Connect with us
Wednesday,25-November-2026

مہاراشٹر

ممبئی کے ڈونگری علاقے میں ایک چار منزلہ عمارت کا ایک حصہ ڈھسنے سے کئی لوگوں کے پھسنے کی خبر، فائر بریگڈ موقع پر موجود

Published

on

ممبئی کے ڈونگری علاقے کے سارنگ روڈ پر واقع ۴ منزلہ کیسر بائی بلدڈنگ کا ایک حصہ دب گیا ہے۔موقع پر راحت و بچاؤ کارکن کے ذریعےبچاؤ کے کام چالو ہیں۔ بی ایم سی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں ۔گلی کے تنگ ہونے کی وجہ سے ڈیزاسٹر مینجمنٹ (راحت بچاؤ ٹیم) کو کام کرنے میں کافی مشکلوں کا سامنہ کرنا پڑھ رہا ہے۔بی ایم سی کے مطابق صبح ۱۱ بجکر ۴۸ منٹ کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔
جانکاری کے مطابق ۴۰ سے ۵۰ لوگ اس میں پھنسے ہوئے ہیں۔پنھسے ہوئے لوگوں میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ بتائی جا رہی ہے۔رہائشی اور علاقائی لوگ پولس اور بی ایم سی کارکن کے ساتھ مل کر لوگوں کو نکالنے میں مدد کر رہے ہیں۔بی ایم سی کا کہنا ہے کی یہ بلڈنگ ایم ایم آر ڈی کی حد میں آتی ہے۔


جانکاری کے مطابق این ڈی آر ایف کی ٹیم بھی موقع پر پہنچنے کے لیے تیار ہے۔ممبئی فائر بریگڈ کی ٹیم وہاں پہنچ چکی ہے اور راحت بچاؤ کا کام شروع کر چکی ہے۔
ایم آئی ایم کے علاقائی قانون ساز وارث پٹھان نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے سیدھا بی جے پی ، شیوسینا کی حکومت پر الزام لگایا ہے۔ پٹھان کا کہنا ہے کی سرکار شببی عمارت کو کھالی کرانے کا نوٹس تو دے دی ہےاور رہائشی لوگوں کو ماہل گاؤں ٹرانسٹ کیمپ بھیجنا چاہتی ہے۔جہا ں کوئی جانا نہیں چاہتا۔اس لئے لوگ بچوں کی پڑھائی اور روزگاری کا حوالہ دے کر عمارت خالی نہیں کر رہے ہیں۔ اور ایسے حالات پیش آنے پر یہ لوگ چند لاکھ روپئے کا معاوضہ دے کر اپنا دامن بچا لیتے ہیں۔

وہیں دوسری اور پرینکا چتر ویدی نے اس حادثہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کی بی ایم سی نوٹس دیتا ہے لیکن لوگ مکان خالی نہیں کرتے ۔اس لئے ایسے حادثہ پیش آتے ہیں۔ایسے حادثوں کو روکنے کے لیے کانون کو اور سخت بنانا ہوگا۔
حالت سے بچنے کے لئے آس پاس کی عمارتوں کو بھی خالی کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔گلی کے زیادہ تنگ ہونے کی وجہ سے ملبے کو ہٹانے میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔
جانکاری کے مطابق عمارت ۸۰ سے ۱۰۰ سال پرانی ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : مسافر خانہ حاجی اسماعیل حاجی حبیب مسجد میں نماز پر عارضی پابندی

Published

on

ممبئی : ممبئی مسافر خانہ حاجی اسماعیل حاجی حبیب مسجد سے متعلق ممبئی ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ صادر کرتے ہوئے یہ واضح کیا ہے کہ مخدوش مسجد میں عارضی نماز ممنوعہ ہے کیونکہ یہاں حادثہ کا خطرہ ہے اس لئے ہائیکورٹ نے اس معاملہ میں مسجد کی عمارت کی اسٹریکچر ل اڈیٹ رپورٹ بھی طلب کی ہے اور آئندہ سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی ہے بوہری محلہ میں واقع پاکموڈیا مسجد سے متعلق تنازع جاری تھا بی ایم سی اس مسجد کو مخدوش قرار دیا تھا اور ٹوٹس چسپاں کی تھی اور اس کے بعد اس معاملہ کو ہائیکورٹ میں چیلینج کیا گیا تھا اور بالآخر ہائیکورٹ نے راحت دیتے ہوئے انہدامی کارروائی پر روک لگائی تھی اب ہائیکورٹ نے مسجد میں نماز پر پابندی عائدکی ہے ۔ ممبئی میں مسجد کو لے کر یہ گمراہ کن خبر بھی کچھ نام نہاد صحافی نے عام کی تھی یہ مسجد داؤد ابراہیم کی ملکیت ہے اس معاملہ میں مسلمانوں میں کافی ناراضگی پائی جارہی ہے اس گمراہ کن خبر نشر کرنے پر بھی پوشیدہ مقاصد کا الزام مسلمانوں اور مسجد کے مصلیان عائد کیا ہے جبکہ مسجد خانہ خدا ہے اور یہ اللہ کی ملکیت ہے داؤدابراہیم کی نہیں ہے وضاحت غلام منصوری نے کی ہے ۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ایڈیشنل میونسپل کمشنر ابھیجیت بنگر کی ممبئی کوسٹل روڈ پروجیکٹ میں آلودگی روکنے کی سخت ہدایات

Published

on

ممبئی ایڈیشنل میونسپل کمشنر (پروجیکٹس) شری ابھیجیت بنگر نے کام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے کل (25 نومبر 2026) ممبئی کوسٹل روڈ (نارتھ) پروجیکٹ سائٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعمیراتی عمل کے دوران آلودگی پر قابو پانے کے تمام ضروری اقدامات پر پوری تندہی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کھدائی کے نتیجے میں نکلنے والے ملبے کو ذخیرہ کرنے اور نقل و حمل، دونوں مراحل کے دوران ڈھانپ کر رکھا جائے۔ مزید برآں، انہوں نے حکم دیا کہ دھول کو دبانے (کم کرنے) کے لیے تمام کھدائی مقامات پر مناسب تعداد میں ‘واٹر اسپرنکلر مشینیں’ (پانی چھڑکنے والی مشینیں) تعینات کی جائیں۔ شری بنگر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تمام ضروری حفاظتی پروٹوکولز کی سختی سے پابندی کو یقینی بنایا جائے۔ ممبئی کوسٹل روڈ (نارتھ) پروجیکٹ سات پیکجز پر مشتمل ہے۔ تمام سات پیکجز پر کام تیزی سے جاری ہے، جس کا مقصد دسمبر 2028 تک اس پروجیکٹ کو مکمل کرنا ہے۔ پیکج ‘ای’ کے حصے کے طور پر، ابھیجیت بنگر نے حکام کے ہمراہ گورائی جیٹی اور وہاں زیر تعمیر عارضی رسائی پل (ٹیمپریری ایکسیس برج) کا معائنہ کیا۔ سیکٹر 8، چارکوپ سے بوریولی تک پھیلے ہوئے پورے راستے (الائنمنٹ) کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، اور ہر مرحلے کے لیے ایک مخصوص منصوبہ ترتیب دیا گیا ہے۔ ضروری افرادی قوت اور مشینری تعینات کر دی گئی ہے اور کام جاری ہے۔

اس پیکج میں گورائی جیٹی سائٹ پر ایک ‘کیبل اسٹےڈ برج’ (تاروں کے سہارے کھڑا پل) کی تعمیر بھی شامل ہے۔ اس کام میں زیادہ وقت لگنے کے پیشِ نظر، انہوں نے ہدایت کی کہ اس کی تکمیل میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اضافی احتیاط برتی جائے۔ اس کے بعد، بنگر نے بوریولی انٹرچینج (جو پیکج ‘ایف’ کا حصہ ہے) پر تعمیر کی گئی عارضی رسائی سڑک کا معائنہ کیا۔ اس پیکج کے تحت بوریولی انٹرچینج پر ایک بڑا عارضی رسائی پل تعمیر کیا جانا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کام کی رفتار بڑھانے کے لیے چار ‘پائلنگ گینٹریز’ (پائلنگ گینٹریز) کا استعمال کرتے ہوئے بیک وقت کام کیا جائے۔ مزید برآں، انہوں نے ہدایت کی کہ اس پیکج کو چار مراحل میں تقسیم کیا جائے اور ہر مرحلے کے لیے ضروری افرادی قوت اور مشینری مختص کی جائے، تاکہ دسمبر 2028 کی مقررہ تکمیل کی تاریخ تک کام مکمل کیا جا سکے۔ ڈاہیسر انٹرچینج (داہسر انٹرچینج) پر جاری کام کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی اور کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ اس معائنے کے دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر (انفراسٹرکچر) گریش نکم، چیف انجینئر (روڈز اینڈ ٹریفک) منتایا سوامی، ڈپٹی چیف انجینئر ویبھو گاندھی کے علاوہ دیگر متعلقہ انجینئرز اور کنسلٹنٹس بھی موجود تھے

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

سوشل میڈیا پر تنازع اور ہنگامہ کے بعد ممبئی کی میئر، ریتو راجیش تاؤڑے کی جانب سے وضاحت

Published

on

Ritu-Tawde

ممبئی : کرلا (مغربی) کے پرمود مہاجن پارک میں ایک نوجوان جوڑے پر ہونے والے بزدلانہ حملے کے بعد، میرے بیان کے ایک جملے کو سیاق و سباق سے ہٹا کر سوشل میڈیا پر جان بوجھ کر مسخ کیا گیا ہے۔ پہلے دن سے ہی میرا یہ پختہ موقف رہا ہے کہ اس حملے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جانی چاہیے۔ ممبئی کی میئر ریتو راجیش تاوڑے نے وضاحت کی ہے کہ نامکمل ویڈیو کلپس کی غلط تشریح کر کے جان بوجھ کر ایسی الجھن پیدا کی جا رہی ہے، جس سے یہ تاثر ملے کہ متاثرین کو ہی قصوروار ٹھہرایا جا رہا ہے۔کرلا پارک کے واقعے کے حوالے سے، 21 نومبر 2026 کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، میئر ریتو تاؤڑے نے نوجوان جوڑے پر حملے اور اس مجرمانہ فعل کی شدید مذمت کی تھی۔ میئر نے واضح کیا تھا کہ جو لوگ قانون کو اپنے ہاتھ میں لیتے ہیں، انہیں کسی بھی صورت میں تحفظ فراہم نہیں کیا جائے گا۔ دریں اثنا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس جرم میں ملوث نابالغوں کو گرفتار کر لیا ہے اور انہیں نابالغوں کے اصلاحی مرکز (جووینائل ڈیٹینشن سینٹر) بھیج دیا ہے۔ واقعے کے حوالے سے اپنے ریمارکس کو توڑ مروڑ کر پیش کیے جانے کی وضاحت کرتے ہوئے، میئر نے کہا، “کرلا گارڈن میں پیش آنے والے واقعے کے بارے میں میڈیا سے گفتگو کے دوران، جب صحافیوں نے اپنے مخصوص سوالات مکمل کر لیے، تو مجھ سے ایک عمومی سوال پوچھا گیا۔ ایک رپورٹر نے یہ سوال ممبئی کے پارکوں میں کبھی کبھار پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات کے تناظر میں کیا تھا۔ اس کے جواب میں، میں نے واضح طور پر کہا کہ شہریوں کا ان باغات میں جانا اور وہاں بیٹھنا کوئی غلط بات نہیں ہے۔

میونسپل پارک سب کے لیے ہیں بزرگ شہریوں، چھوٹے بچوں کے ساتھ ماؤں، نوجوانوں، اور درحقیقت ممبئی کی آبادی کے ہر طبقے کے لیے۔ سب کے لیے ایک محفوظ اور باوقار ماحول کو یقینی بنانے کے وسیع تر مقصد کے پیشِ نظر، میں نے ایک عمومی اپیل کی جو سب پر نافذ ہوتی ہےکہ لوگوں کو عوامی مقامات کے آداب اور نظم و ضبط کا خیال رکھنا چاہیے اور اچھے رویے کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ میرا جواب ہرگز اس واقعے میں ملوث نوجوان جوڑے کے لیے نہیں تھا، اور نہ ہی میرا کسی کو موردِ الزام ٹھہرانے یا ان کی ذاتی آزادی میں مداخلت کرنے کا کوئی ارادہ تھا؛ ایسا خیال تو پیدا ہی نہیں ہوتا۔ تاہم، میرے بیان کے اصل سیاق و سباق کو حذف کر دیا گیا، جس کی وجہ سے ایک غلط تاثر پیدا ہوا جسے اب جان بوجھ کر پھیلایا جا رہا ہے،” میئر ریتو تاؤڑے نے وضاحت کی۔ ممبئی بھر کے تمام عوامی پارکوں میں شہریوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔ انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سیکیورٹی کے انتظامات کو مزید سخت کریں اور سماج دشمن عناصر کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے گشت میں اضافہ کریں۔ میئرریتو راجیش تاؤرے نے عوام سے مزید اپیل کی ہے کہ وہ نامکمل معلومات کی بنیاد پر غلط فہمیاں پھیلانے کے بجائے، صورتحال کے تمام حقائق کو پیشِ نظر رکھیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان