Connect with us
Thursday,04-June-2026
تازہ خبریں

جرم

مالیگاؤں کے سردار ہائی اسکول کی خاتون مدرس کے ساتھ دھوکہ دہی کا معاملہ بے نقاب, چیرمین سمیت 4 افراد پر مقدمہ درج

Published

on

citizen-malegao

تعلیم و تعلم اور درس و تدریس ایک معتبر و مقدس پیشہ ہے لیکن حالیہ زمانے میں مختلف افراد نے اسکول و کالج کے نام پر غیر قانونی دھوکہ آمیز کارکردگی سے لوٹ مار مچائے ہوئے ہیں. ماضی میں ہمارے اسلاف نے دینی مدارس اور عصری درس گاہوں کی بنیاد گزاری میں نمایاں کردار ادا کیا تھا لیکن عصر حاضر کے خود ساختہ سر سیدوں نے نہ صرف تعلیم کے نام پر اسلاف کی روحوں کو شرمندہ کررہے ہیں بلکہ خود کو بھی غار مزلت کے حوالے کرتے جارہے ہیں. آج شعبہ درس و تدریس اپنی آخری پستیوں میں گر کر روز بروز تنزلی کا شکار ہے. اسکولوں, کالجوں میں مدرسین کی نامزدگی کے لئے 10 سے 20 لاکھ روپیے طلب کرنا ایک عام بات ہو گئی ہے. خطیر روپیہ طلب کرنے کے باوجود بھی ایسے مدرسین کو 8 سے 10 سالوں تک تنخواہ کی ادائیگی برائے نام کی جاتی ہے اور اگر کبھی کوئی مدرس اس کے خلاف آواز بلند کرتا ہے تو اسے ملازمت سے برخاست کردیا جاتا ہے. ایسا ہے ہی ایک شرمناک واقعہ کل مالیگاؤں میں عہد جدید کے سرسید کہلانے والے اسکول سے نکل کر منظر عام پر آیا ہے. تفصیلات کے مطابق ایک خاتون مدرس کی نامزدگی کے لئے قسط وار 15 لاکھ کی خطیر رقم طلب کی گئی تھی. ملازمت کی چاہت میں اس خاتون کے اہل خانہ نے پہلی قسط کے طور پر پانچ لاکھ اور دوسری قسط یکمشت دس لاکھ روپیے ادا کئے لیکن پندرہ لاکھ روپیے وصول کرنے کے بعد بھی مذکورہ خاتون کو مستقل ملازمت پر نامزد نہیں کیا گیا ایسی شکایت آزاد نگر پولیس اسٹیشن میں 31 سالہ فریادی خاتون نے درج کرائی. مکان نمبر 617 گلی نمبر 7 رونق آباد کی ساکن شکایت کنندہ کی شکایت پر پولیس نے اندراج نمبر 111/2020 کے تحت 420,506,34جیسی دفعات عائد کرتے ہوئے اسکول چیرمن ڈاکٹر منظور حسن ایوبی, ہیڈ مسٹریس ایوبی پروین, شاداب احمد شکیل احمد, نوید احمد صغیر احمد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات پولیس انسپکڑ واگھ کے ذمہ کردی ہے . مذکورہ واقعہ 25 مئی 2016 سے 2 نومبر 2020 کے درمیانی عرصہ میں 15 لاکھ روپیے وصول کئے گئے تھے. 15 لاکھ روپیے وصول کئے جانے کے بعد جب اس 31سالہ خاتون مدرس سے مستقل نامزدگی کے لئے مزید پانچ لاکھ روپیے طلب کئے تو بار بار اپنے لٹنے کا تماشہ دیکھنے کی بجائے اس خاتون نے سٹی زن ویلفر سوسائٹی کے معرفت جاری سردار ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج کے چیرمین ڈاکٹر منظور ایوبی, پروین ایوبی سمیت دیگر دو افراد کے خلاف محمکہ پولیس میں اپنی شکایت کا اندارج کردیا ہے. یاد رہے اس سے پہلے بھی ایک خاتون مدرس کے ہمراہ جنسی ہراسانی کا معاملہ منظر عام پر آیا تھا جس میں چیرمین موصوف کے جواں سال صاحب زادے اور دیگر افراد کے خلاف شکایت درج کی گئی تھی. تعلیم کے نام پر اپنی تجوریوں میں مال غنیمت کی طرح خزانہ سمیٹ لینے والے تعلیمی مافیاؤں کی ایسی حرکات سے تعلیم جیسا متعبر شعبہ بھی بدنامی کی دہلیز تک پہنچ گیا ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جرم

ای ڈی نے محمد سلیم ڈولا کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے حصے کے طور پر مہاراشٹر اور گجرات میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔

Published

on

ممبئی : ایک بڑی کارروائی میں، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منگل کو مہاراشٹر اور گجرات میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ ای ڈی کے حکام نے بتایا کہ یہ چھاپے منشیات کے اسمگلر محمد سلیم ڈولا کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر مارے گئے تھے، جسے حال ہی میں ترکی سے ہندوستان ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ ای ڈی حکام نے بتایا کہ مرکزی ایجنسی کی جانب سے منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد ممبئی اور سورت اور گجرات کے انکلیشور (ضلع بھروچ) میں تقریباً 20 مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ ڈولا عرف سلیم اسماعیل ڈولا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ عالمی سطح پر مطلوب دہشت گرد داؤد ابراہیم کا قریبی ساتھی ہے اور انسداد منشیات ایجنسیوں نے اس کے خلاف منشیات کی اسمگلنگ کا بین الاقوامی ریکیٹ چلانے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

ڈولا (59) کو اپریل میں ترکی سے ہندوستان واپس لایا گیا تھا اور دہلی ہوائی اڈے پر اترتے ہی اسے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے گرفتار کیا تھا۔ ای ڈی کے عہدیداروں نے بتایا کہ چھاپے کیمیکل سپلائی کرنے والوں، کیمیکل کے کاروبار میں ملوث درمیانی افراد، مصنوعی منشیات میفیڈرون (ایم ڈی) کی تیاری اور تقسیم میں ملوث اسمگلروں، ہوالا آپریٹرز اور منظم منشیات کے سنڈیکیٹس سے حاصل کی گئی رقم سے حاصل کی گئی بے نامی جائیدادوں کے مالکان پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کا کیس ڈولا اور دیگر کے خلاف ممبئی میں منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ اور سائیکو ٹراپک مادوں سے متعلق جرائم کے لیے درج کئی ایف آئی آرز سے منسلک ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی پوائی قتل کیس میں مفرور ملزم گرفتار، ہفتہ قبل تنازع پر غصہ قتل کا شاخسانہ، قتل کے بعد پولس تفتیش میں خلاصہ

Published

on

ARREST-1

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ یونٹ ۱۰ نے قتل میں ملوث مفرور ملزم کو سورت گجرات سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پوائی تنگا گاؤں ساکی وہار میں ۲۴ مئی کو ایک ۵۵ سالہ یوسف نامی شخص کی لاش ملی تھی, جسے کسی نے دھاردار ہتھیار سے وار کر کے سینے پر وار کر کے قتل کر دیا تھا۔ پولس نے اس معاملہ میں قتل کا کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دیا اور پھر اس معاملہ میں تقریبا ۱۰۰ سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا اور معلوم ہوا کہ گجرات میں قتل کے بعد ملزم فرار ہو چکا ہے۔ اس کے بعد پولیس نے ملزم کو یہاں سے گرفتار کیا اور مزید کارروائی کے لئے پوائی پولس کے سپرد کر دیا ہے۔ ملزم دیپک عرف دیپا نتھو پرساد ورما ۲۶ سالہ کی یوسف سے کسی بات پر تنازع ہوا, ایک ہفتہ قبل تنازع ہوا تھا جس کا غصہ اس کے دل میں تھا اور اسی نے طیش میں آکر یوسف کو قتل کر دیا اور فرار ہوگیا, پولس نے اس معاملہ میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے کیس حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی ڈٹیکشن نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی : آگری پاڑہ ہائی پروفائل رہائش گاہ میں بڑے پیمانے پر ایم ڈی ڈرگس ریکیٹ کا پردہ فاش، ملزمین کی تفتیش مبینہ بنگلہ دیشی کا بھی شبہ، 51 کروڑ کی ایم ڈی ضبط

Published

on

ARRESTED

ممبئی : ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل ششی کانت جگدالے کی قیادت میں کاندیوالی اے این سی یونٹ نے منشیات سازی کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا۔ ملزمین مبینہ طور پر آگری پاڑہ میں ایک ہائی پروفائل رہائشی عمارت کے ایک کمرے میں ایم ڈی ڈرگس تیار کر رہے تھے۔آپریشن کے دوران، پولیس نے تقریباً 51 کروڑ روپے مالیت کا 14 کلو گرام ایم ڈی اور مائع ایم ڈی ضبط کیا۔ پولیس نے ملزمان سے ایک پستول اور 19 زندہ کارتوس بھی برآمد کرلیں۔ اس معاملے میں کل تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔ ان ملزمین میں سے ایک کا تعلق مغربی بنگال سے ہے۔ ممبئی شہر میں یہ ملزمین ایم ڈی سازی کیا کرتے تھے۔ ایک ملزم کے پاس سے پستول کی برآمدگی بھی ہوئی ہے۔ اس نے یہ پستول کہاں سے لائی تھی, اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے دستاویزات کی بھی جانچ جاری ہے اور یہ بھی معلوم کیا جارہا ہے کہ آیا یہ مبینہ بنگلہ دیشی تو نہیں ہے۔ ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل کے ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کہا کہ پولس ہر پہلو پر اس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے۔ جبکہ پولس کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔ جس میں 51 کروڑ مالیت کی ایم ڈی اور مائع ایم ڈی برآمد کر لی گئی ہے۔ اس نیٹ ورک میں کتنے افراد ملوث ہے, اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔ پولس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر اے این سی کے ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے انجام دی ہے۔ جن ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے, ان کی شناخت محمد شعیب شوکت علی منصوری ۳۱ سالہ (یاسمین ٹاور)، سفیان سلیم منصوری ۲۸ سالہ اور رینا اختر دختر اشرف الاسیکدار ۲۲ سالہ کے طور پر ہوئی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان