Connect with us
Wednesday,21-May-2025
تازہ خبریں

سیاست

پیٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی بڑھتی قیمتوں پر مودی سرکار کے خلاف مالیگاؤں کانگریس کا بیل گاڑی مورچہ

Published

on

malrgaon-bail-gadi-morcha

مالیگاؤں : (نامہ نگار )
ملک بھر پیٹرول ڈیزل کے بڑھتے داموں پر ہاہاکار مچی ہوئی ہے ۔دام آسمانوں کو چھو رہے ہیں ۔پیٹرول سو روپے کے قریب پہنچ گیا ہے اور ڈیزل 78 کے پار ہوا ہے ۔اسی طرح رسوئی گیس اور میٹھے تیل کا دام بھی بڑھتا جارہا ہے ۔جبکہ مودی سرکار نے کہا تھا کہ اب عوام کو دھواں کرنے کی نوبت نہیں آئے گی انہیں ہم گیس فراہم کررہے ہیں لیکن گیس کے دام بھی بڑھ رہے ہیں ۔اسکے علاوہ کسان قانون سے ملک میں افراتفری پیدا ہوگئی ہے ۔مودی سرکار تانا شاہی کررہی ہے ۔عوام کی کوئی بات سن نہیں رہی ہے ۔مودی سرکار کو کسان مخالف کالا قانون واپس لینا چاہیے ۔پیٹرول اور ڈیزل کے داموں کو کم کرنے کے لئے حکومت کو مثبت فیصلہ لینا چاہئے ۔جب کانگریس کی سرکار تھی تو گیس، پیٹرولیم مصنوعات کو سستے داموں عوام تک پہنچانے کا کام ہماری کانگریس سرکار نے کیا ہے ۔اسطرح کے تفصیلی جملوں کا اظہار آج سابق میئر شیخ رشید نے کانگریس رابطہ آفس ہزار کھولی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا ۔انہوں نے مرکزی سرکار کی مذمت کی ۔اور مطالبہ کیا ہے کہ وہ بڑتھے داموں کو کم کرے ۔اسکے لئے مودی سرکار کے خلاف 25 فروری جمعرات کو ساڑھے تین بجے قانون کے دائرے میں کورونا کی تمام احتیاطی تدابیر میں ماسک، سوشل ڈسٹنسنگ کے ساتھ یہ بیل گاڑی پر مورچہ نکالا جائے گا ۔جس کی قیادت شیخ رشید و طاہرہ شیخ کریں گے ۔بیل گاڑی پر موٹر سائیکل، گیس کا چولہا ساتھ لیکر احتجاج کریں گے ۔یہ احتجاجی جلوس مالیگاؤں کانگریس کمیٹی قدوائی روڈ سے نکل کر پرانت آفس تک پہنچ کر اپنا میمورنڈم پیش کریں گا ۔اس مورچے میں صرف ہم پانچ افراد شامل ہونگے ۔بیل گاڑی پر شیخ رشید اور میئر طاہرہ شیخ سوار ہونگے جبکہ بقیہ تین لوگ سائیکل پر ہونگے ۔ ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ پولس والے اتنی ہمت نہیں کرسکتے کہ وہ آمدار کے سامنے ایک کارپوریٹر پر ہاتھ اٹھائیں ۔یہ ہوسکتا ہے کہ اس معاملے میں خود آمدار کی مرضی شامل ہو ۔اس پریس کانفرنس میں مزید ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ مہا گٹھ بندھن کے کارپوریٹر تنویر ذوالفقار پر جس طرح پولس نے ایم ایل اے کی موجودگی میں طمانچہ رسید کیاوہ افسوس ناک ہے ۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پولس اور ایم ایل اے ملے ہوئے ہیں اور کیا پتہ خود ایم ایل اے نے کارپوریٹر پر ہاتھ اٹھانے پولس سے کہا ہوگا ۔یا ایم ایل اے میں قیادت کا فقدان ہے ۔شیخ رشید نے کہا کہ ہمارا ان سے اختلاف ضرور ہے ۔لیکن یہ انکا نجی معاملہ ہے ۔مہا گٹھ بندھن میں ہمیشہ لڑائی، ہجت تکرار ہوتے رہتی ہیں پھر بعد میں سب مل جاتے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ متحدہ محاذ پانی کا ایک بلبلہ ہے ۔انہوں نے ایم ایل اے کی کارکردگی پر پوچھے گئے سوال پر کہا کہ انہیں کام کرنا آتا ہی نہیں ہے ۔انکے ماننے والے لوگ ہمارے پاس آکر ہم سے کام کرواتے ہیں جب ہم انہیں کہتے ہیں کہ آپ لوگ ایم ایل اے کو بولو تو وہ بھی یہی کہتے ہیں کہ صاحب ایم ایل اے کو کام کرنا نہیں آتا ۔شیخ رشید نے کہا کہ جب انہیں کام کرنا نہیں آتا تو پھر ووٹ دیکر انہیں منتخب کیوں کرتے ہیں؟ موصوف نے کہا کہ ہم کام کرنے والے لوگ ہیں۔ہمارے سامنے اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعت ایک ساتھ مل کر الیکشن لڑے گی لیکن ہم عوام کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنے والے ہیں کیونکہ ہمارا کام زمین پر نظر آرہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتہ آگرہ روڈ کی تعمیر کے لئے ورک آرڈر جاری ہوگا اور شہر دیکھے گا کہ کام کرنے والے کون لوگ ہیں ۔موصوف نے کہا کہ NULM مرکزی سرکار کی اسکیم سے سول اسپتال کے پاس بچوں اور عورتوں کے لئے جو چالیس کروڑ روپے اسپتال کیلئے منظور ہے وہ ہمارے دور کا کام ہے ۔اسوقت اس اسکیم کو سابق ایم ایل اے آصف شیخ اور کانگریس پارٹی کے اقتدار میں کیا گیا ہے ۔ شہر کا موجودہ ایم ایل اے صرف عوام کو گمراہ کررہا ہے ۔ شیخ آصف کے پارٹی چھوڑنے پر شیخ رشید نے کہا کہ میں نے شیخ آصف کو سمجھایا لیکن وہ نہیں مانا ۔موصوف نے کہا کہ ہمارا گھر ایک ہے، خاندان ایک ہے ہم سب مل جل کر ساتھ میں ایک چھت کے نیچے رہ رہے ہیں ۔ہمارا سیاسی نظریہ الگ ہوا ہے لیکن خاندان ایکساتھ ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

(جنرل (عام

عمارت کا گرنا : مہاراشٹر کے کلیان میں بڑا حادثہ، شری سپتشرنگی بلڈنگ کی دوسری منزل کا سلیب گر گیا، 6 افراد کی موت

Published

on

Building-Collapse

ممبئی : مہاراشٹر کے تھانے کے قریب کلیان شہر میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ چار منزلہ عمارت کی دوسری منزل کا سلیب گر گیا ہے۔ اس عمارت کا نام سپت شرنگی ہے اور اس کے ملبے میں کچھ لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ عمارت سے آٹھ افراد کو بچا لیا گیا ہے تاہم اطلاعات ہیں کہ کچھ لوگ اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ فائر بریگیڈ، میونسپل حکام اور پولیس کی جانب سے تقریباً دو گھنٹے سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس واقعہ میں چھ لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ معلومات کے مطابق کلیان ایسٹ میں سپتشرنگی عمارت کی دوسری منزل کا سلیب گر گیا جس سے کئی لوگ پھنس گئے۔ اب تک چھ افراد ملبے تلے دب کر ہلاک ہو چکے ہیں۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں کیونکہ کچھ لوگ اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ دیکھا جا سکتا ہے کہ اس واقعہ نے کافی ہلچل مچا دی ہے۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ یہ عمارت بہت پرانی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی میونسپل کارپوریشن کے افسران موقع پر پہنچ گئے۔

امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں اور زخمیوں کو نکالا جا رہا ہے۔ عمارت کا سلیب گرا تو بہت زوردار آواز آئی۔ اب زخمیوں کے نام سامنے آ رہے ہیں۔ وہ ہیں ارونا روہیداس گرنارائن (عمر 48)، شرویل شریکانت شیلار (عمر 4)، ونائک منوج پادھی، یش کشیر ساگر (عمر 13)، نکھل کھرات (عمر 27)، شردھا ساہو (عمر 14)۔ مرنے والوں کے نام ہیں – پرمیلا ساہو (عمر 58)، نامسوی شیلر، سنیتا ساہو (عمر 37)، سجتا پاڈی (عمر 32)، سشیلا گجر (عمر 78)، وینکٹ چوان (عمر 42)۔ میونسپل اہلکار موقع پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس واقعے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ اس واقعے کی کئی تصاویر اور ویڈیوز بھی اب سامنے آرہی ہیں۔

Continue Reading

(Monsoon) مانسون

ممبئی میں 24 مئی تک موسلا دھار بارش کا آئی ایم ڈی الرٹ، مہاراشٹر حکومت نے بحیرہ عرب سے آنے والے طوفان پر ایڈوائزری جاری کی

Published

on

milton storm

ممبئی : ممبئی میٹروپولیٹن علاقہ کے ساتھ مہاراشٹر کے کئی اضلاع میں منگل کی شام شدید بارش ہوئی۔ صرف ایک گھنٹے کی بارش میں کئی اندھیری سب ویز اور دہیسر میں پانی بھر گیا۔ محکمہ موسمیات نے بدھ اور جمعرات کو شہر قائد میں تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ ممبئی سمیت تھانے اور پالگھر میں اگلے تین دنوں کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ خراب موسم کے باعث ماہی گیروں کے لیے ایڈوائزری بھی جاری کر دی گئی ہے۔ جوگیشوری میں 63 ملی میٹر، اندھیری میں 57 ملی میٹر، جوہو میں 24 ملی میٹر، سانتا کروز میں 23 ملی میٹر، ولے پارلے میں 21 ملی میٹر، کھر میں 19 ملی میٹر اور دندوشی میں 18 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ پوائی میں 38 ملی میٹر اور بھنڈوپ میں 29 ملی میٹر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا کہ مہاراشٹر کے کچھ علاقوں (بارش کا الرٹ ممبئی) میں 21 مئی سے 24 مئی تک بھاری بارش ہوسکتی ہے۔ آسمانی بجلی گرنے اور تیز ہوا چلنے کا بھی امکان ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق بحیرہ عرب میں موسمی نظام بن رہا ہے۔ ممبئی میٹرولوجیکل سینٹر نے کہا کہ کرناٹک کے ساحل سے دور وسطی مشرقی بحیرہ عرب میں ایک طوفانی گردش بننے کا امکان ہے۔ اندازہ لگایا گیا ہے کہ کم دباؤ کا علاقہ 22 مئی کے آس پاس بن سکتا ہے۔ یہ شمال کی طرف بڑھے گا اور آہستہ آہستہ زیادہ طاقتور ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے اہلکار، شوبھانگی بھوٹے نے کہا کہ اس موسمی نظام کی وجہ سے مہاراشٹر میں بارش میں اضافہ ہونے کی امید ہے۔

جنوبی کونکن، جنوبی وسطی مہاراشٹر اور ممبئی جیسے علاقے بارش سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔ ہوا کی رفتار 30-40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کی توقع ہے، اور الگ تھلگ جگہوں پر اس سے بھی زیادہ۔ محکمہ موسمیات نے لوگوں کو الرٹ رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کے لیے وارننگ جاری کر دی۔ بحیرہ عرب میں آئندہ چند روز میں موسم خراب رہنے کا امکان ہے۔ 21 مئی سے مہاراشٹر اور گوا کے قریب سمندر میں کم دباؤ کا علاقہ بننے کا امکان ہے۔ یہ شمال کی طرف بڑھ سکتا ہے اور 24 مئی تک مضبوط ہو سکتا ہے۔ سی ایم او کے مطابق، ریاست کے ساحل کو کوئی براہ راست خطرہ نہیں ہے۔ لیکن 22 اور 24 مئی کے درمیان سمندر میں اونچی لہریں اٹھ سکتی ہیں۔ رائے گڑھ، رتناگیری، ممبئی اور پالگھر کے قریب سمندر خاص طور پر کھردرا ہوگا۔

Continue Reading

سیاست

چھگن بھجبل کے وزیر بننے کے بعد مہاراشٹر میں سیاست گرم، چچا بھتیجے کے ایک ساتھ آنے کی قیاس آرائیاں، جانیں کتنے امکانات ہیں؟

Published

on

chhagan-bhujbal

ممبئی : مہاراشٹر میں دیویندر فڈنویس کی قیادت والی حکومت میں چھگن بھجبل کے وزیر بننے کے بعد ریاست میں سیاست گرم ہوگئی ہے۔ راج بھون میں حلف برداری کی تقریب کے دوران وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کے ساتھ دونوں نائب وزیر اعلیٰ موجود تھے۔ فڑنویس کے ساتھ، ایکناتھ شندے اور اجیت پوار دونوں نے بھجبل کو گلدستہ دے کر وزیر بننے پر مبارکباد دی۔ فڑنویس حکومت میں وزیر کے طور پر حلف لینے کے بعد بھجبل نے کہا، جو ہوا اسے جانے دو، آخر میں اچھے کے لیے ہوا ہے۔ اب سب کچھ ٹھیک ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے تمام محکموں کا چارج سنبھال لیا ہے۔ ایسے محکمے کا کوئی مطالبہ نہیں۔ اس کا فیصلہ سی ایم اور ڈپٹی سی ایم (اجیت پوار) کریں گے۔ بھجبل ایسے وقت میں فڑنویس کابینہ میں وزیر بنے ہیں جب این سی پی کے دونوں کیمپوں کے ساتھ آنے کی قیاس آرائیاں عروج پر ہیں۔ یہاں بھجبل کے وزیر بننے کی بحث شروع ہو گئی ہے۔ ناسک کا سرپرست وزیر کون ہوگا؟

مراٹھا کارکن اور ریزرویشن تحریک کے لیڈر منوج جارنگ پاٹل کے خلاف محاذ کھولنے والے لکشمن ہاکے نے دعویٰ کیا ہے کہ سپریا سولے، جینت پاٹل اور روہت پوار وزیر بنیں گے۔ ہاک کا کہنا ہے کہ سپریا مرکز جائیں گی اور باقی دو ریاست میں وزارتی عہدہ سنبھالیں گی۔ ان کا اشارہ این سی پی کے اتحاد کی طرف ہے۔ منگل کو چھگن بھجبل کے حلف لینے کے بعد، مہاراشٹر کے چیف ترجمان اتل لونڈے پاٹل نے انہیں نشانہ بنایا اور لکھا ‘واشنگ پاؤڈر بی جے پی’۔ انہوں نے چھگن بھجبل کو کابینہ میں لینے پر بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ مہاراشٹر کی معروف سماجی کارکن انجلی دمانیہ نے چھگن بھجبل کے وزیر بننے پر سوالات اٹھائے تھے۔ اجیت پوار کی این سی پی کی طرف سے جواب آیا۔ پارٹی کے ترجمان آنند پرانجاپے نے کہا کہ چھگن بھجبل نیشنلسٹ کانگریس کے سینئر لیڈر ہیں اور آج انہوں نے ایک بار پھر کابینہ میں حلف لیا ہے۔ ییولہ کے عوام نے انہیں بھاری ووٹوں کے فرق سے کامیاب بنایا ہے۔ عدلیہ نے انہیں مہاراشٹرا سدن کیس میں کلین چٹ دے دی ہے۔ ایسے میں دمانیہ کیا کہتی ہیں؟ ہم ان کے بیان کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے۔

ادھو ٹھاکرے گروپ کے لیڈر سنجے راوت نے بھی چھگن بھجبل پر مہاراشٹر حکومت میں شامل ہونے اور وزیر بننے پر حملہ کیا۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ مہاراشٹر میں بی جے پی کا چانکیہ بے نقاب ہو گیا ہے۔ انہوں نے فڑنویس اور پی ایم نریندر مودی کو بھی طنزیہ انداز میں ٹیگ کیا۔ یہ بحث ہے کہ بھجبل کی فڑنویس کابینہ میں واپسی کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں لیکن شرد پوار کی وکالت کی بھی بات کی جارہی ہے۔ شرد پوار کو حال ہی میں فڑنویس کے ساتھ دو بیک ٹو بیک پروگراموں میں دیکھا گیا تھا، لیکن ماہرین اس سے متفق نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھجبل کی واپسی کی وجہ دباؤ کی سیاست اور این سی پی کا او بی سی ووٹ کھونے کا خوف تھا۔ اسی لیے اجیت پوار وزیر بننے پر راضی ہو گئے۔ شرد پوار کا کردار کم ہے۔

شرد پوار کے دماغ میں کیا چل رہا ہے؟ اس کا اندازہ لگانا بہت مشکل ہے۔ این سی پی کے اکٹھے ہونے کے سوال پر سیاسی پنڈت بھی منقسم ہیں۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ اجیت پوار اور شرد پوار کے درمیان فاصلے کم ہو گئے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ مہاراشٹر میں کچھ ہوا ہوگا، لیکن مہاراشٹر کی سیاست پر نظر رکھنے والے سیاسی تجزیہ کار دیانند نینے اس سے اتفاق نہیں کرتے۔ وہ اتحاد کے امکان کو مسترد نہیں کرتے ہیں لیکن کہتے ہیں کہ پچھلے 40 سالوں سے شرد پوار کی سیاست بی جے پی مخالف رہی ہے۔ ایسے میں وہ اجیت کے ساتھ بی جے پی کے ساتھ کھڑے نظر آئیں گے۔ کیا وہ یہ خطرہ مول لے گا؟ نینے کہتے ہیں تو پھر سپریا سولے کا کیا ہوگا؟ ان کی سیاست بالکل مختلف رہی ہے۔ ایسے میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ وہ مرکز میں وزیر بنیں گی۔ یہ بہت جلد بازی ہوگی۔ نینے کا کہنا ہے کہ جو بھی قیاس آرائیاں ہوں، شرد پوار کے بی جے پی کے ساتھ جانے کا امکان بہت کم ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com