Connect with us
Saturday,25-July-2026

Uncategorized

دنیا میں کورونا سے 23.41 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت

Published

on

Health

دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ-19) وباء سے 23.41 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوگئی ہے، اور 10.69 کروڑ سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ مرکز (سی ایس ایس ای) کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ملکوں میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھکر 10 کروڑ 69 لاکھ تین ہزار 452 ہوگئی ہے، اور 23 لاکھ 41 ہزار 10 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

کورونا سے زیادہ متاثر امریکہ میں متاثرین کی تعداد 2.71 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے، جبکہ قریب 468,203 لاکھ مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

مرکزی وزارت صھت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں پچھلے 24 گھنٹے میں متاثرین کی تعداد 11,067 بڑھکر ایک کروڑ آٹھ لاکھ 58 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اسی دوران 13,087 مریض ٹھیک ہوئے جس کے ساتھ کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 61608 ہوگئی ہے۔ وہیں زیر علاج معاملے 2,114 گھٹ کر 1,41,511 رہ گئے۔ اس مدت میں 94 مریضوں کی موت ہوگئی اور ہلاک شدگان کی تعداد بڑھکر ایک لاکھ 55 ہزار 252 ہوگئی۔

برازیل میں کورونا وائرس سے 95.99 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور اس وباء سے 233,520 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ برطانیہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 39.83 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے، اور 114,066 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

روس میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 39.53 لاکھ کے پار پہنچ گئی ہے، جبکہ 76,347 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ فرانس میں کورونا متاثرین کی تعداد 34.19 لاکھ کے پار پہنچ گئی ہے، اور 80,295 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ اسپین میں اس وباء سے اب تک 30 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں، اور 63,061 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ اٹلی میں متاثرین کی تعداد قریب 26.55 لاکھ کے پار ہوگئی ہے اور 92,002 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ ترکی میں کووڈ 19 سے اب تک قریب 25.48 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 26,998 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ جرمنی میں اس وائرس سے 23.02 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں، اور 63,006 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ کولمبیا میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 21.66 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں، اور 56,507 لوگوں کی جان جا چکی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Uncategorized

امریکہ-ایران امن معاہدے کی امیدوں نے مارکیٹ کو ایک ریلی کی طرف لوٹا دیا، اس ہفتے سینسیکس اور نفٹی نے زبردست اضافہ درج کیا۔

Published

on

ممبئی: امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ امن معاہدے میں سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور برینٹ خام تیل کی قیمتوں میں کمی نے اس ہفتے ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ کے اہم بینچ مارکس کو مضبوط فائدہ پہنچایا۔ مارکیٹ دو ہفتوں کی مسلسل گراوٹ کے بعد بحال ہوئی۔

اس ہفتے نفٹی میں 1.10 فیصد اضافہ ہوا اور جمعہ کو 1.99 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ بند ہوا، جو 23,623 تک پہنچ گیا۔ اس دوران سینسیکس 1,695 پوائنٹس یا 2.30 فیصد اضافے کے ساتھ 75,528 پر بند ہوا، ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 1.73 فیصد اضافہ ہوا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، عالمی چیلنجوں اور امریکی فیڈرل ریزرو کی شرح سود کی پالیسی کے گرد موجود غیر یقینی صورتحال کے باوجود ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ مضبوط رہی۔ اس عرصے کے دوران لارج کیپ اسٹاکس نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جب کہ مڈ کیپ اور سمال کیپ اسٹاکس نے حالیہ تیز ریلی کے بعد منافع بکنگ دیکھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ہفتے امریکی بانڈ کی پیداوار میں کچھ نرمی آئی، لیکن مہنگائی کے مسلسل دباؤ اور روزگار کے مضبوط اعداد و شمار نے فی الحال شرح میں کمی کی توقعات کو کم کر دیا ہے۔

ایک تجزیہ کار نے کہا، “ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ نے ہفتے بھر میں ایک تنگ رینج میں تجارت کی اور، ہلکے منفی رجحان کے باوجود، ہفتے کے آخر میں اچھی بحالی دیکھی گئی۔”

دریں اثنا، ہندوستانی بانڈ کی پیداوار میں بھی کمی آئی، جس کی وجہ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی پالیسیوں اور قرض کی منڈی میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کی وجہ سے مارکیٹ میں لیکویڈیٹی میں اضافہ ہوا۔

شعبہ جاتی کارکردگی کے حوالے سے مالیاتی شعبہ بہترین کارکردگی کا حامل شعبہ رہا۔ نجی بینکوں میں مثبت ریگولیٹری پیش رفت اور سرمایہ کاروں کے دفاعی موقف نے ان اسٹاکس میں زبردست خریدار کی۔ قیمتوں کو برقرار رکھنے کی صلاحیت کی وجہ سے ایف ایم سی جی اسٹاک میں بھی اضافہ ہوا۔

دوسری جانب آئی ٹی سیکٹر میں مسلسل تنزلی جاری ہے۔ دریں اثنا، چین میں کمزور مانگ اور اشیاء کی قیمتوں میں نرمی کے خدشات کی وجہ سے دھاتی اسٹاک دباؤ کا شکار رہے۔

مارکیٹ ماہرین کا خیال ہے کہ اگر غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (ایف آئی آئیز) کی جانب سے فروخت کی رفتار مزید سست ہو جاتی ہے یا امریکی فیڈرل ریزرو کی پالیسیوں میں واضح اضافہ ہوتا ہے تو مقامی اسٹاک مارکیٹ کو مزید سپورٹ مل سکتی ہے۔

پورے ہفتے کے دوران، ایف آئی آئیز نے تقریباً ₹15,300 کروڑ کے حصص فروخت کیے، جو مارکیٹ کے لیے ایک بڑا چیلنج تھا۔ تاہم، ہفتے کے آخری دنوں میں فروخت کی رفتار کچھ کم ہوئی۔

اس کے برعکس، گھریلو ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (ڈی آئی آئیز) نے ہفتے کے دوران تقریباً ₹24,000 کروڑ کی خالص سرمایہ کاری کرتے ہوئے مضبوط خریداری جاری رکھی۔

وسیع تر مارکیٹ انڈیکس نے بھی اہم انڈیکس کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ نفٹی مڈ کیپ-100 انڈیکس میں 0.98 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ نفٹی سمال کیپ-100 انڈیکس میں 0.48 فیصد اضافہ ہوا۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق، 23,800 کی سطح نفٹی کے لیے ایک اہم مزاحمت ہوگی۔ 23,550 سے 23,500 زون فوری مدد کے طور پر کام کر سکتے ہیں۔

بینک نفٹی کے لیے، 56,900 سے 57,000 کی سطح کو قریب ترین مزاحمت سمجھا جاتا ہے، جب کہ 56,500 سے 56,400 کی حد فوری سپورٹ زون بنی ہوئی ہے۔

سرمایہ کار اب گھریلو ہول سیل پرائس انڈیکس (ڈبلیو پی آئی) افراط زر کے اعداد و شمار، چین کی صنعتی پیداوار کے اعداد و شمار اور امریکی فیڈرل ریزرو کے آئندہ سود کی شرح کے فیصلے پر نظر رکھیں گے، جو آنے والے دنوں میں مارکیٹ کی سمت کا تعین کر سکتے ہیں۔

Continue Reading

Uncategorized

ممبئی : مہاراشٹر اے ٹی ایس کا گوونڈی شیواجی نگر اور کرلا سمیت تین مقامات پر کریک ڈاؤن، تین نوجوانوں کے گھر کی تلاشی اور باز پرس، آن لائن پروپیگنڈہ سے پرہیز

Published

on

ممبئی : مہاراشٹر انسداد دہشت گردی دستہ (اے ٹی ایس ) نے ممنوعہ تنظیم سے رابطے رکھنے کے الزام میں تین نوجوانوں سے باز پرس کی ہے اور ممبئی کے مضافاتی علاقوں میں تین مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے آن لائن پروپیگنڈہ چینل سے رابطہ میں رہنے والے تینوں نوجوانوں کے گھر پر اے ٹی ایس نے تلاشی لی ہے۔ جس کے بعد ان نوجوانوں کے گھر سے موبائل فون سمیت الیکٹرانک گزٹ بھی ضبط کئے ہیں۔ ممبئی کے کرلا، شیواجی نگر گوونڈی میں گزشتہ روز اے ٹی ایس نے اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی ہے۔ اے ٹی ایس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ بالا تینوں نوجوان ہندوستان میں ممنوعہ دہشت گرد تنظیم کے رابطے میں تھے۔ ان نوجوانوں سے متعلق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ نوجوان داعش آئی ایس آئی ایس کے آن لائن چینل کے رابطے میں تھے اور سوشل میڈیا پر ممنوعہ تنظیم کے ویڈیو و دیگر چیزیں سوشل میڈیا پر دیکھا کرتے تھے۔ اے ٹی ایس کی کارروائی کے بعد مسلم اکثریتی علاقوں میں دہشت کا ماحول ہے۔ اے ٹی ایس سربراہ نول بجاج نے چھاپہ مار کارروائی کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ نوجوان سوشل میڈیا پر دہشت گرد تنظیم کی سرگرمیوں سے دور رہیں, کیونکہ یہ ان کے مستقبل کے لئے خطرناک ہے۔ اس سے قبل بھی اے ٹی ایس نے ایسے کئی نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے, جو دہشت گردانہ اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے تھے۔ اس میں پی آئی او کے لیے جاسوسی کے معاملے میں بھی اے ٹی ایس نے کئی نوجوانوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار بھی کیا ہے۔ اے ٹی ایس چیف نول بجاج نے نوجوانوں سے اپیل ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیم کے آن لائن پروپیگنڈوں کے دام میں نہ آئے۔ اے ٹی ایس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ جن نوجوانوں سے بازپرس کی گئی ہے وہ ممنوعہ تنظیم کے انسٹاگرام اور ٹیلی گرام کے رابطے میں تھے۔ ان مشتبہ نوجوانوں کو اے ٹی ایس نے پوچھ گچھ کے لیے زیر حراست لیا تھا۔ اے ٹی ایس یہ بھی معلوم کرُرہی ہے کہ آیا یہ نوجوان کن تنظیموں کے رابطے میں تھے۔ ان تنظیموں کے وہ کیا ویڈیو شئیر کیا کرتے تھے یا پھر وہ انہیں کیا اطلاع سوشل میڈیا پر فراہم کرتے تھے۔ اے ٹی ایس نے موبائل فون سمیت دیگر اسباب کو ضبط کرنے کے بعد اسے فارنسک جانچ کے لئے بھیج دیا ہے۔

Continue Reading

Uncategorized

مہاراشٹر کا بجٹ عوام کو راحت فراہم کرے گا: سی ایم فڈنویس

Published

on

ممبئی: مہاراشٹر لیجسلیچر کا بجٹ سیشن 23 فروری 2026 کو شروع ہونے والا ہے۔ سیشن کے موقع پر وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے ایک پریس کانفرنس میں اہم اعلانات کئے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کرے گا۔ ضرورت پڑنے پر سخت فیصلے بھی کیے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ فڑنویس نے کہا کہ آنجہانی نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے بڑے پیمانے پر بجٹ تیار کیا تھا۔ اجیت پوار مالیاتی نظم و ضبط کے حامی تھے اور انہوں نے 11 بار بجٹ پیش کیا تھا۔ اب ان کی تمام تجاویز اور مسائل کو اس بجٹ میں شامل کیا جائے گا۔ فڈنویس 6 مارچ کو ذاتی طور پر بجٹ پیش کریں گے۔ اس سیشن میں 15 بل پیش کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر کو مرکزی حکومت کی طرف سے اہم امداد ملی ہے۔ ریاست کو مرکزی بجٹ میں ٹیکس کی تقسیم میں ₹ 98,306 کروڑ ملے گا، جو پچھلے سال سے زیادہ ہے۔ دو ہائی اسپیڈ کوریڈورز اور ریلوے سے 23,000 کروڑ روپے موصول ہوئے ہیں۔ وی بی جیرام-جی اسکیم نے 1,30 ملین سے 1,60 ملین افراد کے دن بڑھا کر ₹ 1,400 کروڑ اضافی فراہم کیے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ڈیووس میں 30 لاکھ کروڑ روپے کے سرمایہ کاری کے معاہدوں پر تفصیلی معلومات اسمبلی میں فراہم کی جائیں گی اور غلط فہمیوں کو دور کیا جائے گا۔ مہاراشٹر نے انڈیا اے آئی سمٹ میں فعال کردار ادا کیا۔ ₹اے آئی فار ایگریکلچر انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جسے ملک کا پہلا ایگری-اے آئی سربراہی اجلاس سمجھا جاتا ہے۔ اجیت پوار نے اے آئی مشن کے لیے 500 کروڑ روپے مختص کیے تھے۔ ₹مہاوستارا ایپ سے 30 لاکھ کسان مستفید ہو رہے ہیں، جس میں اب بھیلی زبان بھی شامل ہے۔ اے آئی زرعی پیداواری لاگت کو 25-40 فیصد تک کم کر سکتا ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا کہ ڈیووس معاہدوں سے 40-50 لاکھ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ 1 لاکھ کروڑ روپے کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے چل رہے ہیں۔ ایم ایم آر ڈی اے کے لیے 46,000 کروڑ روپے کا بجٹ منظور کیا گیا۔ بی کے سی-کرلا ٹنل اور بوریولی-تھانے ٹنل ممبئی میں ٹریفک کی بھیڑ کو کم کریں گے۔ حادثے میں ملوث ایم ایم آر ڈی اے اہلکاروں کو معطل، جرمانہ اور مرنے والوں کے لواحقین کو 15 لاکھ روپے کی امداد دی گئی۔ 90,000 کروڑ روپے کے 125 آبپاشی پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی۔ مراٹھواڑہ اور ودربھ کے لیے پانی کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔ کسانوں کے لیے 32,000 کروڑ کے پیکیج کا اعلان کیا گیا، اور این ڈی آر ایف کے معیار میں اضافہ کیا گیا۔ مزید برآں، نائب وزیر اعلیٰ سنیترا پوار نے اپنے جذباتی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اجیت پوار نے ترقی اور نظم و ضبط کے درمیان توازن قائم کیا۔ یہ بجٹ ہمہ گیر ترقی کو تیز کرے گا اور معاشرے کے تمام طبقات کو انصاف فراہم کرے گا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان