Connect with us
Saturday,12-September-2026
تازہ خبریں

(جنرل (عام

منی بس، کھڑے کنٹینر سے ٹکرانے کے بعد لگی آگ، تین افراد ہلاک، 17 کو بحفاظت نکال لیا گیا

Published

on

Accident...

مدھیہ پردیش کے ضلع گونا کے چنچوڑہ تھانہ حلقے میں آج علی الصباح کنٹینر اور منی بس کے درمیان تصادم کے بعد ایک بس میں آگ لگ گئی، جبکہ جس سے تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ 17 لوگوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق چنچوڑہ تھانہ علاقے کے قومی شاہراہ پر برکھیڑہ گاؤں کے نزدیک منی بس سڑک کے کنارے کھڑے کنٹینر سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے بعد بس میں آگ لگ گئی جس کے باعث بس میں سوار 3 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے، جبکہ 17 افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ ہلاک ہونے والوں کی کی شناخت مادھو شرما (20) باشندہ کنَّود ضلع دیواس، روہت شرما (19) باشندہ اندور، درگا شرما (13) کے طور پر ہوئی ہے۔

تینوں کی لاشیں ڈھانچے (کنکال) میں تبدیل ہو گئیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئے۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مالک سے دعا کی ہے کہ وہ ہلاک ہونے والوں کی روح کو سکون دے، سوگوار لواحقین کو یہ نقصان برداشت کرنے کی طاقت دے اور زخمیوں کو جلد صحتیاب کرے۔ انہوں نے زخمیوں کے بہتر علاج اور متاثرہ خاندان کی مناسب مدد کی ہدایات بھی دی ہیں۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

دہیسر-بھائیندر لنک روڈ پر تعمیری کاموں کا ہدف دسمبر 2028 مقرر، ایڈیشنل میونسپل کمشنر نے کیا سائٹ کا معائنہ

Published

on

ممبئی میٹروپولیٹن علاقے میں ٹریفک کے رش کو کم کرنے اور سفر کو رواں اور آسان بنانے کے لیے، ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سئ ) نے ‘ممبئی کوسٹل روڈ (نارتھ)’ نامی ایک اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبے کا آغاز کیا ہے۔ تقریباً 60 کلومیٹر پر محیط اس میگا پروجیکٹ جس میں انٹرچینجز اور لنک روڈز شامل ہیں اس کا مقصد ساحلی راستے کے ذریعے ورسوا اور بھائیندر کے علاقوں کو آپس میں جوڑنا ہے۔ تعمیراتی کام کو سات پیکجز میں تقسیم کیا گیا ہے : پیکجزاے، بی، سی، ڈی، ای، ایف اور دہیسر-بھائیندر لنک روڈ (ڈی بی ایل آر
)۔ایڈیشنل میونسپل کمشنر (پروجیکٹس) ابھیجیت بانگر نے میرا-بھائیندر میونسپل کارپوریشن کی حدود میں واقع بھائیندر انٹرچینج سائٹ (جو دہیسر-بھایاندر لنک روڈ/پیکیج 7 کا حصہ ہے) کا دورہ اور معائنہ کیا۔ انہوں نے دورے کے دوران ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ دہیسربھائیندر لنک روڈ ممبئی اور میرا بھائیندر خطوں کے لیے ایک انتہائی اہم منصوبہ ہے اور فی الحال اس پر تعمیراتی کام جاری ہے۔ یہ دہیسر ویسٹ اور بھائیندر ویسٹ کے درمیان سڑک کا براہ راست اور تیز رفتار رابطہ قائم کرے گا۔ اس روڈ پروجیکٹ کی کل لمبائی تقریباً 5.135 کلومیٹر ہے۔ اس منصوبے میں انجینئرنگ کے مختلف ڈھانچے شامل ہیں، جن میں ایلیویٹڈ روڈز (اونچے راستے)، مینگروو کے علاقوں میں ستونوں پر کھڑی سڑکیں، کھاڑیوں (کریکس) کے اوپر اونچے ڈھانچے، نمک کی کیاریوں (نمک کے کھیت) کے اوپر ایلیویٹڈ کوریڈورز، ٹریفک کی تقسیم کے لیے رابطہ سڑکیں اور انٹرچینجز، اور فلائی اوورز شامل ہیں۔

دہیسر-بھائیندر لنک روڈ پروجیکٹ کی مرکزی ایلیویٹڈ روڈ—جو تقریباً 3.83 کلومیٹر لمبی اور 45 میٹر چوڑی ہے—ممبئی کوسٹل روڈ (نارتھ) کے آخری حصے کے طور پر کام کرے گی۔ جناب بانگر نے سائٹ کا دورہ کیا اور ابتدائی کاموں کا جائزہ لیا۔ فی الحال، گیبیئن وال (گیبین وال) کی باڑ لگانے کا کام جاری ہے۔ اس کے علاوہ، پائلنگ (گہری بنیاد) اور پائل کیپس کی تعمیر کا کام بھی پیش رفت کے مراحل میں ہے۔ منصوبے کے کئی حصے پہلے ہی مکمل ہو چکے ہیں، جن میں 60 پائلز (پائلز)، 5 پائل کیپس (پائل کیپس)، پل کے 4 ستون (پیئرز)، پیئر کیپس اور پل کا نواں حصہ شامل ہیں۔ جائے وقوعہ پر جدید ترین مشینری موجود ہے اور آمدورفت کے لیے ایک عارضی پل کا نظام بھی فعال ہے۔ ‘لانچنگ گرڈر’ (لانچنگ گرڈر) سے متعلق کام اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں شروع ہونا طے پایا ہے؛ ایڈیشنل میونسپل کمشنر (پروجیکٹس) ابھیجیت بانگر نے اس حوالے سے تفصیلی معلومات کا جائزہ لیا۔ بانگر نے منصوبے کے لیے درکار اراضی کے حصول کے عمل کو تیز کرنے اور اس سلسلے میں ترجیحی فہرست تیار کرنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے میرابھائندر میونسپل کارپوریشن اور دیگر متعلقہ حکام کا تعاون حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ حفاظت سے متعلق معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی ایس) کی سختی سے پابندی کی جائے، تعمیراتی کام کے دوران جائے وقوعہ پر مناسب رکاوٹیں (بیریکیڈنگ) لگائی جائیں، اور کام اعلیٰ معیار کے ساتھ مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبہ بندی اور عمل درآمد اس مقصد کے ساتھ کیا جائے کہ یہ منصوبہ دسمبر 2028 تک مکمل ہو جائے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر (انفراسٹرکچر) شری گریش نکم اور ڈپٹی چیف انجینئر (ممبئی کوسٹل روڈ – نارتھ) ویبھو گاندھی، متعلقہ انجینئرز اور کنسلٹنٹس کے ہمراہ موجود تھے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

30 برسوں بعد قانون کے شکنجے میں تین دہائیوں سے مطلوب ملزم کا ممبئی پولیس نے سراغ لگایا، سمتا نگر اور ڈنڈوشی پولیس اسٹیشن کی قابل ذکر کارکردگی

Published

on

Police

ممبئی : سنگین جرم کا ارتکاب کر تقریباً تین دہائیوں تک قانونی کارروائی سے دور رہنے والے دو ملزمان کا سراغ لگانے میں ممبئی پولیس کے شمالی زون ۳ کے تحت سمتا نگر اور ڈنڈوشی پولیس اسٹیشن کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ روایتی پولیس تفتیش، مقامی سطح پر باریک بینی سے پوچھ تاچھ، خفیہ معلومات نیز دستیاب تکنیکی وسائل کا موثر استعمال کرکے بالترتیب 29 اور تقریباً 30 برسوں سے فرار ملزمان کا سراغ لگانے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ 29 سال کا مفرور و مطلوب ملزم سمتا نگر پولیس کی کارروائی میں گرفتار کیا گیا۔ سمتا نگر پولیس اسٹیشن347/1997، دفعہ 363, 366, 376 تعزیری جرم تحت ملزم سوکن شیوساگر وشوکرما، عمر 53 سال یہ مقدمہ درج ہونے سے تقریباً 29 سال سے فرار تھا عدالت نے اسے فرار قرار دیا تھا۔ سمتا نگر پولیس نے ملزم کے پرانے پتوں سے نئے سرے سے تفتیش کی کڑیاں ملی۔ اس کے ممکنہ ٹھکانے، رابطے نیز دیگر دستیاب معلومات کی چھان بین کرکے خفیہ مخبروں کے ذریعے معلومات جمع کی گئیں۔ دستیاب تکنیکی معلومات کا تجزیہ کرکے ملزم کا مسلسل تعاقب کیا گیا۔ آخر کار ملزم جیوالا پاڑہ، ٹھاکر ولیج، کاندیولی (مشرق)، ممبئی یہاں ہونے کی قابل اعتماد معلومات حاصل ہوئی۔ اس کے مطابق ٹیم نے منصوبہ بند کارروائی کرکے تاریخ ۳ ستمبر کو اسے مہارت سے حراست میں لیا اور تقریباً 29 سال بعد مذکورہ مقدمے میں گرفتار کیا, گرفتار ملزم کا نام و پتہ سوکن شیوساگر وشوکرما، عمر 53 سال، رہنے والا جیوالا پاڑہ، ٹھاکر ولیج، کانڈیولی (مشرق)، ممبئی ہے مذکورہ کارروائی میں سمتا نگر پولیس اسٹیشن کے پولیس سب انسپکٹر انکش گائیکواڈ، پولیس سب انسپکٹر بھیمیش کوٹلہ،نے انجام دی ہے۔

تین دہائیوں کے بعد ملزم کا سراغ ڈنڈوشی پولیس کی محنت ڈنڈوشی پولیس اسٹیشن یہاں 146/1995، دفعہ 376(1) تعزیری کے تحت ملزم محمد مصطفی سید، عمر 48 سال کا تقریباً 30 سال سے تلاش جاری تھا۔ جرم کے وقت وہ قانون سے متصادم تھا۔ اس کے خلاف جووینائل کورٹ، ڈونگری، ممبئی نے سرچ وارنٹ جاری کیا تھا۔ ڈنڈوشی پولیس نے ملزم کے رہائشی بہرام پاڑہ، باندرہ مشرق احاطے میں مسلسل چار دن انتہائی باریک بینی سے سرچ مہم چلائی۔ احاطہ گنجان آبادی اور جھونپڑ پٹی طرز کا ہونے کی وجہ سے ملزم کی شناخت یقینی کرنا چیلنجنگ تھا۔ تاہم، ٹیم نے مقامی پرانے رہائشی، پڑوسی، دکاندار، کارخانہ دار، مالک نیز احاطے کے مدرسہ اور مسجد کے متعلقہ افراد سے براہ راست پوچھ تاچھ کی۔ دستیاب ریکارڈ، ووٹر لسٹ اور دیگر مقامی ذرائع سے ملی معلومات کی چھان بین کرکے ممکنہ ٹھکانوں کی تلاش کی گئی۔ انتھک کوششوں کے بعد متعلقہ ملزم کی شناخت یقینی کرکے اس کو حراست میں لیا گیا اور جووینائل کورٹ، ڈونگری، ممبئی کے سامنے پیش کیا گیا۔ گرفتار ملزم کا نام و پتہ محمد مصطفی سید، عمر 48 سال، رہنے والا ڈی/1/70، لکڑی والا گلی، بہرام پاڑہ، باندرہ (مشرق)، ممبئی ہے. اس سرچ مہم میں ڈنڈوشی پولیس اسٹیشن کے پولیس حوالدار گھوگے، پولیس سپاہی پاٹل اور خاتون پولیس سپاہی سونونے نے قابل ذکر کارکردگی دکھائی۔ سنگین جرم میں مطلوب طویل عرصہ فرار رہنے سے ملزم قانون کے شکنجے سے مستقل طور پر بچ نہیں سکتا، یہ ان دونوں کارروائیوں سے واضح ہوا ہے۔ مقامی سطح پر باریک بینی سے پوچھ تاچھ، روایتی پولیس تفتیش کا طریقہ، خفیہ مخبروں کا جال اور دستیاب تکنیکی معلومات کا موثر استعمال کے ہم آہنگی سے کئی سالوں سے فرار ملزم کا سراغ لگانا ممکن ہوا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میں “ایم-ڈی” اور “ایم-ڈی-ایم-اے پلس” منشیات کی اسمگلنگ کرنے والا ملزم گرفتار

Published

on

ممبئی : انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی نے ایم ڈی اسمگلنگ کرنے والے منشیات فروش کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ دفعہ 8 (سی) 22 (سی) این-ڈی-پی-ایس کے تحت ملزم لو گرفتار کیا ہے۔ جوگیشوری سے کاروائی کے دوران ملزم مشتبہ حالت میں پایا گیا, اسکے قبضے سے کل 2.04 گرام وزنی 3 “ایم-ڈی-ایم-اے گولیاں” یہ منشیات (اندازہ قیمت روپے 88,000/-)، کل 417 گرام وزنی “ایم-ڈی” یہ منشیات (اندازہ قیمت روپے 01 ممبئی : انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی نے ایم ڈی اسمگلنگ کرنے والے منشیات فروش کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ دفعہ 8 (سی) 22 (سی) این-ڈی-پی-ایس کے تحت ملزم لو گرفتار کیا ہے۔ جوگیشوری سے کاروائی کے دوران ملزم مشتبہ حالت میں پایا گیا اسکے قبضے سے کل ,25,10,000/-)، بھارتی کرنسی کے 500 روپے کے کل 50 نوٹ (کل نقد رقم روپے 25,000/-)، ایک استعمال شدہ ایپل کمپنی کا آئی فون 15 (اندازہ قیمت روپے 20,000/-)، کل اندازہ قیمت روپے 01,26,43,000/- برآمد کیا گیا ہے۔ کرائم برانچ کے اے این سی دستے کی آزاد میدان یونٹ کی ٹیم ۱۱ ستمبر کو جوگیشوری احاطے میں گشت کر رہی تھی, اس دوران ایک شخص اپنے رہائشی گھر سے منشیات کی فروخت کر رہا ہے اس بارے میں قابل اعتماد خبر حاصل ہوئی۔ اس کے مطابق اے این سی دستے کی آزاد میدان یونٹ ٹیم نے مذکورہ شخص کے رہائشی گھر پر چھاپہ مارا تو مذکورہ کارروائی میں مندرجہ ذیل بیان کردہ مقدمے کا مال برآمد کیا گیا ہے۔

مذکورہ شخص کی جسمانی تلاشی میں برآمدہ مقدمے کا مال :
1) کل 2.04 گرام وزنی 3 “ایم-ڈی-ایم-اے گولیاں” یہ منشیات (اندازہ قیمت روپے 88,000/-)
2) 210 گرام وزنی “ایم-ڈی” یہ منشیات (اندازہ قیمت روپے 63,00,000/-)
3) ایک استعمال شدہ ایپل کمپنی کا آئی فون 15 (اندازہ قیمت 20,000/-) مذکورہ شخص کے گھر کی تلاشی میں برآمدہ مقدمے کا مال
4) 207 گرام وزنی “ایم ڈی” یہ منشیات (اندازہ قیمت روپے 62,10,000/-)
5) بھارتی کرنسی کے 500 روپے کے کل 50 نوٹ (کل نقد رقم روپے 25,000/-)

کل برآمدہ مقدمے کے مال کی اندازہ قیمت روپے 01,26,43,000/ مذکورہ شخص کے خلاف اے این سی دستہ، آزاد میدان یونٹ نے گناہ نمبر 85/2026، دفعہ 8 (سی) 21 (سی) این ڈی پی ایس قانون 1985 کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا گیا ہے۔ مذکورہ کامیاب کارروائی دیوین بھارتی، پولیس کمشنرممبئی، انیل کنبھارے، پولیس جوائنٹ کمشنر (کرائم)،کرشن کانت اپادھیائے، ایڈیشنل پولیس کمشنر (کرائم)، پورنیما چوگلے شرنگی، پولیس ڈپٹی کمشنر، اے این سی دستہ، کرائم برانچ نے انجام دی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان