Connect with us
Wednesday,22-April-2026

سیاست

مالیگاؤں میں ووٹ بینک و عہدہ کی سیاست تیز

Published

on

مالیگاؤں:مالیگاؤں میں اسمبلی انتخابات کی ہلچل شروع ہوچکی ہے۔ مفتی محمد اسماعیل قاسمی کا این سی پی کو تین طلاق دینے کے بعد مالیگاؤں کی سیاست میں بھونچال مچ گیا ہے۔پارٹی کو طلاق دینےکے بعد مفتی محمد اسماعیل قاسمی فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں لیکن اہلیان شہر میں طرح طرح کی چہ مگوئیاں شروع ہوچکی ہیں۔ کوئی کہتا ہے کہ آزاد امیدوار کے طور پر اسمبلی انتخاب میں حصہ لیں گے تو کوئی کہتا ہے کہ مجلس اتحادالمسلمین کے ٹکٹ پر انتخاب لڑیں گے ۔ ابھی تک سابق ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے اپنے حتمی فیصلہ انتخاب کے متعلق نہیں سنایا ہے۔ صرف اتنا علم بچے بچے کو بھی ہے کہ مفتی محمد اسماعیل قاسمی ۲۰۱۹؁ کا اسمبلی الیکشن مالیگاؤں شہری حلقہ سے لڑیں گے۔ مفتی محمد اسماعیل قاسمی سابق ایم ایل اے نہال احمد کے فرزند بلند اقبال کاسیاسی اتحاد ہوا ہے۔ دونوں لیڈران کی مشترکہ ووٹ بینک سے مفتی اسماعیل اور شیخ آصف کی انتخابی لڑائی دلچسپ ہونے کے امکانات ہیں۔ سیاست دانوں کی ووٹ بینک کا حساب اور پالیسی عام آدمی کی سمجھ کے باہر ہوتی ہے۔ اسمبلی انتخابات بہت ہی قریب آچکا ہے، اس طرح مفتی محمداسماعیل قاسمی اپنی سیاسی حکمتِ عملی اپنائیں گے اور حالیہ رکن اسمبلی شیخ آصف شیخ رشید اپنی سیاسی صلاحیت کا ثبوت پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔ دونوں قد آور لیڈران اپنی سیاسی شطرنجی چال چلنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ دونوں لیڈران کے پاس زبردست سیاسی مشیر موجود ہیں ، کانگریس پارٹی اپنی پہلی چال چکی ہے، اسمبلی انتخابات سے صرف دوماہ قبل ڈاکٹر خالد پرویز کو اسٹینڈنگ کمیٹی کا چیئرمن بناکر ووٹ بینک کی سیاست کی ہیں۔ ڈاکٹر خالد پرویز مالیگاؤں اے آئی ایم آئی ایم صدر عبدالمالک کے بھائی ہیں ، ان کے والد یونس عیسیٰ سیاست میں ماہر ہیں ، ان کا پورا گھرانہ سیاسی ہونے کی وجہ سے شہر میں زبردست ووٹ بینک رکھتا ہے۔ اس لیے مالیگاؤں کے میئر شیخ رشید نے ڈاکٹر خالد پرویز کو اسٹینڈنگ کمیٹی کا چیئر من بنانے کا فیصلہ کیا ہےتاکہ اسمبلی انتخابات میں ان کے فرزند شیخ آصف کو سیاسی گھرانہ سے منسلک ووٹ مل جائیں۔ دوسری وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ گزشتہ انتخابات کی طرح اس مرتبہ بھی عبدالمالک کو مجلس اتحادالمسلمین کے ٹکٹ سے انتخاب میں اتارنے کی کوشش کی جائیں گی ، جس کے سبب عبدالمالک و مفتی محمد اسماعیل قاسمی کی ووٹوں کا بٹوارہ ہوجائیں گا اور شیخ آصف آسانی کے ساتھ رکن اسمبلی کی کرسی پر بیٹھ جائیں گے۔ ایک سادہ حساب تمام لوگوں کی سمجھ میں آجائیں گا کہ مفتی محمد اسماعیل قاسمی ، بلند اقبال مرحوم نہال احمد ، عبدالمالک یونس عیسیٰ کے ووٹر متحد رہیں تو شیخ آصف کو زبر دست شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس ضمن میں شیخ آصف شیخ رشید کی کوشش رہیں گی کہ گزشتہ پانچ سالوں میں ناراض عہدیداران و تنظیموں کے ذمہ داران اور ووٹرس کو ایک پلیٹ فارم پر جوڑ کر اپنی ووٹ بینک کو مضبوط کیا جائے۔ بہر حال کانگریس نے اپنی پہلی سیاسی چال ڈاکٹر خالد پرویز کی شکل میں چل دی ہے، مفتی محمد اسماعیل کی سیاسی چال کیا ہوگی جلد ہی منظر عام پر آجائیں گا۔

جرم

ممبئی مصالحہ کی دکان میں چوری ملازم یوپی سے گرفتار نقدی برآمد

Published

on

Arrest

ممبئی : کالا چوکی علاقہ میں مصالحہ کی دکان سے ۱۳ لاکھ ۸۶ ہزار۲۰۰ روپیہ کی چوری کرنے والے ایک ملازم چور کو پولس نے یوپی ایودھیا اترپردیش سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کالا چوکی علاقہ میں مصالحہ کی دکان پر ۸ دنوں کا جمع شدہ پیسہ غلہ میں رکھا ہوا تھا اور دوسرے روز شکایت کنندہ دکان مالک نے غلہ میں پیسہ تلاش کیا تو اسے یہ برآمد نہیں ہوا, اس کے بعد اس نے پولس اسٹیشن میں رپورٹ درج کروائی اور پولس نے انکوائری کی تو معلوم ہوا کہ دکان پر کام کرنے والا ملازم صبح سے غیر حاضر ہے, جس پر پولس کو شبہ ہوا اور پولیس نے یوپی کے ایودھیا سے اجئے کمار شیام سندر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے نقدی ۱۰ لاکھ سے زائد برآمد کر لیا۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی راگسودھا نے حل کر لیا اور پولس نے ملزم کو یوپی سے گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : دوٹانکی مولانا شوکت علی مارگ پر فرنیچر فروشوں کے خلاف ‘ای’ وارڈ کی بے دخلی کی کارروائی

Published

on

2-Tank-Road

ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ‘ای’ وارڈ ڈیپارٹمنٹ نے حال ہی میں ‘ای’ ڈیپارٹمنٹ کے تحت مولانا شوکت علی مارگ پر پرانے فرنیچر فروشوں اور دیگر تجاوزات کے خلاف کارروائی کی۔ یہ کارروائی ڈپٹی کمشنر (زون 1) چندا جادھو کی رہنمائی اور اسسٹنٹ کمشنرآنند کنکل کی قیادت میں کی گئی۔ ای ڈپارٹمنٹ میں مولانا شوکت علی مارگ پر تجاوزات بالخصوص مرلی دیورا آئی اسپتال سے جے جے اسپتال سگنل تک کے علاقے میں راہگیروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا تھا۔ راہگیروں کو فٹ پاتھ کے بجائے سڑک پر گزرنے پر مجبور ہونا پڑتا تھا جس کی وجہ ان کی زندگی کو خطرہ لاحق تھا۔ اس صورتحال کو ذہن میں رکھتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کے ‘ای’ ڈویژن کی کنزرویشن اینڈ انکروچمنٹ ایلیمینیشن ٹیموں نے ممبئی پولیس کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر ایک مہم شروع کی۔ اس بے دخلی کی کارروائی کے دوران فرنیچر فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور سخت کارروائی کی گئی۔ فٹ پاتھوں پر پڑے پرانے فرنیچر کو جے سی بی کی مدد سے موقع پر ہی تباہ کر دیا گیا۔ ساتھ ہی ٹوٹے ہوئے فرنیچر کے فضلے کو بھی فوری طور پر ہٹا دیا گیا۔ فٹ پاتھ پر تمام تجاوزات ہٹا دی گئیں۔ علاوہ ازیں علاقے میں غیر مجاز ہاکروں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ جس کے باعث سڑک کو مکمل طور پر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

اس مہم میں 1 جے سی بی، 4 مزدور، 3 افسران اور 2 انجینئروں نے حصہ لیا۔ اس کے علاوہ ناگ پاڑہ پولیس اسٹیشن کے 9 اہلکاروں کو سیکورٹی کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔ دریں اثنا، ممبئی میونسپل کارپوریشن کا ‘ای’ ڈویژن اس موقع پر ایک بار پھر واضح کر رہا ہے کہ غیر مجاز تعمیرات اور غیر مجاز ہاکروں کے خلاف باقاعدہ کارروائی جاری رہے گی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

محافظ کو نشانہ نہ بنائیں… سمیر وانکھیڈے کے کیس میں بامبے ہائیکورٹ کا اہم تبصرہ

Published

on

ممبئی: این سی بی کے زونل ڈایکٹرسمیر وانکھیڈے رشوت ستانی کیس میں بامبے ہائیکورٹ نے سماعت کرتے ہوئے کئی اہم تبصرے کئے ہیں اور ایجنسی سے سوال کئے ہیں جس میں پہلا سوال یہ تھا کہ کیا آپ ملزم کے بیان پر انکوائری کرسکتے ہیں ؟ این سی بی نے اس سے قبل سمیر وانکھیڈے کی انکوائری سے متعلق بند لفالفے میں ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ وانکھیڈے پر انکوائری نواب ملک یا کسی سیاسی دباؤ کا نتیجہ نہیں ہے بلکہ یہ انکوائری نامعلوم شکایت اور خط پر کی جارہی ہے اس کے ساتھ ہی شکایت کنندہ کرن سجنانی بھی سمیر وانکھیڈے کے طریقہ کار پر انکوائری کا مطالبہ کیا تھا جبکہ سمیر وانکھیڈے نے ہی کرن سجنانی کو ڈرگس کیس گرفتار کیا تھا اور اس کے ساتھ اس کے شریک کار سمیر خان کو بھی گرفتار کیا تھا سمیر خان نواب ملک کا داماد ہے سمیر خان کاایک کار حادثہ میں انتقال ہو چکا ہے۔ عدالت سمیر وانکھیڈے سے متعلق تبصرہ کیا گیا ہے کہ سماج میں بہتر کام کرنے والے افسر و محافظ کو نشانہ بنایا جائے یہ تبصرہ عدالت نے سمیر وانکھیڈے پر ملزم کی جانب سے شکایت پر انکوائری پر کیا ہے اس کے ساتھ ہی جس ملزم کی شکایت پر انکوائری کی جارہی ہے اس پر ڈرگس فروشی کا الزام ہے اس کےخلاف الزام ہے کہ وہ اور اس کا پارٹنر ممبئی میں واڈہ پاؤ کی طرح ڈرگس منشیات فروشی کا منصوبہ تیار کر چکے تھے سمیر وانکھیڈے نے ڈرگس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کورڈیلیا کروز کیس میں آرین خان کو گرفتار کیا تھا اس سے ۲۵ کروڑ روپے رشوت طلبی کا بھی ان پر الزام ہے اس میں سی بی آئی نے کیس درج کیا ہے اسی معاملے میں ایک پرائیوٹ عرضی گزار نے مطالبہ کیا ہے کہ رشوت دینا اور لینا دونوں جرم کے زمرے میں آتا ہے اگر وانکھیڈے نے رشوت وصول کی ہے تو پھر شاہ رخ خان کو بھی اس معاملہ میں ملزم بنایا جائے کیونکہ رشوت دینا بھی جرم ہے اس معاملہ میں ہائیکورٹ نے اہم تبصرہ کرتے ہوئے وانکھیڈے کو راحت پہنچائی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان