Connect with us
Tuesday,11-August-2026
تازہ خبریں

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میونسپل کارپوریشن سال 2026-27 کے لیے 80,952.56 کروڑ روپے خسارہ کا بجٹ پیش , اخراجات میں گزشتہ سال کے تخمینہ کے مقابلے میں 8.77 فیصد اضافہ

Published

on

ممبئی: ممبئی میونسپل کارپوریشن بی ایم سی نے رواں مالی سال میں اپنا خسارہ کا مالی بجٹ پیش کیا مالی سال 2026-27 کے لئے 80,952.56 کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا، جس میں 89.84 کروڑ روپے کا تخمینہ ہے۔ میونسپل کمشنر بھوشن گگرانی نے اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین پربھاکر شندےکے ہمراہ بجٹ پیش کیا۔ نیا اخراجات گزشتہ سال کے بجٹ سے زیادہ ہے جو 74,427.41 کروڑ روپے تھا۔ شہری ادارہ نے کہا کہ اس نے انتظامی اخراجات کو کم کرنے کی پالیسی اپناتے ہوئے ترقیاتی کاموں کے لیے مضبوط انتظامات کیے ہیں۔ کارپوریشن کے پاس فی الحال 81,449 کروڑ اور 32 لاکھ روپے ہے۔ اس رقم میں سے 44,826 کروڑ اور 23 لاکھ روپے مختص ڈپازٹ ہیں اور استعمال نہیں کیاجاسکتا۔ 36,623 کروڑ اور 09 لاکھ روپے کی باقی رقم دیگر شہری منصوبوں کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔ حکام نے کہا کہ کارپوریشن انفراسٹرکچر اور ترقیاتی اقدامات کو فنڈ فراہمی کے لیے کچھ ڈپازٹس کو توڑسکتی ہے۔ بجٹ میں ایک اہم پالیسی فیصلہ بیرونی اشتہارات سے متعلق ہے۔ شہری ادارے نے 40 بائی 40 فٹ سے بڑے بل بورڈز پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فٹ پاتھوں یا عمارت کی چھتوں پر بل بورڈز کی بھی اجازت نہیں ہو گی۔ ایسے ڈھانچے کے لیے کوئی نئی منظوری نہیں دی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد عوامی تحفظ کو بہتر بنانا اور خطرناک ہورڈنگز پر قابو پانا ہے۔ بجٹ میں محکمہ صحت کے لیے 2026-27 کے لیے 5,237 کروڑ روپے فراہم کیے گئے ہیں۔ شہری ادارہ نے یہ بھی کہا کہ 1.35 کروڑ شہریوں نے ہندو ہردے سمراٹ بالاصاحب ٹھاکرے اسپتال میں خدمات حاصل کی ہیں۔ یہ استپال میں ذیابیطس اور آنکھوں کی بیماریوں کے لیے اے آئی پر مبنی مفت علاج متعارف کرانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ شہر کی فضائی آلودگی میں اضافے سے نمٹنے کے لیے کارپوریشن نے ماحولیات اور صفائی کے لیے 159.82 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔بجٹ میں بیسٹ کو بطور گرانٹ 1,000 کروڑ روپے شامل ہیں۔ محکمہ تعلیم کو 4,248.8 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو 580.82 کروڑ روپے ملتے ہیں، جبکہ طوفان کے پانی کی نکاسی کے محکمے کو 1800 کروڑ روپے ملتے ہیں۔ بنیادی ڈھانچے کے لیے مختص کیے گئے 6,875 کروڑ روپے سڑکوں اور ٹرانسپورٹ کے لیے، 9,650 کروڑ روپے پلوں کے لیے، 950 کروڑ روپے کوسٹل روڈ پروجیکٹ کے لیے، 1,330 کروڑ روپے واٹر انجینئرنگ کے لیے اور 6,600 کروڑ روپے سیوریج پروجیکٹ کے کاموں کے لیے۔ پارکس اور چڑیا گھر کے لیے 800 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔بجٹ انتظامی اخراجات انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے زور دیتا ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میں سائبر فراڈ، ایک کروڑ سے زائد کی ٹھگی، ۷ ملزمین گرفتار

Published

on

ARRESTED..8

ممبئی : سائبر پولس اسٹیشن نے ایک ایسے سائبر جرائم کا معمہ حل کرنے کا دعوی کیا ہے, جس میں شکایت کنندہ کو وہاٹس اپ پر۲ اپریل سے ۱۸ اپریل ۲۰۲۶ تک ڈیجیٹل اریسٹ کر کے منی لانڈنگ کیس میں پھنسانے کی دھمکی دی تھی اور فرضی الیکٹرانک ڈستاویزات ارسال کر کے آن لائن ایک کروڑ ۶۷ لاکھ ۴۰ ہزار کی دھوکہ دہی کی تھی, اس معاملہ میں ٹیکنیکل تفتیش کے دوران پولس نے۷ ملزمین کو گرفتار کیا ہے, جس کی شناخت سنجے ہیرا لال ۵۷ سالہ جو او ٹی پی تیار کیا کرتا تھا، ۳۲ سالہ خاتون ملزمہ دھوکہ کی رقم ٹھکانہ لگایا کرتی تھی، رشی رام چندر مینا ۳۸ بینک اکاؤنٹ میں دھوکہ دہی کی رقومات کی منتقلی کیا کرتا تھا، نوشاد علی ۳۱ سالہ شکایت کنندہ اور متاثرہ کو ڈیجیٹل اریسٹ کرنے کے ساتھ ڈیجیٹل طریقے سے اس گروہ میں کام کیا کرتا تھا, محمد خالد حفیظ الدین سیف ۲۷ ڈیجیٹل ماہر، جوگیش مہتا ۴۳ سالہ اور زبیر حسین کو اپنے اکاؤنٹ میں دھوکہ دہی کی رقم جمع کرنے میں تعاون کیا کرتے تھے ملزمین کے قبضے سے ۲۷ موبائل، ۲ لیپ ٹاپ، ۵ ڈیجیٹل سائن ڈیوائس ۶۱۳ متعدد کمپنیوں کے سم کارڈ ۱۰ چیک بک ۲ پاس بک ۲ اے ٹی ایم کارڈ ضبط کیے ہیں ڈی سی پی بجرنگ بنسوڑے نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور ایسے میں نامعلوم سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر رابطہ نہ رکھیں, اگر کوئی ڈیجیٹل اریسٹ کی دھمکی دیتا ہے تو پر یقین نہ کرے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : ملاوٹی دودھ فروخت کرنے والا گروہ بے نقاب… کرائم برانچ کی کاروائی، اب تک ۴ ملزمین گرفتار، مشین اور اسباب ضبط

Published

on

arrested...-1

ممبئی : نامور دودھ کمپنی میں گندہ پانی کر ملاؤٹی دودھ تیار کرنے والے گروہ کو ممبئی کرائم برانچ نے بے نقاب کیا تھا اور دہیسر میں نامور کمپنی کے دودھ میں ملاؤٹ کرنے والے ملزمین کو گرفتار کیا تھا امول اور تازہ دودھ کی تھیلیوں میں ملاؤٹی دودھ بھر کر اسے فروخت کیا جاتا تھا۔ اس معاملہ میں دو ملزمین کو ۹ جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے بعد تفتیش میں پیش رفت میں یہ انکشاف ہوا کہ وسئی میں امول اور نامور کمپنیوں کی تھیلیاں طبع کی جاتی ہے اور اس گروہ کا ماسٹر مائنڈ کو تلنگانہ سے گرفتار کیا گیا دودھ کی تھیلیاں تیار کرنے والی مشین کو ۱۰ لاکھ روپے کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔ یہ ممبئی شہر و مضافات میں ۲۰۲۱ سے دودھ میں ملاوٹ کر رہے تھے اور ملاؤٹی دودھ کی فروخت کی جارہی تھی. اس معاملہ میں کل ۴ ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس معاملہ میں پولس نے چھاپہ مار کارروائی میں ملاؤٹی دودھ کی تھیلیاں اور دیگر اسباب ضبط کیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی کرائم برانچ کی یونٹ ۱۲ نے انجام دی تھی. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر انیل کنبھارے اور ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : پولیس کی کارروائی کے دوران سانتا کروز نقب زنی کا معمہ حل، چوری کی رقومات بینک میں جمع کرنے والے کا بھی خلاصہ، ایک گرفتار

Published

on

Arrest...8

ممبئی : سانتا کروز علاقہ میں نقب زنی کے معمہ کو حل کر کے پولیس نے 76.36 لاکھ روپے کی نقدی سمیت دیگر زیورات ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سانتا کروز علاقہ میں 20 جون سے 27 جون کے درمیان جوہو تارہ روڈ پر واقع ایک گھر کی کھڑکی توڑ کر نامعلوم چوری نے نقب زنی کے غرض سے داخلہ لیا اور یہاں الماری میں موجود زیورات نقدی اور سونے کے بسکٹ لے کر فرار ہوگیا, اس معاملہ میں پولیس نے ٹیکنیکل تفتیش کے دوران ملزم چندن کملیش مکھیا 26 سالہ دربھنگہ ساکن کو گرفتار کیا کرلیا اس کا ٹرانزٹ ریمانڈ حاصل کر کے اسے مبئی میں حاضر کیا گیا اس معاملہ میں مزید مفرور ملزم کی تلاش جاری ہے۔ تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ مفرور ملزم کی مدد سے چور نے اپنے شناسا کیلاش شاہ کو رقم اور چوری کا مال سے زمین خریدنے کو کہا تھا اس لئے کیلاش شاہ نے نقدی رقم جمع کی اور اسے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کر دیا۔ پولیس کو تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ کیلاش شاہ نے چوری کی رقم 46.31 لاکھ روپے جمع کی ہے اس لئے اسے نوٹس دیا ہے۔ پولیس نے 200 گرام سونے کے زیورات رولیکس کمپنی کی گھڑیاں بھی برآمد کرلی ہے۔ یہ کاروائی ممبئی کے ایڈیشنل کمشنر ابھینو دیشمکھ ڈی سی پی موہیت کمار گرگ کی رہنمائی میں انجام دی گئی, جبکہ سانتا کروز کے سنیئر پولیس انسپکٹر دتاترے مسویکر نے اس چوری کے معمہ کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان