Connect with us
Saturday,30-August-2025
تازہ خبریں

جرم

مالیگاؤں شاہین باغ نے کئے 30 دن مکمل، انقلابی مشاعرہ میں 50 ہزار سے زائد خواتین نے کی شرکت

Published

on

(وفا ناہید)
مورخہ 20 فروری بروز جمعرات ہر روز کی طرح صبح 10 بجے سے خواتین کی آمد شروع ہوئی. اس کے ساتھ ہی آیت کریمہ کا ورد و دیگر اذکار و وظائف کا سلسلہ جاری رہا. محترمہ عالمہ زولیخہ ذبدۃ عقیل احمد و محترمہ مہرالنساء اشفاق و دیگر خواتین کی تقاریر و نظم گیت اور انقلابی نعروں کی صدائے بلند ہوتی رہی. کل چونکہ سنی کونسل کے زیرِ اہتمام جاری خواتین اسلام کے دھرنے کا تیسواں دن تھا اسی مناسبت سے آج کا خاص احتجاج جو کہ ایک مشاعرے کی شکل میں کیا گیا جو محسن قوم و ملت الحاج یوسف الیاس و صوفی ملت صوفی غلام رسول قادری کی نگرانی میں شام 7 بجے سے 10 بجے تک جاری رہا جس میں شہر عزیز مالیگاؤں کے مشہور و معروف شعراء حضرات نے بہترین انداز میں اپنے انقلابی اشعار کے ذریعے سے این آر سی, سی اے اے اور این پی آر جیسے ظالمانہ قوانین کے خلاف اپنا احتجاج درج کیا جن میں واحد انصاری، آزاد انور، سہیل انجم، ڈاکٹر انیس بوستانی، فرحان دل, رفیق سرور، رئیس ستارہ، رئیس قاسمی، ملک منظر، ریاض ہندوستانی، اور شاعرات میں عالمہ ثوبیہ ثمرین، شگفتہ سبحانی، زویہ تحسین نے اپنے انقلابی اشعار کو پیش کیا اور اس کالے قانون کلو رد کرنے کے اپنا کامیاب احتجاجی مظاہرہ کیا. خواتین کے اس دھرنے کو روکنے کے لئے روز نئی نئی افواہ پھیلائی جارہی ہے. ان افواہوں کو پھیلانے والوں کے گالوں پر طمانچہ دیتے ہوئے 50 ہزار سے زائد خواتین اسلام نے اس دھرنے میں شرکت کی اور حسین سیٹھ کمپاؤنڈ کا پورا علاقہ بلکہ آگرہ روڑ سے معینیہ مسجد تک اور مدینہ مسجد تک خواتین کا جم غفیر لگا رہا راستہ چلتے لوگ رک کر اس احتجاج کا حصہ بنے یہاں تک کہ آگرہ روڑ کے ایک حصے کو بند کرنا پڑا پھر بھی خواتین کے آنے کا سلسلہ جاری رہا اس انوکھے احتجاج کو دیکھ کر لوگوں کے ہوش اڑ گئے حاجی حنیف صابر بھر پور رہنمائی کرتے رہیں عمران راشد نے اس انقلابی مشاعرے کی نظامت کو سنبھالا حاجی ذوالفقار احمد جلو سیٹھ، جاوید انور اور اسیر تاج الشریعہ محمد عمران رضوی نے ہر طرح سے اس جم غفیر کو سنبھالا ان کے ساتھ ڈاکٹر ارشد، کارپوریٹر تنویر، مدثر رضا جیلانی، عامر سہیل، ناصر بھائی، نعیم احمد رضوی، رئیس احمد رضوی، ندیم رضوی، شہزاد احمد، ظہیر عباس (راجو)، جمال احمد، ساجد احمد، رفیق احمد رضوی، محمد سالک، ریاض احمد عطر والے، صدام رضوی، عابد وائر مین، اقبال احمد (بالے)، اویس احمد، سلیم بھائی، رفیق خان قریشی اور دیگر درجنوں افراد شامل رہے اخیر میں زولیخہ ذبدۃ آپا نے تمام عالم اسلام کے مسلمانوں اور جو برادران وطن اس کالے قانون کے خلاف لڑائی کا حصہ بنے ہوئے ہے خاص کر دہلی شاہین باغ کے تمام لوگوں کے لئے دعا کی اور عروبہ مشکوٰۃ عقیل احمد کے ساتھ حاضرین نے راشٹر گیت پڑھا اور خواتین کا جم غفیر اپنے گھروں کی جانب چل دیا محمد عمران رضوی نے دھرنے میں حاضر خواتین اور شعراء حضرات و میڈیا کے نمائندوں، اخبارات و پریس کے لوگوں اور پولس ڈپارٹمنٹ کا صدر و اراکین سنی کونسل کی جانب سے شکریہ ادا کیا-

جرم

مالونی میں ۷۲ لاکھ کا گانجہ اور پستول سمیت پانچ گرفتار

Published

on

Crime

ممبئی میں مالونی پولس نے ۷۲ لاکھ کا گانجہ اور ایک دیسی پستول و کارآمد کارتوس سمیت پانچ ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے مالونی میں پولس نے عاشق حسین خان کو ۱ کلو ۶۰ گرام گانجہ منشیات کے ساتھ گرفتار کیا تھا. اس نے بتایا کہ وہ یہ منشیات ناسک سے خریدا کرتا ہے اس کے بعد ناسک کے سنتوش مورے کو گرفتار کیا گیا. اس کے بعد اس معاملہ میں کل چار ملزمین کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا. مالونی مڈھ میں ایک کار کی تلاشی لی گی جس میں ایک دیسی پستول اور گانجہ برآمد کیا گیا. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی سندیپ جادھو نے انجام دی ہے۔ پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی شہری ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کی آڑ میں دھوکہ دہی گروہ بے نقاب

Published

on

Cyber-...3

ممبئی شئیر ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والے گروہ کے خلاف سائبر سیل نے کریک ڈاؤن کر کے اس گروہ کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے. شکایت کنندہ نے ۸ جون سے ۲۴ جولائی تک ادھاری شرما کے فون کال پر وہاٹس اپ پر سرمایہ کاری کے لئے رضا مندی ظاہر کی اور پھر گولڈن بریج انویسمنٹ کمپنی میں ٹریڈنگ کی اور اس میں شکایت کنندہ کو بتایا گیا کہ اسے اس میں نفع ہوا ہے اور اس نے متعدد اکاؤنٹ میں ١٣، ٤٠، ٠٠٠ سرمایہ کاری کی تھی. اس معاملہ میں پولس نے کیس درج کرلیا اس کی تفتیش شروع کی گئی اور سائبر سیل نے مسجد بندر میں ایک دفتر پر چھاپہ مار کر بینک اکاؤنٹس کی ۱۳ کٹ، دو لیپ ٹاپ، ۶ موبائل فون ۸ سم کارڈ، کریڈیٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ اور فرضی اکاؤنٹ کھولنے کے لیے استعمال ہونے والے دستاویزات بھی برآمد ہوئے اس کے ساتھ پین کارڈ آدھار کارڈ اور دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوا۔ گلوبل ایکسپیریس، پرائم ٹریڈنگ، پرائم کلئیر کارگو سلوشن، کیڈی ٹریڈ رس کے نام سے ملزمین نے لوگوں سے ٹریڈنگ کے نام پر دھوکہ دہی کی ہے. اس معاملہ میں پولس نے ملزمین محمد جاوید انصاری ۲۷سالہ ایجنٹ کھڑک ممبئی، ریحان محفوظ عالم ۱۹ سالہ جے جے، محمد عرفات بابو شیخ ۲۰ سالہ اور آصف خان گوونڈی کو گرفتار کر لیا ہے. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے. پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کررہی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی ڈیجیٹل اریسٹ کے نام پر دھوکہ دہی خود ساختہ سی بی آئی افسر گرفتار

Published

on

cyber Attack

ممبئی سی بی آئی افسر بتا کر ڈیجیٹل اریسٹ کے نام پر شکایت کنندہ سے ایک کروڑ روپے بینک اکاؤنٹ میں وصول کرنے والا خود ساختہ سی بی آئی افسر جس نے شکایت کنندہ کو فون کر کے دلی سے ڈی سی پی سنجے اڑورہ سی بی آئی افسر اور ہائیکورٹ کا حکم وہاٹس اپ پر ارسال کر کے ایک جرم میں اس کے شریک ہونے اور ڈیجیٹل اریسٹ کی آڑ میں ایک کروڑ ٢٦ لاکھ سے زائد بینک اکاؤنٹس میں طلب کئے اور اس کے بعد شکایت کنندہ نے پولس نے دھوکہ دہی اور سائبر فرا ڈ کا کیس درج کیا, جس کے بعد ممبئی سائبر سیل نے اس معاملہ میں تفتیش شروع کر دی اور ۳۶ گھنٹے میں بینک سے خط وکتابت کے بعد اکاؤنٹ ہولڈر کی شناخت کی اور پھر روہیت سنجے سونار ۳۳ سالہ بینک ہولڈر کو گرفتار کیا. اسی کے اکاؤنٹ میں رقم کی منتقلی ہوئی تھی, ملزم ضلع جلگاؤں کا ساکن ہے اس کا ساتھی دوسرا اکاؤنٹ ہولڈر ہتیش ہیمنت پاٹل ۳۱ سالہ جلگاؤں کو بھی پولس نے گرفتار کیا ہے. یہ اکاؤنٹ ہولڈر کی تفصیل بیرون ملک میں فراہم کیا کرتا تھا. اس ملزمین کے قبضے سے تین موبائل فون بھی پولس نے ضبط کئے ہیں. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی سربراہی میں سائبر ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے. سائبر پولس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ڈیجیٹل اریسٹ کے نام پر اگر کوئی خوفزدہ کرتا ہے تو اس کے دام میں نہ آئے کیونکہ ڈیجیٹل اریسٹ کوئی چیز نہیں ہے۔ پولس کبھی بھی آن لائن اریسٹ نہیں کرتی ہے اور نہ ہی آن لائن تفتیش کی جاتی ہے, ایسے میں شہریوں کو محتاط رہنے کی اپیل پولس نے کی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com