سیاست
وادی کشمیرمیں 118 دنوں سے جاری غیر یقینی صورتحال کے یبچ نصف دن تک بازارکھلے رہے

وادی کشمیر میں گزشتہ 118 دنوں سے جاری غیر یقینی صورتحال کے یبچ ہفتہ کے روز بھی شہر سری نگر میں نصف دن تک بازار کھلے رہے، جبکہ دیگر ضلع صدر مقامات وقصبہ جات میں کہیں دوپہر تک تو کہیں دوپہر کے بعد بازار کھل گئے، تاہم انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس خدمات پر پابندی مسلسل جاری رہنے سے مختلف شعبہ ہائے حیات سے وابستہ لوگوں کے مشکلات روز افزوں دو چند ہورہے ہیں۔
بتادیں کہ مرکزی حکومت کی طرف سے پانچ اگست کے جموں وکشمیر کو دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کے تحت حاصل خصوصی اختیارات کی تنسیخ اور ریاست کو دو وفاقی حصوں میں منقسم کرنے کے فیصلے کے خلاف وادی میں غیر یقینی اور اضطرابی کیفیت سایہ فگن ہوئی اور غیراعلانیہ ہڑتالوں کا لا متناہی سلسلہ شروع ہوا جو ہنوز جاری ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ہفتہ کے روز بھی وادی کے یمین ویسار میں معمولات زندگی جوں کے توں رہے۔ شہر سری نگر کے پائین وبالائی علاقوں میں صبح کے وقت تمام بازار کھل گئے، اور دوپہر ہوتے ہی بازار حسب دستور بند ہونے لگے۔ وادی کے دیگر تمام اضلاع وقصبہ جات میں کہیں بازار دوپہر تک کھلے رہے تو کہیں دوپہر کے بعد کھل کر شام دیر گئے تک کھلے رہے۔
ادھر اگرچہ فون خدمات کی جزوی بحالی سے لوگوں کے مشکلات کا قدرے ازالہ ہوا ہے لیکن انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس خدمات مسلسل معطل ہیں، جس کے باعث مخلتف شعبہ ہائے حیات سے وابستہ لوگوں بالخصوص صحافی، طلبا اور تاجر متنوع مشکلات کے بھنور میں پھنس گئے ہیں۔
وادی کے صحافیوں کی انتظامیہ سے کم سے کم براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کی بارہا اپیلوں کے بعد کشمیر ایڈیٹرس گلڈ نے بھی انتظامیہ سے فی الحال براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس بحال کرنے پر زور دیا ہے۔ گلڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وادی میں انٹرنیٹ کی بحالی سے صرف میڈیا ہی نہیں بلکہ سماج کے دیگر شعبے بھی متاثر ہوئے ہیں۔
وادی کی تمام چھوٹی بڑی سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل برابر جاری ہے اگرچہ نجی گاڑیوں کا زیادہ ہی رش رہتا ہے تاہم پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی روز افزوں اضافہ ہورہا ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
چمبور میں فائرنگ سے سنسنی بلڈر، ملزمین کی تلاش، فائرنگ کی سازش کس نے کی تھی تفتیش جاری

ممبئی ; ممبئی کے چمبور ڈائمنڈ گارڈن علاقہ میں گزشتہ شب 9 بجکر 50 منٹ پر تعمیراتی کمپنی کی مالک بلڈر صدرو خان پر فائرنگ سے سنسنی پھیل گئی، تین نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے بلڈر پر قاتلانہ حملہ کیا، لیکن اس قاتلانہ حملہ میں صدرو کی جان بچ گئی اور انہیں قریب کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ یہ فائرنگ صدرو پر اس وقت کی گئی جب وہ سائن پنول ہائی وے سے گزر رہے تھے۔ صدرو پر ان نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کس کے اشارے پر کی اور کس نے فائرنگ کی, سازش رچی اس متعلق پولیس تفتیش کر رہی ہے۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے, اور فائرنگ کے بعد کیس بھی درج کر لیا گیا ہے۔ ممبئی پولیس ہر زاویے سے اس معاملہ کی تفتیش کر رہی ہے کہ آیا صدرو کی کسی سے ذاتی دشمنی یا رنجش تھی یا نہیں, کس نے صدرو پر فائرنگ کی حملہ آوروں کا خاکہ بھی تیار کرِلیا گیا ہے۔ ممبئی کرائم برانچ بھی اس کی متوازی تفتیش کر رہی ہے، حملہ آوروں کی تلاش میں پولیس ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے, لیکن اب تک کسی بھی حملہ آور کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ ممبئی پولس نے بتایا کہ حملہ آوروں نے شوٹ آؤٹ کے بعد راہ فرار اختیا ر کی ہے، جس جانب شوٹروں نے راہ فرار اختیار کی اس جانب ممبئی پولیس تفتیش کر رہی ہے، اس کے ساتھ ہی سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی معائنہ کر رہی ہے۔ ملزمین کی تلاش کے ساتھ پولیس نے مخبروں کو بھی اس کے متعلق خبر لانے میں سر گرم عمل کر دیا ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
کریٹ سومیا کو دھمکی… یوسف انصاری کو 48 گھنٹے میں گرفتار کرنے کا مطالبہ، لاؤڈ اسپیکر اور مسجدوں پر کارروائی کا الٹی میٹم

ممبئی : ممبئی گوونڈی شیواجی نگر میں غیر قانونی مسجد اور لاؤڈ اسپیکر کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا نے زہر افشانی کی ہے۔ انہوں نے گوونڈی شیواجی نگر کی حدود میں غیر قانونی مساجد پر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے لاؤڈ اسپیکر پر کارروائی کی پولس کو ہدایت دی ہے, اور کہا ہے کہ اگر 48 گھنٹوں میں غیر قانونی مسجد اور لاؤڈ اسپیکر کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو بی جے پی احتجاج کرے گی, اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر کریٹ سومیا کو دھمکی دینے والے یوسف انصاری پر بھی کارروائی اور گرفتاری کا مطالبہ بی جے پی نے کیا ہے اور کہا ہے کہ یوسف انصاری کو پولس فوری طور پر گرفتار کرے۔ غیر قانونی مسجد کو کریٹ سومیا نے لینڈ جہاد قرار دیا اور کہا ہے کہ یوسف انصاری جیسے غنڈہ سے وہ ڈرنے والے نہیں ہیں، بلکہ وہ اپنے احتجاج میں مزید شدت پیدا کریں گے۔ کریٹ سومیا نے گوونڈی شیواجی نگر میں غیر قانونی بنگلہ دیشی پر بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے کریٹ سومیا کی اس شرانگیزی سے علاقہ میں ہلچل ہے۔ پولس نے کریٹ سومیا کے دورہ کے پس منظر پر سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی وقف ایکٹ پر احتجاج پڑا مہنگا آصف شیخ کو نوٹس… پولس پر ہراسائی اور پریشان کرنے کا الزام، پولس کمشنر سے کارروائی کا مطالبہ

ممبئی : ممبئی میں 18 اپریل کو وقف ایکٹ کے خلاف احتجاج کی اجازت طلب کرنا آصف شیخ اور ان کے کنبہ پر مہنگا پڑا اور پولیس نے اب آصف شیخ اور ان کی اہلیہ کو ہراساں کرنا شروع کردیا ہے, جس کے خلاف اب آصف شیخ نے اس کی شکایت بھی کی ہے, اور پولیس کمشنر سے التجا کی ہے کہ وہ ان پولیس والوں کیخلاف کارروائی کرے, جو ان کے گھر میں بلا اجازت داخل ہوئے تھے۔ تلک نگر پولیس اسٹیشن کی ہراسائی اور غنڈہ گردی کے خلاف آصف شیخ اور ان کی اہلیہ جاسمین شیخ نے ممبئی پولیس کمشنر سے درخواست کی ہے کہ وہ ان پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرے, جنہوں نے ان کے شوہر کے غیر موجودگی میں وقف ایکٹ کے تحت احتجاج نہ کرنے کیلئے ان کے گھر میں نوٹس چسپاں کرنے کے ساتھ انہیں ہراساں کیا ہے۔ جاسمین شیخ نے کہا ہے کہ میرے شوہر گھر پر موجود نہیں تھے ان کی عدم موجودگی میں پولیس نے ہمارے گھر پر نہ صرف یہ کہ ہمیں ہراساں کیا بلکہ اب پولیس ہمارے محلہ والوں کو بھی ہراساں اور پریشان کر رہی ہے کہ وہ ہمارا ساتھ نہ دے۔
آصف شیخ نے ممبئی پولیس کمشنر سے التجا کی ہے کہ اس متعلق کارروائی کی جائے بصورت دیگر وہ خودسوزی پر مجبور ہوں گے اور ممبئی پولیس کمشنر کے ہیڈکوارٹر پر خودسوزی کریں گے۔ آصف شیخ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مقامی پولیس اسٹیشن نے یہ واضح کیا ہے کہ وہ کمشنر کے حکم پر ہی ان کے ساتھ اس طرح کا ناروا سلوک کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ کو ہراساں کر نے کے ساتھ پولیس اہلکاروں نے بے پردہ ہماری گھر کی خواتین کا ویڈیو بھی لیا ہے، جو غیر قانونی ہے لیکن پولیس اہلکار اپنی ہٹ دھرمی پر ہے اور کہتے ہیں کہ انہیں ویڈیو لینے کی اجازت ہے۔ اس سلسلے میں جب ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ وقف ایکٹ پر احتجاج کی اجازت نہیں دی گئی اور آصف شیخ اور دیگر کو نوٹس دیدی گئی ہے، لیکن علاقہ کے دیگر لوگوں کو ہراساں کئے جانے کے الزام کی ڈی سی پی نے تردید کی ہے۔
-
سیاست6 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر5 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم4 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا