Connect with us
Friday,01-May-2026

جرم

مالیگاؤں :آگرہ روڈ فائرنگ معاملہ کے پانچ مفرور ملزمین احمد آباد سے گرفتار

Published

on

road-firing

مالیگاؤں (خیال اثر)
مالیگاؤں شہر میں گانجہ فروشوں کے آپسی اختلافات حب حد سے زیادہ بڑھ گئے تو آگرہ روڈ جیسی مصروف ترین شاہراہ پر واقع تاج ہوٹل پر گروہی تصادم کی شکل اختیار کر گئے. تاج ہوٹل پر پہلے تو ایک دوسرے کو بری طرح زد و کوب کیا گیا پھر ڈنڈوں, تلواروں اور گپتی کے علاوہ دیسی کٹوں کا استعمال کرتے ہوئے فائرنگ تک کر دی گئی تھی. اس تصادم میں راہ فرار اختیار کرتے ہوئے دو غنڈہ عناصر پر جب فائرنگ کی گئی تو ان کے بدن کے نچلے حصوں متعدد زخم پائے گئے. گروہی تصادم کی خبریں پھیلتے ہی شہر پولیس عملہ حرکت میں آیا. پانچ افراد گرفتار کئے گئے جبکہ بقیہ ملزمان فرار ہو گئے تھے. ان ملزمین کی گرفتاری کے لئے پولیس محمکہ مسلسل تگ و دو میں مصروف تھا کہ کسی مخبر کے ذریعے اطلاع دستیاب ہوئی کہ فرار شدہ ملزمین گجرات کے سورت شہر میں موجود ہیں تب ضلع ایس پی سچن پاٹل, اے ایس پی چندر کانت کھانڈوی, خاتون ڈی وائے ایس پی لتا دوندے کی رہنمائی میں مقامی سٹی پولیس اسٹیشن کے پی آئی منوہر پگار , راجندر پاٹل, آہیرے ,گائیکر کے ساتھ سٹی پولیس عملہ نے پانچ ملزمان کو گرفتار کیا. شہر اے ایس پی کھانڈوی نے اردو مراٹھی اخباری نمائندوں کو پریس کانفرنس کے ذریعے با خبر کرتے ہوئے بتایا کہ فرار شدہ پانچ ملزمین کی سورت شہر میں موجودگی کہ اطلاع دستیاب ہونے پر ہم نے ایک ٹیم سورت شہر روانہ کی تھی لیکن وہاں پہنچنے کے بعد معلوم ہوا کہ فرار شدہ پانچ ملزمین سورت کی بجائے احمد آباد میں موجود ہیں. پولیس ٹیم احمد آباد روانہ ہوتے ہوئے جال بچھا کر انھیں گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی نیز ان کے قبضہ سے ایک موٹر کار , دو تلواریں, ایک چاقو اور ایک دیسی کٹہ پانچ موبائل فون سمیت 6لاکھ 40 ہزار 300 سے زائد مالیت کے ساز و سامان ضبط کئے گئے ہیں. پانچ ملزمین کی گرفتاری کے بعد انھیں عدالت میں حاضر کرکے پولیس کسٹڈی حاصل کی گئی ہے. مذکورہ تفصیل پریس کانفرنس میں اے ایس پی چندر کانت کھانڈوی نے دیتے ہوئے پانچوں ملزمان کے نام بھی عیاں کئے جن شیخ سعید شیخ رفیق عرف رفیق گانجہ (19 سال) ساکن کمال پورہ مچھلی بازار,مسعود خان کمال خان عرف مسعود گانجہ (24 سال ساکن مسلم پورہ,فیروز احمد کلیم احمد عرف فیروز گانجہ ساکن ہیرا پورہ (34 سال) شیخ زاہد شیخ عابد ساکن نیا اسلام پورہ (30سال )شیخ معین شیخ جبار ساکن کمال پورہ مچھلی بازار (37 سال) نامی پانچوں ملزمان مالیگاؤں سے فرار ہو کر احمد آباد میں پناہ گزین تھے جہاں سے انھیں گرفتار کرکے مالیگاؤں لایا گیا جبکہ دیگر پانچ ملزمان ہنگلاج نگر کے ساکن عمران شاہ غفار شاہ (25 سال) پیلا پمپ,حفیظ سیٹھ کمپاونڈ ساکن اشتیاق احمد محمد مصطفی (28 سال) نیا آزاد نگر کے ساکن سید دانش سید اسماعیل (21سال)قلعہ کے ساکن ابولہاشم اقبال محمد (25سال )اسلام پورہ میں رہائش پذیر محمد سلمان محمد سلیم (25 سال) کی گرفتاری مالیگاؤں شہر سے عمل میں آئی.مذکورہ تمام گرفتار شدگان کے خلاف گناہ رجسٹرڈ نمبر 2021/03 قلم 307,326,323,143,147,148,149,1488 آرم ایکٹ 25/3,25/4مہاراشٹر پولیس قائدہ قلم) (3)(1)37 کے خلاف ورزی 135 کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے دیگر تفتیش و تحقیق سٹی پولیس عملہ کرنے میں مصروف ہے.

جرم

مہاراشٹر : دو الگ الگ حادثات میں ایک پولیس کانسٹیبل سمیت چار افراد کی موت ہو گئی۔

Published

on

ممبئی/جلگاؤں : مہاراشٹر میں بدھ کو دو الگ الگ حادثات میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں میں ایک پولیس کانسٹیبل بھی شامل ہے۔ ان واقعات میں چھ دیگر افراد شدید زخمی ہوئے۔ تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پہلا واقعہ مہاراشٹر کے جلگاؤں میں پیش آیا جہاں ایک کار میں سفر کرنے والے تین افراد کی موت ہو گئی جن میں ایک نوبیاہتا دلہن بھی شامل تھی۔ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ جلگاؤں کے دھرنگاؤں تعلقہ کے ورد خورد گاؤں کے قریب پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ گجرات سے شادی کی بارات لے کر آکولہ جانے والی کروزر کا ٹائر پھٹ گیا جس کے باعث کروزر ہائی وے پر کھڑے گیس ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب دلہن شادی سے واپس آرہی تھی۔ اس واقعہ سے بڑے پیمانے پر کہرام مچ گیا۔ مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو گاڑی سے نکالا گیا۔ چھ افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں ایک کمسن بچے کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کے فوراً بعد تمام زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال لے جایا گیا۔ تاہم دلہن سمیت تین افراد پہلے ہی دم توڑ چکے تھے۔ مرنے والوں کی شناخت دلہن، پوجا روی واگھلکر، دتو بھاگوت اور جگدیش واگھلکر کے طور پر ہوئی ہے۔ دوسرا واقعہ ممبئی میں پیش آیا۔ حکام نے بتایا کہ مانکھرد علاقے میں ممبئی میٹروپولیٹن ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ایم آر ڈی اے) کے فلائی اوور کی تعمیر کے دوران کرین کا ایک حصہ پولیس کانسٹیبل سنتوش چوان پر گرا جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔ سنتوش چوان نہرو نگر پولیس اسٹیشن میں تعینات تھے۔ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا وہ گھر جا رہے تھے۔ ممبئی پولیس کے مطابق ڈرلنگ مشین ناہموار زمین پر تھی، اس لیے خیال کیا جاتا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کرین اس پر گری۔ ٹھیکیدار کے خلاف ممبئی کے مانکھرد پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

Continue Reading

جرم

اندھیری میں سنسنی خیز واردات… رشتہ کا تقدس پامال، بہن کے قتل میں بھائی بھابھی گرفتار, لاوارث لاش کی شناخت

Published

on

ممبئی : ممبئی میں ایک ایسا معاملہ سامنے آیا ہے جہاں خونی رشتہ ہی ایک بہن کی جان لے لی۔ ممبئی پولس نے اپنی کی بھابھی کو موت کے گھاٹ اتارنے والے بھائی بھابھی کو گرفتارکرنے کا دعوی کیا ہے ممبئی اندھیری مرول کے گٹر سے پولس نے ایک نامعلوم لاوارث برآمد کی تھی جو پوری طرح سے مسخ ہو چکی تھی اس کی شناخت کےلیے پولس نے محنت کی اور پھر زیورات اور گمشدہ رپورٹ کی بنیاد پر متوفی کی شناخت کر لی پولس کو اندھیری مرول ناکہ کی گٹر کے ڈھکن نکالنے کے بعد لاش برآمد ہوئی۲۲ اپریل کو لاش کی برآمد گی کے بعد پولس نے کیس درج کر لیا اور پھر متوفی کی شناخت بیلنس سیکورہ ۸۰ سالہ کے طور پر ہوئی ۱۰ جنوری کو ۲۰۲۶ میں مقتولہ کی گمشدہ کی شکایت سہار پولس اسٹیشن میں درج کی گئی یہ شکایت اس کے بھائی جوزف تھامس کوئلہ نے درج کروائی تھی۔ مقتولہ اپنی بھائی بھابھی کے ساتھ مقیم تھی اور قتل سے ایک روز اس کا ۹ جنوری کو بھائی جوزف اور بھابھی ماریا کے زور دار تنازع اور جھگڑا ہوا تھا پولس نے پڑوسیوں سے باز پرس کی تو معلوم ہوا کہ اکثر بھائی بھابھی اور مقتولہ کا جھگڑا اور تنازع ہوا کرتا تھا اس دوران پولا نے جوزف ، ماریا اور اس کا فرزند کولٹن کو زیر حراست لیا۔ تفتیش میں ملزمین نے اعتراف کیا کہ وہ روز روز کی حجت اور تنازع سے تنگ اور عاجز آچکے تھے جس کے بعد ماریا نے قتل کی سازش رچی اور پھر مقتولہ کو قتل کر کے اس کی لاش مین ہول میں ڈال دیا اندھیری پولس نے جوزف تھامس کویلو ۶۵ سالہ ، ماریا جوزف ۶۳ سالہ مرول پائپ لائن کے ساکنان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر اندھیری پولس نے ڈی سی پی دتہ نلاوڑے کی سربراہی تفتیش کے بعد اس سنسنی خیز قتل کا خلاصہ کرتے ہوئے ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی : انگڑیا کا دس لاکھ کاندیولی میں پارکنگ سے چوری کرنے والے دو شاطر چور کی گرفتاری مزید کی تلاش جاری

Published

on

arrested-

ممبئی : ممبئی انگڑیا کا دس لاکھ روپے چوری کرنے کے معاملہ میں پولس نے ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کاندیولی علاقہ میں شکایت کنندہ نکھل اروند شاہ ۴۴ سالہ ملاڈ کا رہائشی انگڑیا سے ۱۰ لاکھ روپے لے کر بلڈنگ میں اسکوٹر پارک کر کے گیا تھا, اسی دوران دو افراد کے اسکوٹی کی ڈگی میں موجود نقدی رقم لے کر فرار ہو گئے. معاملہ میں پولس نے معاملہ درج کر لیا اور چوروں کی تلاش کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی گئی اور کاندیولی کے ۱۲۴ سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا اور پولس ٹیم کو ملزمین کو سراغ گجرات ملا. یہاں پہنچ کر دونوں ملزمین کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے چوری کے ۱۰ لاکھ میں سے ۷ لاکھ روپے برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے. ملزمین نے اعتراف جرم کر لیا ہے. اس کے ساتھ ملزمین نے تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں اس چوری میں دو مزید افراد نے مدد کی تھی, ان دونوں کی بھی پولس تلاش کرُرہی ہے. ممبئی پولس نے اس معاملہ میں ملزمین کو گرفتار کر کے کیس کو حل کر لیا ہے. پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ایڈیشنل کمشنر ششی کمار مینا اور ڈی سی پی سندیپ جادھو نے کیس حل کیا

Continue Reading
Advertisement

رجحان