سیاست
ممتا دیدی کا غصہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ انتخاب ہار رہی ہیں : نریندر مودی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کوچ بہار میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنگال میں کہیں پر بھی ترنمول کانگریس نظر نہیں آ رہی ہے انہوں نے کہا کہ میں نے ہیلی کاپٹر سے دیکھا ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ آ رہے ہیں، اور امید ہے کہ 2 مئی کے بعد بنگال میں ترنمول کانگریس کا وجود ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے دو مرحلے کی پولنگ میں یہ واضح ہوگیا ہے، کہ دیدی رخصت ہو رہی ہے۔ بنگال میںا یسی لہر کبھی بھی پہلے نہیں دیکھی گئی ہے۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بی جے پی ہی شیاما پرساد مکھرجی کے خوابوں کے بنگال کی تعبیر کرے گی۔انہوں نے کہا کہ مکھرجی کے نظریات اور فکر نے ہمیں عوام کے لئے جدو جہد کرنے اور ان کی زندگی بہتر بنانے کے لئے حوصلہ دیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ دیدی آج کل پوچھ رہی ہیں کہ کیا بی جے پی خدا ہے جو جانتی ہے کہ وہ جیت رہی ہے۔ لیکن میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جنتا جناردن خدا کی شکل ہے اور اس کے چہرے کو دیکھ کر، آپ کو معلوم ہوگا کہ ہوا کا رخ کیا ہے۔ آپ کی زبان، آپ کا غصہ، آپ کی آواز، یہاں تک کہ ایک بچہ بھی بتا سکتا ہے کہ دیدی کا پتہ صاف ہو رہا ہے۔ آپ الیکشن ہار رہی ہیں۔ دیدی، آپ میدان چھوڑ چکی ہیں۔ پی ایم مودی نے کہا کہ دیدی کو آپ کو بار بار کہنا پڑتا ہے، کہ آپ نندیگرام سے الیکشن جیت رہی ہیں۔ نندی گرام میں پولنگ کے دن آپ نے کیا کھیل کھیلا پورا ملک جانتا ہے کہ آپ ہار رہی ہیں۔ اس کے لئے خدا سے مانگنے کی ضرورت نہیں ہے۔ جب آپ کی پارٹی نے اعلان کیا کہ دیدی اب بنارس سے لوک سبھا انتخابات لڑیں گی، تو کوئی بھی سمجھدار شخص آسانی سے سمجھ سکتا ہے کہ ترنمول کانگریس کی حالت خراب ہے۔ دیدی کو سیاست کرنے کے لئے بنگال سے باہر جانا پڑے گا۔
ممتا کو نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ دیدی آپ کو کچھ دن کہنا پڑے گا کہ اقلیتوں کے ووٹوں کو تقسیم نہیں کرنا چاہئے۔ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کو یہ احساس ہو گیا ہے، کہ مسلم ووٹ بینک آپ کے ہاتھ سے چلا گیا ہے۔ مسلمان آپ سے منہ موڑ چکے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ممتا بنرجی الیکشن کمیشن کو گالیاں دیے رہی ہیں۔ ممتا بنرجی نے جو کچھ کہہ رہی ہیں۔ اگر میں یہ بات کہتا کہ ہندو متحد ہوکر بی جے پی کو ووٹ دیں، تو الیکشن کمیشن کا نوٹس مجھے مل جاتا۔ ماضی میں مجھے الیکشن کمیشن نوٹس دے چکا ہے۔ اخبارات کی سرخیاں بھری ہوئی ہیں۔ اخباروں نے خصوصی اداریے لکھ کر میری تنقید کر چکے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جس کمیشن نے آپ کو دو بار انتخابات کروا کر وزیر اعلی بنایا، اسی الیکشن کمیشن سے پریشانی ہو رہی ہے۔ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ الیکشن ہار رہی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 80 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی ہے، لیکن وزیر اعلی ہونے کے باوجود آپ کو فخر نہیں ہے کہ لوگ پر امن طریقے سے ووٹ ڈال رہے ہیں۔ آپ کو پریشانی ہو رہی ہے یہ نشانیاں ہیں کہ آپ الیکشن ہار رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی بنگال کے عوام کو بدنام کررہی ہیں اور بنگال کے عوام کو کمل کے نشان پر بٹن دبا کر انہیں سزا دینا ہوگی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ دیدی بہت زیادہ فٹ بال کھیلتی ہیں لیکن ممتا نے اپنے لئے ایک گول کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہاں کرپشن عروج پر ہے، چاہے وہ اساتذہ کی بھرتی ہوں یا کوئی کام۔ 10 سال تک، دیدی کے لوگوں نے بنگال کے غریب عوام کو لوٹا اور ممتا بنرجی تماشائی بنی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ شمالی بنگال سمیت پوری ریاست کے کسان 10 سالوں سے دلالوں کے ذریعہ پریشان ہیں۔ ترنمول کے وزرا کھیلتے رہے۔ اسمگلنگ اور دراندازی، غیر قانونی کان کنی کا سنڈیکیٹ پھل پھول گیا۔ حال ہی میں، آڈیو ٹیپ جو منظر عام پر آیا ہے اس میں دیدی کا 10 سال کا مکمل رپورٹ کارڈ ہے۔ دیدی نے بنگال میں بائپو سروس ٹیکس کے نام سے ایک نیا ٹیکس شروع کیا۔ ایک مہینے میں 35 سے 40 کروڑ روپے آ رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج بنگال کے کونے کونے سے آواز آ رہی ہے۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد کسانوں کے لئے خصوصی اسکیم لائے گی اور انفراسٹچکر کو بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی اسکیموں کا فائدہ پہنچایا جائے گا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ایس آر اے اسکیم کے تحت فلیٹ دلانے کے نام پر کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی, سرکاری دستاویزات سمیت دیگر فرضی لیٹر تیار کرنے کا بھی الزام

ممبئی : ممبئی پولیس نے رکن پارلیمان کانگریس کی سنیئرلیڈر ورشا گائیکواڑ اور یو بی ٹی شیوسینا کے رکن اسمبلی سنجے پوتنیس ذاتی اسسٹنٹ پی اے سمیت چار افراد پردھوکہ دہی سمیت دیگر دفعات کے تحت کیس درج کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ممبئی کے نرمل نگر پولیس اسٹیشن میں ایس آر اے کے نام پر گھر دلانے کے نام پر کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کے بعد یہ معاملہ درج کیا گیا ہے۔ ملزمین میں ورشا گائیکواڑ کا پی اے وشوناتھ جادھو, روپیش بالیکر, ابھیشیک گجر, شلیش کوکنے شامل ہیں۔ ان کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعات 318(4),336(2),336(3),338,340(2 ) ,3(5) کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔ شکایت کنندہ آکاش رادھے شیام شونی 42 سالہ واکولہ کے ساکن نے یہ شکایت درج کی ہے۔ 2017 ء سے ایس آر اے بازآبادکاری پروجیکٹ میں گھر دلانے نام پر 50 سے زائد افراد کے ساتھ دھوکہ دہی کی گئی ہے۔ یہ معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب 2023 ء میں شکایت کنندہ نے ایس آر اے دفتر میں جاکر بازآبادکاری پروجیکٹ سے متعلق تفصیلات بتائی اور الاٹمنٹ لیٹر, تابع لیٹر اور گھر کی چابی تک وہاں ظاہر کی جس کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ انہیں اعتماد میں لے کر ان کے ساتھ دھوکہ دہی کی گئی ہے۔ اس معاملہ میں بعد ازاں کیس درج کر لیا گیا ہے۔ اندھیری, سانتا کروز واکولہ, باندرہ۔ ماٹونگا میں بازآبادکاری پروجیکٹ میں مکان دلانے کے نام پر ملزمین نے دھوکہ دہی کی تھی اور بتایا تھا کہ ان کے ایس آر اے میں افسران سے بہتر تعلقات ہے متعدد علاقوں کی 20 لاکھ سے 28 لاکھ تک مکان کی قیمت طے کی گئی تھی اور شیلش کوکنے 5لاکھ روپے ٹوکن پیشگی رقم بھی وصول کیا کرتا تھا اب تک ان ملزمین نے تقریبا 5 کروڑ 57 لاکھ روپے وصول کئے ہیں۔ اس معاملہ میں ایف آئی آر تو درج کر لی گئی ہے, لیکن اب تک کسی کی بھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
گینگسٹر ایکٹ میں مطلوب یوپی کا بدمعاش ممبئی سے گرفتار، پولس کی بڑی کارروائی یوپی پولس ملزم کو لے کر یوپی روانہ

ممبئی : ممبئی پولس نے اترپردیش سیتا پور کے گینگسٹر اور گینگ لیڈر کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے یہ یہاں اپنی شناخت چھپا کر مقیم تھا۔ ممبئی پولس کو اطلاع ملی کہ وہ بے یو ہوٹل میں روپوش ہے۔ جس کے بعد یلو گیٹ پولس نے سیتا پور میں تین مقدمات میں مطلوب گینگسٹر اور گینگ لیڈر نشانت راجیش سنگھ ۲۳ سالہ کو گرفتار کیا ابتدائی تفتیش میں اس نے پولس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی لیکن بعد میں اس نے بتایا کہ وہ یوپی سے تعلق رکھتا ہے اور بعد ازاں ممبئی پولیس نے اترپردیش پولس سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ وہ سیتا پور میں تین مقدمات جس میں چوری، غیر قانونی ہتھیار، گینگسٹر ایکٹ میں مطلوب ہے جس کے بعد یو پی پولیس نے آج ممبئی میں آکر ملزم کا تابع لیا اور اسے اترپردیش لے کر روانہ ہو گئی۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی وجے کانت ساگر نے انجام دی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ایک انتہائی نایاب سرجری : راجہ واڑی اسپتال ٹیم نے 46 سالہ خاتون کے رحم سے 5.5 کلوگرام، 30 سینٹی میٹر کا ٹیومر کامیابی کے ساتھ نکال لیا

ممبئی مانخورد سے تعلق رکھنے والی ایک 46 سالہ خاتون پچھلے دو سالوں سے صحت کے مسائل جیسے کہ پیٹ میں مسلسل سوجن، پیٹ میں درد اور سانس لینے میں دشواری کا شکار تھی۔ ان علامات کی روشنی میں، اس نے بی ایم سی کے زیر انتظام سیٹھ وڈیلال چھتربھوج گاندھی اور گھاٹکوپر میں مونجی امیڈاس وورا میونسپل جنرل ہسپتال (راجہ واڑی ہسپتال) میں گائنیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ (او پی ڈی) میں علاج شروع کیا۔ ہسپتال کی ٹیم نے مریض کے رحم سے تقریباً 5.5 کلوگرام وزنی اور 30 سینٹی میٹر کے ٹیومر کو کامیابی کے ساتھ نکال دیا۔
چونکہ اس کی علامات نمایاں طور پر بگڑ گئیں، اس کی طبی تاریخ کا ایک جامع جائزہ، جسمانی معائنہ اور ضروری تشخیصی ٹیسٹ کیے گئے۔ ان ٹیسٹوں سے تقریباً 30 سینٹی میٹر کی پیمائش کے یوٹرن ٹیومر کا انکشاف ہوا۔ ابتدائی تشخیص نے تجویز کیا کہ ماس ایک ‘جاینٹ لیوومیوما’ (فبروڈ) تھا۔ سرجری کے دوران اور بعد میں ممکنہ پیچیدگیوں سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اور منصوبہ بندی کی گئی تھی، اور طریقہ کار بعد میں انجام دیا گیا تھا۔ڈاکٹر سوادینا بی موہنتی، ڈاکٹر شالینی باگڑیا، ڈاکٹر اروا کامبلے، اور ڈاکٹر کاجل سالوی نے گائنیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کی گئی سرجری میں اہم کردار ادا کیا۔ اینستھیزیا کے ماہر ڈاکٹر چھاوی کی رہنمائی میں ڈاکٹر شریاش اور ڈاکٹر نیترا نے اینستھیزیا ٹیم کا انتظام کیا۔ مزید برآں، سرجیکل اسٹاف نرس نیلاکشی گورو اور ان کی ٹیم نے سرجری کے دوران اہم مدد فراہم کی۔ ٹیومر کے بڑے سائز اور خون کی نالیوں کے وسیع نیٹ ورک کی وجہ سے، سرجری انتہائی احتیاط کے ساتھ کی گئی۔ طریقہ کار کے دوران ہٹائے گئے 5.5 کلوگرام ٹیومر کو ہسٹوپیتھولوجیکل امتحان کے لیے بھیج دیا گیا ہے، اور حتمی رپورٹ کا انتظار ہے۔ سرجری کے بعد، مریض کو خصوصی نگہداشت ملی اور پانچویں دن اسے بہترین صحت کے ساتھ ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔ اس طرح کے بڑے یوٹیرن ٹیومر کے کیسز انتہائی نایاب ہیں۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست12 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
(جنرل (عام1 year agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
بین الاقوامی خبریں12 months agoچینی وزیر خارجہ وانگ یی 18-19 اگست 2025 کو آ رہے ہندوستان، ایس جے شنکر اور اجیت ڈوبھال سے ان مسائل پر ہوگی بات چیت
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
