سیاست
کورونا کے علاوہ دیگر بیماریوں کے علاج سے انکار کرنے والے پرائیویٹ اسپتالوں پر ایم آئی ایم کے صدر خالد گڈو کی جانب سے قانونی کاروائی کا مطالبہ

(پریس ریلیز/وفا ناہید)
بھیونڈی : کورونا وائرس کی وباء سے ایک طرف بھیونڈی شہر بری طرح جوجھ رہا ہے وہی دوسری طرف پرائیویٹ اسپتالوں کی مجرمانہ غفلت اور غیر انسانی سلوک نے ابتر مسائل پیدا کر دیئے ہیں ۔ گذشتہ دنوں ممبرا میں پرائیویٹ اسپتال میں علاج کے انکار سے آٹو رکشا میں خاتون کی موت کا معاملہ سامنے آیا تھا اس کے باوجود بھیونڈی کے کئی پرائیویٹ اسپتال جان بوجھ کر کورونا کے ڈر سے دیگر بیماریوں کا علاج بھی نہیں کر رہے ہیں ۔ مجلس اتحاد المسلمین کے بھیونڈی صدر خالدگڈو نے میونسپل کمشنر اور زون ۲ کے ڈی سی پی کے نام مکتوب روانہ کرتے ہوئے ایسے پرائیویٹ اسپتالوں کی شکایت کی اورکہا کہ شہرمیں کورونا کے علاوہ بھی چھوٹی بڑی بیماریوں میں لوگ مبتلا ہوتے ہیں مگر پرائیویٹ اسپتال کورونا کے ڈر سے ان مریضوں کی نہ تو تشخیص کرتے ہیں اور نہ ہی ڈھنگ کا علاج کرتے ہیں بلکہ ان مریضوں کو ایمبولینس،رکشا اور اپنی ذاتی گاڑیوں میں در بدر بھٹکنا پڑ رہا ہے اور علاج میں تاخیر کے سبب موت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے لیے پرائیویٹ اسپتال پوری طرح سے ذمہ دار ہیں ۔ خالد گڈو نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک مریض کی تشخیص اور علاج اسپتال کی ذمہ داری اور مریضوں کے بنیادی حقوق میں شامل ہیں مگر بھیونڈی میں ان حقوق کی نہ صرف پامالی ہو رہی ہے بلکہ ان کی دھجییاں اڑائی جارہی ہے،اس لیے انہوں نے انتظامیہ سے مانگ کی ہے کہ جو پرائیویٹ اسپتال اس قسم کی مجرمانہ کاروائیوں میں ملوث ہیں اور مریضوں کا ٹھیک سے علا ج نہیں کر رہے ہیں ایسے اسپتالوں کو سیل کیا جائے ، ان کے لائسینس ردد کئے جائے اور ان پر فوجداری گناہ عائد کیے جائے اور اگر ان پرائیویٹ اسپتال کی تساہلی کی وجہ سے کسی مریض کی موت ہو جاتی ہیں تو دفعہ۹۹۲،۴۰۳،الف۴۰۳،۸۰۳کے تحت قانونی کاروائی کی جائے ۔ شہر کے سنجیدہ اور باشعور طبقے میں خالد گڈو کے اس اقدام کو قابل تحسین نگاہوں سے دیکھا جارہا ہے کیونکہ یہ وقت کی اہم ضرورت تھی اور کورونا کے علاوہ دیگر امراض سے پریشان مریضوں کے لیے یہ بروقت اقدام ہے۔
جرم
ممبئی : گوونڈی میں دیوی کی مورتی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 6 ملزمان گرفتار، حالات کشیدہ

ممبئی گوونڈی ساٹھے نگر میں درگا ماتا دیوی کی مورتی کو نقصان پہنچانے کھنڈٹ کرنے کے معاملہ میں 6 ملزمین کو پولس نے گرفتار کر لیا ہے. فسادیوں نے دیوی کی مورتی کے دوران تشدد برپا کیا اور نعرہ لگانے پر اعتراض کیا تھا. جب مورتی لیجانے والے زائرین اور عقیدت مندوں نے نعرہ لگایا تو شرپسندوں نے تلوار ڈنڈے سمیت دیگر ہتھیاروں سے ان پر حملہ کردیا. اس معاملہ میں پولس نے شکایت درج کر کے 6 ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس کے بعد گوونڈی میں حالات خراب ہو گئے, لیکن امن قائم ہونے کے ساتھ کشیدگی برقرار ہے. یہ واقعہ گوونڈی کے ساٹھے نگر میں پیش آیا۔ ممبئی پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے چھ لوگوں کو گرفتار کر لیا۔
مورتی لے جانے والے عقیدت مندوں کا دعویٰ ہے کہ انہیں پہلے موسیقی بجانے سے روکا گیا تھا۔ اس کے بعد انہیں نعرے لگانے سے روک دیا گیا۔ جب انہوں نے نعرہ لگایا تو فسادی تلواروں، سلاخوں اور لاٹھیوں سے لیس آئے، ان پر حملہ کیا اور بت کو نقصان پہنچایا۔پولس نے اس معاملہ میں ہر پہلو پر جانچ شروع کر دی ہے اور یہ بھی معلوم کر رہی ہے کہ ملزمین اسی علاقہ کے ہیں اور ان سے کیا ذاتی دشمنی اور رنجش تھی یا نہیں اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔
جرم
ممبئی آئی لو محمد بینر پر تنازع بائیکلہ میں کشیدگی، اشفاق ڈیویڈ کے خلاف بلا اجازت ریلی نکالنے پر کیس درج

ممبئی : ممبئی میں آئی لو محمد کے بینر کے تنازع کے بعد اب بائیکلہ گھڑوپ دیو پر بلا اجازت ریلی نکالنے کے معاملہ میں پولس نے اشفاق ڈیویڈ کے خلاف کیس درج کر لیا ہے. گزشتہ سہ پہر مودی کمپاؤنڈ میں آئی لو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تختی لے کر احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا, اس میں پولس سے کوئی اجازت حاصل نہیں کی گئی, جس کے بعد پولس نے گزشتہ شب اشفاق کے خلاف کیس درج کیا اور رات میں انہیں نوٹس دے کر رہا کر دیا. اشفاق پر بلا اجازت ریلی نکالنے کا کیس درج کیا گیا ہے. یہ معاملہ آئی لو محمد صلی اللہ علیہ وسلم لکھنے پر درج نہیں کیا گیا ہے, اس کے ساتھ ہی اس معاملہ کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے اور آئی لو محمد کے بینر کی آڑ میں فرقہ پرست عناصر ممبئی شہر میں نظم و نسق خراب کرنے کی سازش کر رہے ہیں, اس لئے پولس بھی الرٹ ہے. بائیکلہ پولس نے جو ایف آئی آر اشفاق کے خلاف درج کیا ہے اس میں بی این ایس کی دفعات ۲۲۳، ۳۷،۱۳۵کے تحت کیس درج کیا گیا ہے. ممبئی پولس نے آئی لو محمد تحریک کے تحت بلا اجازت ریلی نکالنے کا پہلا کیس درج کیا ہے. اس کے بعد اس پر سیاست بھی شروع ہو گئی ہے ایم آئی ایم کے لیڈر وارث پٹھان نے کہا کہ جو کیس درج کیا گیا ہے. وہ غلط ہے پولس اس میں این سی بھی درج کر سکتی تھی, انہوں نے کہا کہ آئی لو محمد کے معاملہ میں پولس جو کارروائی کر رہی ہے وہ درست نہیں ہے, ہمیں احتجاج کا حق ہے مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کرنے والوں پر کوئی کارروائی نہیں ہوتی, لیکن پولس مسلمانوں پر فوری کیس درج کرتی ہے. ممبئی پولس نے اس معاملہ میں کیس درج کرنے کے بعد تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولس کی اس کارروائی سے مسلمانوں میں ناراضگی پائی جارہی ہے اور یہ کہا جارہا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف پولس فوری طور پر ایکشن لیتی ہے. اس کے بعد پولس نے بھی اس کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ یہ کیس آئی لو محمد کا بینر آویزاں کرنے پر نہیں درج کیا گیا ہے, اس کو دوسرا رخ دینے کی کوشش نہ کی جائے۔
سیاست
بی جے پی کے سابق کونسلر ہریش کینی مہاراشٹر کانگریس میں شامل، دیویندر فڈنویس کو جھٹکا… پنویل میونسپل کارپوریشن انتخابات میں کیا ہوگا؟

ممبئی / پنویل : مہاراشٹر کے بلدیاتی انتخابات سے قبل بی جے پی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ بی جے پی چھوڑنے والے سابق کونسلر ہریش کینی مہاراشٹر کانگریس صدر کی موجودگی میں کانگریس میں شامل ہو گئے۔ انہیں مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے اندر کئی پارٹیوں سے پیشکشیں موصول ہوئی تھیں، جس سے وہ کس پارٹی میں شامل ہوں گے اس بارے میں کافی بحث چھڑ گئی تھی۔ کینی نے آخر کار کانگریس پارٹی میں شامل ہو کر سب کو حیران کر دیا ہے۔ پنویل پنچایت سمیتی کے سابق صدر اور شیکپ (شیٹکاری کامگار پکشا) کے ٹکٹ پر 2019 کے اسمبلی انتخابات لڑنے والے ہریش کینی نے چار کونسلروں کے ساتھ بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ایم ایل اے پرشانت ٹھاکر کی قیادت سے غیر مطمئن ہریش کینی نے حال ہی میں بی جے پی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ توقع تھی کہ چار کونسلرز کینی میں شامل ہوں گے۔ تاہم، سابق کونسلر ببن مکدم کے جانے کی قیاس آرائیوں کے درمیان، ان کی اہلیہ پریا مکدم کو خواتین کی ضلع صدر کا عہدہ دیا گیا، جب کہ سابق کونسلر پاپا پٹیل نے ذاتی وجوہات کی بنا پر بی جے پی میں رہنے کا فیصلہ کیا۔
اس صورتحال میں سابق کارپوریٹر شیتل کینی نے سابق کارپوریٹر جے شری مہاترے کے شوہر رویکانت مہاترے کے ساتھ کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ وارڈ 1، 2، اور 3 میں کینی کا ایک بڑا حمایتی مرکز ہے۔ اسی وارڈ کے ووٹروں نے 2024 کے اسمبلی انتخابات میں پرشانت ٹھاکر کو مسترد کر دیا۔ یہ ہریش کینی اور ان کے حامیوں کے لیے بڑا دھچکا تھا۔ پنویل میونسپل کارپوریشن انتخابات سے قبل کینی کے استعفیٰ کو بی جے پی کے لیے بڑا جھٹکا سمجھا جا رہا ہے۔ ہریش کینی کے کانگریس میں شامل ہونے سے شیکاپ کے لیے مشکلات پیدا ہوگئی ہیں۔ جس وارڈ میں شیکاپ کا غلبہ ہے، اتحادی کانگریس کو امیدواری کا مضبوط دعویدار ملا ہے۔ کینی کے بی جے پی چھوڑنے کی افواہیں شروع ہونے کے بعد سے شیکاپ دھڑے میں بے چینی تھی۔ ابتدائی طور پر، کینی نے شیو سینا میں شامل ہونے پر غور کیا تھا، جس نے شیکاپ لیڈروں بشمول بی جے پی کی طرف سے خوشی کا اظہار کیا۔
دوسری طرف بہار میں ’ووٹر رائٹس یاترا‘ کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے حال ہی میں براہ راست گجرات کا سفر کیا۔ موقع تھا کانگریس کے پریانادھم ورکرز ٹریننگ کیمپ کا۔ راہول گاندھی نے واضح کیا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کی موجودگی میں لوک سبھا میں کیے گئے اس عہد کو نہیں بھولیں گے کہ “کانگریس 2027 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو شکست دے گی۔”
-
سیاست11 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست6 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا