Connect with us
Wednesday,03-September-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

مالیگاؤں :بسم اللہ باغ کے کارپوریٹروں سے بیزار عوام نے حفاظت گروپ کے ذمہ داران کو طلب کیا

Published

on

(خیال اثر)
مالیگاؤں مسائل کے شہر میں آج تقریباً ہر علاقے کی عوام اپنے اپنے لیڈران سے بیزار نظر آرہی ہے مضافاتی علاقوں کی عوام جانوروں سے بدتر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں یہی وجہ ہے کہ روزانہ نوجوان، سوشل ورکر حضرات اپنے ہاتھوں سے گٹروں، کچروں کی صاف صفائی کررہی ہے وارڈ کے کارپوریٹروں سے بار بار گزارش کرنے پر بھی کارپوریٹر مکمل لاپرواہی کا مظاہرہ کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ وارڈ نمبر 4 بسم اللہ باغ کی سینکڑوں خواتین، بزرگ، نوجوانوں نے حفاظت گروپ صدر محمد عارف نوری و خان باقر حسین و دیگر احباب کو طلب کیا اس موقع پر اردو و مراٹھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وارڈ کی ماں بہنوں، بزرگوں، نوجوانوں نے اپنی تکلیفوں اور پریشانیوں کو بتایا محمد عارف نوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں ایم ایل، اے، میئر، اسٹینڈنگ، کارپوریٹروں کی اکثریت مسلمانوں کی ہے اقتدار مسلمانوں کے پاس ہیں 80 فیصد ٹیکس مسلم علاقوں سے وصول کیا جاتا ہے پھر بھی مسلم علاقوں میں بنیادی سہولیات کیوں نہیں؟ ہمارے شہر سے بہتر سہولیات آج دیہاتوں میں نظر آتی ہے وارڈ نمبر 4 میں روڈ، گٹر نا ہونے کی صورت میں گندے پانی کا نکال بالکل بھی نہیں ہے گندہ پانی لوگوں کے گھروں کے باہر جمع رہتا ہے جس کی وجہ سے ماں بہنوں، بچّوں، بزرگوں، نمازیوں کو بے انتہا دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس گندے پانی کی وجہ سے بچّے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں اور اُس وارڈ کے کارپوریٹر خوابِ خرگوش میں سوئے ہوئے ہیں اِنھیں مسائل کو لیکر وارڈ کی خواتین اور بزرگ، نوجوانوں کے ساتھ میونسپل کمشنر سے ملاقات کی جائے گی اور اگر مسائل حل نہیں کیئے گئے تو سخت اقدام اٹھایا جائے گا۔
اس موقع پر محمد عارف نوری ،خان باقر حسین ،شاہد اختر، سمیر احمد، الطاف بھائی، ابرار بھائی کلّن، امتیاز بھائی، اقبال احمد، رحیم بھائی، افضل بھائی، عالم بھائی،تصور علی، مشتاق پترے والا، سرفراز وائرمین، اشفاق فٹر کے علاوہ سینکڑوں بزرگ خواتین موجود تھیں۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد 17 سال بعد ناگپور جیل سے باہر آئے ارون گاولی

Published

on

Arun Gawli & Coart

ناگپور، 3 ستمبر 2025

گینگسٹر سے سیاست داں بنے ارون گاولی کو سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد بدھ کی دوپہر ناگپور سنٹرل جیل سے رہا کر دیا گیا۔ گاولی نے 2007 میں شیو سینا کے کارپوریٹر کملکر جامسندیکر کے قتل کے مقدمے میں 17 سال سے زیادہ قید کاٹی تھی۔

سپریم کورٹ کی بینچ نے کہا کہ گاولی کی عمر اب 76 برس ہے اور وہ 17 سال سے زیادہ وقت جیل میں گزار چکے ہیں جبکہ ان کی اپیل ابھی تک زیرِ سماعت ہے۔ اس بنیاد پر عدالت نے انہیں ضمانت دی ہے، البتہ شرائط ٹرائل کورٹ طے کرے گا۔

گاولی کو 2012 میں مکوکا کے تحت مجرم قرار دیا گیا تھا اور عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ 2019 میں بامبے ہائی کورٹ نے بھی اس سزا کو برقرار رکھا۔ متعدد بار ضمانت کی درخواست رد ہونے کے بعد اس بار سپریم کورٹ نے طویل قید اور بڑھتی عمر کی بنیاد پر انہیں رہا کرنے کا فیصلہ دیا۔

ان کی رہائی کے وقت ناگپور جیل کے باہر اہل خانہ اور حامی بڑی تعداد میں موجود تھے جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

ارون گاولی نے 80 اور 90 کی دہائی میں ممبئی کے انڈرورلڈ میں اپنا دباؤ قائم کیا اور بعد میں سیاست میں قدم رکھتے ہوئے “اکھیل بھارتیہ سینا” کی بنیاد رکھی۔ وہ 2004 سے 2009 تک چنچپوکلی کے رکن اسمبلی بھی رہے۔ جیل میں بھی وہ خبروں میں رہے، خاص طور پر 2018 میں جب انہوں نے گاندھی فلسفہ کے امتحان میں نمایاں نمبر حاصل کیے۔

اگرچہ گاولی کو ضمانت مل گئی ہے لیکن قانونی جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔ سپریم کورٹ نے ان کی اپیل کی آخری سماعت فروری 2026 کے لیے مقرر کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی مراٹھا مورچہ مراٹھوں کے سامنے سرکار بے بس، مطالبات منظور، منوج جرانگے پاٹل کی فتح مراٹھوں میں جشن

Published

on

Manoj

ممبئی آزاد میدان میں مراٹھا مورچہ اور منوج جارنگے پاٹل کی چار روزہ بھوک ہڑتال کے بعد ریاستی سرکار نے مراٹھو ں کے سامنے سرینڈر کر گھٹنے ٹیک دیئے ہیں مراٹھوں کے مطالبات منظور کرلینے کے بعد آزاد میدان میں مراٹھوں نے جشن منایا اور میدان ایک مراٹھا لاکھ مراٹھا منوج جرانگے پاٹل زندہ باد کے نعرہ سے گونج اٹھا۔

‎ممبئی میں مراٹھا ریزرویشن کے لیے منوج جارنگے پاٹل نے تحریک شروع کی تھی۔ اسی طرح آج مراٹھا ریزرویشن سب کمیٹی کے ارکان رادھا کرشنا وکھے پاٹل، مانیکراو کوکاٹے، شیویندر راجے بھوسلے، ادے سمنت، گور نے آج منوج جارنگے پاٹل سے ملاقات کی۔ اس وقت منوج جارنگے پاٹل نے حکومت کی طرف سے تسلیم کئے گئے مطالبات کے بارے میں جانکاری دی۔

‎پہلا مطالبہ حیدرآباد گزٹ نافذ کیا جائے۔
‎منوج جارنگے پاٹل نے مطالبہ کیا تھا کہ حیدرآباد گزٹ کا نفاذ کیا جائے۔ حکومت نے اس پر فیصلہ کیا ہے۔ ہم حیدرآباد گزٹ کے نفاذ کی منظوری دے رہے ہیں۔ اس کے مطابق، حکومت نے کہا ہے کہ اگر مراٹھا ذات کے افراد نے گاؤں یا قبیلے کے کسی فرد کا کنبی ذات کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا ہے، تو ان کی جانچ کی جائے گی اور کارروائی کی جائے گی۔ مختصر یہ کہ حیدرآباد گزٹیئر کو نافذ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

دوسرا مطالبہ ستارا سنستھان کا گزٹ بھی نافذ کیا جائے گا۔
‎جارنگے پاٹل نے کہا کہ مغربی مہاراشٹرا ستارا سنستھان کے گزٹ میں اسی نہج پر ہے۔ ہمارا مطالبہ تھا کہ اسے ستارہ گزٹئیر، پونے آندھرا گزٹیئر کے تحت نافذ کیا جائے۔ حکومت نے کہا ہے کہ وہ ستارہ گزٹیئر کی قانونی حیثیت کا جائزہ لینے کے بعد جلد فیصلہ کرے گی۔ کیونکہ اس میں قانونی دشواریاں ہیں۔ سرکار نے کہا کہ 15 دن میں کام کریں گے۔ راجہ صاحب گواہ ہیں۔ راجے نے کہا کہ ہم اسے 15دنوں میں نافذ کریں گے۔ جارنگے نے کہا 15 دن نہیں ایک مہینے کی مہلت, لیکن ان دونوں امور کو یقینی بنایا جائے

تیسرا مطالبہ تمام مقدمات واپس لے لیے جائیں گے۔
‎مہاراشٹر میں مظاہرین کے خلاف درج مقدمات واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ بعض مقامات کے مقدمات واپس لے لیے گئے ہیں۔ کچھ کیس عدالت میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ عدالت جائیں گے اور انہیں واپس لے لیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ ستمبر کے آخر تک تمام مقدمات واپس لے لیں گے۔ اس لیے یہ مطالبہ بھی تسلیم کیا گیا ہے

‎چوتھا مطالبہ تحریک پر جانیں قربان کرنے والوں کے ورثاء کے لیے نوکریاں دی جائے۔
‎منوج جارنگے پاٹل نے کہا کہ ’’تحریک میں اپنی جانیں قربان کرنے والے لوگوں کے لیے فوری مدد اور نوکریوں کا مطالبہ کیا گیا۔ لواحقین کو 15 کروڑ روپے کی امداد پہلے ہی دی جا چکی ہے۔ باقی ماندہ کنبہ کو ایک ہفتے کے اندر مالی امداد مل جائے گی۔ حکومت نے کہا ہے کہ وہ اسٹیٹ ٹرانسپورٹ بورڈ میں ملازمتیں فراہم کرے گی۔ اس لیے یہ مطالبہ بھی تسلیم کرلیا گیا ہے۔

پانچواں مطالبہ مندرجات کا ریکارڈ گرام پنچایت میں رکھا جائے گا۔
‎جرنگے پاٹل نے مطالبہ کیا تھا کہ گرام پنچایت میں 58 لاکھ اندراجات کا ریکارڈ رکھا جائے۔ انہیں گرام پنچایت میں رکھیں تاکہ لوگ درخواست دے اور انہیں یہ باآسانی فراہم ہو اب تک کی مدت، اب یہاں سے جانے کے بعد حکمنامہ نوٹیفکیشن جاری کرے جارنگے نے کہا کہ ۲۵ہزار ادا کیا جائے تو وائلڈٹی یعنی اہلیت مل جاتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ جان بوجھ کر کاسٹ سرٹیفیکٹ کو چھپایا جاتا ہے۔ اس لیے سرکار کو حکم دینا چاہیے۔ اسے فوری طور جاری کیا جائے۔ اس پر بات کرتے ہوئے وکھے پاٹل نے کہا کہ ضلع مجسٹریٹ کو ہر پیر کو ایک میٹنگ کرنی چاہئے اور جتنی درخواستیں ہیں ان کا تصفیہ کرنا چاہئے۔ اس طرح وہ ذات کمیٹی کے پاس زیر التواء نہیں معاملہ کا تصفیہ کریں گے

چھٹا مطالبہ مطالعہ کریں کہ کنبی – مراٹھا ایک ہیں۔
‎جارنگے پاٹل نے کہا، ‘ہم نے کہا ہے کہ مراٹھا اور کنبی ایک ہیں، جی آر جاری کرے ۔’ جس پر ارکان نے کہاُ کہ، یہ عمل قدرے پیچیدہ ہے۔ انہیں ایک ماہ کی مہلت دی جائے جس پر جارنگے نے کہا کہ یہ پیچیدہ نہیں ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ اس لئے اس معاملہ میں ایک مہینہ نہیں ڈیڑھ مہینہ کی مہلت دیتے ہیں۔ اس پر وِکھے پاٹل نے کہا کہ اس کی دشواری کو دور کرنے کیلئے دو ماہ کا وقت درکار ہے, جارنگے نے اس پر بھی اپنی رضا مندی ظاہر کردی

ساتواں مطالبہ میں ۸ لاکھ سرٹیفیکٹ اور کنبی ذات سے متعلق اعتراضات شامل ہے ان کی جانچ بھی ہو گی اور اس کا تصفیہ ہوگا اس کے بعد ریاستی سرکار کی یقین دہانی کے بعد جرانگے نے اپنی بھوک ہڑتال واپس لے لی ہے اور مراٹھوں نے جشن منایا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مراٹھا ریزرویشن تحریک : حکومت نے جی آر جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی، آزاد میدان میں ڈٹے رہے منوج جرانگے پاٹل

Published

on

download

ممبئی : مراٹھا ریزرویشن کے سلسلے میں آزاد میدان میں جاری منوج جرانگے پاٹل کی قیادت والی تحریک آج ایک اہم موڑ پر پہنچ گئی۔ ریاستی وزیروں کے ایک وفد نے مظاہرین کو یقین دلایا ہے کہ حکومت حیدرآباد گزٹ کو نافذ کرنے کے لیے ایک سرکاری حکم (جی آر) جاری کرے گی۔ اس کے تحت مراٹھواڑہ کے مراٹھاؤں کو کنبی کا درجہ دیا جائے گا، جس سے انہیں او بی سی کوٹہ کا فائدہ مل سکے گا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، یہ جی آر ایک گھنٹے کے اندر جاری کر دیا جائے گا۔ یہ یقین دہانی اس وقت سامنے آئی جب بامبے ہائی کورٹ نے مظاہرین کو حکومت کی ذیلی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کے لیے مہلت فراہم کی۔

اسی دوران، مراٹھا لیڈروں نے آزاد میدان میں موجود احتجاجیوں سے اپیل کی کہ تقریباً 5,000 لوگ وہیں رکیں اور باقی لوگ عدالت کی ہدایت کے مطابق نوی ممبئی کے لیے روانہ ہوں۔

اس سے قبل، پاٹل نے اعلان کیا تھا کہ وہ پولیس نوٹس کے باوجود آزاد میدان خالی نہیں کریں گے، “چاہے جان کیوں نہ چلی جائے۔” پولیس نے نوٹس میں عدالت کے عبوری حکم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک طے شدہ شرائط کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ اس کے بعد پولیس نے سی ایس ایم ٹی ریلوے اسٹیشن پر جمع مظاہرین کو ہٹانا شروع کیا۔ بڑی تعداد میں پولیس اہلکار بی ایم سی ہیڈکوارٹر اور قلعہ کورٹ کے علاقے میں بھی تعینات کیے گئے، جہاں افسران نے عوام سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں کو خالی کرنے کی اپیل کی۔

سرکاری جی آر کے اجراء کا انتظار جاری ہے، جبکہ انتظامیہ قانون و نظم برقرار رکھنے اور مراٹھا برادری کے مطالبات کے درمیان توازن قائم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com