Connect with us
Sunday,24-May-2026
تازہ خبریں

سیاست

مالیگاؤں : مردم شماری 2020 کے لئے نائب کمشنر نتن کاپڑنیس کی حکومتی سطح پر بطور نگراں کمشنر تقرری

Published

on

malegaon municipal coarporation

(وفا ناہید)

2020 کے لئے مردم شماری ( نیشنل رجسٹریشن آف پاپولییشن ) سروے مہم کا آغاز کیا جائے گا. اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے نائب کمشنر نتن کاپڑنیس کو حکومتی سطح پر نگراں کمشنر مقرر کیا گیا ہے. اس سلسلے میں نائب کمشنر کو تقرری کا لیٹر موصول ہوچکا ہے . مردم شماری کے لئے سروے مہم کس طرح ہوگی ؟ اس کے لئے کتنے بلاک تیار کئے جائینگے ؟ دہلی میں دسمبر یا جنوری میں ایک تربیتی کیمپ منعقد ہوگا. اس تربیتی کیمپ میں تمام تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا . اس کے بعد اس سروے مہم کا آغاز آئندہ سال یکم ستمبر میں ہوگا . واضح رہے کہ مردم شماری کی یہ سروے مہم ہر 10 سال پر کی جاتی ہے . مردم شماری کی سروے مہم میں کارپوریشن کے ملازمین کے علاوہ شہر کے اساتذہ سے بھی تعاون حاصل کیا جاتا ہے . مردم شماری کے لئے وارڈ وائز بلاک تیار کیا جاتا ہے. جس میں 31 نکات کی خانہ پری افراد خانہ کو مکمل کرنی ہوتی ہے . جس میں عمومی طور پر گھر کے سرپرست کا نام اور گھر میں موجود تمام بالغ و نابالغ افراد کا نام, عمر کے علاوہ ان کے ساتھ رشتے کی تفصیل دینا پڑتی ہے. اہل خانہ کی ذریعہ معاش , تعلیمی اہلیت اور گھر میں جاری چھوٹے موٹے کاروبار وغیرہ کی تفصیلات دینا پڑتی ہے. مکان نجی ہے یا کرائے کا ہے , اہل خانہ کی صحیح عمر ہے یا نہیں اس کے دستاویزی ثبوت سروے کے لئے آئے ہوئے افسران کو دینا پڑتے ہے . اس کے علاوہ کس طرح کے اور نکات اگر شامل ہوگے تو اس کی تفصیل اس سروے مہم کے شروع ہونے سے قبل حاصل ہونے کا امکان ہے. اسمبلی الیکشن کے دوران سیاسی لیڈران اور قومی سطح کے اخبارات کے ذریعے NRC اور NRP کے تعلق سے خبروں کی اشاعت ہوئی تھیں. جس سے عوام میں ایک دہشت پیدا ہوگئی تھی . NRC کی اس دہشت نے اسمبلی الیکشن میں پولنگ کا گراف بڑھایا تھا. اس تعلق سے عوام میں بیداری کی ایک نئی لہر دیکھنے کو ملی تھی . جس کی وجہ سے اہل خانہ کا جنم داخلہ اور میت داخلہ (ڈیتھ سرٹیفکیٹ) حاصل کرنے کے لئے عوام کا ایک جم غفیر امڈ پڑا تھا . واضح رہے کہ ڈیڑھ ماہ میں ان تمام دستاویزی ثبوت کو حاصل کرنے میں مالیگاؤں کارپوریشن کو ایک لاکھ سے زائد کی آمدنی ہوئی ہے. وہی اسمبلی الیکشن کے بعد ان دستاویزات کے معاملے میں عوامی بیداری غائب ہوگئی ہے. اب مالیگاؤں کی عوام کو اسی بیداری کا ثبوت مردم شماری کے لئے بھی دینا ہوگا.

بین الاقوامی خبریں

پاکستان اور بھارت کے تعلقات تاریخی طور پر کشیدہ رہے ہیں, لکین دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری اور مذاکرات پر بات چیت شروع ہوگئی ہیں۔

Published

on

shahbaz-sharif-&-modi

اسلام آباد : پہلگام دہشت گردانہ حملے اور بھارتی فوج کے آپریشن سندھور کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات تناؤ کا شکار ہیں۔ اس ماہ کے شروع میں، مئی 2025 میں چار روزہ فوجی تنازعے کے ایک سال مکمل ہونے پر دونوں طرف سے جارحانہ بیان بازی دیکھنے میں آئی۔ دریں اثنا، ایک نئی پیشرفت نے پاک بھارت تعلقات کو بہتر بنانے اور بات چیت کو دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں بات چیت کو جنم دیا۔ اس کا اشارہ آر ایس ایس کے ایک لیڈر کے ایک بیان سے ہوا۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے جنرل سکریٹری دتاتریہ ہوسابلے نے حال ہی میں کہا تھا کہ ہندوستان اور پاکستان کو بات چیت کا دروازہ بند نہیں کرنا چاہئے۔ ہمیں ہمیشہ مذاکرات کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ ایک تجزیے میں، الجزیرہ نے ماہرین سے یہ سمجھنے کی کوشش کی کہ کیا ہندوستان اور پاکستان طویل عرصے کی کشیدگی کے بعد بات چیت کے دروازے کھول رہے ہیں۔

دتاتریہ ہوسابلے کے تبصروں نے نہ صرف ہندوستان بلکہ عالمی سطح پر توجہ مبذول کرائی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ نریندر مودی حکومت نے واضح طور پر کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوگی کیونکہ وہ دہشت گردی کو پناہ دیتا ہے۔ دوسری جانب پاکستان نے ہوسابلے کے تبصروں کا نہ صرف جواب دیا بلکہ ان کا خیرمقدم بھی کیا۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا کہ اسلام آباد اس بات کا انتظار کرے گا کہ آیا مذاکرات کی اس کال پر بھارت کی طرف سے کوئی سرکاری ردعمل آتا ہے۔ تاہم نئی دہلی نے اس معاملے کو ٹالنے کی کوشش کی ہے۔ ہندوستانی حکومت نے ہوسابلے کے تبصروں پر کوئی باضابطہ ردعمل جاری نہیں کیا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے دلائل مضبوط ہو رہے ہیں۔ یہ ممکن ہے کہ پردے کے پیچھے کچھ کام کیا گیا ہو، لیکن ایک مکمل رسمی مکالمے کو ٹریک پر واپس لانا آسان نہیں ہوگا۔ دونوں ممالک کے تعلقات انتہائی نچلی سطح پر ہیں۔ ہوسابلے کے علاوہ سابق بھارتی آرمی چیف جنرل منوج نروانے نے بھی ایسا ہی موقف ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ عام لوگوں کے درمیان دوستی قدرتی طور پر ملکوں کے درمیان تعلقات کو بہتر کرتی ہے۔ طاہر اندرابی نے جواب دیا، “ہمیں امید ہے کہ حالات بہتر ہوں گے۔”

جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں ہندوستانی سیاست کے پروفیسر عرفان نورالدین نے الجزیرہ کو بتایا، “آر ایس ایس اور نروانے جیسے ریٹائرڈ جنرل ایک خاص وجہ کے ساتھ سامنے آرہے ہیں۔ درحقیقت نریندر مودی حکومت نے پاکستان مخالف بیانات دے کر خود کو ایک مشکل پوزیشن میں ڈال دیا ہے۔” عرفان کا کہنا ہے کہ آر ایس ایس اور سابق فوجی افسران کے بیانات بات چیت کے لیے زمین تیار کر رہے ہیں۔ اس سے دہلی میں حکومت کو سیاسی دفاع کا موقع ملتا ہے۔ وہ کہہ سکتے ہیں کہ بات چیت معاشرے کے مطالبات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہے۔

سابق پاکستانی سفارت کار جوہر سلیم کا دعویٰ ہے کہ سابق ہندوستانی اور پاکستانی حکام، ریٹائرڈ جنرلز، انٹیلی جنس حکام اور اراکین پارلیمنٹ کے درمیان تقریباً چار ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ یہ ملاقاتیں مسقط، دوحہ، تھائی لینڈ اور لندن میں ہوئیں۔ انہیں “ٹریک 2” اور “ٹریک 1.5” فارمیٹس میں تقسیم کیا گیا تھا، جس میں دونوں اطراف کے اہلکار شامل تھے۔ جوہر کے مطابق، “ٹریک 1.5 فارمیٹ میں دونوں طرف سے موجودہ حکام، ریٹائرڈ بیوروکریٹس، فوجی افسران، اور سول سوسائٹی کے ارکان شامل ہیں۔ ٹریک 2 کے واقعات دونوں طرف سے سول سوسائٹی کے اراکین اور ریٹائرڈ سرکاری اور فوجی افسران کو اکٹھا کرتے ہیں۔ یہ طریقے تعلقات کو پگھلانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔” برونائی میں پاکستان کے سابق سفیر طارق رشید خان کا کہنا ہے کہ ٹریک 1.5 اور ٹریک 2 مذاکرات رسمی سفارت کاری کا متبادل نہیں ہیں۔ اس کے بجائے، وہ حفاظتی والو کے طور پر کام کرتے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے کوئی سرکاری پیش رفت سامنے نہیں آئی۔ پاکستان کی وزارت خارجہ نے گزشتہ ہفتے کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

Continue Reading

سیاست

مہاراشٹر حکومت نے 16 سینئر آئی پی ایس افسران کے تبادلے منسوخ کر دیئے، 14 افسران کا 6 دنوں میں دوسری بار تبادلہ

Published

on

Transfer-Order

ممبئی : مہاراشٹر پولس ڈیپارٹمنٹ میں محض چھ دنوں کے اندر دو بڑے پیمانے پر تبادلوں نے انتظامی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ حکومت نے محکمہ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کے احکامات جاری کئے۔ ان احکامات کے تحت کل 41 سینئر افسران کی پوسٹنگ تبدیل کی گئی۔ ان میں سات اسپیشل انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پیز)، پانچ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی)، 11 ایس پی/آئی پی ایس، اور 18 ایس پی ایس سطح کے افسران شامل ہیں۔ سب سے زیادہ زیر بحث معاملہ یہ ہے کہ جن افسران کی پوسٹنگ 15 مئی کو تبدیل کی گئی تھی، 14 افسران کی پوسٹنگ صرف چھ دن بعد دوبارہ تبدیل کر دی گئی۔ آئی پی ایس افسران کمتھ چنتھا اور نتیا نند جھا کو بھی نئی پوسٹنگ دی گئی ہے۔ چنتھا کو 15 مئی کو جاری کردہ ایک حکم نامے میں ناگپور سٹی کا ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) مقرر کیا گیا تھا، جب کہ جھا پہلے یاوتمال کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کے طور پر تعینات تھے۔

آئی پی ایس افسر اکبر پٹھان، جنہیں ناسک کی پولیس اکیڈمی میں تبدیل کیا گیا تھا، اب انہیں ممبئی شہر میں تعینات کیا گیا ہے، اور دیپک گرہے، جنہیں امراوتی کے ڈی سی پی مقرر کیا گیا تھا، کو اب ناسک میں کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کے ایس پی کے طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینئر آئی پی ایس افسر پروین پڈوال، جو پہلے ناسک میں اسپیشل انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کے طور پر تعینات تھے، اب انہیں دادر میں وی آئی پی سیکورٹی کے خصوصی آئی جی پی کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ دیگر آئی پی ایس افسران بشمول سنجے ینپورے، پنجابراو اوگلے، مہیش پاٹل، سمبھاجی کدم، سنجے سرگوڑا پاٹل، وکرانت دیشمکھ، پریتی ٹپرے، ہمت جادھو اور بالاصاحب پاٹل کا بھی چھ دنوں کے اندر مختلف عہدوں پر تبادلہ کیا گیا، عہدیدار نے بتایا۔

سب سے زیادہ زیر بحث تبدیلیوں میں پروین پڈوال اور سنجے ینپورے کی پوسٹنگ شامل تھی۔ پڈوال کو 15 مئی کو ناسک منتقل کیا گیا تھا، لیکن نئے حکم نے انہیں دادر میں وی آئی پی سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ میں دوبارہ تفویض کیا ہے۔ ینپورے، جنہیں وی آئی پی سیکورٹی پر مامور کیا گیا تھا، کو ناسک کے علاقے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسے محکمہ کے اندر “میوزیکل چیئر پوسٹنگ” کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

باندرہ غریب نگر انہدامی کارروائی : ایکس اکاؤنٹ پر افواہ پھیلانے والے اکاؤنٹ ہولڈر پر کیس درج, مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام

Published

on

Bandra-Demolition

ممبئی : ممبئی کے باندرہ غریب نگر میں انہدامی کارروائی سے متعلق افواہ پھیلانے کے معاملہ میں سائبر پولیس نے ایکس اکاؤنٹ ہولڈر پر کیس درج کرنے کا دعوی کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دوپہر ایک ایکس اکاؤنٹ پر یہ افواہ پھیلائی گئی کہ دوسرے روز بھی باندرہ میں انہدامی کارروائی کے دوران ہنگامہ آرائی اور تشدد برپا ہوا, جس کے بعد سائبر باندرہ نے کیس درج کرنے کے بعد تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایکس اکاؤنٹ ہولڈر پر دو فرقوں میں نفرت پھیلانے اور بدامنی پھیلانے کا الزام ہے۔ اس معاملہ میں پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

ممبئی پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے متنازع اور قابل اعتراض مشمولات سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں سوشل میڈیا پر گمراہ کن پروپیگنڈے چلانے اور بے بنیاد افواہ پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا کے استعمال میں احتتاط برتنے کی بھی پولیس نے درخواست کی ہے۔ پولیس نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ بلا کسی تصدیق غیر مصدقہ اطلاعات سوشل میڈیا پر عام نہ کرے اگر کوئی اس قسم کے مشمولات شائع کرتا ہے یا اسے سوشل میڈیا پر عام کرتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ ممبئی پولیس کی اس کارروائی کے بعد سوشل میڈیا پر مونیٹرنگ بھی شروع کر دی گئی ہے۔ ایکس پر یہ افواہ پھیلائی گئی تھی کہ جمعہ کی نماز کے بعد ایک مرتبہ پھر باندرہ میں حالات خراب ہوگئے اور پولیس نے لاٹھی چارج کی ہے۔ اس پر پولیس نے کارروائی کی ہے اور اس ایکس اکاؤنٹ پر کیس درج کر لیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان