Connect with us
Saturday,21-June-2025
تازہ خبریں

(Monsoon) مانسون

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں برفباری کی وجہ سے ہوائی اڈے پر 40 سے زائد پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا

Published

on

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں اتوار سے ہو رہی برفباری کی وجہ سے پیر کے روز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 40 سے زائد پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ۔ ہوائی اڈہ انتظامیہ نے ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی ۔ بیان کے مطابق موسم سرما کی وجہ ہوائی سے اڈہ گھنی دھند کے سائے میں ہے جس سے پرواز میں مشکلات آ رہی ہے ۔ اس سے پہلے محکمہ موسمیات نے شہر کے کئی علاقوں میں وزیبلٹی کم ہو کر 500 میٹر تک رہنے کی وارننگ جاری کی تھی۔بیان کے مطابق پیر کے روز 1328 طیاروں کو اڑان بھرنی تھی جس 213000 لوگوں کو سفر کرنا تھا ۔ اس سے قبل اتوار کو 149 طیاروں نے پرواز بھری جبکہ 42 پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا ۔ ہوائی اڈے اور رن وے پر منجمد برف کو ہٹانے کے کام میں 67 مخصوص گاڑیوں کے ساتھ 400 ملازمین کو لگایا گیا ہے ۔

(Monsoon) مانسون

ممبئی موسلادھار بارش سے پوائی جھیل لبریز

Published

on

powai-lake

ممبئی : ممبئی میونسپل کارپوریشن کی پوائی جھیل، جو ممبئی بی ایم سی کے حدود کی ایک اہم مصنوعی جھیل ہے، آج (18 جون 2025) صبح 6 بجے کے قریب لبریز ہوگئی۔ 545 کروڑ لیٹر پانی ذخیرہ کی صلاحیت رکھنے والی اس جھیل کا پانی پینے کے قابل نہیں ہے اور اسے بنیادی طور پر صنعتی مقاصد اور آرے ڈیری کالونی میں پینے کے علاوہ دیگر مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ‎میونسپل کارپوریشن کے واٹر انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے مطابق اس جھیل کے کیچمنٹ علاقہ میں گزشتہ دو دنوں سے ہونے والی بارش کی وجہ سے جھیل لبریز ہوگئی۔

پوائی جھیل کے بارے میں مختصراً اہم معلومات درج ذیل ہیں :
‎یہ جھیل ممبئی میونسپل کارپوریشن ہیڈ کوارٹر سے تقریباً 27 کلومیٹر (تقریباً 17 میل) کے فاصلے پر واقع ہے۔
‎اس مصنوعی جھیل کی تعمیر 1890 میں مکمل ہوئی تھی۔
‎جھیل کا کیچمنٹ ایریا تقریباً 6.61 کلومیٹر ہے۔ جب یہ جھیل پوری طرح سے لبریز ہوگی تو پانی کا رقبہ تقریباً 2.23 مربع کلومیٹر ہے۔ جب جھیل مکمل طور پر بھر جاتی ہے، جھیل میں 545.5 کروڑ لیٹر پانی ہوتا ہے۔ (5455 ملین لیٹر)
‎یہ جھیل مکمل طور پر لبریز جانے کے بعد اس کا پانی دریا میٹھی میں چلا جاتا ہے۔
‎پچھلے سال یہ جھیل 8 جولائی 2024 کو لبریز ہو گئی تھی۔

Continue Reading

(Monsoon) مانسون

ممبئی موسلادھار بارش ٹرین سروسیز متاثر

Published

on

rain delhi

ممبئی شہر و مضافات میں موسلادھار بارش کے سبب پوائی جھیل لبریز ہوگئی ہے تو کئی جھیلوں کی سطح آب میں اضافہ درج کیا گیا, لیکن بارش کے سبب لوکل ٹرینوں کی خدمات بھی متاثر ہوئی۔ سینٹرل ریلوے پر ۱۵ سے ۲۰ منٹ کو ویسٹرن لائن پر بھی ٹرینیں تاخیر سے چلائی گئی, گزشتہ شب سے جاری بارش نے عام شہری نظام کو متاثر کیا ہے۔ ممبئی میں آئندہ ۲۴ گھنٹے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے بی ایم سی کے مطابق بارش کے دران معمولات زندگی رواں دواں ہے۔ بیسٹ بسوں کو بارش کے سبب ٹریفک کا سامنا کرنا پڑا, جبکہ مضافاتی علاقوں میں بارش کے سبب ٹریفک نظام بھی متاثر تھا کرلا، ساکی ناکہ اندھیری، ممبئی قلابہ سانتا کروز میں بھی بہتر بارش درج کی گئی ہے۔

Continue Reading

(Monsoon) مانسون

ممبئی موسلادھار بارش کے باوجود پانی کٹوتی کا خطرہ برقرار

Published

on

lakes-of-mumbai

ممبئی : ممبئی میں موسلادھار بارش کے باوجود بھی پانی کی قلت و کٹوتی قائم ہے جھیلوں کے اطراف فرحت بخش بارش درج کی گئی ہے۔ممبئی کو پانی سپلائی کرنے والے جھیلوں میں صرف 8.60 فیصد پانی باقی ہے اسلئے انتظامیہ نے پانی ضائع نہ کر نے کی اپیل کی ہے۔ گزشتہ دو دنوں سے شہر میں بارش کا سلسلہ دراز تھا, ممبئی کی قلابہ میں 86 ملی میٹر اور سانتا کروز میں 100 ملی میٹر بارش درج کی گئی ہے۔ بارش کے سبب مڈل ویترنا کی سطح آب میں اضافہ ہوا ہے۔ دو روزہ بارش کے سبب جھیلوں کی سطح آب میں اضافہ درج کیا گیا ہے, لیکن اب بھی پانی کٹوتی کا خطرہ لاحق ہے۔ ممبئی تھانہ پالگھر اور رائے گڑھ میں بارش کے سبب یلو اور ریڈ الرٹ جاری کیا گیا تھا, لیکن آج بارش کا سلسلہ تھم گیا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com