(جنرل (عام
مہاراشٹر اور کیرالہ میں کورونا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ

ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹرا اور کیرالہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موذی وباء سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد بالترتیب سب سے زیادہ 6559 اور 4031 رہی۔
ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر پہلے اور کیرالہ دوسرے مقام پر ہے۔
مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6559 مریضوں کے شفایاب ہونے سے کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی مجموعی طور پر 20.43 لاکھ زائد ہوچکی ہے، جبکہ کیرالہ میں اسی عرصہ کے دوران 4031 مریضوں کے صحت مند ہونے سے جان لیوا وباء کو شکست دینے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 10.16 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، مہاراشٹر اور دہلی سمیت 19 ریاستوں / مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں کورونا وائرس کے فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ مہاراشٹر میں اسی عرصے کے دوران سب سے زیادہ (42) ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 17،407 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ 56 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، 14،031 مریض صحت مند ہوئے جس سے یہ تعداد بڑھ کر ایک کروڑ آٹھ لاکھ 26 ہزار 75 ہوچکی ہے۔ 3287 فعال ایکٹیو کیسز میں اضافے کے ساتھ یہ تعداد 1.73 لاکھ کو عبور کرچکی ہے۔ اسی عرصے کے دوران ملک میں 89 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 57 ہزار 435 ہوگئی ہے۔
ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں کورونا متاثرین کی تعداد درج ذیل ہے:
ریاست …………ایکٹیو کیسز …. شفایاب …… ہلاکتیں
انڈمان نکوبار ——— 8 ——— 4952 ——— 62
آندھرا پردیش ———- 826 ——- 882219 ——- 7170
اروناچل پردیش ——— 2 ——— 16780 ——— 56
آسام —————— 1621 ——– 214879 —— 1093
بہار —————— 349 ——– 260737 ——- 1542
چنڈی گڑھ ————– 503 ——– 21104 ——– 355
چھتیس گڑھ ————- 2961 ——- 306490 ——- 3848
دادرنگر حویلی دمن دیو — 6 ——– 3400 ———- 2
دہلی —————— 1584 ——- 627423 ——- 10914
گوا ——————- 610 ——– 53737 ——– 796
گجرات —————– 2638 ——- 264195 ——- 4412
ہریانہ —————- 1470 ——- 266843 ——- 3052
ہماچل پردیش ———– 495 ——– 57386 ——– 996
جموں وکشمیر ———– 875 ——– 123860 ——- 1958
جھارکھنڈ ————– 473 ——– 118505 ——- 1090
کرناٹک —————- 6076 ——- 934143 ——- 12346
کیرالہ —————- 46288 —— 1016515 —— 4241
لداخ —————— 42 ——— 9649 ——— 130
لکشدیپ —————- 128 ——– 285 ———- 1
مدھیہ پردیش ———– 3097 ——- 255888 —— 3865
مہاراشٹر ————– 83556 —— 2043349 —– 52280
منی پور ————— 32 ——— 28878 ——- 373
میگھالیہ ————– 14 ——— 13804 ——- 148
میزورم —————- 19 ——— 4398 ——— 10
ناگالینڈ ————– 12 ——— 12102 ——– 91
اوڈیشہ —————- 764 ——– 334767 ——- 1917
پڈوچیری ————— 168 ——– 38940 ——– 669
پنجاب —————– 5593 ——- 172845 ——- 5872
راجستھان ————– 1470 ——- 316515 ——- 2787
سکم ——————– 29 ——— 5986 ——— 135
تمل ناڈو ————– 3990 ——- 836473 ——- 12504
تلنگانہ ————— 1948 ——- 295821 ——- 1637
تری پورہ ————– 33 ——— 32998 ——– 391
اتراکھنڈ ————– 463 ——– 94979 ——– 1692
اتر پردیش ————- 2025 ——- 593035 ——- 8728
مغربی بنگال ———– 3245 ——- 562195 ——- 10272
مجموعی —————- 173413 —– 10826075 —– 157435
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : گوونڈی میں موٹر سائیکل اور ڈمپر تصادم میں چار نوجوانوں کی موت، سڑک جام، ڈرائیور گرفتار، پولس الرٹ

ممبئی کے گوونڈی کے شیواجی نگر علاقے میں ایک المناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک ڈمپر نے چار افراد کو کچل دیا۔ یہ واقعہ ہفتہ کی شام گھاٹ کوپر مانخوردروڈ پر شیواجی نگر سگنل پر پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق تین نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ ایک شخص شدید زخمی ہوا اور اس وقت قریبی ہسپتال میں داخلہ کے بعد اس کی بھی موت واقع ہو گئی
حادثے کے بعد مشتعل ہجوم و عوام کی بڑی بھیڑ نے جائے وقوعہ پر موجود پولیس کا محاصرہ کیا جس کے سبب علاقہ میں کشیدگی لیکن امن برقرار ہے پولس نے نظم و نسق کےلئے سیکورٹی میں اضافہ کر دیا ہے اور حالات قابو میں ہے اس حادثہ کے بعد عوام مشتعل ہوگئے اور ان کا غصہ ابل پڑا عوام نے گھاٹ کوپرمانخورد لنک روڈ کو بلاک کر دیا جس سے دونوں طرف شدید ٹریفک جام ہو گیا۔اب حالات پرامن ہے اور پولس نے نظم و نسق کی برقراری کا دعوی کیا ہےاس معاملہ میں پولس نے ڈرائیو ر کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے پولس کے مطابق
دیونار پولیس اسٹیشن کی حدود میں لوٹس جنکشن پر ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ ایک ڈمپر نے ایک دو پہیہ گاڑی کو ٹکر مار دی جس پر چار افراد سوار تھے جس کے نتیجے میں چاروں افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ مبینہ طور پر متاثرین ساکی ناکہ سے دیونار جا رہے تھے۔ ڈمپر کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔
(جنرل (عام
قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے حزب التحریر (ایچ یو ٹی) کے سلسلے میں مدھیہ پردیش اور راجستھان میں مارے چھاپے، دہشت گرد تنظیم کا ارادہ خوفناک

نئی دہلی : این آئی اے یعنی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے مدھیہ پردیش اور راجستھان میں کچھ جگہوں پر چھاپے مارے ہیں۔ یہ چھاپہ کالعدم تنظیم حزب التحریر (ایچ یو ٹی) سے متعلق کیس میں مارا گیا۔ این آئی اے کو شبہ ہے کہ حزب التحریر مسلم نوجوانوں کو بھڑکا رہی ہے اور انہیں غلط راستے پر لے جا رہی ہے۔ حکام نے بتایا کہ بھوپال میں تین مقامات پر اور راجستھان کے جھالاوار میں دو مقامات پر تلاشی لی گئی۔ یہ ایچ ٹی اور اس کے اراکین کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا حصہ ہے۔ این آئی اے اس معاملے کی گہرائی سے تحقیقات کر رہی ہے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے ایک بیان میں این آئی اے کے حوالے سے کہا کہ یہ مقدمہ ہندوستان میں دہشت گردی اور بنیاد پرست نظریات پھیلانے والی تنظیموں کو ختم کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔ تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق ایچ ٹی ایک سازش رچ رہا ہے۔ وہ مسلم نوجوانوں کو بھڑکا رہے ہیں اور انہیں اپنی تنظیم میں شامل کر رہے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے، ‘نوجوانوں کو تشدد پھیلانے کے لیے اکسایا جا رہا ہے۔ ان کا مقصد ہندوستان کی جمہوری حکومت کا تختہ الٹنا اور شرعی قانون پر مبنی اسلامی ریاست (آئی ایس) قائم کرنا ہے۔
این آئی اے کی ٹیموں نے تلاشی کے دوران کچھ ڈیجیٹل آلات ضبط کئے ہیں۔ یہ آلات جانچ کے لیے بھیجے جائیں گے۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ وہ معاملے کی تہہ تک جائیں گے اور مجرموں کو سزا دیں گے۔ این آئی اے ملک میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ دہشت گردی کی کسی بھی سازش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ بھارتی حکومت نے گزشتہ سال حزب التحریر (ایچ یو ٹی) کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ایچ ٹی متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق، ایچ ٹی معصوم نوجوانوں کو لالچ دیتا ہے اور انہیں دہشت گرد تنظیموں میں بھرتی کرتا ہے۔ یہ تنظیمیں دہشت گردی کی سرگرمیوں کے لیے بھی رقم اکٹھی کرتی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ ایچ ٹی ہندوستان کی قومی سلامتی اور خودمختاری کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔ وزارت نے مزید کہا کہ ایچ ٹی ایک ایسی تنظیم ہے جو ہندوستان میں بھی اسلامی ریاست اور خلافت قائم کرنا چاہتی ہے۔ وہ جہاد اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کے ذریعے جمہوری طور پر منتخب حکومتوں کا تختہ الٹنا چاہتے ہیں، جس میں ملک کے شہری شامل ہیں۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
تاجر کا ناگالینڈ میں اغوا ڈیڑھ کروڑ کا تاوان ۳ گرفتار، ممبئی کرائم برانچ کی کارروائی، تاجر کی صحیح سلامت بازیابی

ممبئی وکرولی پولس و ممبئی کرائم برانچ نے جبراً ہفتہ وصولی کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ایک تاجر کو ناگالینڈ لے جاکر اغوا کرنے کے بعد اس سے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ تاجر تھانہ بدلاپور کا ساکن ہے اور اس کا زمین پلاٹنگ کا کاروبار ہے، اسی لئے ان تینوں نے تاجر کا اغوا کر کے تاوان اور ڈیڑھ کروڑ روپے کا ہفتہ طلب کیا تھا، بصورت دیگر جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ اس معاملہ کی متوازی تفتیش کرائم برانچ کے سپرد کی گئی اور ممبئی کرائم برانچ کی ایک ناگالینڈ گئی اور وہاں سے مغویہ تاجر کی بازیابی کی اور اس میں ملوث تینوں ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی، جوائنٹ پولس کمشنر کرائم لکمی گوتم، ڈی سی پی راج تلک روشن و دیگر اعلی افسران کی سربراہی میں انجام دی گئی۔
-
سیاست8 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا