہ کلیم دوست پوری کے ادبی خدمات پر روشنی ڈالی۔ تقریب کا آغاز آفتاب عالم کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جبکہ مشتاق سیوانی کے نعت پاک سے محفل روح پرور ہوگئی۔ اس تقریب میں شائقین اردو ادب کی زبردست تعداد موجود تھی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

جرم

ممبئی سمیر شبیر شیخ کو منشیات کے کیس میں ۱۵ سال کی قید ایک لاکھ کا جرمانہ کی سزا

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی شہر میں ڈرگس اور منشیات اسمگلر کے خلاف انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی کو بڑی کامیابی ملی ہے ممبئی میں منشیات اسمگلر سمیر شبیر شیخ ۳۲ سالہ کو ممبئی باندرہ یونٹ نے ۱۱۰ گرام ایم ڈی میفیڈون کے ساتھ ۱۲ مئی ۲۰۲۲ کو گرفتار کیا تھا اس معاملہ میں پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی اور اب عدالت نے اس معاملہ میں ملزم کو قصوروار قرار دیتے ہوئے ۱۵ سال کی قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ سمیت مارپیٹ تشدد اور دیگر جرائم درج ہیں کل ۹ معاملات درج ہیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی سائبر فرا ڈ ۳۰۰ کروڑ روپے متاثرین کے محفوظ، آن لائن فراڈ سے محتاط رہنے کی اپیل، ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں

Published

on

cyber-crime

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ ممبئی سائبر سیل نے آن لائن دھوکہ دہی کا شکار متاثرین کے ۳۰۰ کروڑ روپے محفوظ کئے ہیں۔ ان متاثرین نے دھوکہ دہی کی شکایات ۱۹۳۰ پر کی تھی جس پر پولس نے این سی آر پورٹل پر شکایت کر کے رقومات کی منتقلی کو منجمد کر کے بینک اکاؤنٹ سے رقومات کی منتقلی پر روک لگائی ہے۔ سائبر سیل کی ہیلپ لائن پر 13,19,403 کال موصول ہوئے تھے جس میں شئیر ٹریڈنگ، جاب فراڈ سمیت دیگر اسکیمات کی لالچ دے کر دھوکہ دہی کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ سائبر سیل نے جنوری ۲۰۲۴ سے جولائی ۲۰۲۵ میں سائبر جرائم میں ملوث 11,063 موبائل فون نمبر بند اور بلاک کئے ہیں۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر لکمی گوتم، ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے سائبر سیل نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سائبر فراڈ کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے اس لئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور نہ ہی اس کی قانونی کوئی حیثیت ہے, اگر کوئی سی بی آئی پولس اور سرکاری افسر بن کر ڈیجیٹل اور سائبر اریسٹ کی دھمکی دیتا ہے تو اس کی اطلاع مقامی پولس کو دے, فرضی ویب سائٹ کے معرفت بھی شئیر ٹریڈنگ کر کے کروڑوں روپے کا لالچ دیا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس قسم کی پر کشش اشتہارات دے کر دھوکہ دہی کی جاتی ہے, اس لیے شہریوں کو اس سے الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ہند ۔ پاک کرکٹ میچ وزیر اعظم مودی کی باتوں میں تضاد : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Abu-Asim-Azmi-

ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ہند ۔ پاک کرکٹ میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی گزشتہ ۱۱ برس میں ایک بھی بات سچ نہیں ہوئی ہے۔ ان کی باتوں میں تضاد ہے وہ بولتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں۔ ہر خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہے کا بیان وزیر اعظم نے دیا تھا, اب پاکستان کے ساتھ دبئی میں کرکٹ کھیلا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ٹھوس بات ہونی چاہئے۔ پہلگام حملہ میں ہماری بہنوں کا سندور اجڑ گیا۔ جب تک پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتا, اس سے کوئی بات نہیں ہونی چاہیے اور تعلقات سے متعلق بھی غور کرنا چاہئے, کیونکہ پاکستان مسلسل ہندوستان پر حملہ کرتا ہے اور ہم ان کے ساتھ میچ کھیلتے ہیں, یہ سلسلہ کہیں نہ کہیں بند ہونا چاہئے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com