Connect with us
Tuesday,07-July-2026

جرم

ہجومی تشدد کو ختم کیا جانا چاہئے، نفرت پھیلانے والوں کو ڈھونڈ کر سخت سزا دی جائے:رضوان الرحمن خان جماعت اسلامی ہند

Published

on

(نامہ نگار)
مہاراشٹرا کے ضلع پالگھر میں دو سادھوئوں سمیت تین افراد کی ماب لینچنگ کے بعد فرقہ وارانہ کشیدگی انتہائی قابل مذمت ہے۔ ہم حکومت کے ان فوری اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہیں جس کے تحت دو پولیس افسران کو معطل کردیا گیا ہے۔ جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کے امیر حلقہ رضوان الرحمن خان نے کہا، ہم اس معاملے میں 100 سے زائد افراد کی گرفتاری کے پولیس کے اقدام کی بھی تعریف کرتے ہیں۔
مسٹر خان نے کہا، یہ ایک افسوس ناک واقعہ تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکز میں بی جے پی کی زیرقیادت این ڈی اے حکومت آنے کے بعد ہندوستان میں ’’ماب لینچنگ‘‘ میں اضافہ ہوا ہے۔ مہاراشٹر ایک مختلف ثقافت والی ریاست ہے اور یہ اس نفرت انگیز ذہنیت سے کم سے کم متاثر ہوا تھا۔
میں ریاست میں مہا وکاس اگھاڑی حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ ان نفرت پھیلانے والوں  کا سراغ لگائیں چاہے وہ معاشرے میں ہوں یا میڈیا میں یا سوشل میڈیا پر، انہیں سزا دیں تاکہ نفرت پھیلانے اور قانون کو ہاتھ میں لینے والی نفسیات کاخاتمہ ہو۔

جرم

ممبئی : مانخورد سانحہ مکان مالک سمیت ٹھیکیدار و متعلقین پر غیر ارادتا قتل کا مقدمہ درج, دو گرفتار

Published

on

crime

ممبئی ؛ مانخورد پولس اسٹیشن کی حدود میں عمارت گرنے کی بعد پولس نے لاپروائی غیر ارادتا قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے پولس نے اس معاملہ میں دو افراد کو گرفتار بھی کر لیا ہے جن سے تفتیش بھی جاری ہے۔ اس معاملہ میں پولیس اسٹیشن 6 جولائی 2026 کو بھارتیہ نیا سنہتا، بی این ایس 2023 کی دفعہ 105 اور 3(5) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ معاملہ عمارت گرنے کے واقعے سے متعلق ہے جو 5 جولائی، 2020 کو 6 بجے پیش آیا تھا۔محمد مختار عبدالعلی شیخ (53، ساکن نیو منڈلا، مانخورد، ممبئی کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت کے مطابق، اس جگہ پر بغیر کسی ضروری حفاظتی پروٹوکول کے ایک غیر مجاز چار منزلہ عمارت تعمیر کی گئی تھی۔ یہ علم ہونے کے باوجود کہ عمارت کچھ عرصے سے خطرناک حالت میں تھی، اس حقیقت کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیا۔ مزید برآں، ملحقہ جھونپڑیوں کے لیے کوئی حفاظتی اقدامات نافذ نہیں کیے گئے تھے۔ نتیجتاً چار منزلہ عمارت پڑوسی کی جھونپڑی پر گر گئی، جس کے نتیجے میں وہاں مقیم چھ افراد ہلاک ہو گئےعمارت کے مالک، تعمیرات سے منسلک ٹھیکیدار، جھونپڑی کے مالک اور دیگر نجی افراد اور سرکاری افسران کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جنہوں نے جان بوجھ کر غیر مجاز تعمیرات کی حوصلہ افزائی کی۔ اس معاملے میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔اس کی تصدیق ڈی سی پی سمیر شیخ نے کی ہے ۔

Continue Reading

جرم

ممبئی : غیر قانونی سرگرمیوں و بے ضابطگیوں میں ملوث ۱۱ بار پر کرائم برانچ کی کارروائی, بار کا لائسنس ۳۰ دنوں کے لئے منسوخ

Published

on

Crime-Branch

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے غیر قانونی سرگرمیوں اور اصول وضوابط کی خلاف ورزی پر ۱۱ آرکیسٹر بار پر چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔ یہاں عریاں و فحش رقص اور اصول کی خلاف ورزی پر ان بارلے لائسنس کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ۳۰ دنوں کے لیے ابتدائی طور پر بار کے لائسنس منسوخ کئے گئے ہیں۔ ان بارات اجازت نامے پر عمل نہ کرتے ہوئے اصولوں ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے, جن باروں پر کارروائی کی گئی ہے۔ سینوریٹا ڈی بی مارگ پولس اسٹیشن، سپائرڈی بی مارگ، سن سائن پنجاب ڈی بی مارگ، راج پلس ڈی بی مارگ، بلیو ڈائمنڈ ڈی بی مارگ، کمانڈو اندھیری، اروشی اندھیری، سائی پرساد اندھیری، ولاس لنچ ہوم امبولی، چرنجیوی دہیسر، سواگتم ملاڈ شامل ہیں۔ یہ اطلاع آج یہاں ممبئی ڈی سی پی کرائم راج تلک روشن نے دی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی بینک اکاؤنٹس فعال کر سائبر ٹھگی کرنے والی کمپنی بے نقاب ۶ گرفتار

Published

on

crime

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ایک ایسے گروہ کو بے۔ نقاب کرنے کا دعوی کیا ہے۔ جو سائبر دھوکہ دہی کے لئے بینک اکاؤنٹ فراہم کیا کرتا تھا, اس معاملہ میں پولس نے ۶ ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ ممبئی کرائم برانچ کو اطلاع ملی تھی کی مسجد بندر پر فرضی کمپنی کے معرفت سائبر دھوکہ بازی کے لئے بینک اکاؤنٹس کی فراہمی کی جاتی ہے۔ اور اسی کمپنی کے معرفت بینک اکاؤنٹ فعال اور اکاؤنٹ میں رقم جمع کی جاتی تھی, اس بنیاد پر کرائم برانچ نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے اس ریکیٹ کو بے نقاب کیا۔ ممبئی میں متعدد بینک میں اکاؤنٹ کھول کر نئے کرنٹ اکاؤنٹ کی تفصیلات سم کارڈ سے بینک اکاوٴنٹ فعال کر مذکورہ بالا سم کارڈ دبئی ارسال کیا جاتا تھا اور یہاں سے یہ سم کارڈ سائبر فراڈ کے لئے استعمال ہوتا تھا, اسی بنیاد پر یونٹ ۲ کرائم برانچ نے چھاپہ مار کر متعدد بینک کے کل ۶۶ اے ٹی ایم کارڈ، ۱۲ موبائل سم کارڈ متعدد بینک کے ۱۵ پاس بک متعدد بینک کے ۱۲۲ چیک بک ۲ پین ڈرائیو ۶۸ مہریں بینک اکاوٴنٹ اوپنگ فارم، بجلی بل سمیت دیگر دستاویزات ضبط کئے گئے ہیں, ان ملزمین کو عدالت میں پیش کر انہیں ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے, یہ اطلاع آج یہاں ممبئی کرائم ڈی سی پی راج تلک روشن نے دی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان