(جنرل (عام
ممبئی: دادر میں سدھی ونائک کے میٹرو شیڈ میں آگ لگ گئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ممبئی: منگل کی صبح پربھادیوی علاقے میں سدھی وینائک میٹرو شیڈ میں آگ لگ گئی۔ دو فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ گئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ بی ایم سی کے فائر ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ بی ایم سی کے اہلکار نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع صبح 8.46 بجے کے قریب ملی تھی اور ایک کنٹینر میں آگ لگ گئی تھی۔ اسے صبح 8.48 بجے تک بجھا دیا گیا۔ پولیس اور وارڈ کے عملے کو بھی متحرک کر دیا گیا۔
ہفتہ شروع ہونے کے بعد آتشزدگی کا پانچواں واقعہ
اتوار 12 فروری کے بعد سے شہر میں آگ لگنے کا یہ پانچواں واقعہ ہے۔ پیر کو ملاڈ میں ایک بستی میں لگ بھگ 100 جھونپڑیوں میں آگ لگ گئی جس سے ایک 12 سالہ لڑکا ہلاک ہو گیا۔ آگ صبح تقریباً 11.15 بجے بھڑک اٹھی اور جلد ہی کرار گاؤں میں تقریباً 100 جھونپڑیوں میں پھیل گئی۔ تقریباً تین گھنٹے کے بعد اس پر قابو پایا گیا۔ گھاٹ کوپر کی ایک عمارت میں پیر کی دوپہر ایک اور آگ بھڑک اٹھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، آگ کانجی منجی گلی میں واقع گراؤنڈ پلس ون اسٹرکچر کی پہلی منزل پر دوپہر ایک بجے کے قریب لگی۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
این سی پی لیڈر بابا صدیقی قتل ماسٹر مائنڈ ذیشان اختر کینڈا میں گرفتار، ممبئی کرائم برانچ کی تفتیش میں مزید پیش رفت کی امید، اب تک 26 ملزمین گرفتار

ممبئی : این سی پی کے سنیئر لیڈر بابا صدیقی قتل کیس میں اہم اور ماسٹر مائنڈ ذیشان اختر کی کینڈا میں گرفتاری کی ممبئی کرائم برانچ ذرائع نے تصدیق کی ہے اور اس کی حوالگی کی بھی تیاری شروع کر دی ہے۔ ذیشان اختر وہی ملزم ہے جس نے قتل کی سازش کو انجام دیا تھا اور شوٹروں کے رابطے میں تھا, اس معاملہ میں ممبئی کرائم برانچ نے کل 26 ملزمین کو گرفتار کیا ہے, ان کے خلاف مکوکا کے تحت چارج شیٹ بھی داخل کر دی گئی ہے۔ ذیشان اختر شوبھم لونکر کے رابطے میں تھا اور اس نے ہی انمول بشنوئی سے بھی رابطہ رکھا تھا۔
ذیشان پر شوٹروں کو معاونت دینے کا بھی الزام ہے ذیشان نے اس سے قبل پاکستان میں گینگسٹر شہزاد بھٹی کے ساتھ پناہ لینے کا دعوی کیا تھا, لیکن تفتیشی ایجنسی کا دعوی ہے کہ اس نے یہ دعوی کرائم برانچ اور تفتیشی انجنسیوں کو گمراہ کر نے کیلئے کیا تھا, جبکہ وہ نیپال کے راستہ سے فرضی پاسپورٹ کے معرفت کینڈا گیا تھا اور کینڈا میں فرضی پاسپورٹ کے معاملہ میں اس کی گرفتاری عمل میں لائی گی ہے, ذیشان کیلئے انٹرپول نے ریڈ کارنر نوٹس بھی جاری کیا تھا, اس کے ساتھ ہی اس کی تلاش بھی جاری تھی اس معاملہ میں ایک اہم ملزم شوبھم لونکر ہنوز فرار ہے۔
بابا صدیقی کے قتل کی ذمہ داری لارنش بشنوئی گینگ نے قبول کی تھی اور انمول بشنوئی نے ہی اس کی منصوبہ بندی تیار کی تھی اور ذیشان اس کے رابطے میں تھا۔ ممبئی کرائم برانچ نے اس معاملہ میں جن 26 ملزمین کو گرفتار کیا ہے, ان میں سے کئی نے اس معاملہ میں اہم انکشافات کئے ہیں جبکہ کرائم برانچ کو اس معاملہ میں ذیشان کی گرفتاری کے بعد ایک بڑی کامیابی ملی ہے, اور اب بابا صدیقی قتل کیس میں مزید پیش رفت یقینی ہے۔
بابا صدیقی قتل کے بعد یہ سنسنی خیز انکشاف ہوا تھا کہ بابا صدیقی فلم اداکار سلمان خان کے قریبی اور معتمد خاص ہے اس لئے انہیں لارنس بشنوئی نے نشانہ بنایا تھا اس کے ساتھ ہی بابا صدیقی کے فرزند ذیشان صدیقی کو متعدد مرتبہ دھمکیاں موصول ہوچکی ہے اس کے ساتھ ہی پولیس نے ذیشان صدیقی کی سیکورٹی میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ ذیشان اختر کی گرفتاری کے بعد اب ممبئی کرائم برانچ کو مزید اہم تفصیلات ملنے کی امید ہے۔ ذیشان اختر کا اصل نام یسین اختر عرف جسی بھی ہے۔ قتل کی واردات کو انجام دینے کے بعد ذیشان نے نیپال میں کتنے دنوں تک قیام کیا اور وہ کس کس کے رابطے میں تھا یہ بھی تفتیش کا اہم پہلو ہے۔ کرائم برانچ نے ذیشان کی حوالگی کیلئے دستاویزات تیار کر نے شروع کردئیے ہیں اور جلد ہی ممبئی کرائم برانچ ذیشان کو ممبئی لائیگی۔
جرم
ماٹونگا طلائی زنجیر اچکنے والے دو گرفتار

ممبئی : ممبئی ماٹونگا پولیس اسٹیشن کی حدود میں 18 مئی کو شکایت کنندہ خاتون تلک بریج فٹ پاتھ دادر ٹی ٹی سے پیدل گزر رہی تھی کہ اچانک ایک نامعلوم اچکے نے پیچھے سے آکر اس کے گلے میں موجود منگل سوتر اچک لیا۔ اس معاملہ میں پولیس نے کیس درج کر لیا۔ اس معاملہ میں تفتیش کی گئی تو سلیم متین عید عرف موجیش 44 سالہ رنگ ریز ماہم کپڑا بازار کا ساکن، اکبر احمد سید 45 سالہ آر سی ماہم جھوپڑپٹی ماہم نے یہ چوری کی ہے, اس پر پولیس نے ان دونوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس معاملہ میں چوری کا مسروقہ مال بھی برآمد کرنے کا دعوی پولیس نے کیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی، جوائنٹ پولیس کمشنر نظم ونسق ستیہ نارائن چودھری، ڈی سی پی راگسودھا ماٹونگا کے سنیئر انسپکٹرراجندر پوار نے انجام دی ہے۔
سیاست
کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر وزیر اعلی دیویندرفڑنویس کی تنقید

ممبئی : مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے آج یہاں کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف انڈیا ای سی پر لوک سبھا اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ راہل گاندھی نے الیکشن کمیشن میں اس متعلق شکایت نہیں کی تھی, لیکن ان کے سیل نے اس تعلق سے الیکشن کمیشن سے خط و کتابت کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے 60 صفحات پر مشتمل تمام اعتراضات کا جواب ارسال کیا ہے, اس کے باوجود راہل گاندھی جھوٹ بول رہے ہیں, ان کا کام ہی جھوٹ بولنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور ملک کیلئے باعث افتخار ہے, اس پر سوال کھڑا نہیں کیا جاسکتا, لیکن لوگ اس پر بھی سوال اٹھا رہے ہیں, اس پر متعدد سیاسی لیڈران کی علیحدہ رائے بھی ہے کوئی اخبار میں کچھ چھپاتا ہے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ 25 کروڑ عوام کی معیشت بہتر ہوئی ہے اور وہ خط افلاس سے اوپر اٹھ گئے ہیں, یہ کہنا کہ کچھ لوگوں کو فائدہ ہوا ہے, اس میں کوئی دو پیسہ زیادہ ضرور کماتا ہے لیکن آخری آدمی تک کو موقع میسر ہوا ہے۔ ملک کی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے, جینت پاٹل کے ریاستی صدر کی ذمہ داریوں سے دستبرداری پر دیویندر فڑنویس نے کچھ بھی کہنے سے انکار کر دیا, البتہ اتنا ضرور کہا کہ جینت پاٹل نے تمام ذمہ داریوں سے دستبردار ہونے کی خواہش کیوں ظاہر کی یہ سمجھنا ہوگا۔
-
سیاست8 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا