Connect with us
Thursday,22-May-2025
تازہ خبریں

سیاست

مالیگاؤں : مفتی محمد اسمعیل قاسمی کا ہوم کورنٹائن کہیں گرفتاری سے بچنے کا عذر تو نہیں ؟؟؟

Published

on

(وفا ناہید)
مالیگاؤں شہر کی ایک عجیب ہی کہانی ہے . سچ بات تو یہ ہے کہ بزرگ رہنما ساتھی نہال احمد کے انتقال کے بعد سے شہر کی سیاست یتیم ہوگئی ہے. کیونکہ سمجھ ہی نہیں آتا کہ یہ سیاسی اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا. مسئلہ کچھ بھی ہو یہاں کہ سیاسی لیڈران اپنی سیاسی روٹیاں سینک ہی لیتے ہیں. الیکشن میں کے ایام میں چلو ان سیاسی رقابت سمجھ میں آتی ہیں. صحیح مانو میں غلط تو یہ بھی ہے کہ الیکشن میں عوام اور قن کے مسائل سے ہٹ کر ایک دوسرے کی کردار کشی اور الزام تراشی جاری رہتی ہیں. تب ووٹرس کو سمجھ لینا چاہئے کہ جو الیکشن میں اپنا الیکشنی منشور سے پرے بس مخالف امیدوار پر الزام تراشی اور دد دو ہاتھ کرنے میں لگا ہواہ. وہ عوام اور ان کے درد کو کی سمجھے گا. اب اسمبلی الیکشن کو ایک عرصہ بیت گیا مگر اس کے باوجود سابق ایم ایل اے اپنی شکست قبول کرنے کو تیار نہیں. موجودہ ایم ایل اے کی کارکردگی تو ہے ہی سست اس پر مخالف خیمے کی طرف سے روزانہ کچھ کچھ سرگرمی. جس سے موجودہ ایم ایل اے اسی سیاسی تگڑم کا شکار ہے. اب یہی دیکھئے کہ پورے شہر کیا پورے ملک کی صورتحال خراب ہے. اس سنگین حالات میں بھی سیاسی پہلو نکال کر آجی اور ماجھی ایم ایل اے ایک دوسرے کے سامنے صف آراء ہیں. اس وقت جب پوری دنیا کورونا وائرس کے سامنے بے بس ہیں. مالیگاؤں میں سستی سیاست کی روٹیاں سینکی جارہی ہیں. موصولہ ذرائع کے مطابق شہر کے موجود ایم ایل اے مفتی محمد اسمعیل قاسمی کو قرنطینہ یا کورنٹائن کرنےکی اطلاعات شوشل میڈیا اور اخبارات کے ذریعہ منظر عام پر آئی ہیں. اس انکشاف کے ساتھ ہی شہر کانگریس پارٹی میں ہلچل مچ گئی اور اس ضمن میں مالیگاؤں کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے ہیلتھ آفیسر اور محکمۂ حفظان صحت سے تحریری طور پر معلومات طلب کی ہے کہ شہر میں کتنے لوگوں کو ہوم کورنٹائن کیا گیا اور مفتی محمد اسمعیل کو کن وجوہات کی بنیاد پر ہوم کورنٹائن کیا گیا ہے جلد ازجلد اس کی تحریری معلومات فراہم کریں اس خط کی ایک ایک کاپی آصف شیخ رشید نے میونسپل میئر اور ایڈیشنل ایس پی کو بھی روانہ کی وہیں شوشل میڈیا پر مفتی صاحب کا ایک بیان آیا جس میں انہوں نے واضح کیا کہ میں بالکل صحت مند ہوں اور مجھے کوئی بیماری نہیں ہے. پولس نے مجھ سے گذارش کی ہیکہ آپ دہلی مرکز سمیت کئی شہروں کا سفر کر چکے ہیں لہذا آپ کو احتیاط کی سخت ضرورت ہے، لہذا آپ اپنےمکان میں ہی رہیں۔

جرم

کریٹ سومیا پر کیس درج کرنے کے لیے مسلم تنظیموں کی قانونی چارہ جوئی

Published

on

Kreet Soumya

ممبئی : ممبئی بی جے پی لیڈر و سابق رکن پارلیمان کریٹ سومیا کیخلاف مسلم تنیظموں نے اب قانونی چارہ جوئی شروع کردی ہے۔ ممبئی امن کمیٹی میں مسلم عمائدین شہر و علماء کرام کی ایک اہم میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ ممبئی شہر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو مکدرکرنے، دو فرقوں میں دشمنی پیدا کرنے، مذہبی منافرت پھیلانے کی پاداش میں کریٹ سومیا پر کیس درج کروایا جائے, شہر کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں کریٹ سومیا پر کیس درج کرنے کی درخواست داخل کی جائے۔ ان تمام قانونی چارہ جوئی کے باوجود اگر پولیس کریٹ سومیا پر کیس درج کرنے سے قاصر ہے, تو اس کیخلاف عدالت سے رجوع کیا جائے۔ مسلم تنظیموں نے کیس نہ درج کئے جانے کی صورت میں عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا بھی فیصلہ لیا ہے۔

ممبئی امن کمیٹی کے صدر فرید شیخ نے کہا کہ بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا کی اشتعال انگیزی اور مسجدوں کے خلاف لاؤڈ اسپیکر ہٹاؤ مہم سے شہر کا ماحول خراب ہوا ہے۔ ایسے میں فرقہ وارانہ تشدد اور مذہبی منافرت کا خطرہ بھی لاحق ہے۔ اس سے ہندوؤں اور مسلمانوں میں خلیج بھی پیدا ہوئی ہے, اس لئے کریٹ سومیا کیخلاف ممبئی پولیس سے کیس درج کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ ساتھ ہی ہم نے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ شرپسند لیڈران پر کارروائی کرے, کیونکہ اس سے مہاراشٹر کا ماحول خراب ہورہا ہے۔

ہانڈی والا مسجد کے خطیب و امام مولانا اعجاز احمد کشمیری نے کہا کہ ممبئی شہر میں مسجدوں سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کے معاملہ میں کریٹ سومیا کی اشتعال انگیزی فرقہ وارانہ تناؤ کا باعث بن چکی ہے, اور ایسی صورتحال میں مہاراشٹر اور ممبئی میں نظم ونسق کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسجدوں کے لاؤڈ اسپیکر کے مسئلہ سمیت کریٹ سومیا کی اشتعال انگیزی پر قانون چارہ جوئی کے معاملہ میں یہ میٹنگ منعقد کی گئی تھی, جس میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ کریٹ سومیا پر کیس درج کرنے کیلئے این جی اوز اور تنظیمیں پولیس اسٹیشنوں سے رجوع ہوکر درخواست کریگی, اگر ان تمام درخواستوں کے باوجود کیس درج نہیں کیا گیا تو جلد ہی عدالت سے رجوع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی شہر میں پرامن فضا کو برقرار رکھنے کیلئے کریٹ سومیا جیسے لیڈران پر روک لگانا انتہائی ضروری ہے کریٹ سومیا نے لاؤڈ اسپیکرسے پاک ممبئی ایک مہم شروع کر رکھی ہے۔ جس کے سبب وہ مسجدوں کے حدود میں پولیس اسٹیشنوں کا دورہ کر کے پولیس افسران پر دباؤ بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ جس کے سبب یہاں نظم ونسق کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے ان تمام حالات میں ممبئی میں کشیدگی پیدا ہونے کا خطرہ لاحق ہے اس لئے ہمارا سرکار سے بھی مطالبہ ہے کہ وہ کریٹ سومیا جیسے لیڈران پر کارروائی کرے اور ممبئی شہر میں امن وامان کی بقاء کیلئے کوششیں کرے۔ اس میٹنگ میں مولانا انیس اشرفی، نعیم شیخ، شاکر شیخ،اے پی سی آر کے سر براہ اسلم غازی، ایڈوکیٹ عبدالکریم پٹھان بھی شریک تھے

Continue Reading

(جنرل (عام

عمارت کا گرنا : مہاراشٹر کے کلیان میں بڑا حادثہ، شری سپتشرنگی بلڈنگ کی دوسری منزل کا سلیب گر گیا، 6 افراد کی موت

Published

on

Building-Collapse

ممبئی : مہاراشٹر کے تھانے کے قریب کلیان شہر میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ چار منزلہ عمارت کی دوسری منزل کا سلیب گر گیا ہے۔ اس عمارت کا نام سپت شرنگی ہے اور اس کے ملبے میں کچھ لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ عمارت سے آٹھ افراد کو بچا لیا گیا ہے تاہم اطلاعات ہیں کہ کچھ لوگ اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ فائر بریگیڈ، میونسپل حکام اور پولیس کی جانب سے تقریباً دو گھنٹے سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس واقعہ میں چھ لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ معلومات کے مطابق کلیان ایسٹ میں سپتشرنگی عمارت کی دوسری منزل کا سلیب گر گیا جس سے کئی لوگ پھنس گئے۔ اب تک چھ افراد ملبے تلے دب کر ہلاک ہو چکے ہیں۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں کیونکہ کچھ لوگ اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ دیکھا جا سکتا ہے کہ اس واقعہ نے کافی ہلچل مچا دی ہے۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ یہ عمارت بہت پرانی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی میونسپل کارپوریشن کے افسران موقع پر پہنچ گئے۔

امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں اور زخمیوں کو نکالا جا رہا ہے۔ عمارت کا سلیب گرا تو بہت زوردار آواز آئی۔ اب زخمیوں کے نام سامنے آ رہے ہیں۔ وہ ہیں ارونا روہیداس گرنارائن (عمر 48)، شرویل شریکانت شیلار (عمر 4)، ونائک منوج پادھی، یش کشیر ساگر (عمر 13)، نکھل کھرات (عمر 27)، شردھا ساہو (عمر 14)۔ مرنے والوں کے نام ہیں – پرمیلا ساہو (عمر 58)، نامسوی شیلر، سنیتا ساہو (عمر 37)، سجتا پاڈی (عمر 32)، سشیلا گجر (عمر 78)، وینکٹ چوان (عمر 42)۔ میونسپل اہلکار موقع پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس واقعے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ اس واقعے کی کئی تصاویر اور ویڈیوز بھی اب سامنے آرہی ہیں۔

Continue Reading

(Monsoon) مانسون

ممبئی میں 24 مئی تک موسلا دھار بارش کا آئی ایم ڈی الرٹ، مہاراشٹر حکومت نے بحیرہ عرب سے آنے والے طوفان پر ایڈوائزری جاری کی

Published

on

milton storm

ممبئی : ممبئی میٹروپولیٹن علاقہ کے ساتھ مہاراشٹر کے کئی اضلاع میں منگل کی شام شدید بارش ہوئی۔ صرف ایک گھنٹے کی بارش میں کئی اندھیری سب ویز اور دہیسر میں پانی بھر گیا۔ محکمہ موسمیات نے بدھ اور جمعرات کو شہر قائد میں تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ ممبئی سمیت تھانے اور پالگھر میں اگلے تین دنوں کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ خراب موسم کے باعث ماہی گیروں کے لیے ایڈوائزری بھی جاری کر دی گئی ہے۔ جوگیشوری میں 63 ملی میٹر، اندھیری میں 57 ملی میٹر، جوہو میں 24 ملی میٹر، سانتا کروز میں 23 ملی میٹر، ولے پارلے میں 21 ملی میٹر، کھر میں 19 ملی میٹر اور دندوشی میں 18 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ پوائی میں 38 ملی میٹر اور بھنڈوپ میں 29 ملی میٹر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا کہ مہاراشٹر کے کچھ علاقوں (بارش کا الرٹ ممبئی) میں 21 مئی سے 24 مئی تک بھاری بارش ہوسکتی ہے۔ آسمانی بجلی گرنے اور تیز ہوا چلنے کا بھی امکان ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق بحیرہ عرب میں موسمی نظام بن رہا ہے۔ ممبئی میٹرولوجیکل سینٹر نے کہا کہ کرناٹک کے ساحل سے دور وسطی مشرقی بحیرہ عرب میں ایک طوفانی گردش بننے کا امکان ہے۔ اندازہ لگایا گیا ہے کہ کم دباؤ کا علاقہ 22 مئی کے آس پاس بن سکتا ہے۔ یہ شمال کی طرف بڑھے گا اور آہستہ آہستہ زیادہ طاقتور ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے اہلکار، شوبھانگی بھوٹے نے کہا کہ اس موسمی نظام کی وجہ سے مہاراشٹر میں بارش میں اضافہ ہونے کی امید ہے۔

جنوبی کونکن، جنوبی وسطی مہاراشٹر اور ممبئی جیسے علاقے بارش سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔ ہوا کی رفتار 30-40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کی توقع ہے، اور الگ تھلگ جگہوں پر اس سے بھی زیادہ۔ محکمہ موسمیات نے لوگوں کو الرٹ رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کے لیے وارننگ جاری کر دی۔ بحیرہ عرب میں آئندہ چند روز میں موسم خراب رہنے کا امکان ہے۔ 21 مئی سے مہاراشٹر اور گوا کے قریب سمندر میں کم دباؤ کا علاقہ بننے کا امکان ہے۔ یہ شمال کی طرف بڑھ سکتا ہے اور 24 مئی تک مضبوط ہو سکتا ہے۔ سی ایم او کے مطابق، ریاست کے ساحل کو کوئی براہ راست خطرہ نہیں ہے۔ لیکن 22 اور 24 مئی کے درمیان سمندر میں اونچی لہریں اٹھ سکتی ہیں۔ رائے گڑھ، رتناگیری، ممبئی اور پالگھر کے قریب سمندر خاص طور پر کھردرا ہوگا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com