Connect with us
Saturday,13-December-2025

(جنرل (عام

مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کے ایوارڈ بی جے پی حکومت کے تعصب کا شکار

Published

on

(وفا ناہید)
اردو کے تابناک مستقبل کو لے کر جہاں مہاراشٹر میں قلم کار جہد مسلسل کررہے ہیں . وہیں دوسری ریاستیں بھی اردو کو اس کا حق دلانے کی سعی ناکام کررہی ہیں . مدھیہ پردیش میں بی جے پی حکومت کا قیام عمل میں کیا آیا . اس کا قہر اردو پر ٹوٹ پڑا . شیوراج سنگھ چوہان کی حکومت نے کمل ناتھ کے ذریعہ تشکیل دی گئی اکیڈمی کی طرف سے اعلان کئے ایوارڈ کو بھی منسوخ کردیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ مدھیہ پردیش میں اردو اکیڈمی کا قیام 1976 میں عمل میں آیا تھا۔ مدھیہ پردیش میں حکومتیں آتی جاتی رہیں، لیکن کبھی کسی سرکار نے جیوری کے فیصلہ پر قدغن نہیں لگائی تھی۔ مدھیہ پردیش میں سال 2018 کمل ناتھ حکومت بر سر اقتدار آئی تھی۔ کمل ناتھ حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد بھی تقریباً سال بھر تک اردو اکیڈمی میں کسی کی تقرری عمل میں نہیں آئی تھی ۔ 22جنوری 2020 کو وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے خصوصی اختیارات دیتے ہوئے سابق گورنر ڈاکٹر عزیز قریشی کو مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کا چیئرمین بنایا . ڈاکٹر عزیز قریشی نے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اردو کی مختلف کمیٹیاں تشکیل دی اور پھر ممتاز ادیب چندر بھان خیال کو ایم پی اردو اکیڈمی کا وائس چئیرمین نامزد کیا۔ ڈاکٹر عزیز قریشی یہیں نہیں رکے بلکہ انہوں نے شاعرو ں اور ادیبوں کے ایوارڈ کا بھی سلسلہ شروع کیا۔ 15 سال سے بند راجہ رام موہن رائے ایوارڈ کو دوبارہ شروع کیا گیا اور جیوری نے یہ ایوارڈ ممتاز ادیب پروفیسر گوپی چند نارنگ کو دینےکا فیصلہ کیا۔ یہی نہیں اکیڈمی کے قومی اور صوبائی ایوارڈ کا بھی مختلف جیوری کے ذریعہ فیصلہ کیا گیا اور ان سب ایوارڈ کا اعلان کمل ناتھ حکومت کے رہتے کر دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ اکیڈمی کی جیوری کے ذریعہ ایوارڈ کا اعلان 20 مارچ کو کیا گیا تھا جبکہ شیوراج سنگھ حکومت نے ڈاکٹر عزیز قریشی اور سکریٹری ڈاکٹر حسام الدین فاروقی کو ہٹانے کا فیصلہ 22 اپریل 2020 کو کیا تھا۔ اکیڈمی کے ذریعہ جن 23 شاعروں اور ادیبوں کو ایوارڈ تفوہض کرنا تھا . اس کا اعلان بھی کیا گیا تھا، ان کے نام کا چیک بھی اکیڈمی کے ذریعہ بنایا جا چکا تھا، لیکن کورونا لاک ڈاؤن کے سبب یہ چیک ان لوگوں کو بھیجے نہیں جا سکے تھے۔ کمیٹی تحلیل ہونے اور سکریٹری کو ہٹائے جانے کے بعد نئی سکریٹری وندنا پانڈے نے نہ صرف ڈاکٹر عزیز قریشی کے ذریعہ اردو کے لئے اٹھائے گئے اقدام پر روک لگائی بلکہ ایوارڈ کو منسوخ کرتے ہوئے سبھی چیک کو بھی کینسل کردیا۔ اکیڈمی کے ذریعہ ایوارڈ کے چیک کینسل کرنے سے نہ صرف سابقہ کمیٹی کے ذمہ داران کے ساتھ شاعرو ں اور ادیبوں میں برہمی دکھائی دے رہی ہے۔ بلکہ اکیڈمی کے سابق چئیرمین ڈاکٹر عزیز قریشی اسے تنگ نظری سے تعبیر کیا ہیں۔ وہیں اکیڈمی کے سابق وائس چیئرمین چندر بھان خیال کہتے ہیں کہ شیوراج سنگھ حکومت کے ذریعہ ایک غلط نظیر قائم کی جا رہی ہے۔ حکومتیں اس سے پہلے بھی بدلتی رہی ہیں، لیکن کبھی کسی بھی حکومت نے ایوارڈ کے لئے جیوری کے فیصلہ پر اس طرح قدغن نہیں لگائی جیسا اب کیا جا رہا ہے۔ وہیں اردو کے فروغ کے لئے کام کرنے والی تنظیمیں حکومت کی تنگ نظری کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کررہی ہیں۔ مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کے ذریعہ جن 23 ادیبوں کے ایوارڈ کیسنل کئے گئے ہیں ان میں پروفیسر گوپی چند نارنگ کے علاوہ، شین کاف نظام، زاہد علی خان، گلزار دہلوی، اجلا ل مجید، ماہنامہ شگوفہ، سعید عالم، عارف علی عارف، پرویز عادل، سلیمان مجاز، ڈاکٹر شفیع ہدایت قریشی، یوسف منصوری، رشدا جمیل، راجکمار کیسوانی، عشرت ناہید، قاسم رسا، ڈاکٹر عنبر عابد، صبیحہ صدف، نثارراہی، انیتا سنگھوی، ڈاکٹر مینا نقوی، شعور آشنا اور حسن فتحپوری کے نام قابل ذکر ہیں۔

(جنرل (عام

مانخوردشیواجی نگر میں عام شہری سہولیات کا فقدان، دھاراوی باز آبادکاری پروجیکٹ کے متاثرین کو شہری سہولیات میسر ہونے کے بعد بحالی کی جائے : ابوعاصم

Published

on

ممبئی، مانخورد شیواجی نگر میں فضلات ضائع کےلئے مزید ویسٹ منیجمنٹ تیارکرنے پر ابوعاصم اعظمی نے اس کی ناگپور سرمائی اجلاس میں مخالفت کی اور کہا کہ مانخور د شیواجی نگر جھوپڑپٹی علاقہ ہےیہاں پہلے سے ہی ڈمپنگ گراؤنڈ موجود ہے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بھی ہے جس سے شہریوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا ہے فضلات کے ضائع کے سبب آلودگی میں اضافہ ہوا ہے یہاں کی فضا زہریلی ہے ایک طرف ملنڈ سے ڈمپنگ گراؤنڈ منتقل کرکے گلف کورس بنایا جارہا ہے تو دوسری طرح دھاراوی کے جھوپڑپٹیوں کے مکینوں کی یہاں باز آبادکاری کی جارہی ہے گوونڈی میں شہری سہولیات کا فقدان ہے جب تک اسکول کالج ، میدان اور مذہبی مقامات مسجد مندر اور دیگر عبادت گاہیں تعمیر نہیں کی جاتی اس وقت تک یہاں کسی کی باز آبادکاری نہ کی جائے اس کے ساتھ ہی ڈمپنگ گراؤنڈ کے ساتھ دیگر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو یہاں سے ہٹایا جائے پہلے ہی یہاں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ہے اب مزید اس قسم کی کمپنی سے انسانی زندگی تباہ کیا جارہا ہے اس پر فوری طور پر پابندی عائد کی جائے یہ مطالبہ اعظمی نے کیا ہے

Continue Reading

(Tech) ٹیک

ٹی بی مکت بھارت ابھیان نے دسمبر 2024 سے اب تک ٹی بی کے 26.43 لاکھ کیسز کی تشخیص کی ہے : نڈا

Published

on

نئی دہلی، 12 دسمبر، مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا نے جمعہ کو پارلیمنٹ میں بتایا کہ فلیگ شپ ٹی بی مکت بھارت ابھیان نے دسمبر 2024 سے 2025 کے درمیان تپ دق کے 26.43 لاکھ کیسوں کی تشخیص کی ہے۔ ٹی بی مکت بھارت ابھیان (قومی ٹی بی کے خاتمے کا پروگرام) ملک کی تمام ریاستوں میں نیشنل ہیلتھ مشن (این ایچ ایم) کے زیراہتمام لاگو کیا جاتا ہے۔ "ابھیان کے تحت (7 دسمبر، 2024 سے 9 دسمبر، 2025 تک)، کمزور آبادی کی اسکریننگ کے ذریعے، 26.43 لاکھ ٹی بی کے کیسز کی تشخیص ہوئی، جن میں 9.19 لاکھ بغیر علامات والے ٹی بی کے کیسز شامل ہیں اور ان کا علاج کیا گیا،” نڈا نے لوک سبھا میں شیئر کیا۔ عالمی ادارہ صحت کی گلوبل ٹی بی رپورٹ 2025 کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں دنیا کی سب سے مہلک متعدی بیماری کے واقعات اور اموات کی شرح میں کمی آئی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان میں ٹی بی کے واقعات کی شرح 2015 میں 237 فی لاکھ آبادی سے 2024 میں 187 فی لاکھ آبادی پر 21 فیصد کم ہوئی ہے۔ 2015 میں ٹی بی سے اموات کی شرح 28 فی لاکھ آبادی سے 25 فیصد کم ہو کر 21 فی لاکھ آبادی پر آگئی ہے اور ہندوستان میں ٹی بی کے علاج میں 2023 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 2024 میں 2015 سے 92 فیصد تک۔ 2022 میں شروع کیا گیا، ٹی بی مکت بھارت ابھیان کلیدی حکمت عملیوں کو نافذ کرتا ہے، جس میں کمزور آبادی کی شناخت شامل ہے، بشمول غیر علامتی، جلد پتہ لگانے کے لیے سینے کے ایکسرے کے ذریعے اسکریننگ، پیشگی نیوکلک ایسڈ ایمپلیفیکیشن ٹیسٹ (NAAT)، تمام کیسز کے لیے قبل از وقت ٹی بی کا علاج، اعلی خطرے والے ٹی بی کیسز کے انتظام کے لیے مختلف ٹی بی کی دیکھ بھال، غذائی امداد، اور اہل کمزور آبادی کے لیے احتیاطی علاج۔ گزشتہ ہفتے صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت انوپریہ پٹیل نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ ملک میں 2025 میں تپ دق کے لیے کل 4.5 کروڑ افراد کا ٹیسٹ کیا گیا، جن میں سے سب سے زیادہ متعدی بیماری کے 22.6 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز کی تشخیص ہوئی۔ پٹیل نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں کہا، "جنوری سے اکتوبر 2025 کے دوران، 4.5 کروڑ افراد کا ٹی بی کا ٹیسٹ کیا گیا، اور 22,64,704 نئے ٹی بی کیسز کی تشخیص ہوئی۔

Continue Reading

(جنرل (عام

بی جے پی یوپی صدر کے انتخاب کے لیے ٹائم لائن مقرر، 14 دسمبر کو حتمی اعلان

Published

on

نئی دہلی، 12 دسمبر، بھارتیہ جنتا پارٹی کی اتر پردیش یونٹ نے 2025 کے تنظیمی چکر کے لیے اپنے ریاستی صدر کے انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ جمعہ کو جاری ہونے والے پروگرام میں تین روزہ عمل کا خاکہ پیش کیا گیا ہے جس میں ووٹر لسٹوں کی اشاعت، کاغذات نامزدگی داخل کرنا اور جانچ پڑتال اور نتائج کا باضابطہ اعلان شامل ہے۔ ہفتہ، 13 دسمبر کو، ریاستی صدر کے عہدے کے لیے اور قومی کونسل کے اراکین کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی دوپہر 2 بجے سے 3 بجے کے درمیان پارٹی کے ریاستی ہیڈکوارٹر لکھنؤ میں قبول کیے گئے۔ پارٹی عہدیداروں نے کہا کہ فائلنگ کا عمل منظم رہا، امیدواروں کی جانب سے مجاز نمائندوں نے نامزدگی فارم جمع کرائے ہیں۔ تمام کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے فوراً بعد اسی دن سہ پہر 3 بجے سے 4 بجے تک جانچ پڑتال کی گئی۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کا وقت شام 4 بجے سے 5 بجے تک مقرر کیا گیا تھا۔ منتخب امیدواروں کا حتمی اعلان اتوار 14 دسمبر کو دوپہر ایک بجے کیا جائے گا۔ ضرورت پڑنے پر ووٹنگ بھی اسی دوپہر کو ہوگی۔

یہ سرکلر بی جے پی کے ریاستی الیکشن افسر مہندر ناتھ پانڈے نے جاری کیا ہے۔ مواصلات کی کاپیاں کئی سینئر رہنماؤں کو بھیجی گئیں، بشمول قومی انتخابی افسراین ایل. سکسینہ، مرکزی انتخابی نگران ونود تاوڑے، اور ریاستی سطح کے تنظیمی عہدیدار جیسے کہ دھرم پال سنگھ اور بھوپیندر سنگھ چودھری۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کے لیے درکار صوبائی کونسل کے ارکان کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔ 403 میں سے 327 اسمبلی سیٹوں پر انتخاب ہوا ہے۔ صوبائی کونسل کے اراکین ریاستی صدر کے انتخاب میں ووٹ ڈالتے ہیں۔ 98 تنظیمی اضلاع میں سے 84 کے انتخابات بھی مکمل ہو چکے ہیں۔ مرکزی وزیر تجارت پیوش گوئل کو اتر پردیش کا انتخابی افسر مقرر کیا گیا ہے۔ اس نے یوپی بی جے پی کے صدر کے عہدے کے لیے ممکنہ ناموں کو بھی شامل کیا، جس میں پنکج چودھری، جو مہاراج گنج سے لوک سبھا کے رکن ہیں اور مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ، بی ایل ورما، صارفین کے امور اور خوراک کے وزیر، راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، رکن پارلیمنٹ کانتا کردم اور دیگر شامل ہیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com