جرم
ملک کی 5 ریاستوں میں کورونا وائرس کے 7 لاکھ سے زیادہ کیسز
ملک کی پانچ بڑی ریاستوں مہاراشٹر ، تمل ناڈو ، دہلی ، کرناٹک اور اتر پردیش میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 716890 تک پہنچ گئی جو مجموعی وائرس متاثرین کا 64.12 فیصد ہے۔
مہاراشٹر میں کورونامتاثرین کی تعداد 310455 ، تمل ناڈو میں 170693 ، دہلی میں 122723 ، کرناٹک میں 63772 اوراتر پردیش میں 49247 ہے۔ ابھی تک مہاراشٹر میں کووڈ ۔19 سے 169569، تمل ناڈو میں 117915 ، دارالحکومت دہلی میں 117915 ، کرناٹک میں 23065 اور اتر پردیش میں 28845 مریض جان لیوا وائرس سے شفایاب ہوئے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 40425 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعدادبڑھ کر 1118043 ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی 681 افراد کی اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 27497 ہوگئی ہے۔ وائرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسزکے درمیان راحت والی بات یہ ہے کہ اس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بھی مسلسل بڑھ رہی ہے اور اس کی شرح بڑھ کر 62.62 فیصد ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے آج جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکزکے زیر کنٹرول علاقوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد مندرجہ ذیل ہے۔
ریاست ………….ایکٹیو کیسز ….شفایاب …….ہلاک شدگان …. متاثرین
انڈمان نکوبار..58 ……… 145 …………. 0 …….. 203
آندھرا پردیش …… 26118 …. 22890 ……… 642 …. 49650
اروناچل پردیش..455 …….. 282 …………. 3 ……. 740
آسام …………. 7919 …. 16023 ………. 57 ….. 23999
بہار …………. 10044 …. 16308 ……. 217 ….. 26569
چنڈی گڑھ …………. 217 …….. 488 ……… 12 …….. 717
چھتیس گڑھ …….. 1608 ……. 3775 ……… 24 ….. 5407
دادرا نگر حویلی اور دمن دیو ….. 189 ……… 414 ……….. 2 ……. 605
دہلی ……….. 16031 …. 103134 ….. 3628..122793
گوا …………… 1417 …….. 2218 ……… 22 …… 3657
گجرات ……… 11312 …… 34901 …… 2142 …. 48355
ہریانہ …….. 6022 ……. 19793 …….. 349 …. 26164
ہماچل پردیش …. 413 …….. 1059 ……….. 11 …… 1483
جموں کشمیر …. 5844 …….. 7811 ……… 244 …. 13899
جھارکھنڈ ……… 2770 …….. 2716 ……….. 49 ….. 5535
کرناٹک …….. 39376 ….. 23065 ……. 1331 … 63772
کیرالہ ………….. 7067 ……. 5371 ……….. 42 … 12480
لداخ ………… 173 …….. 1003 …………. 2 …… 1178
مدھیہ پردیش …… 6568 ……. 15311 ……… 721 …. 22600
مہاراشٹر ….. 129032 ….. 169569 …… 11854..310455
منی پور ………. 698 ………. 1213 …………. 0 …… 1911
میگھالیہ …….. 382 ………….. 66 …………. 2 ……. 450
میزورم …….. 117 …………. 167 …………. 0 ……. 284
ناگالینڈ ……. 543 ………… 445 …………. 0 ……. 988
اوڈیشہ ……. 4893 ……… 12453 ……….. 91 …. 17437
پڈوچیری ……… 817 ………… 1154 ………. 28 …… 1999
پنجاب ……… 3311 ……….. 6535 …….. 254 …. 10100
راجستھان ….. 7145 ……… 21730 …….. 559 …. 29434
سکم ……. 191 ……………. 92 ……….. 0 …….. 283
تمل ناڈو … 50297 …….. 117915 …… 2481 … 170693
تلنگانہ …. 12223 …….. 32438 ……… 415 …. 45076
تریپورہ ……… 1114 ……….. 1759 …………. 5 …… 2878
اتراکھنڈ …. 1347 ………… 3116 ……….. 52 …… 4515
اتر پردیش … 18256 ……. 29845 …….. 1146 …. 49247
مغربی بنگال۔ 16492 ….. 24883 …….. 1112 …. 42487
——————————————–
کل ………. 390459 …. 700087 ….. 27497..1118043
جرم
ای ڈی نے محمد سلیم ڈولا کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے حصے کے طور پر مہاراشٹر اور گجرات میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔

ممبئی : ایک بڑی کارروائی میں، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منگل کو مہاراشٹر اور گجرات میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ ای ڈی کے حکام نے بتایا کہ یہ چھاپے منشیات کے اسمگلر محمد سلیم ڈولا کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر مارے گئے تھے، جسے حال ہی میں ترکی سے ہندوستان ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ ای ڈی حکام نے بتایا کہ مرکزی ایجنسی کی جانب سے منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد ممبئی اور سورت اور گجرات کے انکلیشور (ضلع بھروچ) میں تقریباً 20 مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ ڈولا عرف سلیم اسماعیل ڈولا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ عالمی سطح پر مطلوب دہشت گرد داؤد ابراہیم کا قریبی ساتھی ہے اور انسداد منشیات ایجنسیوں نے اس کے خلاف منشیات کی اسمگلنگ کا بین الاقوامی ریکیٹ چلانے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
ڈولا (59) کو اپریل میں ترکی سے ہندوستان واپس لایا گیا تھا اور دہلی ہوائی اڈے پر اترتے ہی اسے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے گرفتار کیا تھا۔ ای ڈی کے عہدیداروں نے بتایا کہ چھاپے کیمیکل سپلائی کرنے والوں، کیمیکل کے کاروبار میں ملوث درمیانی افراد، مصنوعی منشیات میفیڈرون (ایم ڈی) کی تیاری اور تقسیم میں ملوث اسمگلروں، ہوالا آپریٹرز اور منظم منشیات کے سنڈیکیٹس سے حاصل کی گئی رقم سے حاصل کی گئی بے نامی جائیدادوں کے مالکان پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کا کیس ڈولا اور دیگر کے خلاف ممبئی میں منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ اور سائیکو ٹراپک مادوں سے متعلق جرائم کے لیے درج کئی ایف آئی آرز سے منسلک ہے۔
جرم
ممبئی پوائی قتل کیس میں مفرور ملزم گرفتار، ہفتہ قبل تنازع پر غصہ قتل کا شاخسانہ، قتل کے بعد پولس تفتیش میں خلاصہ

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ یونٹ ۱۰ نے قتل میں ملوث مفرور ملزم کو سورت گجرات سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پوائی تنگا گاؤں ساکی وہار میں ۲۴ مئی کو ایک ۵۵ سالہ یوسف نامی شخص کی لاش ملی تھی, جسے کسی نے دھاردار ہتھیار سے وار کر کے سینے پر وار کر کے قتل کر دیا تھا۔ پولس نے اس معاملہ میں قتل کا کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دیا اور پھر اس معاملہ میں تقریبا ۱۰۰ سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا اور معلوم ہوا کہ گجرات میں قتل کے بعد ملزم فرار ہو چکا ہے۔ اس کے بعد پولیس نے ملزم کو یہاں سے گرفتار کیا اور مزید کارروائی کے لئے پوائی پولس کے سپرد کر دیا ہے۔ ملزم دیپک عرف دیپا نتھو پرساد ورما ۲۶ سالہ کی یوسف سے کسی بات پر تنازع ہوا, ایک ہفتہ قبل تنازع ہوا تھا جس کا غصہ اس کے دل میں تھا اور اسی نے طیش میں آکر یوسف کو قتل کر دیا اور فرار ہوگیا, پولس نے اس معاملہ میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے کیس حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی ڈٹیکشن نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔
جرم
ممبئی : آگری پاڑہ ہائی پروفائل رہائش گاہ میں بڑے پیمانے پر ایم ڈی ڈرگس ریکیٹ کا پردہ فاش، ملزمین کی تفتیش مبینہ بنگلہ دیشی کا بھی شبہ، 51 کروڑ کی ایم ڈی ضبط

ممبئی : ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل ششی کانت جگدالے کی قیادت میں کاندیوالی اے این سی یونٹ نے منشیات سازی کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا۔ ملزمین مبینہ طور پر آگری پاڑہ میں ایک ہائی پروفائل رہائشی عمارت کے ایک کمرے میں ایم ڈی ڈرگس تیار کر رہے تھے۔آپریشن کے دوران، پولیس نے تقریباً 51 کروڑ روپے مالیت کا 14 کلو گرام ایم ڈی اور مائع ایم ڈی ضبط کیا۔ پولیس نے ملزمان سے ایک پستول اور 19 زندہ کارتوس بھی برآمد کرلیں۔ اس معاملے میں کل تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔ ان ملزمین میں سے ایک کا تعلق مغربی بنگال سے ہے۔ ممبئی شہر میں یہ ملزمین ایم ڈی سازی کیا کرتے تھے۔ ایک ملزم کے پاس سے پستول کی برآمدگی بھی ہوئی ہے۔ اس نے یہ پستول کہاں سے لائی تھی, اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے دستاویزات کی بھی جانچ جاری ہے اور یہ بھی معلوم کیا جارہا ہے کہ آیا یہ مبینہ بنگلہ دیشی تو نہیں ہے۔ ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل کے ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کہا کہ پولس ہر پہلو پر اس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے۔ جبکہ پولس کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔ جس میں 51 کروڑ مالیت کی ایم ڈی اور مائع ایم ڈی برآمد کر لی گئی ہے۔ اس نیٹ ورک میں کتنے افراد ملوث ہے, اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔ پولس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر اے این سی کے ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے انجام دی ہے۔ جن ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے, ان کی شناخت محمد شعیب شوکت علی منصوری ۳۱ سالہ (یاسمین ٹاور)، سفیان سلیم منصوری ۲۸ سالہ اور رینا اختر دختر اشرف الاسیکدار ۲۲ سالہ کے طور پر ہوئی ہے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست10 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
(جنرل (عام10 months agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
جرم6 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
