Connect with us
Friday,05-December-2025
تازہ خبریں

جرم

ایک لاکھ سے زائد کورونا کیسز والی مدھیہ پردیش ملک کی 16 ویں ریاست

Published

on

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کا قہر دن بہ دن بڑھتا ہی جاررہاہے اوراب ریاست مدھیہ پردیش ایک لاکھ سے زائد کورونا کیسز والی ملک کی 16ریاست ہوگئی ہے۔
مدھیہ پردیش میں کورونا کے 2607 نئے کیسز کے ساتھ مہاراشٹر ، آندھرا پردیش ، تمل ناڈو ، کرناٹک ، اترپردیش ، دہلی ، مغربی بنگال ، بہار ، تلنگانہ ، اوڈیشہ ، آسام ، گجرات ، کیرالہ ، راجستھان اور ہریانہ کے بعد کورونا کی تعداد ایک لاکھ کو عبور کرکے 1،03،065 ہوچکی ہے۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے اتوار کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے 98،825 نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 54 لاکھ سے تجاوز کر کے 54،00،619 ہوگئی ہے۔ وہیں 43،03،043 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1133 مریض فوت ہوچکے ہیں جس سے کورونا سے ہلاک شدگان کی تعداد 86،752 ہوچکی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے آج جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں کورونا متاثرین کی تعداد مندرجہ ذیل ہے:
ریاست ………………ایکٹیو کیسز ……… شفایاب …………. ہلاک شدگان
انڈمان نکوبار —– 156 ——— 3436 ———- 52
آندھرا پردیش ————- 81763 —— 530711 ——– 5302
اروناچل پردیش —— 1957 ——- 5280 ———- 13
آسام —————— 29362 —— 125543 ——- 548
بہار —————— 12629 ——- 153298 ——– 861
چنڈی گڑھ —————- 2911 ——– 6766 ———- 119
چھتیس گڑھ ————– 37489 ——- 46081 ——- 664
دادر نگر حویلی دمن دیو ————- 208 ———- 2677 ——– 2
دہلی —————— 32064 ——— 205890 —- 4945
گوا ——————– 5920 ———- 21760 ——- 342
گجرات ————— 16022 ———- 102444 —— 3302
ہریانہ ————– 21682 ———- 86150 ——– 1120
ہماچل پردیش ——- 4308 ———— 7484 ——– 116
جموں وکشمیر ——– 21281 ———– 40265 —— 987
جھارکھنڈ ————– 13548 ———– 55697 —— 615
کرناٹک ————– 98583 ———- 404841 —– 7922
کیرالہ —————- 37535 ————- 92951 —— 519
لداخ ————— 993 —————– 2666 ——– 49
مدھیہ پردیش ———– 21964 ————– 79158 ——- 1943
مہاراشٹر ————– 297866 ————- 857933 —– 32216
منی پور ————– 1946 —————– 6723 ——— 55
میگھالیہ ————- 2038 —————- 2483 ———– 36
میزورم ————- 588 —————– 990 ———— 0
ناگالینڈ ———— 1206 —————- 4171 ———– 15
اوڈیشہ ———— 33202 —————- 141657 ——– 691
پڈوچیری ———– 4785 —————- 17209 ———- 462
پنجاب ————– 22399 —————- 70373 ———- 2757
راجستھان ———– 17997 —————- 93805 ———- 1322
سکم ———– 426 ——————– 1972 ———— 25
تمل ناڈو ———- 46453 —————– 481273 ———- 8751
تلنگانہ ———— 30573 —————– 139700 ———– 1033
تری پورہ ————– 6983 ——————- 14810 ———— 239
اتراکھنڈ ———- 12465 —————– 27142 ———– 478
اترپردیش ——— 66874 —————– 276690 ———- 4953
مغربی بنگال ——- 24648 —————— 193014 ——— 4298
مجموعی —————— 1010824 ————– 4303043 ——– 86752

جرم

ممبئی : ٹراویل ایجنسی پر کرائم برانچ کا چھاپہ… غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک بھیجنے کے نام پر دھوکہ دہی، پولس کا ایکشن، کیس درج

Published

on

Crime-Branch

ممبئی : ممبئی ناگپاڑہ علاقہ میں متعدد ٹراویل ایجنسی بیرون ملک بھیجنے کی آڑ میں لوگوں کے ساتھ دھوکہ دہی کرتی ہے, ایسی شکایت ممبئی پولس کرائم برانچ کو ملی تھی. ان ایجنسی کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی وزارت خارجہ کی اجازت نہیں ہوتی ہے اور وہ لوگوں سے بیرون ملک ملازمت کے لئے بھیجنے کے نام پر خطیر رقم وصول کرتے ہیں. وزارت خارجہ کے زیر اثر پروٹیکٹر آف امیگرنٹ باندرہ نے ممبئی کرائم برانچ یونٹ کے ساتھ مل کر مشترکہ آپریشن انجام دیا. ناگپاڑہ کے کے ڈی بلڈنگ میں ۹ دفتر پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی, جو بلا کسی اجازت کے بیرون ملک بھیجنے کا کام کرتے تھے اور ان سے متعلق شکایت بھی موصول ہوئی تھی. ان کے دفتر سے ۲۳۸ پاسپورٹ، متعدد دستاویزات آفر لیٹر، ویزیٹنگ کارڈ اور بیرون ملک کے استعمال میں آنے والا لیٹر و دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوئے ہیں. پولس نے ان کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ سمیت امیگریشن ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ناگپاڑہ میں کیس درج کیا ہے. پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کررہی ہے. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی راج تلک روشن نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

جرم

کستوربا پولیس اسٹیشن بچی کے جنسی استحصال کیس میں 10سال کی سزا

Published

on

ممبئی : کستوربا پولیس اسٹیشن کی حدود میں بچی کے جنسی استحصال کے کیس میں ملزم کو عدالت نے سزا سنائی ہے۔ ملزم نریش کمار ہریش کمار44 کے خلاف پسکو کیے تحت جنسی استحصال کا کیس درج کیا گیا تھا ملزم کو ڈنڈوشی کورٹ نے اس کیس میں 10 سال کی سزا اور 2000 ہزار روپے جرمانہ بصورت دیگر تین ماہ کی قید کا حکم سنایا ہے اس کیس کی بہتر تفتیش کے سبب ملزم کو سزا ہوئی ہے کستوربا پولیس نے اس معاملہ میں تفتیش کے بعد چارج شیٹ داخل کی تھی اور اب اس معاملہ میں سزا سنائی گئی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی میں ٹھگ بلڈر باپ بیٹے گرفتار، کروڑوں کی دھوکہ دہی کا الزام

Published

on

ممبئی : عام عوام سے کروڑوں روپے کی ٹھگی کر نے والے بلڈر باپ بیٹے کو ممبئی پولیس نے گرفتار کر نے کا دعوی کیا ہے شکایت کنندہ نوین چندر گوردھن 69 سالہ نے شکایت کی ہے کہ 31 مارچ 2019 ء سے 31 مارچ 2020 ء کے درمیان ترویتی بلڈر مہیر جیٹھوا اور اشوک جیٹھوا نے تعمیراتی کمپنی میں سرمایہ کاری پر ہر ماہ منافع کا دو فیصد سرمایہ میسر آئے گا کا لالچ دے کر ایک کروڑ 17 لاکھ روپے حاصل کیا اور تقاضہ پر واپس نہ دینے پر بوریولی پولیس میں مہیر جیٹھوا اور اشوک جیٹھوا کے خلاف دھوکہ دہی کا کیس درج کیا گیا شکایت کنندہ کی شکایت پر پولیس نے تفتیش کی گئی تو یہ انکشاف ہواکہ ملزمین نے بیشتر عام عوام کو بے وقوف بناکر دھوکہ دہی کی ہے اور وہ گزشتہ دو برس سے مفرور تھے ملزمین کو گرفتار کر نے کیلئے کستوربا پولیس نے ایک ٹیم تشکیل دی تھی پولیس کو سراغ ملا کہ ملزمین کیرالہ کے انوکلم میں ہے جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر مہیر جھیٹھوا اور اشوک جیٹھوا کو گرفتار کر لیا ملزمین کے خلاف کستوربا پولیس اسٹیشن میں پانچ ایم ایچ بی پولیس اسٹیشن میں ایک اور بوریولی پولیس اسٹییشن میں چار معاملات درج ہیں ملزمین سرمایہ کاری اور نفع بخش اسکیم کے نام پر عام عوام کو دھوکہ دیا کرتے تھے پولیس نے ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی مہیش چمٹے کی ہدایت پر ملزمین کی گرفتاری انجام دی ہے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com