Connect with us
Friday,17-July-2026
تازہ خبریں

(جنرل (عام

مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کی کورونا بحران میں سماجی خدمات کا اعتراف

Published

on

(نامہ نگار)
مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا اردو اساتذہ کی ایک ریاستی سطح کی منظم و متحرک سنگھٹنا ہے۔ جو اردو اسکولوں، اساتذہ، اور طلباء کے مسائل حل کرنے کے ساتھ سماجی فلاح و بہبود کے کام کا ساتھ خدمت خلق میں بھی کوشاں رہتی ہے۔
آکولہ میں جماعت اسلامی ہند نے کورونا بحران میں جب کہ چاروں طرف نفسا نفسی کا عالم تھا ، انسانیت شرمسار ہورہی تھی۔ خون کے رشتہ دار اپنوں سے کنارہ کشی اختیار کررہے تھے۔ ایسے میں کچھ افراد، تنظیمیں تھیں جو انسانیت کی آبرو رکھنے کے لئے اپنے جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے بحیثیت کورونا جنگجو میدان میں ڈٹے ہوئے تھے، بلا مذہب و ملت، آپسی اتحاد، بھائی چارہ، اور ہمدردی کے ساتھ خدمت خلق میں لگے ہوئے تھے، انکی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ایوارڈ سے نوازا ہے۔
مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا آکولہ ضلع یونٹ کے تمام اردو اساتذہ نے کورونا بحران میں ریاستی ترجمان سید جواد حسین کی قیادت میں خدمت خلق میں پیش پیش رہے۔ انہوں نے غریب اور مغلوک الحال افراد کا جانی، مالی تعاون کیا، لاک ڈاؤن کے دوران متاثرہ افراد کے لئے روٹی بینک کے اشتراک سے کھانے کا نظم کیا ضرورت مندوں تک ضرورت کی اشیاء پہنچائی، ڈاکٹروں کے تعاون سے کورونا جانچ کیمپ منعقد کئے، کورنٹائن سنٹروں پر خدمت کرنے ، کورونا متاثرین کی وفات پر تجہیز و تکفین میں مدد کرنا ، جیسے کاموں کا اعتراف کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند آکولہ نے خیر الناس من ینفع الناس ایوارڈ سے نوازا ۔
یہ ایوارڈ جماعت اسلامی ہند کی جانب سے حق فنکشن حال میں منعقدہ ایک پر وقار تقریب میں سنگھٹنا کی جانب سے سید جواد حسین نے قبول کیا۔ جس میں توصیف نامہ اور مومینٹو دیا گیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ہند شاخ آکولہ کے زمہ داران حافظ حامد حسین، محمد عارف، ڈاکٹر فاروق شیخ، مزمل شیخ موجود تھے۔ واضح رہے کہ دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والی سماجی تنظیموں کی بھی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ایف ڈی اے کا جوگیشوری میں ایک کاسمیٹکس فروخت کرنے والے اسٹاک پر بڑا چھاپہ، بغیر لیبل والا ٹوائلٹ صابن ضبط کیا گیا

Published

on

major-raid

ممبئی : فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے)، گریٹر ممبئی ڈویژن کی ایک ٹیم نے میسرز جے کے صابن بازار، 10/11، قادر اسماعیل اسٹیٹ، مومن کالونی کے قریب، پٹیل اسٹیٹ روڈ، جوگیشوری (مغربی)، ممبئی – 400102 پر ایک بڑا چھاپہ مارا۔ 14 جولائی 2026 کو کیے گئے آپریشن کے دوران، یہ دیکھا گیا کہ بغیر لیبل والے ٹوائلٹ صابن کو ذخیرہ کیا جا رہا تھا اور اسٹیبلشمنٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا جا رہا تھا۔ ضبط شدہ صابن میں قانونی معلومات کا فقدان تھا جیسے بیچ/لاٹ نمبر، تیاری کی تاریخ، ‘پہلے استعمال’ کی تاریخ، مینوفیکچرنگ لائسنس نمبر، اور مینوفیکچرر کا نام اور پتہ۔ ایسی لازمی لیبلنگ کے بغیر کاسمیٹکس فروخت کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔اس آپریشن کے دوران تقریباً 10,93,692 مالیت کا ٹوائلٹ صابن ضبط کیا گیا، اور جاری تحقیقات کے حصے کے طور پر تجزیہ کے لیے دو نمونے جمع کیے گئے۔ اس کیس کے ملزم نبی اللہ ہیں اور ان کے خلاف ضروری قانونی کارروائی شروع کی جارہی ہے۔ “فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن شہریوں کی صحت کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتی ہے۔ قانون کے مطابق لیبلنگ کے بغیر کسی بھی کاسمیٹک مصنوعات کو مارکیٹ میں فروخت کے لیے دستیاب کرنا ایک انتہائی سنگین معاملہ ہے۔ ایسی مصنوعات کے ماخذ، معیار اور حفاظت کی تصدیق کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ لہٰذا، خلاف ورزی کرنے والے مینوفیکچررز، ڈسٹری بیوٹرز اور فروخت کنندگان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ یہ انتباہ تکارام منڈھے، کمشنر، فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن، مہاراشٹر ریاست نے دیا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

اے آئی ایم آئی ایم گوونڈی کارپوریٹر کے شوہر عتیق خان ایک سال کیلئے شہر بدر، سوشل میڈیا پر عوام سے انتہائی جذباتی اپیل اور معذرت

Published

on

Atiq-Khan

ممبئی : مہاراشٹر اے آئی ایم آئی ایم لیڈر اور گوونڈی سے کارپوریٹر کے شوہر عتیق خان کو ممبئی پولیس نے ایک سال کیلئے تڑی پار شہر بدر کر دیا ہے۔ عتیق خان نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام میں یہ کہا ہے کہ انہیں ممبئی شہر و مضافات سے ایک سال کیلئے شہر بدر کر دیا گیا ہے, اس لئے وہ زیر التواء کاموں یا علاقہ میں دورہ کرنے سے قاصر رہیں گے۔ ایک سال تک ان کی علاقہ میں عدم موجودگی کے سبب عوام یا طلباء کو تعلیمی دشواری ہوتی ہے, تو وہ اس کیلئے معذرت خواہ ہے۔ پولیس نے عتیق خان پر تشدد اور فساد برپا کرنے کا کیس درج کیا تھا, اسی مناسبت سے انہیں تڑی پار کیا گیا ہے۔ اس لئے ایک سال تک ان کے علاقہ میں داخلہ پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے اور اس تڑی پار حکمنامہ کی پابندی کا اطلاق آج ہوگا۔ اس لئے عتیق خان نے انتہائی جذباتی ویڈیو تیار کر کے سوشل میڈیا پر عوام سے معذرت بھی طلب کی ہے اور عوامی خدمت کے جذبہ کا بھی اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ عوامی خدمت کرتے رہیں گے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی گوونڈی میں قرض لینے پر قتل سے سنسنی

Published

on

policeline

ممبئی : ممبئی کے گوونڈی علاقہ میں پیسوں کے لین دین کے تنازع میں شیواجی نگر پولیس اسٹیشن میں حدود میں ایم ایچ ڈی ڈے اے کالونی میں مقیم ریاض شیخ 24 سالہ کو ملزم نے قتل کر دیا۔ ابتدائی تفتیش میں یہ معلوم ہوا کہ مقتول اور ملزم کے گھریلو تعلقات ہے, اس نے ملزم سے قرض لیا تھا, اسی دوران ملزم نے تیز دھار ہتھیار سے ریاض شیخ کا قتل کر دیا۔ اس قتل کے بعد علاقہ میں سراسیمگی پھیل گئی مقتول اور ملزم کے خاندان کے خاندانی مراسم بھی ہے۔ اس معاملہ میں پولیس نے معاملہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ اس کی تصدیق ممبئی پولیس کے ڈی سی پی سمیر شیخ نے کی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان