Connect with us
Sunday,15-March-2026

(جنرل (عام

ممبئی لوکل ٹرین : 22 فروری کو وسطی، ہاربر اور ویسٹرن لائنوں پر میگا، جمبو بلاکس, وقت اور راستہ چیک کریں۔

Published

on

ممبئی کے مسافروں کو اس اتوار کو رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ سینٹرل ریلوے اور ویسٹرن ریلوے نے دیکھ بھال اور بنیادی ڈھانچے کے کاموں کے لیے متعدد ٹریفک اور پاور بلاکس کا اعلان کیا ہے۔ ویسٹرن ریلوے نے ہفتہ کی آدھی رات کے بعد نائٹ بلاکس کا اعلان کیا ہے۔ 12.15 سے صبح 4.15 بجے تک وسائی روڈ اور ویرار کے درمیان اپ اور ڈاون سلو لائنوں پر بلاک رکھا جائے گا۔ مزید برآں، بوریولی اور داہیسر کے درمیان صبح 2.10 بجے سے صبح 4.10 بجے تک فٹ اوور برج گرڈر کی تعمیر کے لیے ایک آل لائن بلاک لگایا جائے گا۔ بلاک کے دوران وسائی روڈ اور دہیسر کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کو فاسٹ کوریڈور کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ کچھ میل، ایکسپریس اور مضافاتی خدمات میں تاخیر کا امکان ہے۔ ریلوے حکام نے واضح کیا کہ نائٹ بلاکس کی وجہ سے اتوار کو ویسٹرن ریلوے پر کوئی ڈے بلاک نہیں ہوگا۔ دریں اثنا، سنٹرل ریلوے نے ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور (ڈی ایف سی) پروجیکٹ سے متعلق کام کے لیے کھرباؤ اسٹیشن پر خصوصی ٹریفک اور پاور بلاک کا اعلان کیا ہے۔ یہ بلاک ہفتہ کی رات 12.30 بجے سے اتوار کی صبح 7.30 بجے تک نافذ رہے گا۔

ایم ای ایم یو کی کئی خدمات بشمول پنویل – دہانو روڈ، دیوا – وسائی روڈ، ڈومبیولی – بوئسر اور وسائی روڈ – پنویل ٹرینیں منسوخ کر دی جائیں گی۔ ٹرین نمبر 22178 سکندرآباد – راجکوٹ ایکسپریس کو بھیونڈی میں تقریباً 90 منٹ تک روکا جائے گا۔ کچھ میل اور مسافر ٹرینیں 30 منٹ تاخیر سے چل سکتی ہیں۔ اتوار کو ملنڈ اور تھانے کے درمیان اپ اور ڈاؤن سست لائنوں پر صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک بلاک رکھا جائے گا۔ اس مدت کے دوران سست راہداری پر چلنے والی لوکل ٹرینوں کو تیز رفتار لائنوں کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ نتیجے کے طور پر، کئی مضافاتی خدمات کے منسوخ ہونے کی توقع ہے، جبکہ دیگر شیڈول سے پیچھے چل سکتی ہیں۔ ہاربر لائن پر پنویل اور واشی کے درمیان اتوار کی صبح 11.05 بجے سے شام 4.05 بجے تک بلاک رہے گا۔ بلاک کے دوران سی ایس ایم ٹی – پنویل/ بیلا پور اور تھانے – پنویل کے درمیان چلنے والی اپ اور ڈاون لوکل خدمات منسوخ رہیں گی۔ تاہم، خصوصی لوکل ٹرینیں سی ایس ایم ٹی-واشی اور تھانے-واشی/نیرول کے درمیان چلیں گی تاکہ مسافروں کی تکلیف کو کم کیا جا سکے۔ بیلا پور – یوران – کھارکوپر کوریڈور پر خدمات باقاعدہ ٹائم ٹیبل کے مطابق جاری رہیں گی۔ مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ سفر کرنے سے پہلے اپ ڈیٹ شدہ شیڈول چیک کریں۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : ایس آئی آر سے صرف مسلمان نہیں بلکہ ہندو بھی پریشان ہے، ایس پی قومی صدر اکھلیش یادو کا یوپی سرکار اور الیکشن کمیشن پر تنقید

Published

on

ممبئی: سماجوادی پارٹی قومی صدر رکن پارلیمان اکھلیش یادو نے یہ واضح کیا ہے کہ آئی ایس آر سے صرف مسلمانوں کو ہی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے بلکہ اترپردیش میں ہندوبھی قطار میں کھڑے ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں ہندوؤں کو بھی ایس آئی آر سے پریشانی کا سامنا ہے وزیر اعلیٰ بھی اس سے گھبرا گئے اور کہنے لگے کہ ۴ کروڑ ووٹ ہمارا کٹ کیا جو لوگ مسلمانوں کے کاغذ ڈھونڈ رہے تھےاب سب ہندو بھائیو کو انہوں نے لائن میں لگادیا۔ ہندو بھائی کاغذ ڈھونڈ رہے ہیں یوپی میں ایس آئی آر سے پریشان اپوزیشن نہیں بلکہ برسراقتدار جماعتیں پریشان ہے۔ فرضی ووٹ ڈالے گئے تھے الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات میں خاموش تھا اس کی غیر جانبداری اور ایمانداری پر بھی سوال اٹھا اکھلیش یادو نے کہا کہ ایس آئی آر سے اپوزیشن کو کوئی پریشانی نہیں ہے۔ وہ یہاں ممبئی میں ایک سمٹ سے خطا ب کررہے تھے انہوں نے مغربی بنگال میں ایک مرتبہ پھر ممتا بنرجی کی واپسی کی بھی پیشگوئی اور دعویٰ کیا ہے۔ اس پریس کانفرنس میں مہاراشٹرسماجوادی پارٹی ریاستی صدر ابوعاصم اعظمی بھی موجود تھے۔ اکھلیش یادو نے الیکشن کمیشن اور یوپی سرکار پر بھی جم کر تنقید کی اور سرکار کے طریقہ کار اور فرقہ پرستی پر بھی سوال اٹھایا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مئیر ریتو تاورے اور وی وی آئی پی کی کار پر بتی لائٹ کو کاروں سے بتیاں ہٹانے کا بی ایم سی کا دعویٰ، انتظامیہ کی وضاحت

Published

on

ممبئی: ممبئی مئیر آف ممبئی ریتو تاوڑے کی کار پر بتی اور بی ایم سی عہدیداروں کے وی آئی پی کلچرل کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بی ایم سی نے تمام سرکاری عہدیداروں کی کار سے بتی اور چمکتی ہوئی لائٹیں نکالنے کا دعوی کیا ہے بی ایم سی کے مطابق میڈیا میں میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں کی گاڑیوں پر چمکتی ہوئی لائٹیں لگانے کی خبریں نشر ہوئی تھی اس حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ عہدیداران کو عہدہ سنبھالنے کے بعد گاڑیاں فراہم کی جاتی ہیں۔ جیسے ہی ان گاڑیوں پر چمکتی ہوئی بتی روشنی کا معاملہ سامنے آیا تو عہدیداران کی گاڑیوں پر لگی چمکتی روشنیاں (فلشر لائٹس) ہٹا دی گئیں۔ واضح رہے کہ بی ایم سی اس وقت حرکت میں آئی جب میئر ریتوتاوڑے کی کار پر نصب وی وی آئی پی کلچرل سے متعلق سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی تھی اور اب بی ایم سی انتظامیہ نے اس مسئلہ پر وضاحت کر کے کاروں سے بتی ہی ہٹا دی ہے وزیر اعظم نریندر مودی نے وی وی آئی پی کلچرل کے خلاف وزراسمیت دیگر کی کاروں سے لال بتیاں نکالنے کا حکم دیاتھا اس کے بعد بی ایم سی میئر کی کار پر بتی کی تنصیب پر تنقیدیں شروع ہو گئی تھی اب یہ تمام کاروں کی بتیاں نکالنے کا دعویٰ بی ایم سی نے کیا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : ملاڈ ریلوے اسٹیشن پر نماز ادائیگی کریٹ سومیا کے دباؤ میں کیس درج, خوانچہ فروشوں سمیت دیگر پر کارروائی

Published

on

ممبئی: ملا ڈ ریلوے اسٹیشن پر نماز ادائیگی پر پولس نے کریٹ سومیا کی شکایت کے بعد کیس درج کرلیا ہے اور اس معاملہ ریلوے کی ملکیت پر نماز ادا کرنے پر ملزمین کو نوٹس بھی ارسال کردی ہے بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا نے ریلوے اسٹیشن پر نماز کی ادائیگی پر اعتراض کرتے ہوئے فرقہ پرستی کا مظاہرہ کیا تھا اتنا ہی نہیں ہے اسے مراٹھی ممبئی کو مسلم ممبئی قرار دینے کی سازش بھی قرار دیا تھا اس کے بعد کریٹ سومیا نے جائے وقوع کا بھی معائنہ کیا اور پھر ریلوے پولس میں شکایت درج کروانے کےلیے ایک تحریری شکایت بھی کی تھی ایک مسافر نے سوشل میڈیا پرنماز کا ویڈیو جاری کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد کریٹ سومیا نے اس پر نوٹس لیا اور پھر کیس درج کر لیا گیا ہے۔ ممبئی میں جس طرح سے نماز پر کریٹ سومیا نے اعتراض درج کرایا ہے اسی طرز پر کیا وہ ریلوے میں بھجن منڈلی اور دیگر خرافات پر بھی کارروائی کا مطالبہ کریں گے۔ ریلوے پولس نے ملاڈریلوے اسٹیشن پر نماز
کے خلاف کارروائی شروع کردی پولس نے اس معاملے میں اسٹیشن ماسٹر کی شکایت کے بعد مشتاق بابو لون (عمر 35) ہاکر، صہیب صداقت ساہا (عمر 25) ہاکر، بسم اللہ دین انصاری (عمر 43) ہاکر اور دیگرکے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے ۔ ریلوے پروٹیکشن فورس آر پی ایف نے ریلوے ایکٹ کی دفعہ 147 کے تحت شکایت درج کی ہے۔ریلوے پولیس جی آر پی نے بی این ایس کی دفعہ 168 کے تحت نوٹس جاری کیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ پولس کی اس کارروائی کے بعد اب یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ریلوے پولس نے جس طرح کریٹ سومیا کے دباؤ میں کارروائی کرتے ہوئے کیس درج کر لیا ہے کیا اسی طرز پر ریلوے میں غیر قانونی بھجن منڈلیوں کے خلاف کارروائی ہو گی ۔ اس معاملہ میں جن ملزمین پر کیس درج کیا گیا ہے وہ خوانچہ فروش ہے اور اس کے ساتھ پولس اس معاملہ مزید تفیش میں مشغول ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان