(جنرل (عام
مالیگاؤں میں این آر سی کے خلاف یعقوب انصاری کے اعزاز میں کل ہند مشاعرہ
(وفا ناہید)
جہاں ملک بھر میں این آر سی، سی اے اے ، این پی آر کے خلاف ہر طبقے کی جانب سے صدائے احتاج بلند کی جارہی ہے۔ ایسے میں ادبی حضرات کا متحرک ہونا ایک فطری عمل ہے۔ انقلاب روس ہو یا سانحہ غدر ملک کی آزادی کیلئے لڑائی لڑنا ہو یا ارباب اقتدار تک عوامی احتجاج کو پہنچانا ہو۔ غرض ہر سماجی مسائل پر اٹھنے والی تحریکوں میں ہندوستانی ادب کا اہم کردار رہا ہے۔ آج اسی کی ایک کڑی ہے کہ شہر کے خوش فکر شعراء حضرات نے موجودہ دور کا سب سے نقصان دہ قانون این آر سی ، سی اے اے این پی آر کے خلاف اپنے طرز پر سخن ورانہ احتجاج درج کروانے کیلئے ایک کل ہند مشاعرے کا انعقاد کیا ہے۔ 31 جنوری بروز جمعہ اسحاق منشی ٹاؤن ہال، نیاپورہ مالیگاؤں میں ہونے والے اس کل ہند مشاعرے میں شہرہ آفاق شاعر نعیم اختر خادمی برہان پور، ثاقب جنیدی بیلگام، ملک گیر پیمانے پر متوسط طبقے کی ترجمانی کرنے والا قلندر مزاج شاعر قمر اعجاز ( اورنگ آباد) ، فرید بشر(چالیسگاؤں)، شاعرات میں نگار انجم (لکھنؤ) , سرور( احمد نگر) ، سائمہ نگار (بھیونڈی )کے علاوہ مقامی خوش فکر خوش گلو شعراء کرام اپنی تخلیقات سے محظوظ فرمائیں گے۔ نظامت نسل نو کے مقامی نمائندہ ناظم ارشاد انجم کے زیر انصرام ہوگی۔ صدارت خادم ادب جناب جاوید سیٹھ زمین والے (صبا لینڈ ڈیولپرس)، شمع فروزی جناب عبدالقیوم ، کارپوریٹر سیدمسلم، جناب ایوب سیٹھ اور امتیاز سیٹھ صاحبان فرمائیں گے۔ افتتاح مشاعرہ کے لیے بھیونڈی کے ہردل عزیز کارپوریٹر محبوب الرحمن ببلو انصاری کو مدعو کیا گیا ہے۔ سابق رکن اسمبلی آصف شیخ اور مخیرقوم و ملت الحاج نسیم سیٹھ راکیل والے بطور چیف گیسٹ شرکت فرمائیں گے۔ نیز اس تقریب میں معززین و عمائدین شہر بطور مہمانِ خصوصی شریک کیے گئے ہیں۔ انتظامی امور کو لے کر انتظامیہ و مشاعرہ کمیٹی نیز اکبر پونہ والا اور سفیان ہارونی وغیرہ بحسن خوبی انجام دے رہے ہیں۔ مشہور شعراء واحد انصاری اور الطاف ضیاء کی یہ چاہت رہتی ہے کہ ادبی اسٹیج سے جہاں علم و ادب کی آبیاری ہوتی ہے وہیں سماجی کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی اور ستائش بھی ہوجائے اسی مناسبت سے اس کل ہند مشاعرے میں شہر میں زمینی لیول پر شوشل ورکنگ میں متحرک رہنے والے شہری سماجی ملی طبی تعلیمی سیاسی صنعتی معاملات کو لے کر ہمیشہ گراں قدر خدمات انجام دینے والے محنت کشوں کی بستی گولڈن نگر کے نمائندہ سماجی خدمتگار جناب محمد یعقوب انصاری کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اعزازات سے نوازا جائے گا۔ بازوق سامعین سے شرکت کی پرخلوص استدعا انتظامیہ کمیٹی اور مشاعرہ کمیٹی کی جانب سے کی جارہی ہے.
جرم
ممبئی : جے جے اسپتال میں ڈاکٹر کی خودکشی کے سبب سنسنی

ممبئی : جے جے اسپتال کے ڈاکٹر نے ذہنی تناؤ کے مرض کے سبب خودکشی کرلی۔ آج دوپہر ڈاکٹر ابھیاسنگھ نرسنگھ مورے نامی شخص نے جو ڈاکٹر نواس میں ریڈیولاجی کے سال اول میں زیر تعلیم تھا, اس نے اپنے کمرے میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ وہ ریڈیولاجی کے سال اول میں زیر تعلیم تھا اور سائیکو ٹراپک ادویات لے رہا تھا۔ اس نے ڈپریشن کی وجہ سے اپنے کمرے میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
حج کمیٹی کی غفلت کے سبب حجاج کرام کو دشواریاں، اضافی دس ہزار روپیہ کی وصولی، ضروری کارروائی کی سی او حج کمیٹی کی اعظمی کو یقین دہانی

ممبئی : مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کو حجاج کرام کو درپیش مسائل اور دشواریوں کے ازالہ کے لیے حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او شہنواز سے ملاقات کر کے حجاج کرام کو درپیش دشواریوں کے ازالہ اور مشکلات کا تصفیہ کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے سی ای او کی توجہ اس جانب مبذول کروائی کہ حجاج کرام سے جنگی صورتحال کے سبب ۱۰ ہزار روپیہ اضافی وصول کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی جو اسمارٹ واچ عازمین حج کو دی گئی وہ ناکارہ ہے۔ اسمارٹ واچ کے لیے حجاج کرام سے اضافی ۵ ہزار روپیہ وصول کیا گیا تھا, اس کے باوجود یہ دستی گھڑی ناکارہ ہے, جبکہ یہی اسمارٹ واچ مارکیٹ بازار میں ۷ سو سے ۶ سو رپیہ میں دستیاب ہے۔ یہ الزامات بھی عازمین حج نے حج کمیٹی آف انڈیا پر عائد کئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس گھڑی کی چارجنگ سمیت دیگر خرابیوں سے متعلق بھی شکایات موصول ہوئی ہے۔ اسی مسئلہ پر اعظمی نے سنٹرل حج کمیٹی کے سی ای شاہنواز سی سے حج ہاؤس میں ملاقات کی جس میں عازمین کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات پر بات کی گئی۔ حجاج کرام نے شکایت کی کہ تقریباً 10,000 روپے زائد وصول کیے جا رہے ہیں۔ مزید برآں، فراہم کردہ گھڑیوں کے لیے 5,000 وصول کیے گئے، جبکہ ان کی مارکیٹ قیمت تقریباً 700-800 ہے۔ بہت سے حجاج نے بتایا کہ گھڑیاں ٹھیک سے کام نہیں کر رہی تھیں اور ناقابل استعمال تھیں۔ سی ای او نے بغور باتیں سننے کے بعد یقین دلایا کہ گھڑیوں کا معائنہ کیا جائے گا اور درست معلومات فراہم کی جائیں گی۔
گزشتہ 20 سالوں سے حج کے دوران حج ہاؤس میں میں خدمت انجام دینے والے ملازمین کی برطرفی کا معاملہ بھی اعظمی نے سی ای او کے روبرو پیش کیا۔ عدالتی حکم کے باوجود انہیں دوبارہ برخاست کردیا گیا۔ ان ملازمین کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ سی ای او شاہنواز نے مرکزی حکومت کو خط لکھ کر کارروائی کا یقین دلایا۔ اس دوران وفد میں ریاستی ورکنگ صدر یوسف ابرہانی اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
اسامہ بن لادن کی دوبارہ ولادت اویسی میں! نتیش رانے کی ایک مرتبہ پھر ایم آئی ایم لیڈر اسدالدین اویسی پر سخت تنقید

ممبئی : مہاراشٹر کے وزیر نتیش رانے نے ایک مرتبہ پھر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سر براہ اویسی پر تنقید کر تے ہوئے اویسی کو پہلے اسامہ بن لادن کا مساوی قرار دیا تھا اب انہوں نے کہا کہ اسامہ بن لادن کی دوبارہ ولادت اویسی میں ہوئی ہے اس لئے وہ ایسی نظریات کا حامل ہے ایسے نظریہ کی عکاسی کر نے والوں کی جگہ ہندوستان میں نہیں ہے۔
انہوں نے ندا خان کے کیس میں زہر افشانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایم آئی ایم نے ندا خان کی حمایت کی تھی لیکن اب جیسے جیسے حقائق بے نقاب ہوئی ہے ایم آئی ایم بھی بے نقاب ہوگئی ہے۔ نتیش رانے نے ہندوستان کو ہندو راشٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دیوی دیوتاؤں کا دیش ہے اگر کسی کو وندے ماترم قبول نہیں ہے تو وہ اپنی داڑھی اور گول ٹوپی لے کر ابا کے پاکستان چلے جائے کیونکہ ہندوستان میں انہیں برداشت نہیں کیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رہ کر کیا یہ لوگ بھارت کی حمایت کر سکتے تھے صرف یہ لوگ ہندوستان میں رہ کر ایسی حرکت کرتے ہیں۔ اویسی کا موازانہ اسامہ بن لادن سے کرنے کے بعد بھی نتیش رانے اپنے موقف پر قائم ہے اس کے ساتھ ہی رانے نے ایم آئی ایم کو دہشت گرد تنظیم تک قرار دیا ہے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست9 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
