(جنرل (عام
مودی نے بیساکھی پر لوگوں کو مبارکباددی
وزیراعظم نریندر مودی نے بیساكھي کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے سبھی کی زندگی میں نئی توانائی اورنئے جوش وجذبہ کیلئے دعا کی ہے.
مسٹر مودی نے پیر کو ٹوئٹ کیا’’بیساکھی کے موقع پر ملک کے باشندوں کو بہت بہت مبارکباد۔ نئے جوش و جذبہ سے آہنگ یہ تہوارسبھی کی زندگی میں نئی توانائی اور نیا جوش و خروش پیدا کرے‘‘۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی جعلی اے پی کے فائلس کے ذریعے بزرگ اور دیگر شہریوں کو دھوکہ دینے والا گرفتار

ممبئی : 72 سالہ بزرگ شہری سن رسیدہ کو نامعلوم موبائل ہولڈر نے فون کرکے بینک آف انڈیا کا سینئر منیجر دنیش کمار ہونے کا جھانسہ دے کر اور سینئر سٹیزن کارڈ بنا کر بنانے کا وعدہ کر اعتماد حاصل کر شکایت کنندہ کے واٹس ایپ پر سینئر سٹیزن کارڈ http://Verification.apk نام کی اے پی کے فائل بھیج کر اس میں شکایت کنندہ کی ذاتی اور بینک کے ڈیبٹ کارڈ کی معلومات بھرنے پر مجبور کرکے شکایت کنندہ کے کل 5,62,000/- روپے کی دھوکہ دہی کرکے غبن کرنے کے معاملے میں بھائیکلہ پولیس اسٹیشن 497/26 دفعہ 318(4)، 319(2) بی این ایس دفعہ 66(ک) (ڈ) انفارمیشن و ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 کے تحت جرم درج کیا تھا۔ مذکورہ جرم کی متوازی تفتیش پراپرٹی سیل، کرائم برانچ، ممبئی کر رہی تھی سینئرز کے حکم کے مطابق مذکورہ جرم کی مزید تفتیش کرائم برانچ کو منتقل ہو کر 927/2026 کے تحت دوبارہ درج کر جرم کی تفتیش کی گئی۔ مذکورہ جرم میں مذکورہ اے پی کے فائل کی گہری تکنیکی تفتیش کی گئی اور ملزم کا سراغ لگایا گیا اور جعلی اے پی کے فائل ڈیولپ کرنے والے ایک مرد ملزم عمر36 سال، سافٹ ویئر ڈیولپر، رہائشی ریاست مدھیہ پردیش سے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔
جرم میں گرفتار ملزم کے مدھیہ پردیش کے دفتر میں چھاپہ کارروائی کے دوران ملزم سے 1 پین ڈرائیو، 1 سی-پی-یو، 3 ہارڈ ڈسک، ایک وائی-فائی راؤٹر، 3 موبائل فون برآمد کرکے ان کی ابتدائی تکنیکی تفتیش میں ملزم مختلف سرور سروس پرووائیڈر کمپنی سے مختلف کمپنیوں کے سرور استعمال کر رہا تھا ایسا نظر آیا۔ جرم میں گرفتار ملزم نے بنائی ہوئی کل 2805 نقصان دہ اے پی کے فائلیں دیگر سائبر مجرموں کے گروہ کو فروخت کی ہیں ایسا تفتیش میں ثابت ہوا ہے۔ مذکورہ 2805 اے پی کے فائلوں کے ذریعے بھارت میں کل 9673 لوگوں کے ساتھ دھوکہ دہی کی گئی ہے۔ ان میں سے سائبر ہیلپ لائن نمبر 1930 پر بھارت میں 1074، مہاراشٹر میں 143، ممبئی میں 36 شکایات درج ہیں اور ان کے کل 15,75,00,000/- روپے کی دھوکہ دہی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ان میں سے بھارت میں 88، مہاراشٹر میں 08، ممبئی میں 05 درج جرائم کا پردہ فاش ہو رہا ہے۔ مذکورہ کامیاب کارروائی دیوین پولس کمشنر جوائنٹ پولس کمشنر انل کنبھارے، اور ایڈیشنل کرشنا کانت اپادھیائے، ڈی سی پی (جرائم)، راج تلک روشن، وکرائم برانچ نے اہم کارکردگی انجام دی ہے۔ ڈی سی پی راج تلک روشن نے بتایا کہ بزرگوں کو بزرگوں کے کارڈ سازی کے نام پر دھوکہ دہی کرنے کے معاملہ میں یہ کارروائی کی گئی ہے اس لئے وقتا فوقتا پولس اس متعلق بزرگوں میں بیداری بھی پیدا کرتی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
پولیس سرکار اور معاشرہ خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائیں، ممبئی پولیس کمشنر کے ہمراہ میٹنگ کے بعد وجیا راہٹکر کا دعوی

ممبئی : خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ذمہ داری سرکار پولیس اور معاشرہ کی ہے اس کیلئے قومی خواتین کمیشن بھی کوشاں ہے اس لئے آج ممبئی میں خواتین کمیشن نے دورہ کر کے ممبئی میں خواتین کے مسائل اور ان سے متعلق کیسوں اور اعدادوشمار کا جائزہ لیا ہے خواتین کمیشن کی قومی سربراہ وجیا راہٹکر نے کہا کہ ممبئی میں خواتین کی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ویمنس اور چائلڈ ڈیسک کے ساتھ خواتین سے متعلق شکایات کے ازالہ کیلئے خواتین ہیلپ لائن کا بھی قائم عمل میں لایا گیا ہے۔ کمپیوں اور دیگر اداروں میں خواتین کی ہراسائی سے متعلق شکایت کیلئے پوس ایکٹ تیار کیا گیا ہے اس ایکٹ سے متعلق بھی بیداری کی ضرورت ہے۔ دیگر ریاستوں کے مقابلے ممبئی اور ریاست میں خواتین زیادہ محفوظ ہے یہ دعوی وجیا راہٹکر نے کیا ہے۔ ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی اور پولیس کے اعلی افسران بھی اس اہم میٹنگ میں موجود تھے۔ وجیا راہٹکر نے کہا کہ ریاستی خواتین کمیشن اور دیگر کمیشنوں سے بھی مشترکہ میٹنگوں کا دورہ قومی کمیشن کا جاری رہتا ہے, ایسے میں خواتین کے مسائل اور ان کو درپیش دقتوں سے متعلق بھی ممبئی پولیس سے تفصیلات طلب کی گئیں۔ گھریلو حالات اور گھریلو ایکٹ سے متعلق بھی پولیس کی شکایات کے تصفیہ کے طریقہ کار پر بھی غور و خوص کیا گیا کیونکہ گھریلو معاملات میں اگر پولیس نے صحیح رہنمائی کی تو گھر محفوظ ہوتا ہے اس کے ساتھ ہی سائبر جرائم میں خواتین سے متعلق ویڈیو وائرل ہونے سے متعلق بھی تشویش کا اظہار خواتین کمیشن نے کیا ہے۔
احتجاجی مظاہروں کے دوران خواتین کے ساتھ بدسلوکی احتجاجی مظاہروں کے دوران خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے شکایت پر وجیا راہٹکر نے کہا کہ یہ انتہائی حساس معاملات ہیں ایسے میں خواتین کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنانے کی ذمہ داری سرکار اور پولیس کی ہے اور معاشرہ کو بھی اس متعلق بیدار ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے معاملات تشویشناک ہے یہ پوچھنے پر کہ پولیس پر بھی خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے الزامات عائد ہوتے رہتے ہیں اس پر خواتین کمیشن نے اب تک کیا ایکشن یا کارروائی ہے جس پر وجیا راہٹکر نے کہا کہ دلی میں خواتین سے متعلق شکایت کا سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا ہے, اس لئے اس پر خواتین کمیشن کوئی تبصرہ کرنے سے قاصر ہے۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی پولیس کی کارگزاریوں سے وجیا راہٹکر نے اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ممبئی میں خواتین سے متعلق معاملات زیادہ نہیں ہے اور شکایات کا بھی ازالہ کرنے کا دعوی ممبئی پولیس کمشنر نے کیا ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی موبائل چورگینگ بے نقاب : کل 16 لاکھ روپے قیمت کے 42 موبائل فون برآمد، پولس تفتیش میں مصروف

ممبئی گام دیوی پولیس تھانہ 693/26 دفعہ 303(2)، 3(5) بی این ایس اس جرم میں شکایت کنندہ یہ قلابہ ہل، بس اسٹاپ سے پیڈر روڈ، ممبئی اس دوران بس سے سفر کر رہا تھا اس دوران نامعلوم شخص نے بھیڑ میں دھکا دے کر شکایت کنندہ کا ون پلس کمپنی کا موبائل فون چوری کر لیا جس کے بعد اس معاملہ میں مقدمہ داخل کیا گیا تھا۔ مذکورہ جرم کی تفتیش کے دوران تکنیکی تفتیش اور خفیہ مخبروں کے ذریعے حاصل معلومات کی بنیاد پر مزید تفتیش کرکے اس طرح کے جرائم کرنے والی منظم گینگ کا سراغ لگا کر انہیں مانخورد، شیواجی نگر اور گینگ کے سرغنہ کو راجستھان سے گرفتار کیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمین
1) آفتاب آباد انصاری عمر 26 سال
2) حسن عباس شیخ عمر 35 سال
3) چاند محمد محمد سلطان عمر 53 سال
4) امتیاز امام علی شیخ عمر 46 سال
5) اجمی اکرم قریشی عمر 32 سال
6) سوپنل شنکر سونونے عمر 29 سال
7) رجب علی محمد تقی شیخ (عرف چکنا) عمر 32 سال
مذکورہ جرم کے مال مقدمہ سمیت دیگر جرائم کے 42 مختلف کمپنیوں کے چوری کیے گئے موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں۔ مذکورہ بہترین کارکردگی یہ، دیوین بھارتی، پولیس جوائنٹ پولس کمشنر منوج کمار شرما، ایڈیشنل کمشنر شلیش بلکاوڈے، (جنوبی پری منڈل 02) راگسدھا آر، پرشانت موہتے، پولیس، راجیو پاٹل، نے انجام دی ہے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
جرم7 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست1 year agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
(جنرل (عام1 year agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
بین الاقوامی خبریں1 year agoچینی وزیر خارجہ وانگ یی 18-19 اگست 2025 کو آ رہے ہندوستان، ایس جے شنکر اور اجیت ڈوبھال سے ان مسائل پر ہوگی بات چیت
-
سیاست1 year agoملک میں سیاسی ماحول گرم ہو گیا ہے… الیکشن کمیشن کل کی پریس کانفرنس میں راہول گاندھی کے ووٹ چوری کے الزامات کا جواب دے سکتا ہے۔
