Connect with us
Wednesday,03-September-2025
تازہ خبریں

جرم

مالیگاؤں کی خستہ حال سڑکوں اور ہزاروں حادثات, بے شمار معصوم بچوں کی اموات کے باوجود کارپوریشن آفسیران لاپرواہ

Published

on

(خیال اثر)
آج یوا سینا پاور فاؤنڈیشن کے زمےداران نے کارپوریشن کمشنر آفس میں کیا ہنگامہ بہت سے اہم مدعوں پر کی مانگنی جس میں شہر عزیز مالیگاؤں کے درجنوں سڑکوں کی تعمیر کیلئے پریشر بنایا-
یاد رہے کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے مالیگاؤں کی وہ اہم شاہراہیں جہاں سے اسکولی معصوم بچیں اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر گزرتے ہیں اتنے ہی نہیں بزرگوں، برقعہ پوش خواتین کا بھی راہ چلنا دشوار رہتا ہے ان شاہراہوں پر اتنے گڈھیں ہیں کی بارش ہونے پر جب پانی جمع ہوجاتا ہے تو بہت موٹر سائیکل اور گاڑیوں کا حادثہ ہوجاتا ہے جس سے عوامی ملکیت کا بہت نقصان ہوتا ہے لوگوں کی جان خطرے میں رہتی ہے دھول غبار-آلود کی وجہ سے بے شمار افراد کی جہاں آنکھیں خراب ہورہی ہے وہیں دمہ السر جیسی بیماریوں کا شکار ہورہیں.
کارپوریشن کی یہی سب لاپرواہیوں کا آئینہ دکھانے کیلئے آج یوا سینا پاور فاؤنڈیشن کے ان سرکردہ افراد نے کمشنر سے ایسے ایسے سوال کیے جس کا کمشنر کے پاس جواب نہیں تھا مگر تحریری طور پر کمشنر نے اپنی پرسنل ڈائری میں یوا سینا پاور فاؤنڈیشن کی تمام شکایت کو درج کیا اور اندرون 7 یوم شہر کی شاہراہوں کو درستی کرنے کا وعدہ کیا ہے اگر یوا سینا پاور فاؤنڈیشن کی مانگ پر کمشنر نے کوئی کاروائی نہیں کی تو یوا سینا پاور فاؤنڈیشن ان راستوں کے گڈھوں میں جھاڑ لاکر گھیرا بندی کردینگی اور شہر میں تحریک چلائی جائے گی کے جب تک شہر کی سڑکوں کو نہیں بنایا جائے گا جب تک گھر پٹی اور نل پٹی اور دیگر کسی بھی قسم کا کارپوریشن کا ٹیکس نہیں بھرا جائے گا بلکہ کارپوریشن میں دھرنا اندولن کیا جائے گا.
آج کے اس ہنگامہ خیز کاروائی میں یوا سینا پاور فاؤنڈیشن کے سرپرست یوسف الیاس
ڈاکٹر ارشد,, حمزہ رضا, شروش صمد حبیب کمپاؤنڈ, خالد رکشہ والا, ودود بھائی, عمیر بھائی, سفیان بھائی, عبداللہ عرفات، عادل امان,فیضان رجّو; معاذ مومن، مدثر نظر،عبداللّہ آن لائن سروسیس، عمیر بھائی،سفیان بھائی سمیت
یوا سینا پاور فاؤنڈیشن مالیگاؤں کے کارکنان موجود تھے.

جرم

مہاراشٹر کے جالنا میں کشیدگی… اسلم قریشی نامی شخص نے گائے کے ذبیحہ کا ویڈیو بنا کر پوسٹ کیا، ہندو تنظیمیں سڑکوں پر زبردست احتجاجی مظاہرے کیئے۔

Published

on

Aslam-Qureshi

جالنا : مہاراشٹر کے جالنا شہر میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ علاقے میں یہ کشیدگی ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہوئی۔ ویڈیو میں اسلم قریشی نامی شخص گائے کو ذبح کرتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد دو برادریوں میں کشیدگی بڑھ گئی۔ انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے فوری کارروائی کی۔ جالنا کے ایس پی اجے کمار بنسل نے بتایا کہ صدر بازار تھانے میں تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسی حرکتوں کو برداشت نہیں کریں گے جو کمیونٹیز کے درمیان دراڑ پیدا کریں اور امن و امان کے مسائل پیدا کریں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلم قریشی کے خاندان کا سیاسی جماعتوں سے تعلق ہے۔ وہ قتل سمیت کئی مجرمانہ مقدمات میں بھی ملزم ہے۔

واقعہ کے خلاف ہندو تنظیموں نے احتجاج کیا۔ انہوں نے انتظامیہ اور پولیس کو احتجاج کو تیز کرنے کا انتباہ دیا۔ تنازعہ بڑھنے سے پہلے جالنا میونسپل کارپوریشن نے شہر کے چمڑا بازار علاقے میں واقع تین مذبح خانوں کو منہدم کر دیا۔ کارروائی منگل کی صبح آٹھ بجے شروع ہوئی اور شام تک جاری رہی۔ مذبح خانوں کو بلڈوز کرتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسمار کیے گئے مذبح خانے خستہ حالت میں تھے۔ یہ مذبح خانے جالنا میونسپل کارپوریشن کے تھے لیکن اسلم قریشی اور دیگر قصاب ان کا غیر قانونی استعمال کر رہے تھے۔ یہ جھگڑا پیر کو شروع ہوا۔ اسلم قریشی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اس ویڈیو میں وہ ایک گائے کو ذبح کرتے ہوئے نظر آئے۔ یہ ویڈیو اسلم قریشی نے خود بنائی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ ویڈیو میں گائے کو ذبح کرتے وقت وہ ہندو مذہب کے بارے میں بھی نازیبا الفاظ استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ ویڈیو خود بنائی اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔ تاہم بعد میں اس نے اسے ہٹا دیا۔

ویڈیو دیکھنے کے بعد ہندو تنظیم برہم ہوگئی۔ پولیس میں شکایت درج کرائی گئی۔ ہندو تنظیمیں جالنا میونسپل کارپوریشن کے باہر جمع ہوئیں اور دھرنا بھی دیا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ جالنہ میں چل رہے تمام غیر قانونی مذبح خانوں کو فوری طور پر بند کیا جائے۔ احتجاج اس وقت مزید بڑھ گیا جب ایک مظاہرین نے میونسپل کمشنر سنتوش کھانڈیکر پر چپل پھینک دی۔ ایس پی کو یادداشت پیش کی گئی۔ مذبح خانوں کو مسمار کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔ پیر کی رات ولی مام درگاہ کے علاقے میں دو گروپ آمنے سامنے آگئے۔ دونوں برادریوں کے درمیان پتھراؤ ہوا۔ پولیس کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا۔ ایس پی نے تشدد میں ملوث ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا۔ سابق ایم ایل اے کیلاش گورنتیال نے بھی اس معاملے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر گنیشوتسو سے پہلے ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا اور کارروائی نہیں کی گئی تو حالات قابو سے باہر ہو جائیں گے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی مراٹھا مورچہ غیر قانونی مجمع اور راستہ روکو پر ۹ ایف آئی آر درج

Published

on

FIR

‎ممبئی : ممبئی مراٹھا مورچہ کے دوران ہنگامہ آرائی اور غیر قانونی مجمع جمع کرنا مراٹھا مظاہرین کو مہنگا پڑا ہے. پولس نے ان کے خلاف کیس درج کئے ہیں۔ ممبئی آزاد میدان مراٹھا مورچہ میں غیر قانونی طریقے سے راستہ روکو اور مجمع جمع کرنے کا کیس ممبئی کے مختلف پولس اسٹیشنوں میں درج کیا گیا ہے۔ مراٹھا مورچہ کے خلاف ممبئی متعدد پولس اسٹیشنوں میں کل 9 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ جس میں مرین ڈرائیو ۲ ، آزاد میدان پولس اسٹیشن میں ۳، ایم آر اے مارگ پولا اسٹیشن میں ایک، جے جے، ڈونگری اور قلابہ پولس اسٹیشنوں میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے. اس میں جنوبی ممبئی زون ون کے تحت ۶ مقدمات درج کئے گئے ہیں. ڈی سی پی پروین منڈے نے اس کی تصدیق کی ہے. اس میں بیشتر مقدمات غیر قانونی مجمع جمع کرنے کا درج کیا گیا ہے, جس میں راستہ روکو بھی شامل ہے۔

Continue Reading

جرم

مالونی میں ۷۲ لاکھ کا گانجہ اور پستول سمیت پانچ گرفتار

Published

on

Crime

ممبئی میں مالونی پولس نے ۷۲ لاکھ کا گانجہ اور ایک دیسی پستول و کارآمد کارتوس سمیت پانچ ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے مالونی میں پولس نے عاشق حسین خان کو ۱ کلو ۶۰ گرام گانجہ منشیات کے ساتھ گرفتار کیا تھا. اس نے بتایا کہ وہ یہ منشیات ناسک سے خریدا کرتا ہے اس کے بعد ناسک کے سنتوش مورے کو گرفتار کیا گیا. اس کے بعد اس معاملہ میں کل چار ملزمین کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا. مالونی مڈھ میں ایک کار کی تلاشی لی گی جس میں ایک دیسی پستول اور گانجہ برآمد کیا گیا. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی سندیپ جادھو نے انجام دی ہے۔ پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com