Connect with us
Tuesday,19-August-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

مالیگاؤں کا پیری چوک قدوائی روڈ اسرائیل اور یاہو مخالف نعروں سے گونج اٹھا فلسطین بچاؤ کمیٹی مالیگاؤں نے بیچ سڑک پر اسرائیلی مشروب کی خالی بوتلوں کا جلایا الاؤ

Published

on

malegaon-by

مالیگاؤں (خیال اثر) اسرائیلی جارحیت اور فلسطینی مزاحمت برسوں پرانا معاملہ ہے. حالیہ دنوں اسرائیلی درندوں نے ظلم و ستم کی انتہا کرتے ہوئے آسمان سے آگ برسائی تو ٹینکوں کے ذریعے زمین کا سینہ چھلنی کیا. مسلسل 11 دنوں تک اسرائیلی بمباری سے سینکڑوں مرد و خواتین اور بچے لقمہ اجل بنے تو غزہ کا رہائشی علاقہ کھنڈر میں ہو گیا. وہ تو خیر ہوئی کہ مصر کی ثالثی نے اسرائیل کو جنگ بندی پر مجبور کردیا. غزہ کے شعلوں میں گھرے ہوئے کھنڈر نما مکانات سے دھواں اٹھ رہا ہے تو ملبے میں دبے ہوئے بے قصور فلسطینیوں کی کراہیں بلند ہورہی ہیں جسے دیکھ اور سن کر ہر ذی روح کا دل کانپ جاتا ہے. مالیگاؤں فلسطین بچاؤ کمیٹی کے ذمہ داران بھی اس سے مبرا نہیں ہیں. بے شمار سماجی و ملی تنظیموں نے اسرائیلی مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی ہے.

برسوں سے فلیسطین بچاؤ کمیٹی کے بنیاد گزار مرحوم ساتھی نہال احمد اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے رہے ہیں. وقت بہ وقت اپنے قائد سے محروم ہونے کے باوجود فلسطین سے یگانگت کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی کے خلاف مزاحمت کرتے رہے ہیں. حالیہ 11دنوں کی بمباری اور اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطین بچاؤ کمیٹی کے زیر انصرام اسرائیل کو معاشی طور پر کمزور کرنے کے لئے اسرائیلی مصنوعات و مشروبات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا ساتھ ہی قد آدم بورڈ اور سیاہ پرچم کے ذریعے کھلے عام اسرائیل کی مذمت کا اعلان کیا گیا تھا حالانکہ محمکہ پولیس نے کمیٹی کے ذمہ داران کو اس احتجاج سے باز رکھنے کی لاکھ کوشش کی لیکن ذمہ داران نے پولیس کے بےجا دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے آج دوپہر تین بجے پیری چوک پر اپنا زبردست احتجاج درج کیا. احتجاج کے دوران اسرائیل اور نتن یاہو مردہ باد کے فلک شگاف نعروں سے پیری چوک گونج اٹھا. یہیں پر کمیٹی کے ذمہ داران کے ہاتھوں اسرائیل مشروبات کی خالی بوتلوں کا الاؤ جلایا گیا.

اس دوران نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے فلسطین بچاؤ کمیٹی کی فعال رکن ساجدہ نہال احمد نے کہا کہ مرحوم ساتھی نہال احمد نے ہمیشہ ہی اسرائیل کی مذمت کرتے ہوئے فلسطین کی حمایت کی تھی. ان کے ذریعے برسوں تک ہفت روزہ عوامی آواز اور روز نامہ ڈسپلین جیسے موقر اخبارات میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل جلی حرفوں میں شائع ہوتی رہی تھی. آج چونکہ مرحوم ساتھی نہال احمد کا یوم ولادت ہے اسی لئے ہم نے ان کے یادوں کے سہارے اسرائیلی مذمت اور فلسطین کی حمایت کے دن کا انتخاب کیا ہے. یہیں پر مستقیم ڈگنیٹی نے ببانگ دہل کہا کہ پولیس نے ہمیں احتجاج سے باز رکھنے کی ہزار کوشش کی لیکن اسرائیلی جارحیت اور فلسطینیوں کی مظلومیت نے ہمیں اپنے ارادے پر اٹل رکھا. انھوں نے مزید کہا کہ کہ ہم اسرائیلی جارحیت کے خلاف عرب لیگ اور یو این او سے بھی رجوع ہونے کی کوشش کرتے ہوئے مذمتی و تحریری مکتوب روانہ کرنے والے ہیں ساتھ ہی ہندوستان کے صدر جمہوریہ سے بھی تحریری گزارش کریں گے کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف سفارتی سطح پر اسرائیل پر دباؤ بناتے ہوئے بےجا ظلم و ستم سے باز رکھنے کے لئے اپنی آواز بلند کریں. اس موقع پر سابق رکن بلدیہ رضوان خان, رکن بلدیہ عبدالباقی, رکن بلدیہ منصور شبیر, سہل عبدالکریم, انیس مستری, مسلم ڈھانڈے, سلیم گڑبڑ, آفتاب ارجن, شعیب نہالی, ابوللیث نہالی, عبدالرحمان, مزمل ڈگنیٹی,شکیل بھائی حاجی احمد پورہ, وغیر کے علاوہ عوام و خواص کا نعرے لگاتا ہوا ماسک بردار جم غفیر موجود رہا.

(Monsoon) مانسون

ممبئی میں شدید بارش نے تباہی مچا دی، وکرولی میں سب سے زیادہ 255.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Published

on

Rain

ممبئی اور مضافاتی علاقوں میں منگل کی صبح سے مسلسل تیز بارش ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شہر اور مضافاتی علاقوں میں بہت بھاری سے انتہائی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ 45-55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ہائی ٹائیڈ اور لو ٹائیڈ
اونچی لہر : صبح 09:16 – 3.75 میٹر
20:53 بجے – 3.14 میٹر
کم جوار : 15:16 شام – 2.22 میٹر
20 اگست 03:11 صبح – 1.05 میٹر
اوسط بارش (18 اگست صبح 08:00 بجے سے 19 اگست صبح 08:00 بجے) :
ممبئی سٹی : 186.43 ملی میٹر
مشرقی مضافات : 208.78 ملی میٹر
مغربی مضافات : 238.19 ملی میٹر
مختلف علاقوں میں ریکارڈ کی گئی بارش (ملی میٹر میں) :
وکرولی : 255.5 (سب سے زیادہ)
بائیکلہ : 241.0
سانٹا کروز : 238.2
جوہو : 221.5
وانڈرے : 211.0
کولابہ : 110.4
مہالکشمی : 72.5

ممبئی میں سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر میں چھٹی، نجی دفاتر کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات نے منگل 19 اگست 2025 کو ممبئی اور مضافات میں انتہائی شدید بارش کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ مسلسل بارش اور الرٹ کے پیش نظر برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے طور پر، بی ایم سی نے اعلان کیا ہے کہ ممبئی کے علاقے میں تمام سرکاری، نیم سرکاری اور بی ایم سی کے دفاتر آج بند رہیں گے۔ تاہم ضروری خدمات کو اس سے باہر رکھا گیا ہے۔

نیز تمام نجی دفاتر اور اداروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی سہولت دیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کریں۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہوشیار رہنے اور ساحلوں اور پانی بھرے علاقوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

Continue Reading

(Monsoon) مانسون

‎ممبئی موسلادھار بارش وہار جھیل بھی لبریز

Published

on

Vihar-lake

‎ممبئی میونسپل کارپوریشن کے واٹر انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے مطابق، ممبئی میونسپل کارپوریشن کے علاقے کو پانی فراہم کرنے والی 7 جھیلوں میں سے، وہار جھیل آج (18 اگست 2025) دوپہر 2:45 پر لبریز ہوگئی ہے۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے علاقے کو پانی فراہم کرنے والی 7 جھیلوں میں سے چھ اس مانسون میں اب تک لبریز ہو چکی ہیں۔ کیچمنٹ ایریا میں گزشتہ چند دنوں سے جاری مسلسل موسلادھار بارش کی وجہ سے آبی ذخائر میں پانی کی سطح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

‎وہار جھیل کی زیادہ سے زیادہ پانی رکھنے کی گنجائش، جو آج دوپہر لبریز ہو گئی، 2,769.8 کروڑ لیٹر (27,698 ملین لیٹر) ہے۔ یہ جھیل پچھلے سال یعنی 25 جولائی 2024 کو صبح 3.50 بجے، 2023 میں 26 جولائی کو دوپہر 12.48 بجے، 2022 میں 11 اگست اور 2021 میں 18 جولائی کو چھلک گئی۔

‎ممبئی کو پانی فراہم کرنے والے 7 ڈیموں کی کل زیادہ سے زیادہ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش تقریباً 1,44,736.3 کروڑ لیٹر (14,47,363 ملین لیٹر) ہے۔ آج صبح 6 بجے تک تمام 7 جھیلوں میں کل 131,964.0 کروڑ لیٹر (131,964 ملین لیٹر) پانی دستیاب ہے۔ پانی کا یہ ذخیرہ کل پانی کے ذخیرے کا 91.18 فیصد یعنی 14 لاکھ 47 ہزار 363 ملین لیٹر ہے۔

Continue Reading

بالی ووڈ

صبا خان نے سلمان خان کے میزبان شو کے پرومو کے لیے شوٹ کیا۔

Published

on

Saba Khan

سلمان خان بگ باس کے 19ویں سیزن کی میزبانی کرنے والے ہیں۔ شو کی میزبانی سلمان خان کریں گے اور مقابلہ کرنے والوں نے پرومو کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق صبا خان نے پرومو شوٹ کیا۔ شوٹنگ کا آغاز 15 اگست کو ہوا جو گھر میں وائلڈ کارڈ انٹری کے طور پر داخل ہونے کے لیے تیار ہے، صبا خان کو سیزن 12 میں دیکھا گیا تھا اور اب وہ دوبارہ وائلڈ کارڈ کے طور پر واپس آنے کو تیار ہیں۔

موجودہ مدمقابل کو شو کے لیے کافی مواد دیا گیا ہے اور بنانے والے اس کو جھنجوڑنا نہیں چاہتے۔ لہذا، انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ مزید اندراجات ہوسکتے ہیں۔ جہاں تک مقابلہ کرنے والوں کا تعلق ہے، انٹرنیٹ پر چلنے والے کئی ناموں میں سے جو بند ہو چکے ہیں، ان میں سے چند نام ہیں دھیرج دھوپر، فلک ناز، مہیش پجاری، گورو کھنہ، پائل گیمنگ، ہنر گاندھی، اس سال بگ باس 19 میں 15 مدمقابل ہوں گے اور ابتدائی طور پر تین دوسرے شو میں شرکت کریں گے۔ کارڈ اندراجات.

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com