Connect with us
Friday,19-December-2025

جرم

مالیگاؤں آگ زنی سانحہ میں ایک کروڑ سے زائد کی املاک جل کر خاک

Published

on

(خیال اثر)
گذشتہ جمعہ کی نصف شب یہاں کے اظہار اشرف نگر 224/1 رمضان پورہ کے سنجری چوک میں ہولناک آگ زنی کا سانحہ پیش آیا تھا جس میں 21 مکانات جل کر راکھ ہوگئے تھے. کل یہاں رمضان پورہ کے تلاٹھی, پی ڈی کھیرنار, بھرت پوار, کوتوال یونس خان وغیرہ نے پنچ نامہ کیا جس میں شاہ محمد شیخ مستان, جمیل احمد, حلیمہ زوجہ شیخ, زیتون بی, صغری محمد صدیق, رضیہ محمد اسمعیل, ریاض احمد, محمد عزیز, عبیداللہ شمش الدین, عبدالمجید, صالحہ بانو, عباس پنجاری, نسرین بانو سلیم احمد, مہرالنساء محمد سلیمان, ریاض احمد محمد, رجب علی, محمد بشیر, محمد آمین, شاہد اختر, محمد منیر, خدیجہ محمد یوسف وغیرہ متاثرین نے اپنے نام تحریر کروایا. اس پنچ نامہ کے مطابق 1 کڑوڑ 29 لاکھ 64 ہزار 9 سو روپئے نقصانات کا اندراج ہوا. دو روز میں اب تک شہر کی سبھی نمائندہ تنظیموں کے ذمہ داران نے جائے وقوع پر کر متاثرین کی داد رسی کی. کل 28 نومبر 2020 سنیچر کو جمعیت علمإ مالیگاٶں کا ایک مٶقر وفد آگ متاثرین کی داد رسی کیلۓ دوپہر 3 بجےجاۓ حادثہ پر پہنچا متاثرین سے جب ملاقات کی گٸ تو ان کی آنکھیں نم تھیں اوہ وہ اپنے بچوں سمیت آنگ کے کپڑے پرجان بچا کرنکلے تھے. اس موقع پر مولانا آصف شعبان ناٸب صدر جمعیت علمإ ضلع ناسک نے قرآن وحدیث کی روشنی میں بتایا کہ ایسے حالات میں صبر وتحمل سے کام لیں توبہ واستغفار کثرت سے کریں اللہ کی جانب رجوع ہوں اللہ پاک کی ذات سے مایوس نہ ہوں اللہ پاک اس سے بہتر انتظام کرےگا یہ قضا وقدر کی بات ہے ہم ہمت سے کام لیں نیز علاقے کے نوجوانوں کی ہمت اور حوصلوں کی سراہنا کرتے ہوۓ کہا آپ لوگ پوری طرح سے ان بے آسرااور بے سہارا لوگوں کیلٸے کھانے پینے اور سردی سے بچاٶ کیلۓ سامان فی الفور مہیا کریں باقی تنظیمیں اپنے اپنے طور سے سروے کے بعد ضرور اعانت ومدد کریں گے جمعیت علمإ مالیگاٶں کی جانب سے بھی سروے کے بعد حتی المقدور اعانت کی یقین دہانی کرائی. مولانا جمال ناصر ایوبی نے دعا کی اس وفد میں قاری اخلاق احمد جمالی مفتی عبداللہ ہلال حافظ عبدالعزیز رحمانی مولانا عبدالرحیم بیتی حافظ عبدالرحیم عثمانی عطإالرحمن عطا بکڈپو کے علاوہ دیگر ارکان بھی شریک تھے.
اسی طرح ان تمام وجوہات کی جانکاری اور متاثرین سے ملاقات کے لیے جماعت اسلامی ہند مالیگاؤں کا ایک وفد متاثرہ علاقہ میں بروز سنیچر بعد نماز عشاء پہنچا۔ اور مقیم ارشد مینا نگری کی نشاندھی پر متاثرہ گھروں کا مشاہدہ کیا گیا نیز عارضی قیام گاہ میں پہنچ کر لوگوں کو تسلی بھی دی اور حتی المقدور تعاون کا وعدہ بھی کیا اور اپنا تعلق ا اللہ تعالیٰ سے مضبوط کرنے کی تلقین بھی کی۔ اس وفد میں ناظم ضلع دھولیہ و ناسک فیروز احمد اعظمی، ناظم ضلع نندوربار شفیق احمد فلاحی، مقامی سیکریٹری برائے شعبہ خدمت خلق عبدالحسیب عثمانی، ایس آئی او کے نمائندہ عمار انصاری، فضل الرحمان اور امیر مقامی عبدالعظیم فلاحی شامل رہے.

جرم

ممبئی میں ۲ ایم ڈی فروشوں کو۲۰ سال کی سزا، اے این سی کے کیس میں پولس کی تفتیش میں بہتری کے سبب ملزمین کو سزا سنائی گئی

Published

on

Drugs

ممبئی : ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل نے ۲۰۱۷ کو دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا تھا ان کے قبضے سے منشیات کی برآمدگی ہوئی تھی اور اب عدالت نے ان منشیات فروشوں کو ۲۰ سال کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ منشیات فروش پروین دلیپ واگھیلا، رام داس پانڈورنگ کو اے این سی کی گھاٹکوپر نے گرفتار کیا تھا, ملزمین کی تلاشی میں ایم ڈی کار بھی ضبط کی گئی تھی۔

Continue Reading

جرم

مہاراشٹر : بارامتی کی ایک خاتون کو نوکری کا لالچ دے کر بیڈ میں تین مردوں نے ریپ کیا۔

Published

on

بیڈ (مہاراشٹر) : پولس نے کہا کہ پونے ضلع کے بارامتی کی رہنے والی ایک خاتون کو مہاراشٹر کے بیڈ ضلع میں تین مردوں نے نوکری کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ مبینہ واقعہ چھ ماہ قبل پیش آیا تھا اور چند روز قبل ایک خاتون سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزم خاتون نے متاثرہ کو بیڈ ضلع کے امباجوگئی میں ایک آرٹ سنٹر میں نوکری دینے کا وعدہ کیا۔ امباجوگئی پولیس اسٹیشن کے ایک افسر نے متاثرہ کی شکایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، تاہم، متاثرہ کے پہنچنے کے بعد، خاتون اور دو دیگر مردوں نے اس پر حملہ کیا اور اسے زبردستی قصبے کے ایک لاج میں لے گئے، جہاں اس کے ساتھ مبینہ طور پر تین افراد نے عصمت دری کی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسے جسم فروشی پر مجبور کرنے کی کوشش کی گئی۔ متاثرہ لڑکی حال ہی میں اپنی ماں سے رابطہ کرنے میں کامیاب ہوئی، جو فوراً امباجوگئی پہنچی، اپنی بیٹی کو بچایا، اور اسے بارامتی واپس لے آئی۔ اہلکار نے بتایا کہ بعد میں بارامتی پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیا گیا اور مزید تحقیقات کے لیے منگل کو امباجوگئی دیہی پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی ایندھن چور گینگ بے نقاب، ۱۳ ملزمین گرفتار چوروں کے گینگ نے نومبر میں ایندھن کی چوری کی کوشش کی تھی

Published

on

ممبئی پولس نے پیٹرول چوری کرنے والی گینگ کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ممبئی کے آر سی ایف پولیس اسٹیشن کی حدود میں ۱۴ نومبر کو رات ساڑھے تین بجے کے قریب بی پی سی ایل کمپنی کا پیٹرول چوری کرنے کی کوشش میں ملزمین کو گرفتار کیا گیاہے۔ ممبئی گڈکری روڈ سڑک پر زیر زمین ۱۸ انچ کی ممبئی منماڈ ملٹی پروڈیکٹ پائپ لائن سے ایندھن چوری کرنے کی کوشش کی شکایت درج کی گئی ۔ ٹیکنیکل تفتیش اور مخبر کی خبر پر ونود دیوچند پنڈت کو چمبور سے ۱۷ نومبر کو گرفتار کیا گیا تھا اور اس کی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ اس ریکیٹ میں سرغنہ ریاض احمد ایوب ۵۹ سالہ ، سلیم محمد علی، ونود دیوچند پنڈت نے ایندھن چوری منصوبہ تیار کیا تھااس میں ملوث گوپال نارائن، محمد عرفان، ونائک ششی کانت ،احمد خان جمن خان، نشان جگدیش ، مصطفیٰ منظور، ناصر شوکت، امتیاز آصف سمیت ۱۳ ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے ان تمام ملزمین کو متعدد علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ممبئی نئی ممبئی اور اطراف سے ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ایڈیشنل کمشنر مہیش پاٹل اور ڈی سی پی سمیر شیخ نے انجام دی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com