Connect with us
Monday,06-October-2025
تازہ خبریں

سیاست

مالیگاؤں: اسٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ میں دواؤں اور گھر پٹی کے لوازمات کے ٹینڈر میں بدعنوانی کا شبہ اسٹینڈنگ چیئرمین نے دیا جانچ کا حکم

Published

on

( وفا ناہید)
مالیگاؤں شہر خستہ حالی کی آخری منزل پر ہے. ساڑھے 4 سو کروڑ کا سالانہ بجٹ رکھنے والی مالیگاؤں کارپوریشن میں آئے دن بدعنوانی اور گھپلے ہی سامنے آرپے ہیں. ان گھپلے گھوٹالوں کی وجہ سے شہر اس درجہ خستہ حال ہوچکا ہے کہ کسی دیہات کا منظر پیش کررہا ہے. شہر میں تعمیر و ترقی کی گونج تو کہیں سنائی نہیں دیتی. اگر کچھ سنائی دیتا ہے تو بس بدعنوانی اور گھپلے. گذشتہ روز اسٹینڈنگ کمیٹی کی ہفتہ واری میٹنگ میں صحت عامہ کے لئے
مختلف امراض کی دواؤں کا سالانہ ٹینڈر طلب کرنے میں کی گئی کوتاہی , .محکمہ گھر پٹی سے. متعلق مختلف رجسٹروں اور دستاویز کی چھپائی کے علاوہ اسٹیشنری کے سامان خریدنے کے ٹینڈر میں بھی لاپرواہی اور بدعنوانی کا شبہ ظاہر ہورہا ہے. اس کے لئے نائب کمشنر نتن کاپڑنیس ان دونوں محکموں کے سالانہ ٹینڈر جاری نہ کرنے اور سابقہ ٹھیکے دار کو مسلسل توسیع دیئے جا نے کے معاملے میں جانچ کرنے اور اپنی جانچ ک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا . اس طرح کی تجویز کارپوریٹر اسلم انصاری نے پیش کی. جسے اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر خالد پرویز اور دیگر اراکین کمیٹی نے منظوری دی. اس موضوع پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے ڈاکٹر خالد پرویز نے کہا کہ گھر پٹی, صفائی کام اور اسٹیشنری کے کام میں 2 علیحدہ علیحدہ ٹینڈر کیوں نکالے گئے ؟ اسی طرح صحت عامہ کے متعلق جی ایم پورٹل سے دوائیں بہ ملنے پر دیگر فارماسٹیکل کمپنی سے دوائیں خریدنے کے معاملے میں لاپرواہی کیوں برتی گئی ؟ اس کے لئے حکومت سے رہنمایانہ ہدایت طلب کرنے کے نام پر کیوں تاخیر ہورہی ہے. اس معاملے میں نائب کمشنر نتن کاپڑنیس نے گھر پٹی کے سابق انچارج شیام گورکل سے سوال کیا کہ صفائی اور اسٹیشنری کے کام کے لئے کتنا بجٹ مختص ہوا تھا ؟ ٹینڈر ظاہر کرنے میں تاخیر اور دو طرح کا ٹینڈر کس وجہ سے نکالا گیا. اس کی تفصیل طلب کی. جس کا معقول جواب نہ ملنے پر ان دونوں معاملات میں جانچ کا حکم جاری کیا گیا. اس طرح کارپوریشن ہیڈ آفس سمیت چاروں وارڈ کمیٹیوں میں نیٹ ورک سسٹم خراب ہونے کے سبب شہریان کو درکار پیدائش اور اموات کا داخلہ ملنے میں ہونے والی تاخیر سے عوام میں ناراضگی پائی جارہی ہیں. اس ہر بھی کارپوریٹر اسلم انصاری نے زبردست برہمی کا اظہار کیا. تب لائٹ انچارج ابھیجیت پوار نے کہا کہ نیٹ ورک سسٹم کا انجینئر شہر سے باہر گیا ہوا ہے. آئندہ 1 , 2 روز میں انجینئر کی واپسی کے بعد
نیٹ ورک سسٹم میں آئی خرابی کو دور کرلیا جائے گا. علاوہ ازیں شہر میں ہوئی اچانک ہوئی بارش کی وجہ سے پہلے سے خراب راستے مزید خستہ حال ہوگئے تھے . ان خستہ حال راستوں کی درستی کے لئے مختلف محکموں میں بچ جانے والے بجٹ کو محکمہ تعمیرات کو دیا جائے گا تا کہ وہ ان خستہ حال راستوں کی نوک پلک درست کرسکے. اس تجویز کو بھی اسٹینڈنگ کمیٹی نے ایک رائے سے منظوری دی.

(جنرل (عام

مہاراشٹر مراٹھواڑہ بیڑ سیلاب زدگان میں امداد تقسیم، بی جے پی لیڈر حاجی عرفات شیخ نے کسانوں کو مویشی فراہم کئے

Published

on

Haji-Arfaat

‎مہاراشٹر مراٹھواڑہ میں تباہ کن سیلاب کے بعد ہزاروں کسان تباہ ہوگئے۔ گھر، کھیت، جانور سب کچھ بہہ گیا۔ اس وقت کچھ لوگ صرف وعدے کرتے تھے۔ لیکن ایک شخص واقعی میدان عمل میں سرگرم ہے. اس نے کسانوں کی “حقیقی ضرورت” کو پہچانا اور مالی امداد سے آگے بڑھ کر ایک ایسی پہل کی جس نے بہت سے کسانوں کی زندگی کو بدل کر رکھ دیا۔

‎ریاستی مسلم کھٹک سماج کی جانب سے، نیز نو بھارتی شیو ٹرانسپورٹ آرگنائزیشن اور بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کے سربراہ، حاجی عرفات شیخ نے مراٹھواڑہ میں سیلاب سے متاثرہ کسانوں میں جانور، اناج کی کٹس اور ضروری اشیاء تقسیم کیں۔ “کسان صرف مدد نہیں چاہتا، وہ اپنی زندگی میں نئی ​​امید کی کرن بھی چاہتا ہے، یہ جذباتی پیغام نے سب کے دلوں کو چھو لیا

‎سیلاب کے باعث ہزاروں جانور بہہ گئے۔ کسانوں کی روزی روٹی خطرے میں پڑ گئی۔ ایسے میں حاجی عرفات شیخ نے ’مویشیوں کی تقسیم‘ کر کے نہ صرف جانور دئیے بلکہ کسانوں کی روزی روٹی میں بھی تعاون دیا۔ دیہاتیوں کی آنکھوں میں آنسو، چہروں پر اطمینان اور حاجی عرفات شیخ کا کسانوں نے شکریہ ادا کیا۔

اس مویشی تقسیم کے دوران اداکار شہزاد خان، مراٹھواڑہ رابطہ سربراہ جاوید قریشی، ورکنگ صدر پروین اکھڑے، جنرل سکریٹری ونے مورے اور ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران بڑی تعداد میں موجود تھے۔ ‎آخر میں حاجی عرفات شیخ کے کہے گئے الفاظ سیدھے دل میں اتر گئے’’ میں آپ کے خاندان کا فرد ہوں، بہت جلد طلبا میں ضروری سامان اور کتابیں تقسیم کروں گا۔‘‘ ‎یہ اقدام صرف مدد ہی نہیں بلکہ انسانیت کا زندہ پیغام تھا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مسلمانوں کو ‘آئی لو محمد’ کے اسٹیکرز چسپاں کرنا بند کرنا چاہیے، سومیا اور نتیش رانے کی تنقید، ابو عاصم اعظمی پر نفرت کے ایجنڈے پر عمل کرنے کا الزام

Published

on

Abu Asim & Soumiya

ممبئی : مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے مسلمانوں سے یہ اپیل کی ہے کہ وہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم و تعلیمات پر عمل پیرا ہو اور آئی لو محمد کے اسٹیکر چسپاں کرنا بند کرے, کیونکہ یہ سرکار اسٹیکر چسپاں کرنے پر کارروائی کرنے کے ساتھ ڈنڈے برسا رہی ہے. انہوں نے کہا کہ آئی لو محمد کے اسٹیکر پر جو بدامنی پیدا کی جارہی ہے وہ ملک کیلئے خطرہ ہے, لیکن اس کے باوجود سرکار مسلمانوں پر ہی کارروائی کر رہی ہے. بریلی تشدد پر اعظمی نے کہا کہ آئی لو محمد اب فرقہ پرستوں کیلئے ایک موقع ہے جس کی آڑ میں وہ نفرتی ایجنڈہ چلا رہے ہیں, اس لئے اب مسلمانوں کو آئی لو محمد کے اسٹیکر چسپاں کرنے کے بجائے ان کی حقیقی تعلیمات اور دل سے ان سے سچی محبت کرنی چاہئے اور اسٹیکر چسپاں کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کریٹ سومیا روزانہ آئی لو محمد اور مسلمانوں سے متعلق اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہیں. اس کے ساتھ ہی کرلا میں جو اسٹیکر چسپاں کئے گئے تھے وہ گاڑی والوں کی مرضی سے چسپاں کئے گئے تھے, اس پر واویلا اور ہنگامہ برپا کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے. لیکن کریٹ سومیا کی کوئی وقعت نہیں ہے اس لئے وہ روزانہ نفرتی ایجنڈہ چلاتے ہیں۔

بی جے پی لیڈر نتیش رانے کی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ تیش رانے کے پاس نفرت پھیلانے کے علاوہ کوئی دوسرا کام دھندہ نہیں ہے, اس لئے میں ان کی باتوں کا جواب دینا نہیں چاہتا. ہاتھی چلتا ہے کتے بھونکتے ہیں. انہوں نے کہا کہ نتیش رانے ہنومان چالیسہ اور بھگوت گیتا پوجا پاٹ بھی ٹھیک طرح سے نہیں کر سکتے ہیں وہ صرف رام کے نام پر سیاست کرتے ہیں۔

Continue Reading

(جنرل (عام

ممبئی کے بازار دیوالی کی خریداری کے لیے سجے ہوئے ہیں، ممبئی پولیس شہریوں کی حفاظت کے لیے ڈرون اور فلائنگ لالٹین کے حوالے سے قواعد جاری کر رہی ہے۔

Published

on

DEWALI

ممبئی : گنیشوتسو، درگا پوجا اور دسہرہ کے تہواروں کے بعد اب ممبئی کے بازار دیوالی کی خریداری کے لیے سج گئے ہیں۔ جیسے ہی روشنیوں کے تہوار دیوالی 2025 کی خریداری شروع ہو چکی ہے، ممبئی پولیس نے کچھ اصول جاری کیے ہیں۔ دیوالی کے موقع پر شہریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے ممبئی پولیس نے ڈرون اور فلائنگ لالٹین کے اڑنے اور بیچنے پر پابندی لگا دی ہے۔ پولیس نے یہ قدم آتش زنی، فسادات اور امن کی خلاف ورزی کو روکنے کے لیے اٹھایا ہے۔ قوانین کی خلاف ورزی پر تعزیرات ہند کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ پولیس نے ممبئی والوں سے محفوظ دیوالی منانے کی اپیل کی ہے۔

دیوالی کے موقع پر سڑکوں کو لالٹینوں، چراغوں اور پٹاخوں کی روشنی سے جگمگا دیا جاتا ہے، لیکن پولیس نے بی ایم سی سے بات چیت کے بعد دیوالی کے لیے کچھ اصول جاری کیے ہیں۔ ان میں ممبئی میں ڈرون اور دیا کے استعمال پر پابندی بھی شامل ہے۔ دیوالی کے دوران شہریوں کی حفاظت اور امن کو یقینی بنانے کے لیے، پولیس نے برہان ممبئی پولیس کمشنریٹ کے علاقے میں ڈرون اور دیا کے استعمال اور فروخت پر پابندی لگا دی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 223 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ ممبئی شہر اور مضافاتی علاقوں میں دیوالی کے موقع پر بڑی تعداد میں پٹاخے پھوٹے جاتے ہیں اور ان دنوں ڈرون اور دیے کا استعمال بہت عام ہو گیا ہے، بہت سے لوگ ڈرون اور دیے اڑاتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ جس سے آگ لگنے اور بڑے حادثات کا خطرہ ہے۔

اس لیے ممبئی پولیس نے شہریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے اور برہان ممبئی پولیس کمشنریٹ کے علاقے میں امن و امان کی خرابی کو روکنے کے لیے، 7 اکتوبر سے 5 نومبر تک ڈرون، ریموٹ کنٹرول مائیکرو لائٹ ایئر کرافٹ، پیرا گلائیڈرز، پیرا موٹرز، ہینڈ گلائیڈرز، گرم ہوا کے غبارے وغیرہ پر پرواز کی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی ہے۔ اس مدت کے دوران، ممبئی پولیس کی جانب سے فضائی نگرانی یا ڈپٹی کمشنر آف پولیس (آپریشنز)، برہان ممبئی سے تحریری اجازت کے ساتھ کی گئی کارروائی کے لیے مستثنیات کی جائیں گی۔ دریں اثنا، برہان ممبئی پولیس کمشنریٹ کے دائرہ اختیار میں 12 اکتوبر سے 10 نومبر 2025 تک 30 دنوں کے لیے لالٹینوں کو اڑنے پر مکمل پابندی رہے گی۔ مزید برآں، لالٹینوں کو ذخیرہ کرنے اور فروخت کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com