Connect with us
Wednesday,18-June-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

14 کروڑ سے زائد ای شرم کارڈ جاری

Published

on

e-shame-cards

مرکزی وزارت برائے محنت اور روزگار نے غیر منظم شعبے کے ورکروں کو 14 کروڑ سے زائد ’ای-شرم‘ کارڈ جاری کیے ہیں۔ مرکزی وزیر برائے محنت اور روزگار بھوپیندر یادو نے ہفتے کے روز ٹویٹ کر کے یہ معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ صرف چار ماہ میں یہ کامیابی حاصل کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 14 کروڑ دو لاکھ 92 ہزار 825 ورکروں کو ای-شرم کارڈ جاری کئے جا چکے ہیں ۔

(Monsoon) مانسون

ممبئی موسلادھار بارش سے پوائی جھیل لبریز

Published

on

powai-lake

ممبئی : ممبئی میونسپل کارپوریشن کی پوائی جھیل، جو ممبئی بی ایم سی کے حدود کی ایک اہم مصنوعی جھیل ہے، آج (18 جون 2025) صبح 6 بجے کے قریب لبریز ہوگئی۔ 545 کروڑ لیٹر پانی ذخیرہ کی صلاحیت رکھنے والی اس جھیل کا پانی پینے کے قابل نہیں ہے اور اسے بنیادی طور پر صنعتی مقاصد اور آرے ڈیری کالونی میں پینے کے علاوہ دیگر مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ‎میونسپل کارپوریشن کے واٹر انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے مطابق اس جھیل کے کیچمنٹ علاقہ میں گزشتہ دو دنوں سے ہونے والی بارش کی وجہ سے جھیل لبریز ہوگئی۔

پوائی جھیل کے بارے میں مختصراً اہم معلومات درج ذیل ہیں :
‎یہ جھیل ممبئی میونسپل کارپوریشن ہیڈ کوارٹر سے تقریباً 27 کلومیٹر (تقریباً 17 میل) کے فاصلے پر واقع ہے۔
‎اس مصنوعی جھیل کی تعمیر 1890 میں مکمل ہوئی تھی۔
‎جھیل کا کیچمنٹ ایریا تقریباً 6.61 کلومیٹر ہے۔ جب یہ جھیل پوری طرح سے لبریز ہوگی تو پانی کا رقبہ تقریباً 2.23 مربع کلومیٹر ہے۔ جب جھیل مکمل طور پر بھر جاتی ہے، جھیل میں 545.5 کروڑ لیٹر پانی ہوتا ہے۔ (5455 ملین لیٹر)
‎یہ جھیل مکمل طور پر لبریز جانے کے بعد اس کا پانی دریا میٹھی میں چلا جاتا ہے۔
‎پچھلے سال یہ جھیل 8 جولائی 2024 کو لبریز ہو گئی تھی۔

Continue Reading

سیاست

سپاٹ پاؤں کا وزیراعلی : نتیش رانے کی ادھو پر تنقید

Published

on

Nitish Uddhav

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر کے وزیر نتیش رانے نے شیوسینا سر براہ ادھو ٹھاکرے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے سے دریافت کیا جائے کہ اگھوری پوجا کیا ہے, وہ اس کے ماہر ہے۔ ان کے کرجت کے بنگلہ میں کیا کیا دبایا گیا ہے, یہ بھی معلوم کیا جائے ساتھ ہی ماتوشری میں کیا کیا جاتا ہے, یہ بھی دریافت کیا جائے۔ انہوں نے ادھو پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں سپاٹ پیر کا وزیر اعلی بھی قرار دیا ہے۔ نتیش رانے نے سمندری کے تحفظ اور سمندری کشتیوں سے سمندر میں گشت کو یقینی بنانے اور جدید کشتی سے گشت کو یقینی بنانے کا دعوی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمندری حفاظت ترجیحاتی بنیادوں پر کی جائے گی, اب تک سمندری ساحل کو محفوظ بنانے کیلئے جدید کشتی کی تعیناتی کی گئی ہے, اور پانچ کشتی شامل کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سی سی ٹی وی کیمرہ اور ڈرون سے بھی سمندر کی حفاظت کی جارہی ہے, یہاں غیر قانونی سر گرمی اور مشتبہ افراد پر نظر رکھنے کا عمل بھی جاری ہے سمندر محفوظ رہے اس کی ضروری ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

Continue Reading

(Monsoon) مانسون

ممبئی موسلادھار بارش کے باوجود پانی کٹوتی کا خطرہ برقرار

Published

on

lakes-of-mumbai

ممبئی : ممبئی میں موسلادھار بارش کے باوجود بھی پانی کی قلت و کٹوتی قائم ہے جھیلوں کے اطراف فرحت بخش بارش درج کی گئی ہے۔ممبئی کو پانی سپلائی کرنے والے جھیلوں میں صرف 8.60 فیصد پانی باقی ہے اسلئے انتظامیہ نے پانی ضائع نہ کر نے کی اپیل کی ہے۔ گزشتہ دو دنوں سے شہر میں بارش کا سلسلہ دراز تھا, ممبئی کی قلابہ میں 86 ملی میٹر اور سانتا کروز میں 100 ملی میٹر بارش درج کی گئی ہے۔ بارش کے سبب مڈل ویترنا کی سطح آب میں اضافہ ہوا ہے۔ دو روزہ بارش کے سبب جھیلوں کی سطح آب میں اضافہ درج کیا گیا ہے, لیکن اب بھی پانی کٹوتی کا خطرہ لاحق ہے۔ ممبئی تھانہ پالگھر اور رائے گڑھ میں بارش کے سبب یلو اور ریڈ الرٹ جاری کیا گیا تھا, لیکن آج بارش کا سلسلہ تھم گیا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com