Connect with us
Tuesday,27-May-2025
تازہ خبریں

جرم

مہاراشٹر، تمل ناڈو اور کرناٹک میں کورونا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں

Published

on

coronavirus-maha

ملک میں ریاست مہاراشٹر ، تمل ناڈو اور کرناٹک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔
کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں اب تک 40،514 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے بعد ریاست تمل ناڈو میں 10،314 اور کرناٹک میں 10،036 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس جان لیوا وبا سے اترپردیش میں 6438 اور آندھرا پردیش میں 6256 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے منگل کو جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 55،342 نئے کیسز سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 71،75،880 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے کل 8،38،729 فعال کیسز ہیں اور اب تک 62،27،295 افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے آج جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں کورونا متاثرین کی تعداد مندرجہ ذیل ہے:
ریاست ……………ایکٹیو کیسز………شفایاب …………. ہلاکتیں
انڈمان نکوبار —- 198 ———– 3770 ——— 55
آندھرا پردیش ———– 43983 ——– 708712 —— 6256
اروناچل پردیش —– 2940 ———- 9403 ——— 24
آسام —————- 28439 ———- 166039 ——– 826
بہار —————- 10669 ———- 185911 ——- 955
چنڈی گڑھ ————– 1170 ———— 11898 ——— 192
چھتیس گڑھ ———— 27421 ———- 116540 ——– 1286
دادر نگر حویلی دمان دیو ————- 102 ———– 3064 ———- 2
دہلی —————— 20535 ———- 284844 —— 5809
گوا —————— 4465 ———– 33698 ——– 511
گجرات ————— 15414 ———- 133615 ——- 3574
ہریانہ ————- 10401 ——— 131228 ——— 1592
ہماچل پردیش ——– 2637 ———- 14690 ——— 251
جموں وکشمیر ——— 9992 ——– 72706 ——— 1333
جھارکھنڈ ————— 7776 ———- 84461 ———- 798
کرناٹک ————– 115795 ——— 592084 ——– 10036
کیرالہ —————- 94473 ———– 199634 ——— 1025
لداخ ————— 961 ————- 4126 ———– 64
مدھیہ پردیش ———– 14932 ———— 130721 ——- 2645
مہاراشٹر ————– 212905 ———– 1281896 ——– 40514
منی پور ————– 2756 ————– 10707 ———– 93
میگھالیہ ————- 2434 ————– 5273 ———— 64
میزورم ———— 156 —————– 2046 ———— 0
ناگالینڈ ———— 1409 ————– 5813 ———— 18
اوڈیشہ ————- 23430 ———— 230192 ——– 1040
پڈوچیری ———– 4617 —————- 26555 ——- 565
پنجاب ————– 8576 —————- 112099 —— 3860
راجستھان ———– 21671 —————– 137848 ——- 1665
سکم ———— 384 —————– 2925 ———– 57
تمل ناڈو ———- 43747 ————– 607203 ——- 10314
تلنگانہ ————- 24208 ————– 189351 ——– 1233
تری پورہ ————— 3738 —————- 24623 ——- 317
اتراکھنڈ ———- 6976 ————— 47609 ——– 762
اترپردیش ——– 38815 —————- 393908 ——– 6438
مغربی بنگال ——– 30604 ————— 262103 ——— 5682
مجموعی ————— 838729 ———– 6227295 ——— 109856

جرم

ممبئی ائیر پورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی، ایک گرفتار

Published

on

mumbai police

ممبئی : ممبئی پولیس کنٹرول روم میں فون کر کے ائیر پورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے کی پاداش میں پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ۳۵سالہ منجیت کمار گوتم جو کہ یوپی کا رہائشی ہے اس نے ہی ائیر پورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ کنٹرول روم میں دھمکی آمیز فون موصول ہونے کے بعد پولیس نے معاملہ درج کر لیا تھا, اور اسکی تفتیش شروع کر دی تھی۔ منجیت کمار گوتم کو گرفتار کرنے کے بعد اب پولیس نے اسے تفتیش شروع کردی ہے۔ ۱۰ دنوں کے درمیان پولیس کو یہ دوسرا دھمکی آمیز کال موصول ہوا ہے۔ پولیس کے لئے یہ دھمکی آمیز کالز درد سر بن گئے ہیں, ایسے میں پولیس نے اب یہ معلوم کرنا شروع کردیا ہے کہ منجیت نے یہ کال کیوں کی تھی, اس کے پس پشت مزید کوئی ملوث ہے یا نہیں اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی پولیس کا گوونڈی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ڈرگ کلین مہم میں 6 ملزمان گرفتار، فیکٹری بے نقاب

Published

on

Drugs

ممبئی : ممبئی کے مضافاتی مسلم اکثریتی علاقہ نشہ سے پاک گوونڈی مہم کے معرفت ممبئی پولیس نے ایک خصوصی مہم شروع کر رکھی تھی، جس کی مناسبت سے ممبئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے اب تک ۱۸ کروڑ روپے کے زائد کی منشیات ضبط کر نے کے ساتھ منشیات کی فیکٹری بھی بے نقاب کی ہے۔ یہ دعوی آج یہاں ممبئی پولیس کے ایڈیشنل کمشنر مہیش پاٹل نے ایک پریس کانفرنس میں کیا ہے ، انہوں نے بتایا کہ ۱۹ مارچ کو آر سی ایف پولیس نے گشت کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ۴۵ گرام ایم ڈی ضبط کی تھی اور اسے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ اس معاملہ کی تفتیش کے دوران ٹیم نے پانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کر نے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ گرفتاریاں ممبئی اور نئی ممبئی سے انجام دی گئی ہے، اس کے ساتھ ہی ملزمین کے قبضے سے ۳ کلو گرام وزنی ایم ڈی برآمد کی ہے۔ ملزمین کی تفتیش کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ ممبئی کے کرجت رائے گڑھ میں منشیات کی ورکشاپ ہے اور یہاں منشیات تیار کی جاتی ہے ساس دوران پولیس نے منشیات فیکٹری پر چھاپہ مار کر ۵ کلو سے زائد کی ایم ڈی اور اسباب ضبط کئے ہیں، جس سے منشیات سازی کی جاتی تھی۔ اب تک منشیات فروشوں کے معاملے میں 6 ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے اور کروڑوں روپے کی منشیات بھی ضبط کی گئی ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی ، جوائنٹ پولیس کمشنر نظم ونسق ستیہ نارائن چودھری انجام دی گئی اور گوونڈی کو نشہ مکت مہم کے معرفت یہ مہم کارروائی کو انجام دیا گیا ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے اور ایڈیشنل کمشنر مہیش پاٹل نے منشیات سے پاک گوونڈی کےلئے شہر میں منشیات کے خلاف آپریشن میں بھی شدت پیدا کر دی ہے ۔

Continue Reading

جرم

آپریشن سندور کے بعد پاکستان کے لیے جاسوسی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، این آئی اے نے سی آر پی ایف جوان موتی رام جاٹ کو گرفتار کیا

Published

on

Arrest

نئی دہلی : آپریشن سندور کے بعد پاکستان کے لیے جاسوسی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا گیا ہے۔ اسی سلسلے میں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے سی آر پی ایف کے ایک جوان موتی رام جاٹ کو گرفتار کیا ہے۔ ان پر پاکستانی انٹیلی جنس اہلکاروں کو حساس معلومات لیک کرنے کا الزام ہے۔ حکام نے پیر کو یہ جانکاری دی۔ تفتیشی ایجنسی این آئی اے کے مطابق موتی رام 2023 سے جاسوسی کی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ اس نے پاکستانی ہینڈلرز کے ساتھ قومی سلامتی سے متعلق خفیہ معلومات شیئر کیں۔ این آئی اے نے یہ بھی پایا کہ انہوں نے معلومات کے عوض مختلف ذرائع سے رقم حاصل کی تھی۔

سی آر پی ایف جوان کو دہلی سے گرفتار کیا گیا ہے اور فی الحال اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ پٹیالہ ہاؤس کی ایک خصوصی عدالت نے اسے 6 جون تک این آئی اے کی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ یہ گرفتاریاں بھارت کے انسداد دہشت گردی کے بڑے آپریشن، آپریشن سندھور کے بعد ہوئی ہیں۔ یہ آپریشن 7 مئی کو شروع کیا گیا تھا۔ اس آپریشن کے تحت ہندوستانی مسلح افواج نے پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) میں دہشت گردوں کے نو ٹھکانے تباہ کر دیئے۔ اس کے بعد سے تفتیشی ایجنسیوں نے جاسوسی کے الزام میں متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے۔

این آئی اے کا کہنا ہے کہ موتی رام جاٹ نے ملک کی سلامتی سے متعلق راز دشمن ملک کے ساتھ شیئر کیے تھے۔ اس کے عوض اسے پیسے بھی ملے۔ این آئی اے اب یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ اس نے اور کون سی معلومات لیک کی اور کون کون اس میں ملوث تھے۔ عدالت نے این آئی اے کو 6 جون تک کا وقت دیا ہے تاکہ وہ موتی رام سے پوچھ گچھ کر سکیں اور حقیقت جان سکیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سے قبل تحقیقاتی ایجنسی نے ہریانہ، پنجاب اور اتر پردیش میں 11 پاکستانی جاسوسوں کو گرفتار کیا تھا۔ یہ جاسوس سوشل میڈیا اور ہنی ٹریپ کے ذریعے آئی ایس آئی کو معلومات فراہم کر رہے تھے۔ ان میں ٹریول بلاگرز، سیکیورٹی گارڈز، اور ایپ ڈویلپرز شامل ہیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com