سیاست
مولانا عبدالباری قاسمی، صوفی غلام رسول قادری کے نام سے راستوں کا نام منسوب، میئر طاہرہ شیخ کی صدارت میں جنرل بورڈ میٹنگ کا آن لائن انعقاد

(نامہ نگار )
مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی ماہانہ جنرل بورڈ میٹنگ کا انعقاد ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میئر طاہرہ شیخ کی صدارت میں کارپوریشن کانفرنس ہال میں ہوا ۔جس میں پیش کردہ تجویز یہ منظور کی گئی کہ حدواڑ کے علاقوں کا ڈیولپمینٹ پلان تیار کرنے ٹھیکہ دار کو دی گئی مدت میں ایک سال کا اضافہ جائے ۔اس موقع پر مستقیم احمد اور عتیق کمال نے نے کہا کہ ڈیولپمینٹ پلان تیار کرتے وقت سائزنگ اور کارخانوں کے علاہ پلاسٹک کارخانوں کو سہولت دی جائے تب ڈپٹی میئر نے جواب دیا کہ حدواڑ میں سائزنگ سمیت دیگر کاروبار کو کوئی تکلیف نہیں دی جائے گی اس قسم کا ٹہراؤ بھی اس سے پہلے ہی مہا سبھا میں منظور کیا گیا ہے ۔یہاں کارپوریٹر ڈاکٹر خالد پرویز نے آبجیکشن لیا اور کہا کہ ہم صرف مکتے دار کی معیاد میں اضافہ ہی کرتے رہیں گے کیا؟ تب ڈپٹ کمشنر نے کہا کہ اگر ہم نے مدت میں اضافہ نہیں کیا تو ریاستی سرکار انکی طرف سے ایجینسی اپوائنٹ کرسکتی ہے اور اسکا خرچ کارپوریشن کو برداشت کرنا پڑے گا اس لئے اس تجویز کو منظوری دی جانا ضروری ہے ۔وہیں وگرنا ڈیم پمپنگ اسٹیشن پر بجلی تیار کرنے کے لئے پروجیکٹ لگانے کی تجویز کو منظوری دی گئی جس کی معلومات ایم ایس ای بی کے ابھیجیت پوار نے دی ۔اس میٹنگ میں ملکیت کی خریدی کے بعد ملکیت پر نام درج کرانے کی جو فیس ہوتی ہے اسے ایک رائے سے ایک ہی قیمت متیعن کردیئے جانے کو منظوری دی گئی ۔ وہیں اداروں کو جگہیں دینے کی تجویز پر ڈاکٹر خالد نے پوائنٹ آف آرڈر پیش کیا تو مستقیم احمد اور شیخ رشید نے کہا کہ جو قانونی طور پر ہوگا اسے منظور کیا جائے اسطرح سوسائٹی اور اداروں کیلئے دی جانے والی جگہ کی کچھ تجاویز کو ملتوی کردیا گیا وہیں آگرہ روڈ سخاوت ہوٹل کے پاس انڈر گراؤنڈ راستہ “سب وے” بنانے کو منظوری دی گئی اس تجویز پر اراکین بلدیہ نے گرما گرم بحث کہ تب ڈپٹی کمشنر نے جواب دیا کہ مالیگاؤں کارپوریشن کی جانب سے ہم نے سرکار کو ایک پرستاؤ روانہ کیا تھا جسے ریاستی حکومت نے نا منظور کیا اور 17 مارچ کو ہم نے سرکار کی ہدایت پر دوسرا پرستاؤ داخل کیا جس پر سرکار نے 20 مارچ کو جواب دیا اسکی روشنی میں یہ تجویز کو جنرل بورڈ میں پیش کیا گیا ہے اسے بھی اسلم انصاری کی حمایت سے منظوری دی گئی ۔اس میٹنگ میں 500 صفائی ملازمین کو ٹھیکہ طرز پر دئے جانے کی تجویز میں معمولی سے ترمیم کے ساتھ 14 مالیاتی کمیشن کے فنڈز سے آؤٹ سورسنگ کے اخراجات پورے کرنے کو منظوری دی گئی ۔یہاں فائر بریگیڈ محکمہ نے پیش کردہ تجویز پر کہا کہ مالیگاؤں شہر میں فی الحال واٹر ٹاور مانیٹر کی مشین سی وی ڈبلیو جو 17 میٹر لمبائی تک کام کرسکتی ہیں کی کوئی ضرورت نہیں ہے اس لئے گاڑیوں کو خریدنے کی تجویز کو نامنظور کیا گیا ہے وہیں شیخ رشید کی تجویز پر واڈیا دواخانہ اور علی اکبر دواخانہ میں تمام تر سہولیات فراہم کرنے اور 320 کے وی کے جنریٹر لگانے اور عمارت میں درستی کرنے کی تجویز کو منظوری دی گئی ۔اسی طرح بھنگار بازار کی جگہ خرید کر مستحق اور اس جگہ پر روزگار کرنے والے دکانداروں کو دینے کی تجویز منظور کی گئی اس تجویز پر بھی ڈاکٹر خالد پوائنٹ آف آرڈر لیا اور کہا کہ سروے نمبر 554 بھنگار بازار کی قائم خریدی نہ دی جائے بلکہ عام نیلامی کی جائے اور مقابلہ آرائی کرتے ہوئے کارپوریشن کا فائدہ کیا جائے جسے میئر نے رولنگ دی ۔اس میٹنگ میں کارپوریشن کی ملکیت کےسائنہ شیوار میں واقع تالاب پر مچھلی پالن کرنے کے لئے ماتو شری مہیلا بچت گٹ کو دینا کی تجویز منظور کی گئی اسکی معلومات جئے پال تریبھون بے اراکین بلدیہ کو دی ۔سمکسیر میں راستہ پر گیٹ بنانے کی تجویز کو بھی منظوری دی گئی اس پر مستقیم احمد نے کہا کہ مچھلی بازار میں تاج الشریعہ گیٹ کو بھی بنانے کی منظوری دی جائے تب میئر نے کہا کہ کسی بھی قسم کے گیٹ کی تعمیر پر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا ۔اس میٹنگ میں عتیق کمال کی تجویز پر مولانا عبدالباری قاسمی کے نام سے سڑک منسوب کرنے کی منظوری دی گئی اسی طرح صوفی غلام رسول قادری کے علاوہ دیگر مرحومین کے ناموں سے رستوں اور چوک چوراہے کے ناموں سے منسوب کئے جانے کی تجویز کو منظوری دی گئی ۔میٹنگ سے قبل عتیق کمال نے کہا کہ واٹر گریس کمپنی کا ٹھیکہ کے عنوان سے جو اعلان میئر نے کیا تھا وہ پیش کیوں نہیں کیا گیا تب میئر نے کہا کہ ٹھیکہ دار کو قانونی طور پر 20 دن کی نوٹس دی گئی ہے اسکے بعد آگے کا مرحلہ مکمل کیا جائے گا اور ضروری قانونی کارروائی کی جائے گی ۔میٹنگ کے آغاز سے قبل رام ولاس پاسوان اور شہر بھر سے انتقال کر گئے مرحومین کے لئے اظہار تعزیت پیش کی گئی
جرم
ممبئی مینا تائی ٹھاکرے کے مجسمہ کی بے حرمتی سے کشیدگی، پولس الرٹ نامعلوم ملزمین کے خلاف کیس درج

ممبئی دادر شیواجی پارک میں بال ٹھاکرے کی اہلیہ اور ادھو ٹھاکرے کی والدہ مینا تائی ٹھاکرے کے مجسمہ کی بے حرمتی کے بعد پولس نے نامعلوم افراد کے خلاف کیس درج کر لیا ہے. مجسمہ کی بے حرمتی کے بعد یہاں حالات کشیدہ ہو گئے. شیوسینا ادھو ٹھاکرے گروپ کے لیڈران نے سراپا احتجاج کیا اور خاطیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا, اس کے بعد پولس اسٹیشن میں میمونڈرم دیا گیا اور بعدازاں پولس نے شکایت درج کر لی ہے اور نامعلوم افراد کی تلاش شروع کر دی ہے. صبح دس بجے شیوسینکوں نے یہ پایا کہ یہاں مینا تائی ٹھاکرے کے مجسمہ پر رنگ پھینکا گیا ہے, جس کے بعد اس کی اطلاع پولس کو دی پولس نے نامعلوم افراد کے خلاف کیس درج کر لیا ہے اس واقعہ کے بعد علاقہ میں کشیدگی ہے, لیکن امن قائم ہے. پولس نے یہاں اضافی بندوبست بھی تعینات کر دیا ہے, جبکہ پولس نے علاقہ میں سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر آلات سے انکوائری بھی شروع کر دی ہے. سی سی ٹی فوٹیج کا معائنہ بھی کیا جارہا ہے ممبئی میں مینا تائی کے مجسمہ کی توہین کے خلاف شیوسینکوں نے احتجاج بھی کیا اور شیوسینا اس واقعہ سے مشتعل ہو گئے. پولس نے اس معاملہ میں کارروائی شروع کر دی ہے اور ملزمین کی تلاش بھی جاری ہے. پولس نے بتایا کہ اس واقعہ کے بعد ایف آئی آر درج کر لیا گیا ہے. مینا تائی کے انتقال کے بعد یہاں یادگار کے طور پر ان کے مجسمہ کی تنصیب کی گئی تھی اور یہاں شیوسینک آتے ہیں ایسے میں اس کی توہین کے بعد حالات انتہائی خراب ہو گئے تھے, لیکن پولس نے دعویٰ کیا ہے کہ جلد ہی اس معاملہ میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا جائے گا. اب بھی کشیدگی برقرار ہے لیکن امن قائم ہے پولس تفتیش میں مصروف ہے۔ اس واقعہ کے بعد پولس نے یہاں الرٹ جاری کر دیا ہے اور اضافی دستوں کو بھی تعینات کر دیا گیا ہے. پولس میں شکایت کے بعد شیوسینکوں نے مجسمہ کو صاف کر دیا ہے اب حالات پرامن ہے ۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی سی پی مہندر پنڈت جائے وقوع پر پہنچ گئے اور وفد نے انہیں میمورنڈم دیا اور پولس نے مقدمہ درج کیا۔
سیاست
لڈکی بہن یوجنا پر بڑا اپ ڈیٹ… اب 1 لاکھ سے زیادہ خواتین باہر ہیں، مراٹھواڑہ میں آنگن واڑی سروے سے انکشاف

ممبئی / چھترپتی سمبھاجی نگر : وزیر اعلیٰ ماجھی لاڈکی بہن یوجنا کے حوالے سے ایک اہم معلومات سامنے آئی ہے۔ ریاست میں صرف اہل خواتین ہی اس سرکاری اسکیم کا فائدہ اٹھا سکیں گی۔ تاہم، اکثر یہ بات سامنے آئی ہے کہ کئی ایسی خواتین نے بھی لاڈکی بہین یوجنا کا فائدہ اٹھایا ہے جو اہل نہیں ہیں۔ دریں اثنا، ایک بار پھر مراٹھواڑہ سے نااہل خواتین کے چونکا دینے والے اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ نااہل ہونے کے باوجود 1 لاکھ 25 ہزار خواتین نے لاڈکی بہین یوجنا کا فائدہ اٹھایا۔ اب ان خواتین کو سکیم سے باہر کرنے اور ان کے فوائد روکنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ مراٹھواڑہ کے 8 اضلاع سے 65 سال سے زیادہ عمر کی 1 لاکھ 33 ہزار لاڈکی بہین یوجنا کی درخواستوں کی جانچ کی گئی۔ ان میں سے 40 ہزار خواتین کو نااہل قرار دیا گیا ہے۔ 65 سال سے زیادہ عمر کی ان خواتین نے جھوٹی درخواستیں جمع کر کے، جعلی دستاویزات تیار کر کے نااہل ہونے کے باوجود لاڈکی بہین یوجنا کا فائدہ اٹھایا۔ اس کے علاوہ اس سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 21 سال سے کم عمر کی خواتین نے بھی اس اسکیم کا فائدہ اٹھایا ہے۔
ایک ہی گھر میں دو مستفید ہونے والی 4 لاکھ 9 ہزار درخواستوں کی جانچ کی گئی۔ اس تحقیقات سے پتہ چلا کہ ایک ہی خاندان کی دو یا دو سے زیادہ خواتین نے اس اسکیم کا فائدہ اٹھایا ہے۔ ان میں سے 84 ہزار خواتین نااہل پائی گئیں۔ اس کے لیے 6 سے 7 لاکھ آنگن واڑی کارکنوں سے سروے کرنے کو کہا گیا تھا۔ اگر ایک ہی گھر کی دو سے زیادہ خواتین نے فائدہ اٹھایا ہے تو اس کی معلومات بھی راشن کارڈ کے ذریعے لی گئی ہیں۔ راشن کارڈ کو لاڈکی بہن یوجنا کے ثبوت کے طور پر قبول کیا گیا تھا۔ یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک ہی خاندان کی خواتین نے راشن کارڈ کے ذریعے اسکیم کا فائدہ اٹھایا ہے۔ پچھلے ایک ماہ سے آنگن واڑی کارکنوں کے ذریعہ کئے جارہے سروے میں 84 ہزار نااہل خواتین کے بارے میں معلومات سامنے آئی ہیں۔
بزنس
ملک کو رواں ماہ ایک اور ایئرپورٹ مل سکتا ہے، سڈکو نے نئی ممبئی ایئرپورٹ کے افتتاح کی تیاریاں شروع کر دیں، جانیں کب ہو سکیں گے اڑان؟

ممبئی : ممبئی میٹروپولیٹن ریجن (ایم ایم آر) میں جلد ہی دو بین الاقوامی ہوائی اڈے ہوں گے۔ سی آئی ڈی سی او نے نئی ممبئی ہوائی اڈے کے تیار ہونے کے بعد اس کے افتتاح کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ نومبر سے نئی ممبئی ہوائی اڈے سے پروازیں چل سکیں گی۔ نئی ممبئی ہوائی اڈے کو لے کر حکومتی سطح پر کافی سرگرمیاں ہوئی ہیں۔ مہاراشٹر کے ثقافتی امور کے وزیر ایڈوکیٹ آشیش شیلر نے سی آئی ڈی سی او سے نئی ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کی طرف جانے والی سڑک پر شیوا اسمارک اور شیوا مدرا نصب کرنے کو کہا ہے، حالانکہ اس ہوائی اڈے کا نام کیا ہوگا؟ اس پر سسپنس ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے دورہ بہار کے دوران 15 ستمبر کو پورنیہ ہوائی اڈے کا افتتاح کیا۔
سی آئی ڈی سی او کے منیجنگ ڈائریکٹر وجے سنگھل سے موصولہ اطلاع کے مطابق نومبر سے نئی ممبئی ہوائی اڈے سے پروازیں چلنا شروع ہو جائیں گی۔ سڈکو اور نوی ممبئی ایئرپورٹ اتھارٹی نے ہوائی اڈے کے افتتاح کے لیے تیاریاں زور و شور سے شروع کر دی ہیں۔ نوی ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح اس ماہ کے آخر میں کیا جائے گا۔ تمام ممبئی والے اس ہوائی اڈے کے کھلنے کا انتظار کر رہے ہیں, کیونکہ اس ہوائی اڈے سے ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دباؤ کم ہو جائے گا۔ اس سے ممبئی، نوی ممبئی، پونے، ناسک اور کونکن کے مسافروں کو براہ راست راحت ملے گی۔
نوی ممبئی میں پنویل کے قریب الوے نوڈ پر 1,160 ہیکٹر پر بنے اس ہوائی اڈے کی سالانہ گنجائش 9 کروڑ مسافروں کی ہے۔ یہ ہوائی اڈہ جدید ترین انفراسٹرکچر اور موثر ٹرانسپورٹ سسٹم سے لیس ہے۔ ممبئی-پونے ایکسپریس وے، گوا ہائی وے اور جے این پی ٹی پورٹ کے بہت قریب ہونے سے شہریوں کا سفر آسان ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ ممبئی ٹرانس ہاربر لنک-اٹل سیتو پل واقعی ایک بڑی تبدیلی ثابت ہوگا۔ اس ہوائی اڈے کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں متوقع ہے۔ پونے اور کونکن کے مسافروں کے لیے براہ راست شٹل خدمات دستیاب ہوں گی۔ سڈکو کی طرف سے 9 کلومیٹر طویل ایلیویٹڈ کوریڈور بنایا جا رہا ہے۔ اسے ٹرمینل سے جوڑا جائے گا۔ کھارگھر، الوے اور پنویل میں ٹاؤن شپ، بزنس پارکس اور لاجسٹک ہب کی ترقی سے روزگار اور سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوں گے۔ نئی ممبئی ہوائی اڈے کو مہاراشٹر کی معیشت کے لیے ایک نیا سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
-
سیاست11 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست6 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا