Connect with us
Saturday,23-August-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

مولانا ارشد مدنی کا وقف بورڈ کاخیر سگالی دورہ، تاریخی مساجد کے شایان شان تزئین و مرمت پر زور

Published

on

Maulana Arshad Madani

جمعیۃ علمائے ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے وقف بورڈ کے چیرمین اور ایم ایل اے امانت اللہ خاں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان تاریخی مساجد کے شایان شان تزئین و مرمت کاکام ہونا چاہیئے اور ماہرین اور تجربہ کار لوگوں کی رائے اور خدمات لی جانی چاہئیں۔ یہ بات انہوں نے آج یہاں دہلی دہلی وقف بورڈکا دورہ کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہاکہ کوشش ہونی چاہئے کہ یہ تاریخی مساجد جیسی ہیں ویسی ہی رہیں، اور ان میں تبدیلی واقع نہ ہو۔ اس دوران شمال مشرقی دہلی میں ہونے والے فساد متاثرین کی بازآباد کاری اور دہلی وقف بورڈاور جمعیت علماء ہند کے ذریعہ فساد متاثرین کے لیئے کیئے گئے راحت رسانی کے کاموں کا بھی ذکر ہوا اور ملت کے دونوں مؤقر اداروں کے ذریعہ کی گئی خدمات کو سراہا گیا۔

واضح رہے کہ جمعیۃ علماء ہند کے صدر حضرت مولانا ارشد مدنی نے وقف بورڈ کا دورہ کرتے ہوئے چیئرمین دہلی وقف بورڈ امانت اللہ خان سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات خیر سگالی تھی۔ تفصیل کے مطابق مولانا کے ساتھ جمعیۃ علماء دہلی کے صدر مفتی عبدلرازق بھی تھے۔ اس دوران وقف بورڈ کے سیکشن آفیسر حافظ محفوظ محمد نے حضرت مولانا ارشد مدنی صاحب کا استقبال کیا۔ مولانا نے اس دوران چیئرمین وقف بورڈ امانت اللہ خان سے حالات حاضرہ اور ملک و ملت کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیااور وقف بورڈ کی کارگزاریوں سے بھی آگاہی حاصل کی۔ اس دوران امانت اللہ خان نے حضرت مولانا ارشد مدنی صاحب کو دفتر وقف بورڈ کے ماضی اور حال میں ہوئی تبدیلیوں سے باخبر کرتے ہوئے وقف بورڈ کا معائنہ کرایا۔ امانت اللہ خان نے وقف بورڈ کے حالات بتاتے ہوئے کہا کہ آج ہم الحمدللہ دفتر وقف بورڈ سے ہر طرح سے غریبوں کا تعاون کر رہے ہیں اور تعلیمی میدان میں بھی ضرورتمند طلبہ کو اسکالرشپ فراہم کر رہے ہیں۔

مسٹر امانت اللہ خان نے بورڈ کے تحت حال ہی میں جوگابائی بٹلہ ہاؤس میں شروع کیئے گئے وقف انگلش میڈیم اسکول کی تفصیلات سے مولانا ارشد مدنی کو باخبر کیا، جس پر مولانا نے خوشی کا اظہار کیا۔ چیئرمین دہلی وقف بورڈ نے اپنی مدت کار میں کیئے گئے ترقیاتی کاموں سے بھی حضرت مدنی کو باخبر کیا، اور بتایا کہ پہلے یہاں صرف چند لوگوں کا عملہ تھا جسے بڑھا کر ڈیڑھ سو کے قریب کر دیا گیا، اور وقف بورڈ کا صدر دفتر جو خستہ حالت میں تھا اس کی بھی کایا پلٹ کر دی گئی، اور آج الحمدللہ سب تعلیم یافتہ اور پروفیشنل اسٹاف ہے، جو وقف جائدادوں کی حفاظت میں سرگرم ہے۔

چیئرمین امانت اللہ خان نے اس دوران شاہی جامع مسجد دہلی کی خستہ صورتحال اور دیگر تاریخی مساجد کی موجودہ صورتحال سے بھی مولانا مدنی کو واقف کراتے ہوئے کہا کہ ہم انشاء اللہ جہاں تک ہوسکے گا، ان تاریخی مساجد کے شایان شان تزئین و مرمت کا کام کرائیں گے۔ امانت اللہ خان نے مولانا کو بتایا کہ ابھی ہم ماہرین سے مسجد کی شکستہ حالت اور ضروریات کا تجزیہ کرا رہے ہیں۔

جرم

ممبئی سمیر شبیر شیخ کو منشیات کے کیس میں ۱۵ سال کی قید ایک لاکھ کا جرمانہ کی سزا

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی شہر میں ڈرگس اور منشیات اسمگلر کے خلاف انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی کو بڑی کامیابی ملی ہے ممبئی میں منشیات اسمگلر سمیر شبیر شیخ ۳۲ سالہ کو ممبئی باندرہ یونٹ نے ۱۱۰ گرام ایم ڈی میفیڈون کے ساتھ ۱۲ مئی ۲۰۲۲ کو گرفتار کیا تھا اس معاملہ میں پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی اور اب عدالت نے اس معاملہ میں ملزم کو قصوروار قرار دیتے ہوئے ۱۵ سال کی قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ سمیت مارپیٹ تشدد اور دیگر جرائم درج ہیں کل ۹ معاملات درج ہیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی سائبر فرا ڈ ۳۰۰ کروڑ روپے متاثرین کے محفوظ، آن لائن فراڈ سے محتاط رہنے کی اپیل، ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں

Published

on

cyber-crime

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ ممبئی سائبر سیل نے آن لائن دھوکہ دہی کا شکار متاثرین کے ۳۰۰ کروڑ روپے محفوظ کئے ہیں۔ ان متاثرین نے دھوکہ دہی کی شکایات ۱۹۳۰ پر کی تھی جس پر پولس نے این سی آر پورٹل پر شکایت کر کے رقومات کی منتقلی کو منجمد کر کے بینک اکاؤنٹ سے رقومات کی منتقلی پر روک لگائی ہے۔ سائبر سیل کی ہیلپ لائن پر 13,19,403 کال موصول ہوئے تھے جس میں شئیر ٹریڈنگ، جاب فراڈ سمیت دیگر اسکیمات کی لالچ دے کر دھوکہ دہی کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ سائبر سیل نے جنوری ۲۰۲۴ سے جولائی ۲۰۲۵ میں سائبر جرائم میں ملوث 11,063 موبائل فون نمبر بند اور بلاک کئے ہیں۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر لکمی گوتم، ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے سائبر سیل نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سائبر فراڈ کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے اس لئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور نہ ہی اس کی قانونی کوئی حیثیت ہے, اگر کوئی سی بی آئی پولس اور سرکاری افسر بن کر ڈیجیٹل اور سائبر اریسٹ کی دھمکی دیتا ہے تو اس کی اطلاع مقامی پولس کو دے, فرضی ویب سائٹ کے معرفت بھی شئیر ٹریڈنگ کر کے کروڑوں روپے کا لالچ دیا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس قسم کی پر کشش اشتہارات دے کر دھوکہ دہی کی جاتی ہے, اس لیے شہریوں کو اس سے الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ہند ۔ پاک کرکٹ میچ وزیر اعظم مودی کی باتوں میں تضاد : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Abu-Asim-Azmi-

ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ہند ۔ پاک کرکٹ میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی گزشتہ ۱۱ برس میں ایک بھی بات سچ نہیں ہوئی ہے۔ ان کی باتوں میں تضاد ہے وہ بولتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں۔ ہر خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہے کا بیان وزیر اعظم نے دیا تھا, اب پاکستان کے ساتھ دبئی میں کرکٹ کھیلا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ٹھوس بات ہونی چاہئے۔ پہلگام حملہ میں ہماری بہنوں کا سندور اجڑ گیا۔ جب تک پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتا, اس سے کوئی بات نہیں ہونی چاہیے اور تعلقات سے متعلق بھی غور کرنا چاہئے, کیونکہ پاکستان مسلسل ہندوستان پر حملہ کرتا ہے اور ہم ان کے ساتھ میچ کھیلتے ہیں, یہ سلسلہ کہیں نہ کہیں بند ہونا چاہئے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com