Connect with us
Saturday,06-December-2025

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی بلدیاتی انتخابات پرمہایوتی میں مفاہمت پر تعطل برقرار،بی جے پی اور شیوسینا میں زور آزمائی،ایکناتھ شندے کافی ناراض، تبصرہ کرنے سے گریز

Published

on

‎ممبئی بلدیاتی انتخابات میں مہایوتی میں اختلافات سامنے آئے ہیں شندے گروپ نے خودمختاری کا دعویٰ کیا ہے تو دوسری طرف بی جے پی بھی زور آزمائی کررہی ہے ایسے میں بلدیاتی انتخابات میں انتخابی مفاہمت پر تعطل برقرار ہے شیوسینا کی میٹنگ میں کارکنان نے خودانحصاری کا نعرہ بلند کیا جس کے بعدنائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کافی ناراض ہیں اور انہوں نے ہدایت جاری کی ہے کہ کوئی بھی اتحاد سے متعلق تبصرہ کرنے سے گریز کرے اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو اس پر تادیبی کارروائی بھی ممکن ہے ۔

‎ریاست میں آئندہ چند دنوں میں بلدیاتی انتخابات ہے ۔اس پس منظر میں سیاست تیز ہوگئی ہے ۔ مہاوتی اور مہاوکاس اگھاڑی کی اتحادی جماعتوں نے پارٹی سطح پر انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ مہاراشٹر کے موجودہ سیاسی پس منظر کو مدنظر رکھتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کو لے کر کافی تجسس پایا جاتا ہے۔بلدیاتی انتخابات میں مہایوتی اپنی قسمت آزمائی کا موقع ملے گا ۔ ایک طرف مہایوتی کے سینئر لیڈر بار بار کہہ رہے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات مہایوتی کا اتحاد قائم رہے گا ۔ بلدیاتی انتخابات کے پس منظر میں بی جے پی نے ہر محکمے کی میٹنگیں کیں۔ ان میٹنگوں میں ان محکموں میں آنے والے ضلع پریشد، پنچایت سمیتی اور میونسپل کارپوریشن کی انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ تمام بلدیاتی انتخابات میں عظیم اتحاد متحدہ طور پر انتخابی میدان میں حصہ لے گا جن نشستوں پر انتخابی مفاہمت ممکن نہیں ہے وہاں دوستانہ مقابلہ ہوگا ۔اس بات کا خیال رکھا جائے گا کہ عظیم اتحاد میں شامل جماعتوں پر کوئی شدید تنقید کا کسی کو کوئی ‎موقع میسر نہ آئے

‎دریں اثنا، بلدیاتی انتخابات کے پس منظر میں شیوسینا شندے گروپ کی ایک اہم میٹنگ تھانے میں ہوئی۔ نریش مہاسکے نے ضلع صدر کی حیثیت سے یہ میٹنگ بلائی تھی لیکن اس میٹنگ میں تھانے میں شیوسینا کے عہدیداروں نے خود انحصاری کا نعرہ بلند کیا۔ ذرائع بتا رہے ہیں کہ نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اس وقت کافی نالاں ہوئے جب عہدیداروں نے خود انحصاری کا نعرہ لگایا۔ ذرائع یہ بھی بتا رہے ہیں کہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اتحاد پر اب سے صرف ایکناتھ شندے ہی تبصرہ کریں گے اور اگر کوئی تبصرہ کرے گا تو اسے کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ساتھ ہی یہ اطلاع بھی سامنے آ رہی ہے کہ نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے بلدیاتی انتخابات کے پس منظر میں پارٹی کے سینئر لیڈروں کی رہنمائی کریں گے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی کے ایڈیشنل میونسپل کمشنر امیت سینی کا تبادلہ کر دیا گیا، آئی اے ایس افسر اویناش دھکنے سے تبدیل کیا گیا ہے، یہ حرکت "کیش فار ٹرانسفر” گھپلے کے الزامات کے بعد کیا گیا۔

Published

on

منتقلی برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) میں 160 سے زیادہ انجینئروں کی تبدیلی میں مبینہ بدعنوانی کے انکشاف کے بعد سامنے آئی ہے، جسے بعد میں حکومت نے روک دیا تھا۔

ایک کارکن سنجے ستم کی طرف سے میونسپل کمشنر بھوشن گگرانی کو شکایت درج کروائی گئی تھی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ سینی انجینئروں کو ٹرانسفر کرنے کے لیے 5 لاکھ سے 40 لاکھ روپے تک وصول کر رہے ہیں۔

سینی، 2007 بیچ کے آئی اے ایس افسر، مارچ 2024 سے بی ایم سی میں تعینات تھے۔
اویناش ڈھکنے، 2017 بیچ کے آئی اے ایس افسر، اس سے قبل مہاراشٹر آلودگی کنٹرول بورڈ (ایم پی سی بی) کے ممبر سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور چارج سنبھال چکے ہیں۔

تبادلے کارکنوں کی طرف سے کارروائی کے مطالبات کے بعد ہوئے، جس میں گلگلی نے اس فیصلے کے لیے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس کا شکریہ ادا کیا۔

کارکن ستم نے کہا کہ منتقلی ناکافی ہے اور اس نے اس معاملے کی محکمانہ اور انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مہاراشٹر وقف بورڈ تاریخ میں توسیع کو لے کر ٹربیونل سے رجوع، فکر نہ کریں، صد فیصد رجسٹریشن یقینی ہے : چیئرمین سمیر قاضی

Published

on

Sameer Kazi

اورنگ آباد : مہاراشٹر کی تمام رجسٹرڈ وقف تنظیموں بشمول مساجد، درگاہوں اور قبرستانوں کے لیے امید پورٹل پر رجسٹریشن کی آخری تاریخ آج، 5 دسمبر 2025 تھی، جو اب ختم ہو چکی ہے۔ اگرچہ مہاراشٹر کی بیشتر وقف تنظیموں کا رجسٹریشن پورٹل پر ہو چکا ہے، لیکن ریکارڈ کی عدم دستیابی یا دیگر کاغذی خامیوں کی وجہ سے کچھ تنظیمیں اب بھی اندراج سے محروم ہیں۔ اس صورتحال کے پیش نظر مہاراشٹر ریاستی وقف بورڈ کے صدر سمیر قاضی نے متعلقہ متولیوں، ٹرسٹیز اور مسلم سماج سے گھبرانے یا کسی بھی افواہ پر یقین نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے پُر اعتماد انداز میں کہا ہے کہ وقف بورڈ ہر ادارے کا رجسٹریشن مکمل کرائے گا۔ اگرچہ سپریم کورٹ نے تاریخ میں توسیع دینے سے انکار کر دیا ہے، لیکن اس نے وقف ٹربیونل (وقف عدالت) سے رجوع کرنے کی اجازت دی ہے۔ ریاستی وقف بورڈ نے ٹربیونل سے رجوع کر لیا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ وہاں انصاف ملے گا اور امید پورٹل پر رجسٹریشن کے لیے مہلت میں ضرور توسیع ہوگی۔ چیئرمین قاضی نے پختہ عزم کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ ریاست میں ہر وقف ادارے کا اندراج مکمل ہوئے بغیر بورڈ چین سے نہیں بیٹھے گا۔

ملک بھر میں مہاراشٹر دوسرے مقام پر 80 فیصد رجسٹریشن مکمل :
وقف بورڈ سے متعلقہ تمام تنظیموں کے رجسٹریشن کا کام امید پورٹل پر تیز رفتاری سے مکمل ہوا ہے۔ وقف اداروں کے رجسٹریشن کے معاملے میں مہاراشٹر ریاست ملک بھر میں دوسرے مقام پر فائز ہے۔ مہاراشٹر میں وقف کی کل 36 ہزار رجسٹرڈ پراپرٹیز ہیں، جن میں سے تقریباً 30 ہزار (80 فیصد) تنظیموں کی جائیدادوں کو امید پورٹل پر کامیابی کے ساتھ درج کر لیا گیا ہے۔ وقف بورڈ کے تمام افسران اور عملے نے اضافی انتظامات کرکے رجسٹریشن کا عمل مکمل کرایا۔ نہ صرف یہ، بلکہ چھترپتی سمبھاجی نگر کے حج ہاؤس میں 300 نوجوان ٹیکنیشنز کی خدمات حاصل کی گئیں تاکہ امید پورٹل پر اندراج کو مزید تیزی سے کیا جا سکے، جو بورڈ کی جانب سے ایک قابلِ ستائش کوشش ہے۔

وقف ٹربیونل کا مرکزی حکومت کو فوری نوٹس، 10 دسمبر تک جواب طلب :
سپریم کورٹ کی ہدایت کے فوراً بعد مہاراشٹر وقف بورڈ نے وقف ٹربیونل سے رجوع کیا۔ ٹربیونل نے اس معاملے پر فوری سماعت کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کر دی ہے۔ نوٹس میں مرکز سے سوال کیا گیا ہے کہ’’مہلت میں توسیع کیوں نہیں دی جانی چاہیے؟‘‘ اور اس کا جواب 10 دسمبر تک داخل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ٹربیونل کی اس فوری کارروائی اور نوٹس کی وجہ سے مہلت میں توسیع ملنے کا قوی امکان ہے، جس سے وقف اداروں کو ایک بڑا ریلیف حاصل ہوا ہے۔

افواہوں پر دھیان نہ دیں، وقت میں توسیع نہیں ہوئی ہے :
آج دن بھر ٹی وی اور سوشل میڈیا پر مرکزی اقلیتی امور کے وزیر کرن ریجیجو کا ایک بیان زیرِ گردش رہا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگرچہ متولیوں کو سرسری ریلیف نہیں ملا ہے، لیکن ٹربیونل سے وقت میں توسیع ملنے کی امید ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو ادارے ٹربیونل سے رجوع کریں گے ان پر کوئی جرمانہ (پینلیتی) نہیں لگایا جائے گا۔ صدر سمیر قاضی نے اس بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا وزیر موصوف نے پورٹل پر اپ لوڈنگ کے لیے وقت میں توسیع نہیں دی ہے، بلکہ صرف ان اداروں کے لیے چیکر اور اپروول کے لیے اگلے تین ماہ کا وقت مقرر کیا ہے جن کا اندراج پہلے ہی ہو چکا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ سوشل میڈیا پر وقت میں توسیع کی غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، اس لیے کسی بھی قسم کے تذبذب کا شکار نہ ہوں اور جب تک باضابطہ توسیع نہیں ہو جاتی، ادارے اپ لوڈنگ کے عمل کو لازمی طور پر مکمل کریں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میں کوکین کے ساتھ نائیجریائی گرفتار

Published

on

ممبئی ؛ ممبئی پولس نے کوکین کےساتھ مالونی پولس اسٹیشن کی حدود میں ایک نائیجریائی کو گرفتار کرنےکادعوی کیا ہے اس سے قبضے سے ۱۸۰ گرام کوکین بھی ضبط کی گئی ہے ۔ پولس نے گشت کے دوران مانوچی اگواعرف اولیوار اگوا ۲۷ سالہ کی تلاشی لی اور اس کے قبضے سے کوکین برآمد کی گئی کوکین کے ساتھ نائیجریائی کے قبضے سے کل ۷۲ لاکھ کا اسباب ضبط کیا گیا ہے ۔ پولس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کر لیا ہے اور تفتیش شروع کردی ہے ۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com