Connect with us
Monday,03-November-2025

سیاست

مودی کی پیر کو وزرائے اعلی کےساتھ میٹنگ

Published

on

modi

کورونا کی وبا کے خلاف ملک بھر میں چلائی جارہی مہم کے درمیان وزیراعظم نریندرمودی پیر کو سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے وزرائے اعلی کےساتھ میٹنگ کریں گے۔
مسٹر مودی کی ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ دوپہر تین بجے یہ میٹنگ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سے شروع ہوگئی۔کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا بحران کے دوران وزیراعظم کی ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ یہ پانچویں میٹنگ ہوگی ۔
وزیراعظم کے دفتر نے ٹویٹ کرکے بتایا کہ ،’’وزیراعظم نریندرمودی کل دوپہر تین بجے ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس سے میٹنگ کریں گے۔‘‘
واضح رہےکہ کورونا کی وبا کی وجہ سے ملک بھر میں گزشتہ 25مارچ سے مکمل لاک ڈاؤن ہے اور لوگوں کو گھروں میں ہی رہنے کےلئے کہا گیا ہے۔مکمل لاک ڈاؤن کے تیسرے مرحلے کے ختم ہونےسےپہلے ہونےوالی اس میٹنگ کو آگے کی حکمت عملی کے لئے کافی اہم مانا جارہا ہے۔سمجھا جارہا ہے کہ اس میٹنگ میں معیشت کوپٹری پر لانے اور ملک میں ٹھپ پڑے کام دھندوں کو شروع کرنے اور اس وبا سے نمٹنے کے اقدامات پر تفصیل سے بات چیت کی جائےگی۔
کورونا کی وجہ سے پیدا ہوئے غیر معمولی حالات کے پیش نظر ملک میں پہلے 25 مارچ سے 14 اپریل پھر 15 اپریل سے تین مئی اور اس کے بعد چار مئی سے 17 مئی تک تین مرحلوں میں مکمل لاک ڈاؤن شروع ہونے سے پہلے حکومت نے وسیع ہدایات جاری کرکے پورے ملک کو انفیکشن کی بنیاد پر تین زون ریڈ،اورینج اور گرین زون میں تقسیم تھا۔انفیکشن مزید پھیلنےکے حالات کی بنیاد پر ہی ان علاقوں میں رعایت دی گئی تھی۔

(جنرل (عام

وندے ماترم لازمیت کچھ لوگ خودساختہ دیش بھکت ہے ادھو ٹھاکرے

Published

on

ممبئی مہاراشٹر میں بلدیاتی اور بی ایم سی انتخابات سے قبل اور ووٹ چوری کے تناظر میں ایک مرتبہ پھر شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ الیکشن کمیشن نے جیسے کہ یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی ہے کہ ہر گھر میں ۴۰ سے ۵۰ ووٹرس مندرج ہے اس لیے الیکشن کمیشن کی فہرست کی تصدیق کرنا لازمی ہے اور الیکشن کمیشن کی فہرست کی جانچ کےلیے شیوسینا شاکھاؤں( شاخ) میں اب الیکشن کمیشن کی فہرست میں درستگی کےلیے مراکز کا قیام عمل میں لایا جائے گا ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ نوجوان جس کی عمر۱۸ سال مکمل ہوچکی ہے وہ اپنے ناموں کا اندراج الیکشن کمیشن میں کروائیں انہوں نے کہا کہ ہر گھر میں یہ تحقیقات ہو کہ ان کے گھر پر تو بلا اجازت کسی کا نام الیکشن کمیشن کی فہرست میں مندرج تو نہیں ہے ادھو ٹھاکرے نے الیکشن کمیشن کی فہرست کو ہی مشتبہ قرار دیا اور کہا کہ ووٹرس لسٹ میں دھاندلی اور بے ضابطگی ہوئی ہے اس لئے اپوزیشن ووٹ چوری کے معاملہ میں سراپا احتجاج ہے ادھو ٹھاکرے نے وندے ماترم کو لازمی قرار دیئے جانے پر بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موضوعات سے ذہن سے ہٹانے کےلئے لوگوں کو گمراہ کیا جاتا ہے اور ایسے موضوعات لائے جارہے ہیں یہ لوگ اصل میں خود ساختہ دیش بھکت ہے ان سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ووٹرس لسٹ میں خامیوں کے ازالہ کے لئے لوگوں کو بیدار رہنے کے ساتھ اس میں درستگی کی بھی کوشش کرنی چاہئے ۔

Continue Reading

(جنرل (عام

نئی ممبئی والوں کو خوشخبری! ایم ایم آر ڈی اے کا منصوبہ ہے کہ 21 کلومیٹر ڈبل ڈیکر فلائی اوور بھیونڈی کو کلیان سے جوڑتا ہے

Published

on

ممبئی : ممبئی میٹروپولیٹن ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ایم آر ڈی اے) مبینہ طور پر 21 کلومیٹر کا فلائی اوور تعمیر کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ شیل فاٹا جنکشن کو کلیان کے راستے بھیوانیڈ کے رنجنولی جنکشن سے جوڑے گا۔ میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، فلائی اوور این ایچ-48 پر شیل فاٹا سے شروع ہوگا، ڈومبیولی اور کلیان سے گزرے گا، اور این ایچ 160 پر رنجنولی جنکشن پر ختم ہوگا۔ ڈبل ڈیکر فلائی اوور کے نچلے ڈیک پر چار لین والی سڑک ہوگی جبکہ اوپری ڈیک میں میٹرو ریل کی پٹرییں ہوں گی جن میں میٹرو 5 بھیونڈی سے کلیان تک چلے گی، میٹرو 12 کلیان سے تلوجا کے درمیان اور میٹرو 14 کنجرمرگ سے بدلا پور کے درمیان ہوگی۔ کٹائی ناکہ پر ایرولی-کٹائی فری وے اور ویرار-علی باغ ملٹی ماڈل کوریڈور اس کے بالکل آگے واقع ہے۔ اوپری ڈیک پر میٹرو لائنیں نقل و حمل کو آسان بنائیں گی کیونکہ یہ ممبئی میٹروپولیٹن ریجن میں کنیکٹیویٹی کو بڑھاتے ہوئے مختلف جنکشنوں پر آپس میں ملیں گی۔ اس کے علاوہ پراجیکٹ سائٹ کے قریب ممبئی-احمد آباد بلٹ ٹرین کی الائنمنٹ پر بھی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ کی تیاری کے دوران غور کیا جائے گا۔ چونکہ فلائی اوور کلیان میں کٹائی ناکہ اور پتری پل سے پہلے دو مقامات پر ریلوے پٹریوں کو عبور کرے گا، عہدیداروں نے اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ مصروف مرکزی ریلوے لائن پر تعمیر میں مقامی اور لمبی دوری کی ٹرینوں کی وجہ سے کچھ چیلنجز ہوسکتے ہیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مہاراشٹر میں نئے ڈی جی پی کی تلاش : سات سینئر آئی پی ایس افسران کی فہرست یو پی ایس سی کو ارسال

Published

on

بائے قمر انصاری | ممبئی پریس نیوز

ممبئی — مہاراشٹر پولیس کے سربراہ کے عہدے پر جلد بڑی تبدیلی ہونے والی ہے، کیونکہ موجودہ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) رشمی شکلا 31 دسمبر کو ریٹائر ہو رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں ریاستی محکمہ داخلہ نے سات سینئر آئی پی ایس افسران کے ناموں کی فہرست تیار کر کے اسے یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کو بھیج دیا ہے۔ یو پی ایس سی ان میں سے تین ناموں کو منتخب کرے گا، اور پھر انہی میں سے ایک کو ریاستی حکومت نیا ڈی جی پی مقرر کرے گی۔

محکمہ کے ذرائع کے مطابق جن افسران کے نام اس فہرست میں شامل ہیں، وہ یہ ہیں:
سادانند ڈیٹ — ڈائریکٹر جنرل، نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے)
سن جے ورما — ڈی جی پی (لیگل و ٹیکنیکل)
رتیش کمار — کمانڈنٹ جنرل، ہوم گارڈز
سنجیو کمار سنگھل — ڈی جی پی (اینٹی کرپشن بیورو)
ارچنا تیاگی — ڈائریکٹر جنرل، اسٹیٹ پولیس ہاؤسنگ اینڈ ویلفیئر کارپوریشن
سنجیو کمار — ڈائریکٹر، سول ڈیفنس
پراشانت بورڈے — ڈائریکٹر جنرل، گورنمنٹ ریلوے پولیس

ان افسران میں سادانند ڈیٹ کو سب سے مضبوط دعوے دار سمجھا جا رہا ہے۔ ان کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ دسمبر 2026 ہے، اس لیے اگر وہ مقرر کیے جاتے ہیں تو انہیں دو سال سے زائد مدت تک خدمت کا موقع مل سکتا ہے۔ 26/11 ممبئی دہشت گرد حملوں کے دوران ان کی بہادری اور دہشت گردوں کے مقابلے میں ان کی جرات مندی کو آج بھی زبردست احترام کے ساتھ یاد کیا جاتا ہے۔

تاہم، فی الحال وہ این آئی اے کے سربراہ ہیں، اس لیے ان کی تقرری کے لیے مرکزی حکومت سے باقاعدہ منظوری لینا ضروری ہوگا۔ ابھی تک ریاستی حکومت کی جانب سے مرکز کو ایسا کوئی باضابطہ مطالبہ نہیں کیا گیا، جو تقرری کے عمل پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

یو پی ایس سی کی جانب سے شارٹ لسٹ ہونے والے تین افسران کے نام حکومت کو بھیجے جائیں گے، جس کے بعد ریاستی حکومت نیا ڈی جی پی مقرر کرے گی۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 31 دسمبر سے قبل یا اسی کے فوری بعد نئے سربراہ کی تقرری کا اعلان ہو جائے گا، تاکہ ذمہ داریوں کی منتقلی بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل ہو سکے۔

ڈی جی پی رشمی شکلا اپنی مدت ملازمت مکمل کر کے 31 دسمبر کو رخصت ہوں گی۔ ان کے دور میں محکمہ پولیس نے کئی اہم چیلنجز کا سامنا کیا اور انھوں نے اپنی ذمہ داریاں کامیابی سے نبھائیں۔

ممبئی پریس نیوز بائے قمر انصاری مہاراشٹر پولیس کے نئے سربراہ سے متعلق اہم پیش رفت سے آپ کو مسلسل آگاہ کرتا رہے گا۔

بائے قمر انصاری
ممبئی پریس نیوز

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com