Connect with us
Thursday,10-September-2026
تازہ خبریں

(جنرل (عام

ماب لنچنگ کے خلاف خط لکھنے پر 62 دانشوروں نے اپنا سخت رد عمل ظاہر کیا

Published

on

ماب لنچنگ اور جے شری رام نعرے کی مخالفت میں چند روز پہلے مختلف شعبوں کی 49 شخصیات نے وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھا تھا جس کی اب مخالفت کرتے ہوئے فلمی دنیا کے کئی معروف چہروں سمیت 62 دانشوروں نے اپنا سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔
ملک میں ماب لینچنگ اور جے شری رام کے بڑھتے ہوئے مبینہ واقعات پر 49 شخصیات نے مسٹر مودی کو اس سلسلے میں ہفتے کے روز ایک خط لکھ کرایسے واقعات کو روکنے کی مانگ کی تھی۔
اسی کے جواب میں اب اداکارہ کنگنا رنوت، نغمہ نگار پرسون جوشی، وینا نواز پنڈت وشوموہن بھٹ اور فلم ڈائریکٹر مدھور بھنڈارکر سمیت اہم شخصیات نے خط لکھا ہے۔ ان شخصیات نے 49 لوگوں کے ماب لنچنگ کے خلاف خط لکھنے پراپنا غصہ ظاہر کرتے ہوئے اسے غلط قرار دیا۔
پہلے کے جوابی خط میں اداکارہ کنگنا رنوت نے کہا، “کچھ لوگ اپنی مقبولیت کاغلط استعمال کر رہے ہیں تاکہ لوگوں تک ایسا پیغام پہنچایا جائے کہ اس حکومت میں سب کچھ غلط ہو رہا ہے۔ یہ حقیقت سے برعکس ہے جبکہ ایسا پہلی بارنظر آرہا ہے کہ چیزیں صحیح سمت میں ہیں۔ ہم ایک بڑی تبدیلی کا حصہ ہیں۔ ملک کی بہتری کے لئے چیزیں بدل رہی ہیں جس کی وجہ سے کچھ لوگ بے چین ہیں۔”
وہیں فلم ڈائریکٹر مدھور بھنڈاركار نے کہا،”جب لوگوں کو جے شری رام کہنے کے لئے جیل میں ڈالا جاتا ہے یا پھر جب دہلی کے اندر مندر پر حملہ کیا جاتا ہے، تب یہ لوگ (49 لوگ جنہوں نے وزیراعظم مودی کو خط لکھا ہے) خاموشی اختیار کرلیتے ہیں اور ان کے خط کو دیکھ کر ایسا احساس ہوتا ہے کہ ان میں ایک الگ طرح کی ناراضگی چل رہی ہے۔”
جن 49 شخصیات نے مسٹر مودی کی تنقید کی تھی ان میں بھی زیادہ تر لوگ فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ اس خط پر دستخط کرنے والے شخصیات میں انوراگ کشیپ، منی رتنم، شوبھا مدگل، کونکن سین شرما،ارپنا سین، شیام بینیگل، انوپم رائے، بنايك سین، سومترا چٹرجی اور ردھ سین اہم ہیں۔ خط میں شامل ایک نے مسٹر مودی سے پوچھا تھا، “ماب لنچنگ کے واقعات میں شامل ملزمین کے خلاف کیا ٹھوس کارروائی کی گئی ہے۔انہوں نے مسٹر مودی سے مطالبہ کیا کہ اس طرح کے واقعات میں ملوث افراد کی ضمانت نہیں ہونی چاہئے۔ لوگوں کا قتل کرنے والوں کو بغیر کسی مقدمے کے عمر قید کی سزا ہونی چاہیے۔ قصورواروں کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہئے۔ خط میں مسٹر مودی سے کہا گیا ہے کہ آج ملک میں مذہب کے نام پر کچھ نہ کچھ ضرور ہو رہا ہے۔
ماب لنچنگ کے واقعات پر پارلیمنٹ میں صرف مذمت سے کام نہیں چلے گا۔ انہیں روکنے کے لئے مرکزی حکومت کو سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی جرائم پیشہ موبائل چور گرفتار ، تین چوری کا معمہ حل

Published

on

ممبئی ؛ ممبئی پولس نے جرائم پیشہ ملزم کو گرفتار کرکے موبائل چوری کے 03 مقدمات کا انکشاف کے بعد اس سے کل 1,48,000/- روپے قیمت کے 09 موبائل برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پارک سائیٹ پولیس اسٹیشن میں تاریخ ۸ ستمبر کو شکایت کنندہ کی دی گئی شکایت پر دفعہ 305(a) بی این ایس 2023 کے تحت گھر میں داخل ہو کر موبائل چوری کرنے کے متعلق مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے مذکورہ مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کی تھی۔ممبئی پولس کے نتین جھاڈے اور ٹیم نے مقدمے کی جائے وقوعہ اور اس کے احاطے کے سی سی ٹی وی فوٹیج اور تکنیکی معلومات کی بنیاد پر مقدمے میں مطلوبہ ملزم کا سراغ لگا کر 05 گھنٹے میں پولیس ریکارڈ پر موجود ملزم فیروز محمد شکیل شیخ عرف چوہا عمر 25 سال، رہنے والا امبیکا نگر چال، اجوا ہوٹل کے پیچھے، اپر ڈپو پاڑہ، پارک سائیٹ، وکرولی (مغرب)، ممبئی 79 کو گرفتار کرکےدفعہ 305(a) بی این ایس جرم نمبر ۲ 879/2026 دفعہ 305(a) بی این ایس 3) جرم نمبر 880/2026 دفعہ 305(a) بی این ایس کے 03 مقدمات کا انکشاف ہوا۔ اسی طرح مذکورہ ملزم سے مہارت سے پوچھ تاچھ کرکے روپے 1,48,000/- قیمت کے 09 موبائل برآمد کیے گئے۔

*گرفتار ملزم فیروز محمد شکیل شیخ عرف چوہا، عمر 25 سال، کے پر پارک سائیٹ، گھاٹکوپر، پنت نگر اور نرمل نگر پولیس اسٹیشن میں چوری، ڈکیتی، غیر قانونی ہتھیار رکھنے ایسے کل 20 مقدمات پہلے درج ہیں۔مذکورہ کارروائی دیوین بھارتی، پولیس کمشنر پولیس کمشنر، ممبئی، منوج شرما، پولیس جوائنٹ کمشنر (لا اینڈ آرڈر)، دھننجےکلکرنی، ایڈیشنل پولیس کمشنرمشرقی علاقائی ڈیپارٹمنٹ، چیمبور، ممبئی، جناب ابھے سنگھ دیشمکھ، پولیس ڈپٹی کمشنر، مشرقی کی رہنمائی میں انچارج سینئر پولیس انسپکٹر، پارک سائیٹ پولیس اسٹیشن، ممبئی،اشوک لانگے، اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر نتین جھاڈے، پولیس سب انسپکٹر اکشے واگھ، پولیس حوالدار وشال گوآرے، پولیس حوالدار راہل نوالے، پولیس سپاہی منوج سرواڈے، پولیس سپاہی روہیداس بھوسارے، پولیس سپاہی دیپک تاڈے نے مذکورہ کارروائی کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : گھاٹکوپر نیو لائف اسپتال کے ڈاکٹر دیپک بید کے خلاف اسسٹنٹ نرس کے ساتھ چھیڑخانی کا مقدمہ درج

Published

on

FIR

ممبئی گھاٹکوپر پولس نے دیپک بیدکے خلاف اسسٹنٹ نرس سے دست درازی اور جنسی استحصال کا کیس درج کرنے کا دعوی کیا ہے۔ گھاٹکوپر پولس نے ڈاکٹر کے خلاف ۲ ستمبر کو کیس درج کر لیا ہے متاثرہ ۱۹ سالہ اسسٹنٹ نرس جو گھاٹکوپر نیو لائف اسپتال میں زیر ملازمت تھی اس کی صبح کی شفت تھی اس دوران وہ استقبالیہ پر بیٹھی تھی تو دوپہر ساڑھے تین بجے اسے ایک عملہ نے یہ کہہ کر بلایا ہے کہ انہیں اسپتال کے ڈاکٹر بید نے طلب کیا ہے, جس پر جب وہ ڈاکٹر کی کیبن میں داخل ہوئی تھی وہاں خالہ نے ڈاکٹر کا ڈبہ رکھا اور پھر وہ وہاں سے رخصت ہو گئی پھر ڈاکٹر نے دروازے کو اندر سے بند کر کے متاثرہ کے ساتھ نازیبا حرکتیں شروع کر دی, جس سے متاثرہ کو پریشانی ہوئی اور اس نے اس معاملہ میں گھاٹکوپر پولس اسٹیشن میں بیان درج کروایا اور پھر پولس نے متاثرہ کے بیان کی بنیاد پر ملزم ڈاکٹر کے خلاف ۷۴ اور ۷۹ بی این ایس کی دفعات کے تحت کیس درج کر لیا ہے۔ اس معاملہ میں پولس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ٹروم گلوبل ایگزیکٹو ایم بی اے کا آغاز ایل ایس ای داخلہ پر ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمے پر شری کانت شندے کا جذباتی خراج عقیدت

Published

on

ممبئی : لندن اسکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنس (ایل ایس ای) کا کیمپس اس وقت ایک خاص وجہ سے منظر عام پر ہے۔ وہ ادارہ جہاں بھارت رتن ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر نے تقریباً ایک صدی قبل اعلیٰ تعلیم حاصل کی تھی اب وہی مقام پرکلیان سے رکن پارلیمنٹ (ایم پی) ڈاکٹر شریکانت شندے ایک طالب علم کے طور پر ایک نئے تعلیمی سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر شری کانت شندے نے ایل ایس ای میں ٹروم گلوبل ایگزیکٹو ایم بی اے پروگرام کے پہلے ماڈیول کا آغاز کیا ہے۔ اس سے پہلے میڈیکل کے شعبے میں آرتھوپیڈکس میں ایم ایس مکمل کرنے کے بعد، اس نے اب اس بین الاقوامی کورس کا انتخاب کیا ہے تاکہ معاشیات، عوامی پالیسی اور قیادت جیسے مضامین میں بصیرت حاصل کی جا سکے۔ ایل ایس ای میں اپنے پہلے دن کے تجربے کا اشتراک کرتے ہوئے، ڈاکٹر شندے نے تبصرہ کیا کہ جہاں افتتاحی لیکچر اہم تھا، وہ لمحہ جس نے انہیں حقیقی معنوں میں جذباتی کر دیا وہ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمے کے سامنے کھڑے تھے۔ انہوں نے مشاہدہ کیا کہ اگرچہ وہ کلیان، مہاراشٹر کے ایم پی کے طور پر وہاں موجود تھے، لیکن اس وقت ان کی بنیادی شناخت ایک طالب علم کی تھی۔ بابا صاحب کے تعلیمی سفر پر غور کرتے ہوئے، انہوں نے اظہار کیا کہ کس طرح اس لمحے نے انہیں یہ احساس دلایا کہ تعلیم، نظریات اور عزم کے ذریعے ایک فرد ان عظیم بلندیوں تک پہنچ سکتا ہے۔ ڈاکٹر امبیڈکر نے ایل ایس ای میں معاشیات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی تھی۔ اس کے مطالعے اور تحقیق نے بعد میں ہندوستان کی اقتصادی اور مالیاتی سوچ کو متاثر کیا۔ مالی مسائل ان کے اہم تحقیقی کاموں میں شامل ہے بابا صاحب نے آزاد ہندوستان کے آئین کے مسودے میں بھی تاریخی کردار ادا کیا۔ کیمپس پہنچنے پر، ڈاکٹر شندے نے بابا صاحب کے تعلیمی سفر اور ان کی جدوجہد پر غور کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے لیے یہ محض ایک غیر ملکی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع نہیں تھا بلکہ ایک تاریخی ورثے سے جڑنے کا تجربہ بھی تھا۔

ڈاکٹر سے لے کر معاشیات اور پالیسی کے طالب علم تک ڈاکٹر شریکانت شندے کے لیے یہ دوسری ماسٹر ڈگری ہوگی۔ اس نے پہلے آرتھوپیڈکس میں ایم ایس مکمل کیا تھا۔ اب، عوامی زندگی میں اپنی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ، وہ معیشت، پالیسی سازی اور قیادت کی باریکیوں کو سمجھنے کے لیے اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر شندے کے مطابق، ان کی طبی تعلیم نے انھیں مریضوں کا علاج کرنے کا طریقہ سکھایا، جب کہ اب وہ معاشی اور پالیسی کی پیچیدگیوں کو سمجھنے کے لیے نئے مضامین کا مطالعہ کر رہے ہیں۔ وہ نوٹ کرتا ہے کہ اگرچہ مضامین مختلف ہو سکتے ہیں، لیکن سیکھنے کا ان کا تجسس بدستور برقرار ہے۔ نوجوانوں کے لیے پیغام عمر بھر طالب علم رہیں ایل ایس ای کے نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے ڈاکٹر شری کانت شندے نے کہا کہ سیکھنے کا عمل ڈگری، نوکری، یا عہدہ حاصل کرنے پر ختم نہیں ہوتا۔ تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں، مسلسل نئی چیزیں سیکھنا اور اپ ڈیٹ رہنا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی نمائندے کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے باوجود وہ خود کو سب سے پہلے ایک طالب علم سمجھتے ہیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان