Connect with us
Saturday,30-May-2026
تازہ خبریں

(جنرل (عام

لکھن پور تھانہ علاقے میں سات سالہ بچی کی آبروریزی کرنے والا چچا گرفتار : راجستھان

Published

on

راجستھان کے بھرت پور میں ندبئی کے لکھن پور تھانہ علاقے میں آج سات سالہ لڑکی کی آبروریزی کرنے کے الزام میں پولس نے واقعہ کے کچھ گھنٹوں کے اندر ہی اسے گرفتار کرلیا۔
ایڈیشنل پولس سپرنٹنڈنٹ مول سنگھ رانا نے بتایا کہ ملزم لوکیش (22) آبروریزی سے متاثر بچی کا چچا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم اس بچی کو بہلا پھسلا کر نزدیک میں واقع ایک کھیت میں لے گیا اور اس کے ساتھ زیادتی کی۔ اس دوران راہگیر میں سے ایک نوجوان نے اسے دیکھ لیا، جس کے بعد وہ جائے واقع سے فرار ہوگیا۔
مسٹر رانا نے بتایا کہ پولس نے کچھ ہی گھنٹوں کے اندر ہی اسے گرفتار کرلیا۔ آبروریزی کی شکار بچی کا یہاں ضلع ہیڈکوارٹر کے آر بی ایم اسپتال میں علاج جاری ہے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ متاثرہ بچی کی حالت مستحکم ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : ریلوے پولس نے مسافر کی بچائی جان… چلتی ٹرین سے گرنے کے بعد پولس اور سیکورٹی عملہ نے مسافر کو بحفاظت بچایا، سوشل میڈیا پر ستائش

Published

on

ممبئی : اندھیری پلیٹ فارم نمبر ۸/۹ کے درمیان ایک مسافر کو ریلوے پولس اور ایم ایس ایس اسٹاف نے چلتی ٹرین سے گرنے کے بعد بحفاظت بچا لیا۔ ریلوے پولس کے اس کارنامہ کی ستائش بھی کی جارہی ہے اور سوشل میڈیا پر بھی یہ ویڈیو وائرل ہے۔ سوشل میڈیا پر مسافر کا ریلوے میں چڑھنے کے دوران گرنے کا ویڈیوز وائرل ہوا تھا اور اس ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے کہ مسافر نے اندھیری پر چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کی اور پھسل کر گر گیا, جس کے بعد ریلوے افسر بھنگارے، ایم ایس ایس عملہ کے مورے اور گٹے نے مسافر کو بحفاظت ریلوے پلیٹ فارمز کے گیپ فاصلہ سے باہر نکال لیا اور اس کی جان بچائی ریلوے انتظامیہ نے شہریوں اور مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ عجلت میں سفر کے دوران چلتی ٹرین یا بھیڑ بھاڑ والی ٹرین میں لٹکنے یا پھر چلتی ٹرین میں چڑھنے سے گریز کرے, کیونکہ اس سے ان کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔ ریلوے کمشنر کلاسانگر نے بھی مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے چلتی ٹرین میں سفر کرنے سے گریز کرے۔ ریلوے کے اس عمل کی ستائش کی جارہی ہے اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

گوونڈی شیواجی نگر کے عوامی مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے، میٹنگ میں ابوعاصم اعظمی کا مطالبہ، ضروری اقدامات کی درخواست

Published

on

ممبئی : گوونڈی شیواجی نگر کے ترقیاتی زیر التوا پروجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کرنے کا مطالبہ آج سماج وادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ضلعی منصوبہ بندی کمیٹی کی میٹنگ میں کیا آن لائن میٹنگ میں حصہ لیتے ہوئے ابوعاصم اعطمی نے وزیر نگراں آشیش شیلار کے روبرو عوامی مسائل پیش کرتے ہوئے ان کے ازالہ کا فوری مطالبہ کیا ہے۔ یہ میٹنگ ممبئی کے مضافاتی کلکٹر نے بلایا تھا، جس کی صدارت سرپرست اور نگراں وزیر آشیش شیلار نے کی میٹنگ میں اعظمی نے اپنے حلقہ مانخورد۔شیواجی نگر (گوونڈی) سے متعلق تمام زیر التوا ترقیاتی پروجیکٹوں اور عوامی مسائل کو کمیٹی کے سامنے پیش کیا اور ان پر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ علاقے میں کئی اہم مسائل کو بھی میٹنگ میں پیش کیا جن میں سرکاری اراضی پر باغات اور سوشل ویلفیئر ہالز کی تعمیر، منشیات کے بڑھتے ہوئے عادی جرائم پیشہ اور جرائم کے پیش نظر آبادی کے مطابق نئے تھانوں کا قیام، صحت کی سہولیات میں بہتری، آلودگی، غیر قانونی پارکنگ، ٹریفک، سرکاری اراضی پر لینڈ مافیا کے ناجائز تجاوزات، پی اے پی ہاؤسنگ، سڑکوں کی مرمت، دکانوں کی مرمت، دکانوں کی تعمیر، نئے سرے سے دکانوں کی تعمیر شامل ہیں۔ قبرستان، دیونار ڈمپنگ گراؤنڈ کی جگہ پارک کی تعمیر، للو بھائی اور نٹور پاریکھ کمپاؤنڈ میں ترقیاتی کام اور سیوریج اور نکاسی آب سے متعلق مسائل بھی میٹنگ میں پیش گئے۔ اعظمی نے کمیٹی سے درخواست کی کہ ان تمام مسائل پر فوری اور موثر کارروائی کی جائے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : آرمس ایکٹ سمیت دھوکہ دہی اور فرضی دستاویزات تیار کرنے کے الزام میں عرفان ایڈن والا کی گرفتاری

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی فرضی لائسنس اور کلئیرنس سرٹیفکیٹ تیار کر کے پولس اور انتظامیہ کو دھوکہ دینے والے ایک ایسے نوجوان کو پولس نے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے, جس نے ناگا لینڈ کے لائسنس پر جعلی پولس کلئیر نس تصدیق نامہ حاصل کیا تھا۔ کھار پولیس اسٹیشن، ممبئی میں، فیض عرفان ایڈن والا نامی ایک شخص، جس کی عمر 36 سال ہے، ناگالینڈ سے حاصل کردہ اپنے اسلحہ لائسنس کی تجدید کرتے ہوئے جعلی پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ کا استعمال کرتے ہوئے ناگالینڈ سے غیر قانونی طور پر اپنے اسلحہ لائسنس کی تجدید کرائی اور مذکورہ اسلحہ لائسنس پر غیر قانونی طور پر آتشیں اسلحہ رکھا۔ اس نے اپنے قبضے میں مذکورہ آتشیں اسلحے کے بارے میں بھی معلومات ممبئی پولیس کمشنریٹ میں جمع نہیں کرائی ہیں۔ لہٰذا، اس کے خلاف کھار پولس اسٹیشن میں دفعہ 465، 467، 471، 474 آئی پی سی کے ساتھ ساتھ آرمس ایکٹ 1959 کی دفعہ 3, 25(1) (اے), 30 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

فیض عرفان نامی ملزم کو مذکورہ جرم میں مورخہ آج گرفتار کیا گیا تھا, کیونکہ تفتیش سے معلوم ہوا کہ وہ اس جرم میں براہ راست ملوث تھا۔ مذکورہ گرفتار ملزم کو ۳۰ مئی کو 9ویں عدالت، باندرہ (ایسٹ)، ممبئی میں پیش کیا گیا اور معزز عدالت نے مذکورہ ملزم کو ۲ جون تک پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ مذکورہ جرم کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان