Connect with us
Wednesday,05-August-2026

(جنرل (عام

شب برات میں بعد نماز عشاء ساڑھے 9 بجے مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ کا اونلاین خطاب

Published

on

(خیال اثر)
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ سیّد عالمﷺ کا فرمان ہے کہ تم اپنے بدن کو روزۂ رمضان کے لئے شعبان کے روزوں سے پاک کرلیا کرو،کیونکہ جب کوئی بندہ شعبان کے تین روزے رکھ لیتا ہے پھر افطار سے قبل مجھ پر متعدد بار دورد پڑھتا ہے تو رب قدیر اُسکے اُس مہینے کے پچھلے گناہ بخش دیتا ہے اور اس کی روزی میں برکت ڈال دیتا ہے۔ (نزہة المجالس)
اس ماہِ مبارک میں کثرت سے عبادت و ریاضت کریں اور ہو سکے تو 13/ 14 اور 15 شعبان کے روزوں کا اہتمام کریں۔نیز پندرہویں شب (شب برات) میں فسق و فجور سے اجتناب کرتے ہوئے نوافل نمازوں کا اہتمام کریں۔
یومِ عرفہ کب؟ :-* 8 اپریل 2020ء بروز بدھ کو یوم عرفہ رہیگا۔
شبِ برات کب؟: 9 اپریل 2020ء بروز جمعرات شب برات ہوگی الحمدللہ! یہ مبارک رات امسال شب جمعہ میں ہوگی۔
لاک ڈاؤن اور شب برات: مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ و سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کی جانب سے یہ اپیل و گذارش کی جاتی ہے کہ فرزندانِ توحید امسال اپنے گھروں میں رہ کر شب برات عبادت و ریاضت میں گزاریں۔ اپنے مرحومین کے لئے گھروں سے ہی ایصالِ ثواب کریں۔ اپنی نیک دعاؤں میں وبائی امراض سے حفاظت و بالخصوص ملک ہندوستان کی سالمیت و بقا کے لئے دعا کریں۔
مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ کا Online خطاب:حالات کے پیش نظر سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کی جانب سے شب برات میں ہونے والی تمام سرگرمیوں کو ملتوی کیا گیا ہے۔ ان شاء اللہ شب برات میں بعد نمازِ عشاء رات ٹھیک ساڑھے 9 بجے صوفی اسلامک یوٹیوب چینل کے ذریعہ مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ کا خصوصی خطاب Online براہ راست (لائیو) نشر کیا جائے گا۔برادرانِ اسلام اپنے گھروں میں رہتے ہوئے خطاب کو سماعت کریں-

جرم

ممبئی گینسگٹر ذوالفقار سمیت اس کے بھائی اور ۱۲ غنڈوں پر مکوکا کا اطلاق

Published

on

Mcoca-Case

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ہتھیار کی نوک پر ڈرا دھمکا کر ۲۵ لاکھ روپے کا ہفتہ وصول کرنے والی زلفی گینگ پر انسداد منظم جرائم مکوکا کا اطلاق کیا ہے۔ کرائم برانچ نے ذوالفقار بہلیم اور اس کا بھائی محسن بہلیم کو ایک کاروباری سے ۲۵ لاکھ روپے ہفتہ وصولی کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ ان کے ہمراہ ان کے مزید ۱۰ غنڈوں کو بھی پولس نے گرفتار کیا تھا۔ آج ان ۱۲ ملزمین پر مکوکا کا اطلاق کیا گیا ہے۔ ان ملزمین کی کافی دہشت و دبدبہ تھا, اس کے ساتھ ہی یہ گینگ کاروباری اور تاجروں کو ہراساں بھی کیا کرتے تھے۔ اس کی شکایت بھی عام تھی, جس کے بعد آج ان ملزمین پر منظم جرائم مکوکا کا نفاذ کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ایم آئی ڈی سی پولس کی بڑی کارروائی… ۹ سال قبل بھنگار کے گالے میں قتل کے کیس میں مطلوب ملزم کرناٹک سے گرفتار

Published

on

ARREST-5

ممبئی : پولس نے ۹ سال سے فرار مطلوب ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو قتل کے معاملہ میں مطلوب تھا اسے گوا اور کرناٹک میں تلاشی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ۲۰۱۷ کو ایک چائے فروش کے بھائی وسیع اللہ محسن کو فون کر کے اس کے شناسا نے بلایا اور پھر ایم آئی ڈی سی کی حدود میں ایک بھنگار کے گالے میں صاحب راؤ نے کہا کہ اس نے پولس کو خبر دی تھی جس کے بعد صاحب راؤ کے ہمراہ فیروز، صابر علی دیگر نے وسیع اللہ اور اس کے رشتہ دار کا محاصرہ کیا اور پھر وسیع اللہ لوکھنڈ پر پائپ سے حملہ کر دیا جس کے سبب اس کی موت واقع ہو گئی۔ پولس نے اس قتل کیس میں ۶ ملزمین کو پہلے ہی گرفتار کر لیا تھا۔ اس میں مطلوب ملزم مہتاب عالم عظمت اللہ مفرور ملزم تھا اور اسے بعد ازاں اشتہاری ملزم قرار دیا گیا تھا۔ اس کے بعد پولس کو مفرور ملزم سے متعلق اطلاع ملی کہ وہ اپنی شناخت چھپا کر کرناٹک میں اسکارپیو کا کام کرتا ہے۔ اسی بنیاد پر پولس نے اس کے رشتہ داروں اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اس کی تصدیق کی اور پھر اسے جال بچھا کر کرناٹک سے گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے ایم آئی ڈی سی کے سنئیر انسپکٹر گھنشیام نائر نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مانخورد شیواجی نگر میں غیر استعمال شدہ بیت الخلاء اور وہاں مفت ادویات کی دکان، خواتین کا جم اور کنڈرگارڈن بنایا جائے گا : ابو اعظمی

Published

on

asim

ممبئی : مانخورد شیواجی نگر اسمبلی حلقہ میں بہت سے عوامی بیت الخلاء انتہائی خستہ حال (مرمت سے باہر) حالت میں ہیں۔ کئی مقامات پر مقامی شہریوں کو ان بیت الخلاء کی ضرورت نہیں ہے اور وہ غیر استعمال شدہ ہیں۔ مقامی ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے تمام غیر استعمال شدہ اور خستہ حال بیت الخلاء کو جلد از جلد بلڈوز کیا جائے اور اس زمین کو عوامی فلاحی کاموں کے لیے استعمال کیا جائے۔ ایم ایل اے اعظمی نے شہریوں کی سہولت کے لیے ان زمینوں پر ایک ‘جنرک میڈیکل شاپ’، صرف خواتین کے لیے ایک جدید ‘جم’ اور بچوں کے لیے ‘کنڈرگارٹن’ بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس سلسلے میں میونسپل کمشنر اور ‘ایم ایسٹ’ وارڈ کے انتظامی افسران سے خط و کتابت کی گئی ہے اور اس تجویز کو جلد از جلد منظور کرنے کا پرزور مطالبہ کیا گیا ہے۔ عوامی مقامات کو لوگوں کے براہ راست فائدے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ غیر استعمال شدہ بیت الخلاء کو ہٹانے اور وہاں طبی اور سماجی سہولیات فراہم کرنے سے علاقے کی خواتین اور بچوں کو بہت فائدہ پہنچے گا۔ اگر انتظامیہ فوری اجازت دے تو ہم اصل کام شروع کر دیں گے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان